Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 5

سورة الجن

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ تَقُوۡلَ الۡاِنۡسُ وَ الۡجِنُّ عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا ۙ﴿۵﴾

And we had thought that mankind and the jinn would never speak about Allah a lie.

اور ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ ناممکن ہے کہ انسان اور جنات اللہ پر جھوٹی باتیں لگائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاَنَّا
اور بےشک ہم
ظَنَنَّاۤ
گمان کیا ہم نے
اَنۡ
کہ
لَّنۡ
ہر گز نہیں
تَقُوۡلَ
کہیں گے
الۡاِنۡسُ
انسان
وَالۡجِنُّ
اور جن
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
کوئی جھوٹ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاَنَّا
اور یقیناً
ظَنَنَّاۤ
ہم نے سمجھا تھا
اَنۡ
یہ کہ 
لَّنۡ
ہرگزنہیں
تَقُوۡلَ
کہیں گے
الۡاِنۡسُ
انسان
وَالۡجِنُّ
اورجن
عَلَی اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے بارے میں
کَذِبًا
جھوٹ
Translated by

Juna Garhi

And we had thought that mankind and the jinn would never speak about Allah a lie.

اور ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ ناممکن ہے کہ انسان اور جنات اللہ پر جھوٹی باتیں لگائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ کہ ہم نے تو یہ سمجھ رکھا تھا کہ انسان اور جن اللہ کے بارے میں کبھی جھوٹ نہیں بول سکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقیناہم نے یہی سمجھاتھاکہ انسان اور جن اﷲ تعالیٰ کے بارے میں ہرگز جھوٹ نہیں بولیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and that we thought that the humans and the Jinn would never tell a lie about Allah, (therefore, we had followed them in shirk under this impression),

اور یہ کہ ہم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ بولیں گے آدمی اور جن اللہ پر جھوٹ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ ہم تو اس گمان میں رہے کہ جن اور انسان اللہ پر ہرگز کوئی جھوٹ نہیں باندھیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and that “we had thought that men and jinn would never speak a lie about Allah”,

اور یہ کہ ” ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے6 ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہ ہم نے یہ سمجھا تھا کہ انسان اور جنات اللہ کے بارے میں جھوٹی بات نہیں کہیں گے ۔ ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم یہ سمجھتے تھے کہ آدمی اور جن بھلا اللہ تعالیٰ پر کیوں جھوٹ باندھنے لگے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ ہمارا یہ خیال تھا کہ انسان اور جن اللہ کے بارے ہرگز جھوٹ نہیں بولتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہمارا خیال تو یہ ہے کہ جنات اور انسانوں میں سے کوئی ایسی جھوٹی بات نہ کہے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily we! we had imagined that humankind and Jinn would never forge against Allah a lie.

اور ہمارا تو خیال یہ تھا کہ انسان اور جنات کبھی اللہ کی شان میں جھوٹ بات نہ کہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ ہم نے گمان کیا کہ انسان اور جن خدا پر ہرگز کوئی جھوٹ نہیں باندھ سکتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ ہمارا یہ گمان تھا کہ انسان اور جنات اللہ ( تعالیٰ ) کے بارے میں جھوٹ ہرگز نہیں بول سکتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہمارا یہ خیال تھا کہ انسان اور جن اللہ کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کہ (اس سے پہلے) ہم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ انسان اور جن کبھی اللہ کے بارے میں کوئی جھوٹی بات نہیں کہہ سکتے

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ کہ ہم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ انسان اور جن اللہ کے بارے میں کبھی جھوٹ نہیں بول سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ ہمیں خیال تھا کہ ہرگز آدمی اور جن اللہ پر جھوٹ نہ باندھیں گے ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ کہ ہم گمان کرتے تھے کہ انسان اور جنّ اللہ کے بارے میں ہر گز جھوٹ نہیں بولیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ کہ ہمارا خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کے بارے میں ہرگز جھوٹی بات نہیں کہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

'But we do think that no man or spirit should say aught that untrue against Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

We thought that no man or jinn could ever tell lies about God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

`And verily, we thought that men and Jinn would not utter a lie against Allah.'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that we thought that men and jinn did not utter a lie against Allah:

Translated by

William Pickthall

And lo! we had supposed that humankind and jinn would not speak a lie concerning Allah -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और यह कि हम ने समझ रखा था कि मनुष्य और जिन्न अल्लाह के विषय में कभी झूठ नहीं बोलते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہمارا (پہلے) یہ خیال تھا کہ انسان اور جنّات کبھی خدا کی شان میں جھوٹ بات نہ کہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بیشک ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور 3 اللہ کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ کہ ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم یہ خیال کرتے تھے کہ انسان اور جن اللہ کی ذات کے بارے میں جھوٹ بات نہ کہیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ ہم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ بولیں گے آدمی اور جن اللہ پر جھوٹ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کہ ہم تو یہ خیال کرتے تھے کہ جنات اور انسان اللہ تعالیٰ کی شان میں کبھی کوئی جھوٹی بات نہ کہیں گے۔