Surat ul Muzammil

Surah: 73

Verse: 20

سورة المزمل

اِنَّ رَبَّکَ یَعۡلَمُ اَنَّکَ تَقُوۡمُ اَدۡنٰی مِنۡ ثُلُثَیِ الَّیۡلِ وَ نِصۡفَہٗ وَ ثُلُثَہٗ وَ طَآئِفَۃٌ مِّنَ الَّذِیۡنَ مَعَکَ ؕ وَ اللّٰہُ یُقَدِّرُ الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ ؕ عَلِمَ اَنۡ لَّنۡ تُحۡصُوۡہُ فَتَابَ عَلَیۡکُمۡ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ ؕ عَلِمَ اَنۡ سَیَکُوۡنُ مِنۡکُمۡ مَّرۡضٰی ۙ وَ اٰخَرُوۡنَ یَضۡرِبُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ یَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ ۙ وَ اٰخَرُوۡنَ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۫ ۖفَاقۡرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنۡہُ ۙ وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ اَقۡرِضُوا اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمۡ مِّنۡ خَیۡرٍ تَجِدُوۡہُ عِنۡدَ اللّٰہِ ہُوَ خَیۡرًا وَّ اَعۡظَمَ اَجۡرًا ؕ وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۲۰﴾  14

Indeed, your Lord knows, [O Muhammad], that you stand [in prayer] almost two thirds of the night or half of it or a third of it, and [so do] a group of those with you. And Allah determines [the extent of] the night and the day. He has known that you [Muslims] will not be able to do it and has turned to you in forgiveness, so recite what is easy [for you] of the Qur'an. He has known that there will be among you those who are ill and others traveling throughout the land seeking [something] of the bounty of Allah and others fighting for the cause of Allah . So recite what is easy from it and establish prayer and give zakah and loan Allah a goodly loan. And whatever good you put forward for yourselves - you will find it with Allah . It is better and greater in reward. And seek forgiveness of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے اور رات دن کا پورا اندازہ اللہ تعالٰی کو ہی ہے ، وہ ( خوب ) جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے پس اس نے تم پر مہربانی کی لہذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو وہ جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالٰی کا فضل ( یعنی روزی بھی ) تلاش کریں گے اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد بھی کریں گے سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوۃ دیتے رہا کرو اور اللہ تعالٰی کو اچھا قرض دو اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالٰی کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے اللہ تعالٰی سے معافی مانگتے رہو یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَى مِن ثُلُثَيِ اللَّيْلِ وَنِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَطَايِفَةٌ مِّنَ الَّذِينَ مَعَكَ ... Verily, your Lord knows that you do stand a little less than two-thirds of the night, or half the night, or a third of the night, and also a party of those with you. meaning, sometimes like this and sometimes like that, and all of these are done unintentionally. However, you all are not able to be consistent with the night prayer Allah has commanded you, because it is difficult for you. Thus, Allah says, ... وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ... And Allah measures the night and the day. meaning, sometimes the night and day are equal, and sometimes one of them will be longer or shorter than the other. عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ ... He knows that you are unable to pray the whole night, meaning, the obligation which He prescribed for you. ... مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْانِ عَلِمَ ... So, recite you of the Qur'an as much as may be easy. meaning, without specification of any set time. This means, stand and pray during the night as much as is easy (for you). Allah uses the term recitation (Qira'ah) to mean prayer (Salah). This is as Allah says in Surah Subhan (Al-Isra'), وَلاَ تَجْهَرْ بِصَلتِكَ And offer your Salah neither aloud, (17:110) meaning, your recitation. وَلاَ تُخَافِتْ بِهَا Nor in low voice. (17:110) Then Allah says, ... أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَى وَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الاَْرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ... He knows that there will be some among you sick, others traveling through the land, seeking of Allah's bounty, yet others fighting in Allah's cause. meaning, He knows that there will be people of this nation who will have excuses for not praying the (voluntary) night prayer. They are those who are ill and therefore they are not able to perform it, and those who are traveling in the land seeking the bounty of Allah in business and trade, and others who will be busy with that which is more important to them. An example of this is going on expeditions to fight in the way of Allah. This Ayah, rather, this entire Surah was revealed in Makkah even though fighting was not legislated until after it was revealed. Thus, it is among the greatest of the signs of Prophethood, because it informs about unseen matters of the future. Thus, Allah says, ... فَاقْرَوُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ... So recite as much of the Qur'an as may be easy, meaning, stand and pray at night whatever is easy for you to do of it. Allah said; ... وَأَقِيمُوا الصَّلَأةَ وَاتُوا الزَّكَاةَ ... and perform Salah and give Zakah, meaning, establish your obligatory prayers and pay your obligatory Zakah. This is a proof for those who say that Zakah was made obligatory in Makkah, but the various amounts of Nisab and how much was to be given was clarified in Al-Madinah. And Allah knows best. Ibn `Abbas, `Ikrimah, Mujahid, Al-Hasan, Qatadah and others from the Salaf have said, "Verily, this Ayah abrogated the standing for prayer at night that Allah previously made obligatory for the Muslims." It has been confirmed in the Two Sahihs that the Messenger of Allah said to a man, خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَة Five obligatory prayers during a day and a night (are obligatory). The man said, "Is there anything other than this (of prayer) that is obligatory upon me" The Messenger of Allah replied, لاَا إِلاَّ أَنْ تَطَوَّع No, except what you may do voluntarily. The Command to give Charity and do Good Deeds Allah says, ... وَأَقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا ... and lend to Allah a handsome loan. meaning, from charitable donations. For verily, Allah will reward for this the best and most abundant of rewards. This is as Allah says, مَّن ذَا الَّذِى يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً Who is he that will lend to Allah a goodly loan so that He may multiply it to him many times? (2:245) Then Allah says, ... وَمَا تُقَدِّمُوا لاَِنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ... And whatever good you send before you for yourselves, you will certainly find it with Allah, better and greater in reward. meaning, for all that you send before yourselves, you will get it (back) and it will be better than what you kept for yourselves in the worldly life. Al-Hafiz Abu Ya`la Al-Mawsili reported from Al-Harith bin Suwayd, from `Abdullah that Messenger of Allah said, أَيُّكُمْ مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ Which of you hold his wealth to be more beloved to him than the wealth of his heir? They said, "O Messenger of Allah! There is not a single one of us who does not hold his wealth to be more beloved to him than the wealth of his heir." The Messenger of Allah then said, اعْلَمُوا مَا تَقُولُون Know what you are saying! They replied, "What do we know other than this, O Messenger of Allah" He then said, إِنَّمَا مَالُ أَحَدِكُمْ مَا قَدَّمَ وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّر The wealth of one of you is only that which he sends forth, and the wealth of his heir is that which he leaves behind. Al-Bukhari also recorded this Hadith. Then Allah says, ... وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ And seek forgiveness of Allah. Verily, Allah is Oft-Forgiving, Most-Merciful. meaning, remember Him and seek forgiveness from Him often for all of your matters. For verily, He is Most Forgiving, Most Merciful to whoever seeks His forgiveness. This is the end of the Tafsir of Surah Al-Muzzammil, and all praise and blessings are due to Allah.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

20۔ 1 جب سورت کے آغاز میں نصف رات یا اس سے کم یا زیادہ قیام کا حکم دیا گیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھ صحابہ کی ایک جماعت رات کو قیام کرتی کبھی دو تہائی سے کم یا زیادہ کبھی نصف رات کبھی ثلث رات جیسا کہ یہاں ذکر ہے۔ لیکن ایک تو رات کا یہ قیام نہایت گراں تھا دوسرے وقت کا اندازہ لگانا مشکل تھا کہ یہ نصف رات ہوئی یا ثلث اس لیے اللہ نے اس آیت میں تخفیف کا حکم نازل فرمایا جس میں فرمایا کہ بعض کے نزدیک ترک قیام کی اجازت ہے۔ 20۔ 2 یعنی اللہ تورات کی گھڑیاں گن سکتا ہے کتنی گزر گئی ہیں اور کتنی باقی ہیں تمہارے لیے یہ اندازہ لگانا ناممکن ہے۔ 20۔ 3 جب تمہارے لئے رات کے گزرنے کا صحیح اندازہ ممکن ہی نہیں، تو تم مقررہ اوقات تک نماز تہجد میں مشغول بھی کس طرح رہ سکتے ہو۔ 20۔ 4 یعنی تجارت اور کاروبار کے لئے سفر کرنا اور ایک شہر سے دوسرے شہر میں یا ایک ملک سے دوسرے ملک میں جانا پڑے گا۔ 20۔ 5 اسی طرح جہاد میں بھی پُر مشقت سفر اور مشقتیں کرنی پڑتی ہیں، اور یہ تینوں چیزیں، بیماری، سفر اور جہاد نوبت بہ نوبت ہر ایک کو لاحق ہوتی ہیں اس لیے اللہ نے قیام اللیل کے حکم میں تخفیف کردی ہے کیونکہ تینوں حالتوں میں یہ نہایت مشکل اور بڑا صبر آزما کام ہے۔ 20۔ 6  اسباب تخفیف کے ساتھ تخفیف کا یہ حکم دوبارہ بطور تاکید بیان کردیا گیا۔ 20۔ 7 یعنی پانچوں نمازوں کی جو فرض ہیں۔ 20۔ 8 یعنی اللہ کی راہ میں حسب ضرورت و توفیق خرچ کرو، اسے قرض حسنہ سے اس لئے تعبیر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں سات سو گنا بلکہ اس سے زیادہ تک اجر وثواب عطا فرمائے گا نفلی نمازیں، صدقات و خیرات اور دیگر نیکیاں جو بھی کرو گے اللہ کے ہاں ان کا بہترین اجر پاؤ گے اکثر مفسرین کے نزدیک یہ آیت مدینہ میں نازل ہوئی اس لیے کہتے ہیں کہ اس کا نصف حصہ مکی اور نصف حصہ مدنی ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٨] سورة مزمل کی یہ آیت پورے رکوع پر مشتمل ہے۔ اس کا نزول ایک روایت کے مطابق ہجرت سے ٨ ماہ بعد، دوسری کے مطابق ایک سال بعد اور تیسری روایت کے مطابق دس سال بعد ہوا۔ ہمارے خیال میں یہ تیسری روایت ہی قابل ترجیح ہے کیونکہ اس رکوع میں قتال فی سبیل اللہ کا بھی ذکر ہے اور زکوٰۃ کا بھی۔ اور یہ دونوں چیزیں مدنی زندگی میں فرض ہوئی تھیں۔ پہلے حکم کے مطابق آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی متابعت میں صحابہ کرام (رض) کو بھی کم از کم تہائی رات کا قیام ضروری تھا۔ لیکن اس زمانہ میں گھڑیاں تو موجود نہ تھیں لہذا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اسی طرح صحابہ کرام (رض) بعض دفعہ رات کا اکثر حصہ قیام فرماتے محض اس احتیاط کی وجہ سے کہ کہیں وقت تہائی رات سے کم نہ ہو اور اس طرح بسا اوقات کھڑے کھڑے ان کے پاؤں متورم ہوجاتے تھے بعد میں اس حکم کے ذریعہ سابقہ حکم میں کافی تخفیف فرما دی۔ [١٩] اس آیت سے از خود معلوم ہوجاتا ہے کہ اس حکم کے بعد قیام اللیل فرض نہیں رہا۔ نہ اس میں قرآن کی کوئی مقررہ مقدار پڑھنے کی قید ہے۔ البتہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نماز تہجد فرض تھی وہ بھی اس آیت کی رو سے نہیں بلکہ سورة بنی اسرائیل کی آیت ( وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَ 79؀) 17 ۔ الإسراء :79) کی رو سے تھی۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے کسب حلال کی خاطر سفر کرنے کو بھی ایک معقول عذر اور قتال فی سبیل اللہ کے برابر قرار دیا۔ جس سے کسب حلال کی انتہائی فضیلت معلوم ہوئی۔ [٢٠] نماز باجماعت میں لمبی قرا ئت سے پرہیز :۔ نماز باجماعت کے سلسلہ میں یہ بات ملحوظ رکھنا چاہیے کہ اس میں قرائت زیادہ لمبی نہ کی جائے جیسا کہ درج حدیث سے واضح ہے : سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری (رض) کہتے ہیں کہ معاذ بن جبل آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ فرض نماز ادا کرتے۔ پھر جاکر اپنی قوم کو امامت کراتے، ایک دن انہوں نے عشاء کی نماز پڑھائی تو سورة بقرہ شروع کردی۔ ایک شخص (پانی ڈھونے والا) نماز توڑ کر چلا گیا۔ معاذ اسے برا بھلا کہنے لگے : یہ بات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچی (اس شخص نے جاکر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے معاذ کی شکایت کی) تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا معاذ کو تین بار فتاّن یا فاتن (فتنہ ڈالنے والا) کہا پھر معاذ کو حکم دیا کہ && اوساط مفصل میں سے کوئی دو سورتیں پڑھایا کرے && اسی واقعہ کے ایک دوسرے راوی ابو مسعود کہتے ہیں کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی وعظ اور نصیحت میں اس دن سے زیادہ غصے میں نہیں دیکھا، فرمایا : تم میں سے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو متنفر کردیں۔ دیکھو ! تم میں سے جو لوگوں کو نماز پڑھائے وہ ہلکی نماز پڑھائے۔ کیونکہ لوگوں میں کوئی ناتواں ہوتا ہے، کوئی بوڑھا اور کوئی کام کاج والا۔ ہاں جب اکیلا ہو تو جتنی چاہے لمبی کرے && (بخاری۔ کتاب الاذان۔ باب اذا طوّل الامام۔۔ ) البتہ جب کوئی شخص اکیلا نماز پڑھ رہا ہو تو جتنی چاہے قرائت لمبی کرسکتا ہے۔ [٢١] قرض حسن زکوٰۃ سے الگ چیز ہے :۔ اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کا الگ ذکر فرمایا اور قرضہ حسنہ کا الگ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو فرضی صدقہ یعنی زکوٰۃ کے علاوہ دوسرے نفلی صدقات بھی ادا کرتے رہنا چاہیے۔ قرضہ حسنہ کی تفصیل اور اس کے احکام کے لیے دیکھئے سورة حدید کی آیت نمبر ١١ کا حاشیہ۔ [٢٢] انسان کے کام آنے والا وہی مال ہے جو اس نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا۔ ایک دفعہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ انسان کہتا ہے کہ یہ میرا مال ہے، یہ میرا مال ہے۔ حالانکہ اس کا مال وہی ہے جو اس نے کھا کر یا پہن کر استعمال کرلیا یا اللہ کی راہ میں خرچ کیا۔ اور جو مال وہ چھوڑ مراتو اس کا مال نہیں ہے وہ تو وارثوں کا ہے۔ اس ارشاد مبارک میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھائے اور پہنے ہوئے مال کو بھی اپنا مال قرار دیا وہ اپنا ضرور ہے۔ اور شائد اس کے متعلق اللہ کے ہاں باز پرس بھی نہ ہو۔ مگر انسان کے کام صرف وہی مال آئے گا جسے اس نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا یا حاجت مندوں کی احتیاج کو دور کیا، یہی وہ مال ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ اجر عطا کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ [٢٣] استغفار سے صرف یہی فائدہ حاصل نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ ازراہ کرم استغفار کرنے والے کے گناہ معاف فرما دیتا ہے بلکہ اس سے کئی طرح کے دنیوی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھئے سورة نوح کا حاشیہ نمبر ٥۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

(١) ان ربک یعلم انک …: سعد بن ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے عائشہ (رض) سے پوچھا :” آپ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قیام کے متعلق بتائیں ؟ “ انہوں نے فرمایا :” تم ” یایھا المزمل “ نہیں پڑھتے ؟ “ میں نے کہا :” کیوں نہیں ! “ تو انہوں نے فرمایا :” اللہ تعالیٰ نے اس سورت کے شروع حصے میں قیام اللیل فرض فرمایا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ ایک سال قیام کرتے رہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کا آخری حصہ بارہ ماہ تک آسمان میں و کے رکھا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس سورت کے آخری حصے میں تخفیف نازل فرمائی اورق یام اللیل فرض ہونے کے بعد نفل ہوگیا ۔ “ (ملم ، صلاۃ المنافرین و قصرھا، باب جامع صلاۃ اللیل…: ٨٣٦) سورة مزمل کے اول اور آخر کے نزول کے متعلق سند کے لحاظ سے یہی بات سب سے زیادہ صحیح ہے۔ صحیح مسلم کی اسی روایت کے آخر میں ہے کہ ابن عباس (رض) عنہمانے بھی عائشہ (رض) کی بات کو درست قرار دیا۔ اس لئے بعض روایات میں آٹھ ماہ یا سولہ ماہ کا جو ذکر آیا ہے وہ روایات مرجوع ہیں اور سعید بن جبیر (تابعی) کا قول کہ سورة مزمل کا آخری حصہ دس سال بعد نازل ہوا، یہ عائشہ اور ابن عباس (رض) عنہماجی سے جلیل القدر صحابہ کے ثابت شدہ فرمان کے مقابلے یمں کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔ ہمارے دور کے بعض لوگوں نے عائشہ اور ابن عباس (رض) عنہماکے صحیح قول کو چھوڑ کر ایک تابعی سعید بن جبیر کے قول کو زیادہ صحیح قرار دیا ہے اور وجہ یہ بیان کی ہے کہ سورة مزمل کے آغاز کے مضمون سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ مکہ کے باتدائی درو میں نازل ہوئی، جب کہ آخری آیت میں جہاد اور زکوۃ کا ذکر ہے جو مدینہ میں فرض ہوئے، اس لئے اس کے اول و آخر میں دس سال کی مدت کا فاصلہ ہی ہونا چاہیے۔ حالانکہ یہ بات ہی غلط ہے کہ مکی سورتوں میں جہاد یا زکوۃ کا ذکر نہیں، اگرچہ یہ عملاً جہاد مدینہ میں ش رع ہوا اور زکوۃ کا نصاب وغیرہ مدینہ میں مقرر ہوا مگر مکی سورتوں میں جہاد کا ذکر بھی ہے اور زکوۃ کا بھی۔ مزید دیکھیے اسی آیت کا فائدہ (٧) اور (٨) ۔ (٢) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک سال تک تقریباً دو تہائی رات یا نصف یا ثلث قیام کرتے رہے اور صحابہ کی ایک جماعت بھی آپ کے اتباع میں اتنا قیام کرتی رہی، گھڑیاں موجود نہیں تھیں، اسی خیال سے کہ حکم کی تعمیل میں کوتاہی نہ ہوجائے زیادہ سے زیادہ قیام کی کوشش کرتے مگر رات کے نصف یا ثلث کا صحیح اندازہ ان کے بس کی بات نہیں تھی، اس لئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جو دن رات کا خلاق ہے اور جسے دن رات کا خوب اندازہ ہے کہ رات کبھی لمبی ہوتی ہے کبھی چھوٹی، کبھی گرمی میں آتی ہے کبھی سردی میں، وہ خوب جانتا ہے کہ تم ہمیشہ یہ عمل ہرگز نہیں کرسکو گے، اس لئے اس نے مہربانی فرما کر آسانی فرما دی، اب جتنا آسانی سے قیام کرسکتے ہو کرو۔ (٣) جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام (رض) عنہماہرگز یہ طاقت نہیں رکھتے کہ ہمیشہ رات کا دوثلث یا نصف یا ثلث قیام کرسکیں تو پھر بعض بزرگوں کے متعلق جو ح کیا ات بیان کی جاتی ہیں کہ انہوں نے چالیس (٤٠) سال تک عشاء اورف جر کی نماز ایک وضو سے پڑھی، ان کے متعلق غور کرنا چاہیے کہ جس کام کی طاقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ میں بھی ہرگز نہیں وہ ان لوگوں میں کیسے آگئی ؟ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو رات کو گیارہ یا تیرہ رکعات پڑھتے تھے، مگر ان بزرگوں کا کمال بیان کیا جاتا ہے کہ وہ ہر رات ہزار ہزار رکعات پڑھتے تھے۔ اب یا تو ان ح کیا ات کو جھوٹا ماننا پڑے گا یا ماننا پڑے گا کہ ان بزرگوں کی پوری کوشش تھی کہ ہر کام میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے آگے بڑھ کردکھائیں۔ (٤) فاقرء واما تیسر من القرآن :” ای فضلوا ماتیسرلکم من قیام اللیل “” یعنی رات کا قیام جتنا آسانی سے ہوسکتا ہے اتنی نمازپڑھو۔ “ قرأت کا لفظ بول کر نماز مراد لی گی ہے، جیسا کہ اس کے دوسرے ارکان مثلاً قیام، رکوع اور سجدہ بول کر نماز مراد لی جاتی ہے۔ تو مطلب یہ کہ جتنا قیام آسانی سے کرس کتے ہو کرو۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ” جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکو پڑھ لو “ کا مطلب یہ ہے کہ نماز میں ضروری نہیں کہ سورة فاتحہ ہی پڑھی جائے، آسانی سے جو آیت بھی پڑھ سکتا ہے پڑھ لے ، نماز ہوجائے گی، مگر ی ہ بات درست نہیں۔ یہاں یہ ذکر ہی نہیں کہ نماز میں آسانی سے جتنا قرآن پ ڑھ سکو پڑھ لو، بلکہ آیت کے سیاق سے صاف ظاہر ہے کہ ” من القرآن “ سے مراد رات کا قیام ہے یعنی تم اتنا لمبا قیام نہیں کرسکتے تو آساین سے جتنا قیام کرسکتے ہو کرلو۔ نماز کے متعلق جز بول کر کل مراد لینا عام ہے۔ مثلاً قیام ، رکوع، سجدہ سب نماز کے اجزاء ہیں، مگر ان میں سے ہر لفظ بول کر پوری نماز مرادل ی جاتی ہے۔” فاقرء واما تیسر من القرآن “ میں بھی قرآن بول کر نماز مراد لی گئی ہے۔ صاحب رح المعانی آلوسی حنفی لکھتے ہیں :” ای فضلوا ما تیسرلکم من قیام اللیل غیر عن الصلاۃ بالقراء ۃ کما عبر عنھا بسائر ارکانھا “” یعنی تم جتنا آساین سے رات کا قیام کرسکتے ہو کرو، یہاں قرأت بول کر نماز مراد لی گئی ہے، جس طرح باقی ارکان نماز بول کر نماز مراد لی جاتی ہے۔ “ اگر صرف الفاظ کو لیا جائے تو یہ معنی ہوگا کہ تم اتنے لمبے قیام کی طاقت ہرگز نہیں رکھتے، اب جتنا قرآن آساین سے پڑھ سکتے ہو، خواہ نماز میں یا نماز کے بغیر، اتنا ہی رات کو پڑھ لیا کرو۔ صاحب روح المعانی نے اس معنی کی طرف بھی اشارہ کیا ہے، مگر پہلا معنی ہی زیادہ درست ہے ۔ رہ گئی یہ بات کہی کہ وہ بھی آیت پڑھ لیں تو نماز ہوجاتی ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس فرمان کے بعد اس کی کوئی گنجائش ہی نہیں رہ جاتی جو عبادہ بن صامت (رض) سے صحیحین میں اور تقریباً حدیث کی ہر کتاب میں موجود ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :(لا صلاۃ لمن لم یقرا بفاتحۃ الکتاب) (بخاری، الاذان، باب و جوب الفراء ۃ …: ٨٥٦۔ مسلم : ٣٩٣)” جو شخص سورة فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہے۔ “ ہاں ، اگر کسی شخص کو سورة فاتحہ بھی یاد نہیں تو وہ ” سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم “ پڑھتا رہے اور رکوع میں چلا جائے۔ (دیکھیے ابو داؤد، الصلاۃ باب ما یجزی الامی …: ٨٣٢ وحسنہ الانبانی) (٥) علم ان سیکون منکم مرضی …: قیام اللیل میں تخفیف کی وجہ پہلے یہ بیان فرمایء تھی کہ رتا کے دو ثلث ، نصف یا ثلث کے اندازے کے ساتھ ہمیشہ اتنا لمبا قیام کرنا تمہاری طاقت سے باہر ہے، اس لئے جتنا قیام آسانی سے کرسکتے ہو کرو۔ اب طاقت سے باہر ہونے کی تین وجہیں بیان فرمائیں جو ہرش خص کو پیش آسکتی ہیں، پہلی وجہ بیماری ہے ، اس میں بڑھایا اور ہر قسم کی جسمانی معذوری شامل ہے۔ دوسری وجہ اللہ کا فضل یعنی رزق تلاش کرنے کے لئے سفر ہے، اس میں طلب علم، زیارت احباب اور دوسرے تمام جائز مقاصد کے لئے سفر شامل ہے۔ تیسری وجہ اللہ کی راہ میں لڑائی ہے، اس میں جنگ کے علاوہ اس کی تیاری اور پہرا سبھی کچھ شامل ہے۔ یہ اسباب بیان کرنے کے بعد دوبارہ فرمایا :(فاقراء و اما تیسر منہ) یعنی ان عذروں کی وجہ سے جتنا قیام آسانی سے کرسکو کرو۔ (٦) تیسر منہ “ کی تعیین میں وہ حدیث بہت مناسب معلوم ہوتی ہے جو عبداللہ بن عمرو (رض) عنہمانے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :(من فام بعشر آیات لم یکتب من الغافلین ومن قام بمائۃ آیۃ کتب من القانتین و من قام بالف آیۃ کتب من المقنطرین) (ابو داؤد، تفریح ابواب شھر رمضان، باب تخریب (القرآن) ١٣٩٨ وصحہ الالبانی)” جو شخص دس آیات کے ساتھ قیام کرے وہ غافلوں سے نہیں لکھا جاتا، جو سو آیات کے ساتھ قیام کرے وہ قانتین (عبادت گز اورں) میں لکھا جاتا ہے اور جو ہزار آیات کے ساتھ قیام کرے وہ بڑے خزانے والوں میں لکھا جاتا ہے۔ “ اس آیت اور حدیث سے تخفیف کے باوجود کم از کم دس آیات کے ساتھ قیام اللیل کی تاکید صاف ظاہر ہو رہی ہے۔ (٧) ” واخرون یقاتلون فی سبیل اللہ “ (اور کچھ دوسرے لوگ اللہ کی راہ میں لڑائی کر رہے ہوں گے) کے متعلق حافظ ابن کثیر (رح) نے فرمایا کہ اس میں بنی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کی ایک بہت بڑی دلیل ہے، کیونکہ یہ آیت بلکہ ساری سورت مکہ میں اتری جب کہ جہاد شروع نہیں ہوا تھا، اس وقت یہ پیش گوئی غیب کی ایک خبر ہے جو ایک نبی ہی کے ذریعے سے دی جاتی ہے۔ (٨) ” واقیموا الصلوۃ و اتوا الزکوۃ “ سے معلوم ہوا کہ زکوۃ مکہ میں فرض ہوچکی تھی، اگرچہ مختف چیزوں کے نصاب کی تعیین مدینہمیں جا کر ہوئی۔ مطلب یہ ہے کہ قیام اللیل جتنا آساین سے ہو سکے کرو، مگر فرض نماز اور زکوۃ کی ادائیگی میں کوتاہی ہرگز نہ کرو۔ (٩) واقرضوا اللہ قرضاً حسناً …: زکوۃ کے بعد قرض حسنہ سے مراد نفلی صدقات ہیں، پھر زکوۃ ہو یا نفلی صدقات یا خیر کا کوئی بھی عمل وہ قیامت کے دن دس گناہ سے لے کر سات سو گنا بلکہ اس سے بھی زیادہ کی صورت میں واپس ملیں گے۔ ١٠۔ واتغفر واللہ : یعنی کوئی بھی عمل ہو اس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو، عمل پر پھول مت جاؤ۔ سورة ذاریات میں متقین کے متعلق فرمایا :(کانوا قلیلاً من الیل مایھجعون، وبالاسحارھم یستغفرون) (الذاریات : ١٨، ١٨) ” وہ رات کو بہت کم سوتے تھے اور سحریوں کے وقت استغفار کرتے تھے۔ “ ثوبان (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز سے سلام پھیرتے تو تین دفعہ استغفار کرتے۔ (مسلم، المساجد و مواضع الصلاۃ ، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ و بیان صفتہ : ٥٩١)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Obligatory Nature of TahaudPrayer Abrogated At the beginning of the Surah, the command &stand at night (for prayer) & prescribed the night-prayer for Allah&s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as well as for the general body of Muslims. It was also obligatory for the prayer to be long, but they had a choice in its length. They had to pray for half the night or one-third of the night or two-thirds of the night. A group of noble Companions in the performance of this duty mostly followed the ` azimah (preferred original rule of law). As a result, they spent almost two-thirds of the night in prayer. They performed this prayer every night. During the day they would invite people to Islam and preach and attend to their personal needs. Most of the Companions were either labourers or businessmen. The Messenger&s as well as the Companions& feet would swell on account of the long prayers. Waking at night was extremely difficult, and Allah was fully aware of the entire set-up, but it was pre-decreed in His knowledge that the difficulty is temporary and a passing phase. The purpose of this exercise is riyaclah &ascetic discipline& of the Holy Prophet and his Companions. In the initial stages, they were in a condition of disequilibrium. Therefore, they were required to exert themselves in spiritual struggle and ascetic discipline, thus: اِنَّا سَنُلْقِيْ عَلَيْكَ قَوْلًا ثَـقِيْلًا &We are going to send down to you a weighty discourse. [ 73:5] &. The Holy Prophet was going to be handed over the service of the Qur&an which is much more difficult than this ascetic discipline. According to the Pre-eternal knowledge of Allah, when the ascetic discipline was completed and with His grace perfect balance was attained, asceticism was replaced by moderation. As a result, the obligatory nature of night-prayer was repealed. According to Ibn ` Abbas, the above verses merely cancelled the obligatory nature of night-prayer, but the basic tahajjud prayer remained intact as obligatory, When the five daily prayers were prescribed on the night of mi`’ raj, the obligatory nature of tahajjud prayer too was cancelled. And Allah knows best! Apparently, this obligation was cancelled for Allah&s Messenger as well as for the entire &Ummah. However, it is still a supererogatory and laudable deed in the sight of Allah. Furthermore, there is no time or recitation constraint. Every person may perform the prayer according to his own ability in the time available to him and recite the Qur&an as much of it as is easy for him. The Concept of Abrogation in Shari&ah Legislating laws and abrogating them to proclaim new ones in their place is a routine practice in human governments and institutions. However, abrogation occurs sometimes in a piece of human legislation because the legislators did not fully comprehend the situation at the time of formulating a certain law, and are forced to amend it when they realize that the situation has changed and the law is no longer applicable in the new circumstances. At other times, a law might be proclaimed in the government gazette in keeping with the prevailing circumstances, but the legislators might not have foreseen that the circumstances might change. When that happens, the old law will have to be repealed and a new one J will have to be legislated and promulgated. It is inconceivable that these two forms of repeal will ever apply to Divine injunctions. F A third situation is that when the legislator formulates a law, he e foresees that in time to come conditions will change, as a result the law .it will no longer apply in toto in the changed condition. So, when the conditions alter, as the legislator had foreseen, he legislates a new law and makes it public as he had forethought. This is the only form of Y abrogation that can take place, and has been taking place in Divine e injunctions. It has always been the case that a certain piece of Divine law c was intended, from the very beginning, to remain in force for a limited ie time, but Divine Wisdom chose not to disclose this time limit from the people. Because of the general wordings of the legislation, the general 1Q community of people thought it was an immutable law whereas Allah had is pre-decreed it as a temporary law for a limited period of time. When its of temporary period was over, the law was with withdrawn. People took this y& as the abrogation of law whereas in reality it merely defined the time oe period. In other words, at that time it is made publicly known to the vs people that the law was not an immutable one, but promulgated for a limited period of time. Thus the period is now over and the law is no ell longer applicable. There are many verses of the Qur&n that have been repealed, and or the commoners find it difficult to grasp the wisdom underlying the repeal, Holy Prophet. The word nafilah literally denotes &additional&, meaning &additional obligation&. But according to the overwhelming majority, the correct view is that the obligatory nature of tahajjud prayer has been abrogated for Allah&s Messenger, as well as the general body of Muslims. However, it still remains an act of supererogation for all. The above verse contains the phrase X5, 1 Ali nafilatan lak &an additional prayer for you&. The word nafilah is used in its technical sense of nafl &supererogatory&. If tahajjud is a nafl prayer for all, then it is not clear why addressing the Holy Prophet the verse adds lak &for you& as if it is a distinctively voluntary act for the Holy Prophet. Please see Ma` ariful Qur&an, Vol. 5/pp533-543 for fuller explanation, especially pp536-537 for whether tahajjud is a mere nafl (voluntary) or sunnah mu&akkadah (the emphasised practice of the Holy Prophet) The verse that abrogates the obligatory nature of tahajjud prayer starts from – اِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ &Your Lord knows _[ 73:20] & and ends at فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۙ &…Now, recite as much of the Qur&an as is easy (for you) [ 73:20] & This verse was revealed one year or eight months after the initial verses of this Surah. Thus the obligatory nature of night-prayer was abrogated after a year. Musnad of Ahmad, Muslim, Abu Dawad, Ibn Majah and Nasa&I record a narration of Sayyidah ` A&ishah who stated that at the commencement of this Surah, Allah had prescribed the night-prayer. The Messenger of Allah and the blessed Companions constantly and consistently carried out the obligation for a year. Allah held back the last part of the Surah in the sky for twelve months. It was revealed after a year which abrogated the obligatory status of night-prayer and made concession - reducing its status to supererogation. [ Ruh-ul-Ma’ ani ] عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ (…He knows that you cannot do it regularly…73:20). The word ihsa& literally denotes &to count&. Some commentators interpret this verse as follows: Allah had not fixed the exact time for night-prayer. They were given the option of choosing time between one-third of the night to two thirds of it. But when the Companions were preoccupied with the prayer, it was difficult for them to calculate whether they had stayed up half the night, or one-third of the night, or two-thirds of the night, because in those days there were no watches or clocks to measure the time. Even if there were, it was not in keeping with their conditions of involvement in prayers to look at the time repeatedly. They would be absorbed in their prayers, so as to be oblivious to their environment. This is the significance of the phrase lan tuhsuhu. Other scholars say that the word ihsa& connotes the act of counting&, signifying that Allah knows that you will not be able to keep count of the constant prayers during the lengthy hours and hours of sleep. The word ihsa& is also used in this sense, as is used in a Hadith in connection with the beautiful names of Allah, thus: من احصاھا دخل الجنۃ |"He who keeps count of them will enter Paradise|" meaning, to act fully according to the attributes and qualities of Allah, as indicated in His beautiful names. For fuller explanation, please see Ma` ariful Qur&an, Vol. 5/pp272-273 under the following verse: وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا &…And if you count the bounties of Allah, you cannot count them all. [ 14:34] & فَتَابَ عَلَيْكُمْ (…therefore He turned to you in mercy…73:20). The word taubah originally means &to turn&. Repentance for sins is also called taubah in Arabic, because the sinner turns away from his past sins and crimes. In this context, the word simply means &to turn&, that is, Allah took back the obligatory nature of the injunction of night-prayer. Then He says: فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ۭ (…Now, recite as much of the Qur&an as is easy … 73:20). That is, recite in tahajjud prayer which is no longer obligatory. It is supererogatory enjoying the status of sunnah or mustahab. No particular number of verses has been fixed for recitation of the Holy Qur&an in tahajjud prayer. So a worshipper may recite as much of it as is easy for him. This verse answers many legal questions that are available in books of jurisprudence. وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا ۭ (And establish salah, and pay zakah, and advance to Allah a goodly loan….73:20). According to majority of the commentators, salah in this context refers to the five prescribed prayers that were made obligatory on the Night of Ascent (Mi` raj). This indicates that the night-prayer was obligatory for a year. In the meantime, the nocturnal journey took place, and the five daily prayers were prescribed. After that, the above verses were revealed and the obligatory nature of tahajjud prayer was abrogated. Towards the conclusion of the Surah, where it speaks of establishment of prayer, it refers to the five prescribed prayers. [ Ibn Kathir, Qurtubi and Al-Bahr-ul-Muhit ]. وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ (…and pay zakah….73:20). Zakah refers to the prescribed zakah. However, it is popularly understood that zakah was prescribed two years after migration to Madinah whereas this verse is Makki and, as was said earlier, a consensus of scholarly opinion assigns the revelation of this Surah to the earliest period of the call. In response, some commentators express the view that this particular verse was revealed in Madinah. Ibn Kathir, however, says that zakah was prescribed in the earliest days of Islam, although its details, like exemption limit and the rate, were fixed in the second year of migration at Madinah. Even if the verse is treated as Makki, there should be no problem in taking the word zakah in its technical sense of prescribed zakah as Iruh-ul- Ma` ani explains in detail. Its full analysis will be found in this author&s booklet entitled &Nizam-e-Zakat&. وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا ۭ (…and advance to Allah a goodly loan….73:20). In other words, spend in the way of Allah as charitable donations. This would be as if one is advancing a loan to Allah who will multiply it many times and reward him most abundantly. This indicates Divine favour and grace towards him, and it also describes that Allah is the richest of all. The loan will not be lost, but will be richly returned. The command for Zakah has already been mentioned previously, therefore advancing a loan to Allah refers, according to most scholars, to other voluntary charitable donations in the cause of Allah as, for instance, spending on friends and relatives or utilizing for entertainment of guests or investing in the service of scholars and righteous people. Some scholars point out that besides the prescribed Zakah, there are other financial obligations imposed on man, such as maintenance of parents, wife and children. Thus the command to pay zakah in verse 20 covers the injunction of paying out the prescribed Zakah, while other financial obligations are covered by the words: &…advance to Allah a goodly loan [ 20] &. وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ (…whatever good you will send ahead for your own selves [ 73:20]. In other words, if man does good in his lifetime, it is better for him than advising someone else to do the good deed at the time of his death. This advice for doing good on behalf of the deceased includes financial worship and voluntary charitable donations. It also includes prescribed prayers, fasts and other prescribed worship or duties that were missed out or neglected, it is better to pay out the fidyah and/or kaffarah with one&s own hands while he is living and be absolved of the responsibility rather than expecting the heirs to discharge it. They may do it or they may neglect to do it. The Messenger of Allah once asked the blessed Companions: |"Which of you holds his wealth to be dearer to himself than the wealth of his heirs?|" They replied: |"0 Allah&s Messenger, there is not a single one of us who does not hold his wealth to be dearer to himself than the wealth of his heir.|" Allah&s Messenger then said: |"Consider carefully what you are saying.|" They submitted: |"This is indeed our considered opinion. We do not know any better.|" He then said: |"The wealth of one of you is only that which he sends forth, and the wealth of his heir is that which he leaves behind.|" [ Ibn Kathir from Abu Ya` la a1-Mawsili and said al-Bukhari transmitted it, reporting from Hafs Ibn Ghiyath and so on ]. Alhamdulillah The Commentary on Surah Al-Muzzammil Ends here

قیام الیل کی فرضیت منسوخ ہوگئی :۔ شروع سورت میں قم الیل سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور سب مسلمانوں پر قیام الیل کو فرض قرار دیا گیا تھا اور اس قیام کا طویل ہونا بھی فرض تھا مگر اس کے طول میں اختیار دیا گیا تھا کہ آدھی رات سے کچھ کم یا کچھ زیادہ اور کم سے کم ایک تہائی رات ہونا چاہئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھ صحابہ کرام کی ایک جماعت اس فرض کی ادائیگی میں اکثر عزیمت پر عمل فرماتے اور زیادہ سے زیادہ رات کا وقت اس نماز میں گزارتے تھے جو دو تہائی رات کے قریب ہوتا تھا۔ ہر رات میں یہ عمل پھر دن میں دین کی دعوت و تبلیغ اور ذاتی ضروریات خصوصاً صحابہ کرام کہ بیشتر محنت مزدوری یا تجارت کرتے تھے، اس طویل و ثقیل نماز کی پابندی ہی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام کے پاؤں ورم کر آئے۔ ان کی یہ مشقت و محنت اللہ تعالیٰ کے سامنے تھی وہ اس سے بخوبی واقف تھے مگر علم الٰہی میں پہلے ہی سے متعین تھا کہ اتنی محنت کا فریضہ چند روزہی رکھا جائے گا تاکہ آپ اور صحابہ کرام محنت و ریاضت کے خوگر ہوجائیں جس کی طرف آیات مذکورہ میں بھی اِنَّا سَنُلْقِيْ عَلَيْكَ قَوْلًا ثَـقِيْلًا میں اشارہ پایا جاتا ہے کہ آپ سے یہ محنت و مشقت اس لئے لے جا رہی ہے کہ آپ کو قول ثقیل یعنی قرآن کی خدمت سپرد ہونے والی تھی جو اس مشقت سے بڑی مشقت ہے۔ بہرحال علم ازلی کے مطابق جب یہ حکمت ریاضت و محنت کے خوگر بنانے کی پوری ہوگئی تو یہ فرض قیام اللیل منسوخ کردیا گیا اور حضرت ابن عباس کی روایت کے مطابق یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آیات مذکورہ سے صرف طول قیام کی فرضیت منسوخ ہوئی ہو اصل نماز تہجد کا فرض بدستور رہا ہو پھر شب معراج میں پانچ نمازوں کی فرضیت کے وقت نماز تہجد کی فرضیت منسوخ ہوئی ہو، واللہ اعلم اور ظاہر یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور تمام ام سے یہ فرض منسوخ کردیا گیا البتہ اس کا استحباب اور عنداللہ پسندیدہ ہونا پھر بھی باقی رہا اور اس میں بھی یہ آسانی کردی گئی کہ وقت کی اور تلاوت قرآن کی کوئی تحدید نہیں رکھی گئی، ہر شخص اپنی اپنی طاقت و فرصت کے مطابق جتنے وقت میں ادا کر کے سکے کرلے اور اس میں جتنا قرآن پڑھنا آسانی سے ہو سکے پڑھ لے۔ احکام شرعیہ کے منسوخ ہونے کی حقیقت :۔ دنیا کی حکومتیں یا ادارے جو اپنے قوانین میں ترمیم و تنسیخ کرتے رہتے ہیں اس کی بیشتر وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ تجربے کے بعد کوئی نئی صورت حال سامنے آتی ہے جو پہلے سے معلوم نہ تھی تو اس صورتحال کے مطابق پہلے حکم کو منسوخ کر کے دوسرا حکم جاری کردیا جاتا ہے مگر احکام الٰہیہ جس میں اس کا کوئی تصور و احتمال ہی نہیں ہوسکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ کے علم محیط ازلی اور ابدی سے کوئی چیز باہر نہیں۔ کوئی حکم شرعی جاری ہونے کے بعد لوگوں کے کیا حالات رہیں گے کیا کیا صورتیں پیش آئیں گی حق تعالیٰ کو پہلے ہی سے معلوم ہے لیکن باقضائے حکمت و مصلحت کوئی حکم کچھ عرصہ کے لئے جاری کیا جاتا ہے پہلے ہی سے اس کا ہمیشہ جاری رکھنا مقصود نہیں ہوتا بلکہ ایک مدت اللہ کے علم میں معتنی ہوتی ہے کہ اس مدت تک یہ حکم جاری رہے گا مگر اس مدت کا اظہار مخلوق پر بمصلحت نہیں کیا جاتا، الفاظ کے عموم سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ حکم غیر موقف اور دائمی ہے عنداللہ جو اس کی مدت مقرر ہے جب وہ مدت ختم ہو کر حکم واپس لیا جاتا ہے تو مخلوق کی نظر میں وہ حکم کی منسوخی ہوتی ہے اور حقیقت میں وہ بیان مدت ہوتا ہے یعنی اس وقت مخلوق پر ظاہر کردیا جاتا ہے کہ ہم نے یہ حکم ہمیشہ کے لئے نہیں بلکہ صرف اسی مدت کے لئے جاری کیا تھا اب وہ مدت ختم ہوگئی حکم باقی نہیں رہا۔ قرآن کریم میں بہت سی آیات کے منسوخ ہونے پر جو عامیانہ شبحصہ کیا جاتا ہے اس تقریر سے وہ شبھہ رفع ہوگیا، کیا نماز تہجہد خاص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اس آیت کے بعد بھی فرض رہی بعض ائمہ تفسیر نے اسی کو اختیار کیا ہے ان کا استدلال سورة بنی اسرائیل کی ( آیت) ومن الیل فتھجد بہ نافلة لک سے ہی جس میں نماز تہجد کو خاص آپ کے ذمہ ایک زائد فرض کی حیثیت سے عائد کیا گیا ہے کیونکہ نافلہ کے لغوی معنی زائدہ کے آتے ہیں اور مراد فریضہ زائدہ ہے مگر جمہور علماء کے نزدیک صحیح یہی ہے کہ فرضیت اس نماز کی امت اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں سے منسوخ ہوگئی البتہ بطور استحباب اس کی ادائیگی سب کے لئے باقی رہی اور آیت مذکورہ میں نافلۃ لک اپنے اصطلاحی معنے میں بحکم نفل ہے پھر اس کی خصوصیت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جو آیت میں لفظ لک سے مفہوم ہوتی ہے اس کی کیا وجہ ہے یہ پوری تفصیل اور نماز تہجہد کی فرضیت منسوخ ہونے کے بعد یہ نماز صرف نفل و مستحب کے درجہ میں رہی یا سنت مؤ کدہ کے درجہ میں یہ پوری تحقیق سورة بنی اسرئایل کی آیت مذکورہ کے تحت میں گزر چکی ہے وہاں دیکھ لیا جائے وہاں تہجد کے خاص فضائل اور مسائل کا بھی ذکر کردیا گیا ہے۔ یہ آیت جن کے ذریعہ نماز تہجد کی فرضیت منسوخ ہوئی اِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ سے شروع ہو کر فاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ تک آئی ہے۔ یہ آیت شروع سورت کی آیات سے ایک سال یا آٹھ ماہ بعد نازل ہوئی ہے سال بھر کے بعد قیام اللیل کی فرضیت منسوخ ہوئی، مسند احمد، مسلم، ابو داؤد، ابن ماجہ اور نسائی میں حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سورت کے شروع میں قیام اللیل کو فرض کیا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام ایک سال تک اس کی پابندی کرتے رہے سورت کا آخری حصہ اللہ تعالیٰ نے بارہ مہینے تک آسمان میں روک رکھا سال بھر کے بعد آخری حصہ نازل ہوا جس میں قیام الیل کی فرضیت منسوخ ہو کر تخفیف ہوگئی اور اس کے بعد قیام الیل صرف نفل و مستحب رہ گیا (از روح المعانی) پھر ان آیات میں تنسیخ حکم کی علت یہ بتلائی ہے کہ عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْه یعنی اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے کہ تم اس کا احصاء نہ کرسکو گے۔ احصاء کے لفظی معنے شمار کرنے کے ہیں۔ مطلب آیت کا بعض حضرات مفسرین نے یہ قرار دیا ہے کہ قیام الیل میں اللہ تعالیٰ نے اگرچہ مقدار وقت کی پوری تعیین نہیں فرمائی بلکہ ایک تہائی رات سے دو تہائی رات تک کے درمیان کا وقت مقرر فرمایا تھا مگر صحابہ کرام جب اس نماز میں مشغول ہوتے تو اشتغال نماز کے ساتھ یہ معلوم ہونا دشوار تھا کہ رات آدھی ہوئی یا کم و بیش کیونکہ اوقاف معلوم کرنے کے ایسے آلات گھڑیاں وغیرہ اس زمانے میں موجود نہ تھیں اور ہوتیں بھی تب بھی شغل نماز کے ساتھ بار بار گھڑیوں کو دیکھتے رہنا ان حضرات کے حالات اور ان کے خشوع و خضوع کے ساتھ آسان نہ تھا، یہ معنے ہوئے لن تحصوہ کے اور بعض حضرات نے یہاں احصاء سے مراد عمل احصاء یعنی اس طویل وقت اور نیند کے وقت کی نماز پر مداومت نہ کر سکنا مراد لیا ہے۔ لفظ احصاء اس معنے کے لئے بھی مستعمل ہوتا ہے جیسا کہ حدیث میں اسماء اللہ الحسنیٰ کے بارے میں آیا من احصاھا دخل الجنہ، اس میں لفظ احصاء کا مفہوم بہت سے علماء نے عمل احصار لیا ہے یعنی اسماء الہیہ کے مقتضیٰ پر پورا عمل ہونا، جیسا کہ معارف القرآن میں آیت وان تعدوا نعمت اللہ لانخصوھا کے تحت میں اس کی تفصیل لکھی گئی (پارہ نمبر ٣١ سورة ابراہیم) فَتَابَ عَلَيْكم لفظ توبہ کے اصلی معنے رجوع کے ہیں۔ گناہ سے توبہ کو بھی اسی لئے توبہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے پچھلے جرم و گناہ سے رجوع ہوتا ہے اس جگہ مراد صرف رجوع ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنا یہ حکم قیام اللیل کی فرضیت کا واپس لے لیا، آخر میں فرمایا۔ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ یعنی نماز تہجد جو اب بجائے فرض کے مستحب یا سنت باقی رہ گئی ہے اس میں جس قدر قرآنی آسانی سے کوئی شخص پڑھ لیا کرے کسی خاص مقدار کی تعیین نہیں ہے اس آیت سے بہت سے مسائل فقیہہ نکلتے ہیں جو فقہ کی کتابوں میں مفصل مذکور ہیں وہاں دیکھا جاسکتا ہے۔ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا، اقیموالصلوة میں جمہور مفسرین کے نزدیک نماز فرض مراد ہے اور یہ ظاہر ہے کہ نماز فرض پانچ ہیں جو لیلتہ المعراج میں فرض ہوئی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قیام الیل کی فرضیت جو ایک سال تک جاری رہی تھی اسی عرصہ میں لیلتہ الاسراء کا واقعہ پیش آیا جس میں پانچ نمازیں فرض کی گئیں اور اس کے بعد آیات مذکورہ کے ذریعہ نماز تہجد کی فرضیت منسوخ ہوگئی اور آخر سورت میں جو اقامت صلوة کا حکم آیا ہے اس سے مراد پانچ نمازیں فرض ہیں (ابن کثیر، قرطبی، بحر محیط) اسی طرح اتوا لزکوة میں زکوة سے زکوة فرض مراد ہے مگر مشہور یہ ہے کہ زکوة بعد ہجرت دوسرے سال میں فرض ہوئی، اور یہ آیت مکی ہے ابتدائے اسلام میں نازل ہوئی ہے اس لئے بعض مفسرین نے خاص اس آیت کو مدنی کہا ہے۔ مگر ابن کثیر فرماتے ہیں کہ زکوة تو مکہ مکرمہ میں اوائل اسلام ہی میں فرض ہوگئی ہو مگر اس کے نصاب اور مقدار واجب کی تفصیلات مدینہ طیبہ میں ہجرت کے دوسرے سال میں بیان کی گئی ہوں، اس طرح آیت کے مکی ہونے کی صورت میں بھی اس کو زکوة فرض پر محمول کیا جاسکتا ہے۔ روح العانی میں بھی اسی کو اختیار کیا ہے اور اس کی پوری تحقیق احقر کے رسالہ نظام زکوة میں تفصیل سے آئی ہے۔ وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کو اس عنوان سے تعبیر کیا ہے کہ گویا یہ خرچ کرنے والا اللہ کو قرض دے رہا ہے اس میں اس کے حال پر لطف و کرم کی طرف اشارہ بھی ہے اور اس کا بیان بھی کہ اللہ تعالیٰ غنی الاغنیاء ہے اس کو دیا ہوا قرض کبھی مارا نہیں جاسکتا ضرور وصول ہوگا اور چونکہ زکوة فرض کا حکم اس سے پہل آ چکا ہے اس لئے اقرضوا اللہ میں جس خیرات اور فی سبیل اللہ خرچ کرنے کا ذکر ہے اس کو اکثر حضرات نے صدقات نافلہ اور تبرعات پر محمول کیا ہے جیسے اپنے اقابر و اعزاء کو کچھ دینا یا مہمان کی مہمانی پر خرچ کرنا یا علماء و صلحاء کی خدمت کرنا وغیرہ اور بعض حضرات نے اس کا مفہوم یہ قرار دیا ہے کہ زکوة کے علاوہ بھی بہت سے مالی واجبات انسان پر عائد ہوتے ہیں۔ جیسے ماں باپ، بیوی، اولاد کا نفقہ واجبہ یا دوسری واجبات شرعیہ تو اتوالزکوة میں ادائے زکوة کا حکم دینے کے بعد دوسرے واجبات کا ذکر اقرضوا اللہ سے کردیا گیا۔ وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ آلایتہ، ماتقدموا لانفسکم کا مطلب یہ ہے کہ جو نیک کام اپنی زندگی میں کر گزرو وہ بہت رہے اس سے کہ مرنے کے وقت وصیت کرو اس میں مالی عبادت صدقہ و خیرات بھی داخل ہے اور نماز روزہ وغیرہ بھی جو کسی کے ذمہ قضا ہو اپنے ہاتھ سے اپنے سامنے اللہ کی راہ میں خرچ کر کے اس سے سبکدوشی بہتر ہے بعد میں تو وارثوں کے اختیار میں بات رہتی ہے وہ کریں یا نہ کریں۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام سے سوال کیا کہ تم میں ایسا کون ہے جوا پنے وارث کے مال سے بہ نسبت اپنے مال کے زیادہ محبت رکھتا ہو صحابہ کرام نے عرض کیا کہ ہم میں کوئی بھی ایسا نہیں جو اپنے وارث کے مال کی محبت خود اپنے مال سے زیادہ رکھے۔ آپ نے فرمایا سوچ سمجھ کر بات کرو۔ صحابہ نے عرض کیا کہ میں تو اس کے سوا کوئی دوسری صورت معلوم نہیں آپ نے فرمایا (جب یہ بات ہے تو سمجھ لو کہ) تمہارا مال وہ ہے جو تم نے اپنے ہاتھ سے اللہ کی راہ میں خرچ کردیا اور جو رہ گیا وہ تمہارا مال نہیں بلکہ تمہارے وارث کا مال ہے (ذکرہ ابن کثیر باسناد ابی یعلے الموصلی ثم قال و رواہ البخاری من حدیث حفص بن غیاث الخ) تمت سورة المزمل بحمد اللہ یوم الثلتآء 22 رجب سن 1391 ھ

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے (ان ربک یعلم انک تقوم ادنی من ثلثی اللیل ونصفہ وثلثہ ، اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! تمہارا رب جانتا ہے کہ تم کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادت میں کھڑے رہتے ہو) تا قول باری (فاقروا ما تیسرمن القران ۔ پس جتنا قرآن بآسانی پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو) ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ آیت کئی معانی پر مشتمل ہے۔ ایک تو یہ کہ اس کے ذریعے قیام اللیل کی فرضیت منسوخ ہوگئی۔ ابتداء میں قیام اللیل باری ہے (فاقروا ماتیسر من القران) تیسرے یہ کہ تھوڑی سی قرات کے ذریعے نماز کے جواز پر اس کی دلالت ہورہی ہے چوتھے یہ کہ جو شخص سورة فاتحہ کی قرات کیے بغیر اگر کسی اور مقام سے قرات کرے گا تو اس کی نماز ہوجائے گی۔ ہم نے گزشتہ اوراق میں اس پر روشنی ڈالی ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ آیت کا نزول صلاۃ اللیل کے بارے میں ہوا تھا اور صلوٰۃ اللیل اب منسوخ ہے اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ صلوٰۃ اللیل کی فرضیت منسوخ ہوچکی ہے لیکن اس کی شرائط اور اس کے دوسرے احکام منسوخ نہیں ہوئے نیز ہمیں تسبیح کے ذکر کے بعد قرات کا حکم دیا گیا ہے اور فرمایا گیا ہے (فاقروا ما تیسرمنہ) اگر یہ کہا جائے کہ اگر اس سے نفل نماز میں قرات مراد ہے اس لئے فرض نماز میں قرات کے وجوب پر اس سے استدلال نہیں ہوگا۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ جب نفل نماز میں قرات کا وجوب ثابت ہوگیا تو فرض نماز بھی اسی طرح ہے کیونکہ قرات کے لحاظ سے کسی نے بھی فرض اور نفل نماز کے درمیان فرق نہیں کیا ہے۔ نیز قول باری (فاقروا ما تیسر من القران) وجوب کا مقتضی ہے کیونکہ یہ امر ہے اور امروجوب پر محمول ہوتا ہے۔ دوسری طرف کوئی ایسا مقام نہیں جہاں قرآن کی قرات ضروری اور لازم ہو۔ یہ مقام صرف نماز کا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اس سے نماز کے اندر قرات مراد لی جائے۔ اگر یہ کہا جائے کہ اگر نفل نماز قرات مراد ہے جبکہ نفل نماز خود فرض نہیں ہے تو یہ قرات کی فرضیت پر کس طرح دلالت کرے گی۔ اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ نفل نماز اگرچہ فرض نہیں لیکن اس کے باوجود جو شخص نفل نماز پڑھے گا اس پر قرات لازم ہوگی۔ جس وقت وہ نفل نماز شروع کرے گا اس وقت ہی اس پر قرات فرض ہوجائے گی جس طرح نماز کی دوسری شرائط مثلاً طہارت ، ستر عورت وغیرہ اس پر فرض ہوجاتی ہے یا جس طرح انسان پر بیع وشراء کے عقود نیز بیع سلم وغیرہ فرض نہیں ہوتے لیکن جب کوئی شخص ان میں سے کوئی عقد کنا چاہے گا تو اس کے لئے شریعت کے مباح طریقے سے اس عقد کو عمل میں لانا فرض ہوگا۔ آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس ارشاد کو نہیں دیکھتے۔ آپ نے فرمایا (من اسلم فلیسلم فی کیل معلوم و وزن معلوم الی اجل معلوم جو شخص بیع مسلم کرے تو وہ معلوم ناپ اور معلوم وزن کے ذریعے مدت تک کرے) اب ظاہر ہے کہ کسی پر عقد سلم ضروری نہیں ہے لیکن جو شخص عقد مسلم کرے گا وہ ان شرائط کے تحت کرے گا۔ اگر یہ کہا جائے کہ قول باری (فاقروا ما تیسر من القران) سے خود نماز مراد ہے اس لئے آیت میں نماز کے اندر قرات کے وجوب پر کوئی دلالت نہیں ہے اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ یہ بات غلط ہے کیونکہ اس کے ذریعے کلام کو اس کے حقیقی معنی سے ہٹا کر مجازی معنی کی طرف پھیر دینا لازم آتا ہے جب کہ یہ بات دلالت کے بغیر جائز نہیں ہوتی۔ علاوہ ازیں معترض نے جو بات کہی ہے اگر اسے درست تسلیم کر بھی لیا جائے تو بھی قرات کی فرضیت پر اس کی دلالت بحالہ قائم رہتی ہے کیونکہ اس صورت میں قرات کے لفظ سے نماز کی تعبیر صرف اس وجہ سے ہوئی ہے کہ قرات نماز کی ایک رکن ہے۔ جس طرح ارشاد باری ہے (واذا قیل لھم ارکعوا لایرکعون، اور جب ان سے جھکنے کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ نہیں جھکتے) ۔ مجاہد کا قول ہے کہ آیت سے نماز مراد ہے۔ اسی طرح ارشاد باری ہے (وارکعوا مع الراکعین اور جھکنے والوں کے ساتھ جھکو) اس سے نماز مراد ہے۔ یہاں لفظ رکوع سے نماز کی تعبیر کی گئی کیونکہ رکوع نماز کا ایک رکن ہے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

آپ کے رب کو پتہ ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ ایمان والوں میں سے بعض کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی تہائی رات نماز میں کھڑے رہتے ہیں۔ اور رات دن کی ساعتوں کو یا یہ کہ رات میں جو تمہیں نماز پڑھنے کا حکم ہوا ہے تم اسے ضبط نہیں کرسکتے اس نے رات کی نماز کے بارے میں تمہارے حال پر عنایت کی ہے۔ سو اب تم لوگ نماز میں سو آیات یا اس سے زیادہ پڑھ لیا کرو۔ اسے یہ بھی معلوم ہے کہ تم میں سے بعض آدمی بیمار ہوں گے کہ رات کو نماز نہیں پڑھ سکتے اور بعض تلاش معاش کے لیے سفر کریں گے ان پر رات کو نماز پڑھنا دشوار ہوگا اور بعضے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کریں گے تو تم سے نماز میں جتنا آسانی سے قرآن حکیم پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو۔ اور پانچوں نمازوں کی مع ان کے رکوع و سجود اور تمام واجبات کے پابندی کیا کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور خلوص اور سچائی کے ساتھ صدقہ دو ۔ اور عمل صالح کرو اور جو نیک عمل یا صدقہ اپنے لیے آگے بھیج دو گے تو اس کا ثواب جنت میں اسی طرح محفوظ پاؤ گے کہ اس میں کسی قسم کی کمی اور چوری و نقصان نہیں ہوگا۔ اور اللہ سے اپنے گناہ معاف کراتے رہو بیشک اللہ غفور رحیم ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ رکوع صرف ایک آیت پر مشتمل ہے۔ اس آیت کے زمانہ نزول کے بارے میں جو روایات ملتی ہیں ان میں بہت اختلاف پایاجاتا ہے ۔ کوئی روایت بتاتی ہے کہ یہ آیت اس سورت کے پہلے حصے کے نزول کے آٹھ ماہ بعد نازل ہوئی اور اس سے قیام اللیل کا پہلا حکم منسوخ ہوگیا۔ کچھ روایات میں یہ مدت ایک سال اور کچھ میں ١٦ ماہ بتائی گئی ہے۔ ایک رائے یہ بھی ہے کہ یہ آیت مدنی ہے اور پہلی آیات کے گیارہ سال بعد نازل ہوئی۔ اس آیت کو سمجھنے اور اس سے متعلق روایات میں پائے جانے والے غیر معمولی اختلاف کی وجہ جاننے کے لیے میں ایک عرصہ تک پریشان رہا۔ اس میں حیرت کی بات یہ ہے کہ اس حوالے سے کسی تفسیر سے بھی مجھے کوئی واضح راہنمائی نہ مل سکی۔ پھر کسی زمانے میں علامہ جلال الدین سیوطی (رح) کی کتاب ” الاتقان فی علوم القرآن “ کا مطالعہ کرتے ہوئے اتفاقاً مجھے اس بارے میں حضرت عبداللہ بن عباس - کا یہ قول مل گیا کہ یہ ایک نہیں دو آیات ہیں۔ چناچہ اس قول کی روشنی میں اس نکتے پر میرا دل مطمئن ہوگیا کہ اس کلام کا نزول تو دو حصوں میں ‘ دو الگ الگ مواقع پر ہوا ‘ لیکن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمان کے مطابق اسے ایک آیت شمار کیا گیا۔ آیت ٢٠{ اِنَّ رَبَّکَ یَعْلَمُ اَنَّکَ تَقُوْمُ اَدْنٰی مِنْ ثُلُثَیِ الَّیْلِ وَنِصْفَہٗ وَثُلُثَہٗ } ” (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یقینا آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ قیام کرتے ہیں کبھی دو تہائی رات کے قریب ‘ کبھی نصف رات اور کبھی ایک تہائی رات “ { وَطَآئِفَۃٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَکَ } ” اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں ان میں سے بھی ایک جماعت آپ کے ساتھ (کھڑی) ہوتی ہے۔ “ { وَاللّٰہُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَالنَّہَارَط } ” اور اللہ ہی رات اور دن کا اندازہ کرتا ہے۔ “ رات دن کے اوقات بھی اللہ نے بنائے ہیں اور انسانوں کو بھی اسی نے پیدا کیا ہے ‘ اس لیے وہ اپنے بندوں کی استعداد سے خوب واقف ہے۔ { عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْہُ } ” اللہ جانتا ہے کہ تم اس کی پابندی نہیں کرسکو گے “ یعنی اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ اس انداز سے یہ مشقت زیادہ عرصے تک نہیں جھیلی جاسکتی۔ { فَتَابَ عَلَیْکُمْ } ” تو اس نے تم پر مہربانی فرمائی ہے “ { فَاقْرَئُ وْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ } ” تو اب قرآن سے جتنا بآسانی پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو۔ “ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے مذکورہ قول کی روشنی میں میرا خیال ہے کہ اس آیت کا یہ حصہ پہلی آیات کے گیارہ ماہ یا ایک سال بعد نازل ہوا۔ اس حکم کے ذریعے دو تہائی یا نصف یا ایک تہائی رات تک قیام کرنے کی پابندی ختم کردی گئی اور یہ سہولت دے دی گئی کہ ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق قیام اللیل میں جتنا ممکن ہو اتنا قرآن پڑھ لیا کرے۔ البتہ آیت کا دوسرا (درج ذیل) حصہ جس میں قتال کا ذکر ہے ‘ اس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہجرت سے متصلاً قبل یا ہجرت کے متصلاً بعدنازل ہوا۔ چناچہ گیارہ سال کے وقفے والی روایت اس حصے سے متعلق ہے۔ { عَلِمَ اَنْ سَیَکُوْنُ مِنْکُمْ مَّرْضٰیلا } ” اللہ کے علم میں ہے کہ تم میں کچھ لوگ مریض ہوں گے “ { وَاٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَـبْـتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰہِ } ” اور بعض دوسرے زمین میں سفر کریں گے اللہ کے فضل کو تلاش کرتے ہوں گے “ { وَاٰخَرُوْنَ یُـقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ } ” اور کچھ اللہ کی راہ میں قتال کر رہے ہوں گے “ اب ظاہر ہے ایسے لوگوں کے لیے رات کو طویل قیام کرنا ممکن نہیں۔ { فَاقْرَئُ وْا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُلا } ” چناچہ جس قدر تمہارے لیے آسان ہو ‘ اس میں سے پڑھ لیا کرو “ { وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ } ” اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو “ اب اس حکم میں نماز پنجگانہ کی تاکید ہے اور نماز پنجگانہ ظاہر ہے ١٠ نبوی میں معراج کے موقع پر فرض ہوئی تھی۔ اس لحاظ سے بھی یہ رائے درست معلوم ہوتی ہے کہ آیت کا یہ حصہ ١٠ نبوی کے بعد ہجرت سے پہلے یا ہجرت کے فوراً بعد نازل ہوا ۔ اس حکم میں پانچ نمازوں کو قیام اللیل کا بدل قرار دے دیا گیا ‘ البتہ رمضان میں قیام اللیل کا معاملہ اس سے مستثنیٰ رہا۔ رمضان چونکہ نزول قرآن کا مہینہ ہے : { شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰنُ } (البقرۃ : ١٨٥) ” رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا “ چناچہ قرآن سے تعلق کی تجدید کے لیے اس مہینے میں قیام اللیل کی خصوصی ترغیب دی گئی ہے۔ حضرت سلمان فارسی (رض) نے رمضان کی آمد پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک خطبہ نقل کیا ہے ‘ جس میں یہ الفاظ وارد ہوئے ہیں : (جَعَلَ اللّٰہُ صِیَامَـــہٗ فَرِیْضَۃً وَقِیَامَ لَیْلِہٖ تَطَوُّعًا) (١) ” اس مہینے کے روزے اللہ تعالیٰ نے فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں میں بارگاہِ خداوندی میں کھڑا ہونے (یعنی نماز تراویح پڑھنے) کو نفل عبادت مقرر کیا ہے (جس کا بہت بڑا ثواب رکھا ہے) “۔ یعنی رمضان کے روزے تو اہل ایمان پر فرض کردیے گئے کہ اہل ثروت ‘ نادار ‘ مزدور ‘ کسان وغیرہ سبھی روزہ رکھیں اور بھوک پیاس کی سختیاں برداشت کرنے کے عادی بن کر خود کو جہاد فی سبیل اللہ کے لیے تیار رکھیں۔ جبکہ رمضان کی راتوں کے قیام کے لیے اختیار دے دیا گیا کہ جو کوئی اس کا اہتمام کرسکتا ہو وہ ضرور اس کی برکتوں سے مستفیض ہو۔ بعد میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق (رض) کے دور خلافت میں اسے اجتماعی شکل دے دی گی۔ چناچہ اجتماعی قیام اللیل کا وہ سلسلہ جس کا اہتمام ہمارے ہاں باجماعت تراویح کی صورت میں ہوتا ہے حضرت عمر (رض) کی وساطت سے امت تک پہنچا ہے۔ یہ دراصل قیام اللیل کا ” عوامی “ پروگرام ہے اور اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ قیام اللیل کی برکتوں سے کوئی شخص بھی محروم نہ رہنے پائے۔ قرونِ اولیٰ کے مخصوص ماحول اور حالات میں اس باجماعت قیام اللیل کی افادیت بہت زیادہ تھی ۔ قرآن مجید کی زبان چونکہ ان لوگوں کی اپنی زبان تھی اس لیے امام کی زبان سے ادا ہونے والا ایک ایک لفظ ” از دل خیزد بر دل ریزد “ کے مصداق تمام سامعین کے دلوں میں اترتا چلا جاتا تھا ‘ لیکن آج ہمارے ہاں کی تراویح کے اکثر و بیشتر مقتدی تو ” زبانِ یارِ من ترکی ومن ترکی نمی دانم “ کی تصویر بنے سارا وقت رکعتوں کے حساب میں مشغول رہتے ہیں (اِلا ماشاء اللہ) ۔ چناچہ اس عظیم الشان فورم پر بھی اب قرآن کا سننا بس سننے کی حد تک ہی ہے اور تفہیم و تذکیر کے حوالے سے اس استماع کی افادیت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ { وَاَقْرِضُوا اللّٰہَ قَرْضًا حَسَنًاط } ” اور اللہ کو قرض حسنہ دو ۔ “ { وَمَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللّٰہِ ہُوَ خَیْرًا وَّاَعْظَمَ اَجْرًاط } ” اور جو بھلائی بھی تم آگے بھیجو گے اپنی جانوں کے لیے ‘ اسے موجود پائو گے اللہ کے پاس بہتر اور اجر میں بڑھ کر۔ “ جو نیک اعمال تم نے آگے بھیجے ہوں گے انہیں اللہ تعالیٰ کے پاس تم بہت ہی بہتر حالت میں پائو گے۔ اللہ تعالیٰ تمہارے ان اعمال کو نہ صرف سات سو گنا تک بڑھا کر تمہیں لوٹائے گا بلکہ اپنے فضل ِخاص سے اس کے بدلے خصوصی اجر بھی تمہیں عطا فرمائے گا۔ { وَاسْتَغْفِرُوا اللّٰہَ } ” اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے رہو۔ “ { اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۔ } ” یقینا اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا ‘ رحمت فرمانے والا ہے۔ “ صحیح البخاری ‘ کتاب صلاۃ التراویح ‘ باب فضل لیلۃ القدر۔ و صحیح مسلم ‘ کتاب صلاۃ المسافرین وقصرھا ‘ باب فی قیام رمضان وھو التراویح۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

18 About this verse in which reduction has been made in the injunction concerning the Tahajjud Prayer, there are different traditions. Musnad Ahmad, Muslim and Abu Da'ud have related a tradition, on the authority of Hadrat `A'ishah, saying that this second command was sent down one year after the first command, and the standing up in the Prayer at night was made voluntary instead of obligatory. Another tradition which Ibn Jarir and Ibn Abi Hatim have related, again on the authority of Hadrat `A'ishah, says that this command came down 8 months after the first command, and a third tradition which Ibn Abi Hatim has related again from her, says that it came down 16 months later. Abu Da'ud, Ibn Jarir and Ibn Abi Hatim have cited the period of one year from Hadrat `Abdullah bin 'Abbas. But Hadrat Sa'id bin Jubair has stated that it was sent down ten years later. (Ibn Jarir, Ibn Abi Hatim) . In our opinion this last view is most sound, for the subject-matter of the first section clearly shows that it was sent down in Makkah and that too in the earliest stage when at the most four years might have passed since the advent of Prophethood. Contrary to this, this second section, .in view of the express evidence of its subject matter, seems to have been revealed at Madinah when fighting had started with the disbelievers and the zakat also had been enjoined as an obligatory duty. On this basis inevitably the two sections should have been sent down at an interval of at least ten years between them. 19 Although the initial command to the Holy Prophet was to keep standing up in the Prayer for half the. night, or thereabout, it was difficult to compute the tithe precisely in the absorption of the Prayer, especially when there were no watches either to measure time accurately; therefore, sometimes twothirds of the night passed in the prayer and sometimes only one-third of it. 20 In the initial command only the Holy Prophet (upon whom be peace) was addressed and only he was instructed to stand up in the Prayer by night. But since the Muslims at that time were ardently desirous of following him in everything he did and of earning more and more good and virtues, many of the Companions also performed this Night Prayer regularly. 21 As the Prayer is prolonged due mainly to a lengthy recital of the Qur'an, it is said: "You may recite as much of the Qur'an as you easily can in the Tahajjud Prayer This would automatically cause the Prayer to be shortened" . Although the words here are apparently in the imperative mood, it is agreed by all that Tahajjud is not an obligatory but a voluntary Prayer. In the Hadith also it has been explained that on an enquiry by a person the Holy Prophet (upon whom be peace) replied: "Five times Prayer in the day and night is obligatory on you. He asked: Is anything besides this also binding on me? The Holy Prophet said: No, unless you may like to offer something of your own accord. " (Bukhari, Muslim) . This verse also shows another thing. Just as the bowing (ruku ) and prostration (sajdah.) are obligatory in the Prayer, so is the recital of the Qur'an. For just as Allah at other places has used the words ruku' and sajdah for the prayer, so here He has mentioned recital of the Qur'an, which implies its recital in the Prayer. If somebody objects to this conclusion, saying: When the Tahajjud Prayer itself is voluntary, how can recital of the Qur'an in it be obligatory? The answer is: Even in case of the voluntary Prayer it is incumbent on one to fulfil all the pre-requisites of the Prayer and to perform all its basic elements and obligatory parts. No one can say that in case of the voluntary Prayer, purity of the garments and body, ablutions and concealment of the satar (minimal part of the body to be covered) are not obligatory, and the standing up and sitting and performance of ruku`and sajdah also in it are only voluntary. 22 Travelling to earn one's living by lawful and permissible methods has been described in many places in the Qur'an as the seeking of Allah's bounty. 23 Here, the way Allah has made mention of seeking pure livelihood and fighting in the Way of Allah together and declared these two, besides the compulsion on account of illness, as reasons for exemption from the Tahajjud Prayer, or concession in it, shows how meritorious it is in Islam-to earn one's livelihood by lawful methods. In the Hadith, Hadrat `Abdullah bin Mas`ud has reported that the Holy Prophet (upon whom be peace) said: "The person who came to a city of the Muslims with foodgrains and sold it at the rate of the day, will attain to a place nearest to Allah, and then the Holy Prophet recited this very verse." (lbn Marduyah) , Hadrat 'Umar once said: "Except for fighting in the way of Allah, the state in which I would love to be overtaken by death, is the state when I am overtaken by it while passing through a mountain pass in search of livelihood and then he recited this very verse." (Baihaqi, Shu ab al-Iman) . 24 Commentators are agreed that this implies observance of the obligatory Prayer five times a day and giving away of the obligatory zakat. 25 Ibn Zaid says this implies spending one's wealth in the cause of Allah besides the zakat, whether it is in the cause of fighting in the way of Allah, or for helping the needy, or for public utilities, or other good works. The meaning of giving to Allah a good loan has been explained at several places above. See E.N 267 of AI-Baqarah, E.N. 33 of Al-Ma'idah, E.N. 16 of Al-Hadid) . 26 It means: "Whatever you have sent forward for the good of your Hereafter is more beneficial for you than that you withheld in the world and did not spend in any good cause for the pleasure of Allah. According to a Hadith reported by Hadrat 'Abdullah bin Mas`ud the Holy Prophet (upon whom be peace) once asked: "Which of you has a greater love for his own wealth than for the wealth of his heir? The people said: There is none among us, O Messenger of Allah, who would not have greater love for his own wealth than for the wealth of his heir. He said: Consider well what you are saying. The people submitted: This indeed is our considered opinion, O Messenger of Allah. Thereupon the Holy Prophet said: Your own property is only that which you have sent forward (for the good f your Hereafter) , and whatever you held back indeed belongs to the heir." (Bukhari. Nasa'i, Musnad Abu Ya`la) .

سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :18 یہ آیت جس کے اندر نماز تہجد کے حکم میں تخفیف کی گئی ہے ، اس کے بارے میں روایات مختلف ہیں ، حضرت عائشہ سے مسند احمد ، مسلم اور ابو داؤد میں یہ روایت منقول ہے کہ پہلے حکم کے بعد یہ دوسرا حکم ایک سال کے بعد نازل ہوا اور رات کا قیام فرض سے نفل کر دیا گیا ۔ دوسری روایت حضرت عائشہ ہی سے ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے یہ نقل کی ہے کہ یہ حکم پہلے حکم کے8 مہینہ بعد آیا تھا ، اور ایک تیسری روایت جو ابن ابی حاتم نے انہی سے نقل کی ہے اس میں سولہ مہینے کی مدت نقل کی ہے ۔ لیکن حضرت سعید بن جبیر کا بیان ہے کہ اس کا نزول دس سال بعد ہوا ہے ( ابن جریر و ابن ابی حاتم ) ہمارے نزدیک یہی قول زیادہ صحیح ہے ، اس لیے کہ پہلے رکوع کا مضمون صاف بتا رہا ہے کہ وہ مکہ معظمہ میں نازل ہوا ہے اور وہاں بھی اس کا نزول ابتدائی دور میں ہوا ہے جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا آغاز ہونے پر زیادہ سے زیادہ چار سال گزرے ہوں گے ۔ بخلاف اس کے یہ دوسرا رکوع اپنے مضامین کی صریح شہادت کے مطابق مدینہ کا نازل شدہ معلوم ہوتا ہے جب کفار سے جنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا اور زکوۃ کی فرضیت کا حکم بھی آ چکا تھا ۔ اس بنا پر لا محالہ ان دونوں رکوعوں کے زمانہ نزول میں کم از کم دس سال کا فاصلہ ہی ہونا چاہیے ۔ سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :19 اگرچہ ابتدائی حکم آدھی رات یا اس سے کچھ کم و بیش کھڑے رہنے کا تھا ، لیکن چونکہ نماز کی محویت میں وقت کا اندازہ نہ رہتا تھا ، اور گھڑیاں بھی موجود نہ تھیں کہ اوقات ٹھیک ٹھیک معلوم ہو سکیں ۔ اس لیے کبھی دو تہائی رات تک عبادت میں گزر جاتی اور کبھی یہ مدت گھٹ کر ایک تہائی رہ جاتی تھی ۔ سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :20 ابتدائی حکم میں صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو خطاب کیا گیا تھا ۔ اور آپ ہی کو قیام لیل کی ہدایت فرمائی گئی تھی ، لیکن مسلمانوں میں اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع اور نیکیاں کمانے کا جو غیر معمولی جذبہ پایا جاتا تھا اس کی بنا پر اکثر صحابہ کرام بھی اس نماز کا اہتمام کرتے تھے ۔ سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :21 چونکہ نماز میں طول زیادہ تر قرآن کی طویل قرات ہی سے ہوتا ہے ، اس لیے فرمایا تہجد کی نماز میں جتنا قرآن بسہولت پڑھ سکو پڑھ لیا کرو ، اس سے نماز کی طوالت میں آپ سے آپ تخفیف ہو جائے گی ۔ اس ارشاد کے الفاظ اگرچہ بظاہر حکم کے ہیں ، لیکن یہ امر متفق علیہ ہے کہ تہجد فرض نہیں ، بلکہ نفل ہے ، حدیث میں بھی صراحت ہے کہ ایک شخص کے پوچھنے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم پر دن رات میں پانچ وقت کی نمازیں فرض ہیں ۔ اس نے پوچھا ، کیا اس کے سوا بھی کوئی چیز مجھ پر لازم ہے؟ جواب میں ارشاد ہوا نہیں ، الا کہ تم ا پنی خوشی سے کچھ پڑھو ۔ ( بخاری و مسلم ) اس آیت سے ایک بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ نماز میں جس طرح رکوع و سجود فرض ہے اسی طرح قرآن مجید کی قرات بھی فرض ہے ، کیونکہ اللہ تعالی نے جس طرح دوسرے مقامات پر رکوع یا سجود کے الفاظ استعمال کر کے نماز مراد لی ہے ، اسی طرح یہاں قرآن کی قرات کا ذکر کیا ہے اور مراد اس سے نماز میں قرآن پڑھنا ہے ۔ اس استنباط پر اگر کوئی شخص یہ اعتراض کرے کہ جب نماز تہجد خود نفل ہے تو اس میں قرآن پڑھنا کیسے فرض ہو سکتا ہے ، تو اس کا جواب یہ ہے کہ نفل نماز بھی جب آدمی پڑھے تو اس میں نماز کی تمام شرائط پوری کرنا اور اس کے تمام ارکان و فرائض ادا کرنا لازم ہوتا ہے ۔ کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ نفل نماز کے لیے کپڑوں کی طہارت ، جسم کا پاک ہونا ، وضو کرنا ، اور ستر چھپانا واجب نہیں ہے اور اس میں قیام و قعود اور رکوع و سجود بھی نفل ہی ہیں ۔ سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :22 جائز اور حلال طریقوں سے رزق کمانے کے لیے سفر کرنے کو قرآن مجید میں جگہ جگہ اللہ کا فضل تلاش کرنے سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :23 یہاں اللہ تعالی نے پاک رزق کی تلاش اور جہاد فی سبیل اللہ کا ذکر جس طرح ایک ساتھ کیا ہے اور بیماری کی مجبوری کے علاوہ ان دونوں کاموں کو نماز تہجد سے معافی یا اس میں تخفیف کا سبب قرار دیا ہے ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام میں جائز طریقوں سے روزی کمانے کی کتنی بڑی فضیلت ہے ۔ حدیث میں حضرت عبداللہ بن مسعود کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ما من جالب یجلب طعاماً الی بلد من بلد ان المسلمین فیبیعہ لسعر یومہ الا کانت منزلتہ عند اللہ ثم قرا رسول اللہ صلی علیہ وسلم واخرون یضربون فی الارض ۔ ۔ ۔ جو شخص مسلمانوں کے کسی شہر میں غلہ لے کر آیا اور اس روز کے بھاؤ پر اسے بیچ دیا اس کو اللہ کا قرب نصیب ہو گا ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی آیت پڑھی ( ابن مردویہ ) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ فرمایا ما من حال یاتینی علیہ الموت بعد الجھاد فی سبیل اللہ احب الی من ان یاتینی و انا بین شعبتی جبل التمس من فضل اللہ و قرا ھذہ الایۃ جہاد فی سبیل اللہ کے بعد اگر کسی حالت میں جان دینا مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے تو وہ یہ حالت ہے کہ میں اللہ کا فضل تلاش کرتے ہوئے کسی پہاڑی درے سے گزر رہا ہوں اور وہاں مجھ کو موت آ جائے ، پھر انہوں نے یہی آیت پڑھی ( بیہقی فی شعب الایمان ) ۔ سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :24 مفسرین کا اس پر اتفاق ہے کہ اس سے مراد پنج وقتہ فرض نماز اور فرض زکوۃ ادا کرنا ہے ۔ سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :25 ابن زید کہتے ہیں کہ اس سے مراد زکوۃ کے علاوہ اپنا مال خدا کی راہ میں صرف کرنا ہے ، خواہ وہ جہاد فی سبیل اللہ ہو ، یا بندگان خدا کی مدد ہو ، یا رفاہ عام ہو ، یا دوسرے بھلائی کے کام ۔ اللہ کو قرض دینے اور اچھا قرض دینے کے مطلب کی تشریح ہم اس سے پہلے معتدد مقامات پر کر چکے ہیں ۔ ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد ا ول ، البقرہ ، حاشیہ 267 ۔ المائدہ ، حاشیہ 33 ۔ جلد پنجم ، الحدید ، حاشیہ 16 ۔ سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :26 مطلب یہ ہے کہ تم نے آگے اپنی آخرت کے لیے جو کچھ بھیج دیا وہ تمہارے لیے اس سے زیادہ نافع ہے جو تم نے دنیا میں روک رکھا اور کسی بھلائی کے کام میں اللہ کی رضا کی خاطر خرچ نہ کیا ۔ حدیث میں حضرت عبداللہ بن مسعود کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ایکم مالہ احب الیہ من مال وارثہ؟ تم میں سے کون ہے جس کو اپنا مال اپنے وارث کے مال سے زیادہ محبوب ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے اپنا مال اپنے وارث کے مال سے زیادہ محبوب نہ ہو ۔ فرمایا اعلموا ما تقولون ۔ سوچ لو کہ تم کیا کہہ رہے ہو ۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارا حال واقعی یہی ہے ۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انما مال احدکم ما قدم و مال وارثہ ما اخر ۔ تمہارا اپنا مال تو وہ ہے جو تم نے اپنی آخرت کے لیے آگے بھیج دیا ۔ اور جو کچھ تم نے روک کر رکھا وہ تو وارث کا مال ہے ۔ ( بخاری ۔ نسائی ۔ مسند ابو یعلیٰ ) ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

################

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(73:20) ان وان۔ تحقیق ۔ بےشک، یقینا، یہ دونوں حرف تحقیق ہیں اور حروف مشبہ بالفعل میں سے ہیں۔ خبر کی تاکید و تحقیق مزید کے لئے آتے ہیں۔ اپنے اسم کو نصب اور خبر کو رفع دیتے ہیں۔ تقوم : مضارع واحد مذکر حاضر، قیام (باب نصر) ۔ تو کھڑا ہوتا ہے۔ تو اٹھتا ہے (نماز کے لئے) ۔ ادنی : دنو۔ (باب نصر) سے افعل التفضیل کا صیغہ واحد مذکر ہے بمعنی زیادہ قریب زیادہ نزدیک۔ زیادہ کم۔ یہ جب اکبر کے مقابلہ میں استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے معنی اصغر یعنی دوسرے کی بہ نسبت چھوٹے اور کم کے آتے ہیں جیسے ولا ادنی من ذلک ولا اکبر (58:7) اور نہ اس سے کم اور زیادہ ۔ اور جب خیر کے مقابلہ میں اس کا استعمال ہوتا ہے تو اس کے معنی ارذل کے یعنی بہت گھٹیا کے ہوتے ہیں۔ جیسے اتستبدلون الذی ھو ادنی بالذی ھو خیر (2:61) بھلا عمدہ چیزیں چھوڑ کر ان کے عوض ناقص چیزیں کیوں لیتے ہو۔ اور جب اقصی کے مقابلہ میں آتا ہے تو اس کے معنی زیادہ قریب اور زیادہ نزدیک کا ہوتا ہے ۔ جیسے ذلک ادنی ان یعرفن (33:59) یہ زیادہ قریب ہے کہ وہ جلد پہچانی جایا کریں۔ ادنی واحد مذکر ادان جمع۔ دنیا واحد مؤنث دنی جمع مؤنث۔ من ثلثی الیل : من حرف جار ثلثی (دو تہائی) ثلث کا تثنیہ بحالت جر۔ نون تثنیہ اضافت کے سبب سے حذف ہوگیا۔ ثلثی مضاف الیل مضاف الیہ۔ رات کا دو تہائی۔ انک تقوم ۔۔ الجملہ مفعول ہے فعل یعلم کا۔ ونصفہ وثلثۃ ہر دو کا عطف ادنی پر ہے۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب الیل کے لئے ہے۔ رات کا نصف۔ رات کا ایک تہائی۔ وطائفۃ۔ اس کا عطف تقوم کے ضمیر فاعل پر ہے۔ من تبعیضیہ ہے الذین معک موصول و صلہ۔ ترجمہ ہوگا :۔ بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے کہ آپ اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں ان میں سے ایک گروہ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب۔ اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) ایک تہائی رات (نماز تہجد میں) کھڑے ہوتے ہیں۔ طائفۃ۔ گروہ۔ جماعت۔ بعض لوگ، کچھ لوگ۔ ایک اور ایک سے زائد سب طائفۃ کہلاتا ہے۔ طوف (باب نصر) مصدر سے اسم فاعل کا صیغہ واحد مؤنث ہے۔ واللہ یقدر الیل والنھار۔ جملہ معطوف ہے اس کا عطف ربک پر ہے۔ یقدر۔ مضارع واحد مذکر غائب۔ تقدیر (تفعیل) مصدر۔ وہ اندازہ رکھتا ہے بجائے ضمیر کے اسم ظاہر (لفظ اللہ) کو ذکر کیا۔ یعنی اللہ ہی مقدار شب و روز سے واقف ہے تم ان کی واقعی مقدار سے ناواقف ہو۔ اس وقت گھڑی یا کوئی دوسرا آلہ وقت شناسی کا نہ تھا ۔ ان لن تحصوہ : ان مصدریہ۔ لن تحصو، مضارع نفی تاکید بہ لن صیغہ جمع مذکر احصاء (افعال) مصدر سے احاطہ کرنا۔ شمار کرنا۔ یہاں احصاء کے معنی اوقات کا شمار گھڑیوں کا گننا۔ اور ضبط اوقات مراد ہے۔ ہ ضمیر مفعول واحد مذکر غائب ہے جس کا مرجع تقدیر لیل و نہار ہے۔ یا اس میں ان مخففہ ہے ان ثقیلہ سے۔ ہ ضمیر شان محذوف ہے۔ کلام یوں ہے :۔ علم انہ لا یصح منکم ضبط الاوقات (کشاف) ترجمہ :۔ اس کو علم ہے کہ تم صحیح طور پر رات دن کے اوقات کا اندازہ کرسکو گے۔ وقیل : کان الرجل یصلی الیل کلہ مخافۃ ان لا یصیب ما امر اللہ بہ من القیام (الخازن) یعنی بعض لوگ ساری ساری رات نماز میں کھڑے رہتے اس خوف سے کہ شاید ابھی وہ وقت پورا نہیں ہوا جو منشاء الٰہی ہے۔ فتاب علیکم : میں ف سببیہ ہے تاب ماضی واحد مذکر غائب توب وتوبۃ (نصر) مصدر۔ بمعنی توبہ کرنا۔ پھر آنا۔ باز آنا۔ جب اس کا استعمال علی کے صلہ کے ساتھ آئے تو اس کا معنی توبہ قبول کرنا۔ معاف کرنا ہوتا ہے۔ ترجمہ ہوگا :۔ پس بدیں سبب اس نے مہربانی کی تم پر۔ (نصف وثلث شب کی قید اٹھادی) ۔ فاقرء وا ما تیسر من القران : ف سببیہ ہے۔ پس یہ سبب نصف شب و ثلث شب کی قید اٹھ جانے کے اب جتنا آسانی سے ہو سکے قرآن (تہجد میں) پڑھ لیا کرو۔ اقرء وا امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ قراء ۃ (نصر، فتح) مصدر سے تم پڑھو۔ تم پڑھ لیا کرو۔ ما تیسر : ما موصولہ۔ تیسر اس کا صلہ۔ مضارع کا صیغہ واحد مذکر غائب ۔ تیسر (تفعل) مصدر۔ جس کے معنی آسان ہونا کے ہیں۔ جتنا آسان ہو۔ علم ان سیکون منکم مرضی۔ علامہ پانی پتی تحریر فرماتے ہیں :۔ علم کا فاعل اللہ ہے اور ان مخففہ ہے اور فاقرء وا کی تکرار تاکید کے لئے ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسرا فاقرء وا کی تاکید نہیں ہے بلکہ جو نئی مصلحت متقضی تخفیف تھی اس کے بیان کے لئے ہے۔ اسی لئے حکم کو اس پر متفرع کیا ہے۔ (جدا فرمایا ہے ) (مظہری) ۔ من تبعیضیہ ہے۔ ترجمہ :۔ اس نے جانا کہ تم میں سے بعض بیمار بھی ہوں گے۔ واخرون یضربون فی الارض۔ اور (بعض) دوسرے لوگ زمین میں سفر کے لئے نکلیں گے۔ ضرب فی الارض۔ زمین پر چلنا۔ پھرنا ۔ سفر کرنا۔ یعنی زمین پر مختلف مقامات و ممالک کا سفر کریں گے۔ یبتغون من فضل اللہ۔ جملہ یضربون کی ضمیر فاعل سے حال ہے۔ یبتغون مضارع جمع مذکر غائب ابتغاء (افتعال) مصدر۔ بمعنی ڈھونڈھنا۔ تلاش کرنا۔ طلب کرنا۔ فضل اللہ مضاف مضاف الیہ۔ اللہ کا فضل ، مراد تجارتی نفع۔ علم، ثواب، روزی، رزق۔ اللہ کے فضل کی تلاش میں۔ اللہ کا فضل ڈھونڈتے ہوئے۔ واخرون یقاتلون فی سبیل اللہ۔ اور بعض دوسرے اللہ کی راہ میں لڑیں گے بھی یعنی جہاد کے لئے۔ یقاتلون مضارع جمع مذکر غائب۔ مقاتلۃ و قتال مصدر سے بمعنی لڑائی کرنا ۔ جنگ کرنا۔ قتال کرنا۔ فاقرء وا ما تیسر منہ : ای فاقرء وا ما تیسر من القران (اوپر ملاحظہ ہو) یعنی بیمار لوگ، طالب علم، طالب تجارت۔ حج کو جانے والے۔ مثلا شیان رزق۔ جہاز کو جانے والے ، قیام شب (دو ثلث رات) نصف شب۔ اس کا نصف، اس کا ثلث) کی سنت کو ادا نہیں کرسکیں گے۔ لہٰذا ایک مخصوص حصہ شب بیداری ختم کردی گئی۔ اب جس قدر آسان اور اتنا حصہ شب جاگ لیا کرو۔ اور جتنا قرآن مجید آسانی سے اس وقت پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو۔ واقیموا الصلوٰۃ اور (فرض) نماز ادا کیا کرو۔ اقیموا امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر اقامۃ (افعال) مصدر سے جس کا معنی ٹھہرنے اور قائم کرنے، درست رکھنے کے ہیں ۔ یعنی نماز کو مداومت کے ساتھ پڑھا کرو۔ جملہ کا عطف فاقرء وا پر ہے۔ واتوا الزکوۃ۔ اس جملہ کا عطف بھی سابقہ جملہ کی طرح فاقرء وا پر ہے۔ اتوا امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر ہے۔ ایتاء (افعال) مصدر سے۔ تم دو ۔ تم دیا کرو۔ یعنی فرض زکوۃ ادا کیا کرو۔ واقرضوا اللہ قرضا حسنا۔ یہ جملہ بھی معطوف ہے اس کا عطف بھی حسب بالاجملہ سابقہ فاقرء وا پر ہے اور اللہ کو قرض حسنہ دیا کرو۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ اس سے مراد ہے زکوۃ کے علاوہ دوسرا صرف خیر ہے جیسا کہ رشتہ داروں سے سلوک ، مہمان نوازی۔ حضرت پانی پتی (رح) فرماتے ہیں :۔ میں کہتا ہوں کہ ممکن ہے اس سے عام اطاعت الٰہیہ مراد ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ زکوۃ کو اچھے طریقہ پر ادا کرنا مراد ہو لفظ اقرضوا قرضا حسنا میں حسنا اس امر پر دلالت کر رہا ہے اور معاوضہ دینے کے وعدہ کی طرف طبائع کو مائل کرنا مقصود ہے۔ اقرضوا امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ اقراض (افعال) مصدر سے تم قرض دو اللہ کو اللہ مفعول اقرضوا کا۔ قرضا مفعول ثانی حسنا صفت ہے قرضا کی۔ وما تقدموا لانفسکم من خیر۔ جملہ مبتداء ہے۔ تجدوہ عبد اللہ۔ اس کی خبر۔ مام موصولہ ہے۔ من خیر میں من تبعیضیہ نہیں ہے بلکہ بیان جنس کے لئے ہے جو نیکی۔ جونسی نیکی۔ تقدموا مضارع جمع مذکر حاضر۔ تقدیم (تفعیل) مصدر۔ تم آگے بھیجو گے تم آگے بھیجو۔ اصل میں تقدمون تھا۔ ن اعرابی عامل کے سبب سے ساقط ہے۔ تم پاؤ گے ہ ضمیر مفعول واحد مذکر غائب کا مرجع خیر ہے یعنی تم اس نیکی کو اللہ کے ہاں پاؤ گے۔ ھو خیرا و اعظم اجرا : اعظم اجرا دونوں تجدوا کے مفعول ثانی ہیں اس لئے منصوب ہیں۔ ھو ضمیر فعل ہے۔ اور اجرا بوجہ تمیز کے منصوب ہے۔ ترجمہ ہوگا :۔ اور جو نیکی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو اللہ کے ہاں (جاکر) بہتر اور بڑے اجر کی چیز پاؤ گے۔ استغفروا اللہ امر جمع مذکر حاضر استغفار (استفعال) مصدر ۔ تم مغفرت مانگو اللہ سے۔ تم اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو ان اللہ غفور رحیم : بیشک اللہ تعالیٰ قصوروں کو معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ فائدہ : آخرت کے لئے نیکیاں کرنے کی تلقین کرکے بتایا کہ محض اپنی نیکیوں پر اعتماد اور بھروسہ کرکے نہ بیٹھ رہو۔ کیونکہ آدمی کی کوئی نیکی قصور سے خالی نہیں ہوتی۔ کتنی بڑی نیکی ہی سرزد ہو بارگاہ خداوندی کے شایان شان نہیں ہوسکتی جب تک اس کے ساتھ اپنی عاجزی ، قصور اور حقارت کا اقرار شامل نہ ہو۔ لہٰذا نیکی کرتے ہوئے بھی اپنی کوتاہیوں کی معانی مانگتے رہو۔ بیشک وہی قصوروں کو معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ تھوڑے عمل کا بھی بہت بڑا ثواب دینے والا ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 5 یعنی متعین طور پر اسی کو معلوم ہے کہ تم کتنی رات سوتے ہو اور کتنی رات جاگ کر عبادت کرتے ہو۔6 یعنی رات کی نماز تہجد تم پر فرض نہیں رکھی بلکہ اسے نفل قرار دے دیا ہے اور نہ اس میں وقت یا مقدار کی کوئی قید رکھی ہے۔ اوپر بیان ہوچکا ہے کہ تخفیف کی یہ آیت ثم اللیل الا قلیلاً کے ایک سال بعد نازل ہوئی گویا ایک سال تہجد کی نماز تمام مسلمانوں پر فرض رہی بہرنقل ہوگئی۔ واللہ اعلم۔7 امام ابوحنیفہ اور ان کے اصحاب نے اس آیت سے یہ استدلا کیا ہے کہ نماز میں مطلق قرآن پڑھن افرض ہے۔ سورة فاتحہ متعین نہیں ہے مگر یہ استدلا حضرت عبادہ بن صامت والی حدیث کے صریح خلاف ہے جس میں لاصلوۃ الا بفاتحتہ الکتاب فرمایا ہے کہ جس نے سورة فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں ہوتی۔ پھر یہ آیت مکی ہے اور حدیث مدنی ہے۔ 1 یعنی اسے معلوم ہوا ہے کہ ان لوگوں کے رات کی نماز (تہجد) پابندی شاق گزرے گی۔2 یعنی تہجد کی نماز سے معافی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پنج وقتہ فرض نماز سے بھی چھٹی ہوگئی بلکہ اس کا درستی کے ساتھ ادا کرنا علی حالہ فرض ہے۔3 قرض حسن سے مراد نفلی صدقہ ہے جو حلال مال میں سے خوشدلی کے ساتھ اللہ کی راہ میں دیا جائے۔ گویا اس آیت میں فرض زکوۃ کے علاوہ نفلی صدقہ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔4 یعنی تمام احکام بجا لانے کے بعد بھی اللہ تعالیٰ سے عفو و درگزر کی دعا کرتے رہو اس لئے کہ چاہے کتنی احتیاط کرو تم سے کوتاہی ہی ہی جائے گی۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات ٢٠۔ اسرار ومعارف۔ بے شک آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ آپ کے رفیق قیام کرتے ہیں کبھی دو تہائی رات کبھی نصف شب کبھی تہائی رات اللہ کریم شب وروز کی مقدار کو خوب جانتا ہے کہ خود خالق ہے لہذا یہ بھی جانتا ہے کہ دن بھر کی انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے اور تبلیغ وتعلیم میں محنت اٹھانے کے بعد مسلمانوں کے لیے یہ بہت مشکل کام ہورہا ہے۔ پہلے قیام میں طوالت فرض تھی۔ چنانچہ آپ نے سب کے حال پر کرم فرمایا وہ فرضیت طوالت یعنی لمبا قیام کرنے کی فرضیت ختم فرمادی اب ہر کوئی اپنی برداشت کے مطابق قیام کرے اور جس قدر آسانی سے قرات کرسکے پھرج ب نماز فرض ہوگئی توتہجد کی نماز کی فرضیت بھی ختم ہوگئی۔ وہ جانتا ہے کہ کچھ بیمارہوں گے کوئی حصول رزق حلال میں مصروف اور کوئی جہاد و قتال میں رات دن ایک کیے ہوئے ہوں گے لہذا ممکن حد تک تلاوت کرلیا کرو اور نماز پنجگانہ کی پابندی کرو اور زکوۃ ادا کرتے رہو نیز صدقات نافلہ سے اللہ کو خوبصورت قرض دو ۔ فرضیت صلوۃ وزکوۃ۔ نماز شب معراج میں فرض ہوئی اور زکوۃ بھی حکم تو مکہ مکرمہ میں آگیا مگر اس کی مقدار وغیرہ کے احکام مدینہ منورہ میں آئے لہذا اس سے پہلے عمومی صدقات پر اس کا اطلاق ہوتا رہا ، اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ایسا ہے جیسے تم اپنے لیے اللہ کریم کو قرض دے رہے ہو تو جس قدر اپنی خاطر آگے روانہ کرسکو بہت بہتر ہے کہ تمہیں اس کا بہت زیادہ اجر ملے گا اور اللہ سے بخشش طلب کرتے رہا کرو بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

{ سورة مزمل کے دوسرے رکوع کی تشریح } سورة مزمل کے پہلے رکوع میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان پر راتوں کو اٹھ کر عبادت کرنے اور ٹھہر ٹھہر کر تلاوت قرآن حکیم کو فرض قرار دیا تھا۔ اس دوسرے رکوع میں جو پہلے رکوع کے بعد نازل فرمایا گیا تھا قیام اللیل میں تخفیف اور کمی فرما دی ہے۔ ارشاد ہے کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کا پروردگار اس بات کو اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ نے اور آپ کے جاں نثار صحابہ کرام (رض) نے ہمارے حکم کی تعمیل میں ایک تہائی کبھی دوتہائی اور کبھی آدھی آدھی رات تک ہماری عبادت و بندگی کی ہے۔ لیکن اب قیام اللیل یعنی شب بیداری میں کمی اور تخفیف کی جا رہی ہے۔ تم میں سے جو شخس جس آسانی کے ساتھ قرآن کو (نماز تہجد میں) سہولت کے ساتھ پڑھ سکتا ہو پڑ ھ لیا کرے کیونکہ اللہ کو معلوم ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار ہیں۔ بعض لوگ اللہ کا فضل و کرم ( رزق ، تجارت) کے لئے ملکوں کا سفر کرتے ہیں اور بعض اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں یعنی دین اسلام کے غلبہ کے لئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں لہٰذا اب جس قدر قرآن کریم پڑھنا سہل اور آسان ہو وہ پڑھ لیا کریں۔ اوقات میں کمی یا اضافہ کا اندازہ اللہ تعالیٰ کو ہے کیونکہ تمہیں اس کا اندازہ نہیں ہوسکتا کہ اللہ تعالیٰ کتنے وقت میں عبادت پر کتنا اجرو ثواب عطا فرمائیں گے۔ بس اس نے اپنے بندوں پر توجہ فرمائی ہے جو اس کا سب سے بڑا کرم ہے۔ البتہ تم اللہ کی عبادت و بندگی کرتے رہو اور اللہ کی راہوں میں خرچ کرتے رہو اور اس کی خدمت مین قرض حسنہ پیش کرتے رہو۔ انسان جو بھی بھلا اور بہتر کام کرے گا وہ ضائع نہ ہوگا ہر شخص اس کو اللہ کے پاس جانے کے بعد زبردست اضافہ کے ساتھ پائے گا جو آخرت میں کام آئے گا۔ فرمایا کہ تم اللہ سے معافی مانگتے رہو وہ اللہ بہت مغفرت کرنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

6۔ مراد اس قرآن پڑھنے سے تہجد پڑھنا ہے کہ اس میں قرآن پڑھا جاتا ہے اور یہ امر ندب کے لئے ہے، مطلب یہ کہ تہجد کی فرضیت منسوخ ہوگئی، اب جس قدر وقت تک آسان ہو بطور ندب کے اگر چاہو پڑھ لیا کرو۔ 1۔ یعنی دنیوی اغراض میں خر کرنے سے جو عوض اور نفع مرتب ہوتا ہے اس سے بہتر اور اعظم نفقات خیر پر ملے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : لوگوں کو واضح الفاظ میں نصیحت کرنے کے بعد ایک دفعہ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تہجد اور اسلام کے بنیادی ارکان کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ اس سورت کی ابتدائی چار آیات میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تہجد پڑھنے کا حکم دیا گیا، حکم ہوا کہ آپ آدھی رات یا رات کا تہائی حصہ اپنے رب کے حضور قیام کریں اور اس میں قرآن مجید کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کریں۔ اب حکم ہوا کہ آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھی کبھی دوتہائی رات، کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات قیام کرتے ہیں اسے معلوم ہے کہ تم اتنا طویل قیام مسلسل نہیں کرسکوگے اس لیے اس نے تم پر اپنی مہربانی فرمائی ہے لہٰذا تم رات کے قیام میں اپنی آسانی کے مطابق قرآن پڑھ لیا کرو۔ اسے معلوم ہے کہ تم میں بعض لوگ بیمار ہوجاتے ہیں، کچھ اللہ کا فضل تلاش کرنے کے لیے دن کے وقت کام کاج کرنے کے لیے زمین میں ادھر ادھر پھرتے ہیں اور کچھ اس کی راہ میں قتال کرتے ہیں۔ اس لیے تمہارے لیے آسانی کی جاتی ہے اب رات کو اتنا ہی قرآن پڑھو جتنا تم اپنے لیے آسان سمجھو۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی تلاوت میں تخفیف کی اجازت دے کر تہجد کے طویل قیام کو مختصر کردیا ہے۔ تہجد کی نماز زیادہ سے زیادہ تیرہ رکعت ہے ان کی طوالت کا انحصار قرآن مجید کی تلاوت پر ہے۔ تہجد میں جتنا قرآن زیادہ پڑھا جائے گا اتنی رکعات طویل ہوں گی اگر قرآن تھوڑا پڑھا جائے گا تو رکعات کی طوالت تھوڑی ہوجائے گی۔ اس لیے اجازت دی گئی ہے کہ جتنا آسانی کے ساتھ قرآن پڑھ سکتے ہو اتنا ہی پڑھ لیا کرو۔ اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ حتی المقدور تہجد کا قیام لمبا کیا جائے تاکہ اس میں زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت ہوسکے۔ دوسرا حکم فرض نماز کا دیا گیا ہے کہ اسے ہر حال میں قائم رکھو قائم رکھنے سے مراد اسے بر وقت پڑھنا اور اس کے تقاضے پورے کرنا ہے۔ تیسرا حکم زکوٰۃ کا دیا ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرض دینے کے مترادف ہے زکوٰۃ ادا کرنے کے علاوہ یہاں عام صدقہ کرنے کا بھی اشارہ موجود ہے۔ نماز اور زکوٰۃ کا حکم دینے کے بعد ارشاد فرمایا ہے کہ جو کچھ تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بہتر اور بہت زیادہ پاؤ گے۔ نماز اور زکوٰۃ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کے حضور استغفار کرتے رہو اور یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان ربک ........................ غفور رحیم یہ ایک خوبصورت رعایت ہے۔ اس پر مشقت ، داماندہ اور تھکے ہارے شخص کے لئے خوشخبری کہ چلو چھٹی مل گئی۔ اللہ کی طرف سے نبی اور مومنین کے لئے نہایت ہی مناسب تخفیف اور چھوٹ کا اعلان ہے۔ اللہ کو معلوم تھا کہ وہ مخلص ہیں اور وہ نہایت تندہی سے احکام بجا لارہے ہیں۔ رات کے طویل قیام کی وجہ سے ان کے پاﺅں پھول گئے ہیں اور رات کا بڑا حصہ تلاوت قرآن اور نماز میں بسرہورہا ہے۔ اللہ کا مقصد یہ نہ تھا کہ قرآن کے ذریعہ لوگوں کو مشقت میں ڈال دیا جائے بلکہ مقصد یہ تھا کہ جو عظیم ذمہ داری نبی اور مسلمانوں پر عائد ہورہی ہے ، اس کے لئے ان کو تیار کیا جائے۔ اور یہ ذمہ داری چونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں ادا کرنی تھی اس لئے ان کے لئے اس ٹریننگ کا انتظام ضروری تھا۔ یہاں جس انداز میں بات کی گئی ہے ، وہ نہایت ہی اطمینان بخش ہے۔ ان ربک ........................ معک (73:20) ” اے نبی ! تمہارا رب جانتا ہے کہ تم کبھی دوتہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادل میں کھڑے رہتے ہو ، اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک گروہ بھی “۔ اللہ نے تمہارا قیام اللیل دیکھ لیا ۔ اور تمہارے ساتھیوں کو بھی دیکھ لیا۔ اور اللہ نے تمہاری اس عبادت کو قبول کرلیا ہے۔ اللہ نے جان لیا کہ تمہارے اور ان کے پہلو گرم ونرم بستروں سے علیحدہ ہوتے ہیں۔ تم لوگوں نے ان نرم بستروں کی پکار کو نہ سنا اور اللہ کی پکار کو سنا۔ اب اللہ تم پر مہربانی فرماتا ہے۔ اور تم پر اور تمہارے ساتھیوں پر قدرے تخفیف فرماتا ہے۔ واللہ ............ والنھار (73:20) ” اللہ ہی رات اور دن کے اوقات کا حساب رکھتا ہے “۔ یوں کہ کبھی رات زیادہ لمبی ہوتی ہے اور کبھی دن۔ اور تم اور تمہارے ساتھی رات کی ایک تہائی ، نصف رات یا دوتہائی رات عبادت کرتے رہتے ہو۔ پھر اللہ تمہاری طاقت کی حدود سے بھی واقف ہے۔ اور اللہ کا مقصد تمہیں تھکانا اور عذاب دینا نہیں ہے۔ اللہ تو تمہیں ایک مقصد کے لئے تیار کررہا ہے۔ جب تم تیار ہوگئے تو پھر تخفیف کردیتو تم بھی اپنے نفوس پر تخفیف کرو ، اور اب اس کام پر اس قدر سختی نہ کرو۔ فاقرء ................ القرآن (73:20) ” اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو ، پڑھ لیا کرو “۔ یعنی رات کے وقت نماز میں۔ لیکن اپنے آپ کو مشقت اور تنگی میں نہ ڈالو۔ اور یہاں بعض امور ایسے بھی بتا دیئے جاتے ہیں جن میں مستقبل میں اہل اسلام نے مشغول ہونا تھا اور ان ڈیوٹیوں کے ساتھ قیام اللیل ذرا زیادہ مشکل تھا۔ علم ان ................ مرضی (73:20) ” اسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہوں گے “۔ ان پر قیام اللیل کا فریضہ پر مشقت ہوگا۔ واخرون .................... فضل اللہ (73:20) ” کچھ دوسرے لوگ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں “۔ یعنی تلاش معاش میں سفر اور سفر کی مشقتیں۔ کیونکہ معاشی جدوجہد بھی ضروریات زندگی میں سے ہے۔ الہل کا مقصد یہ نہیں ہے کہ تم دنیا کی زندگی کی ضروریات کے لئے جدوجہد ترک کرو اور رھبان بن جاﺅ۔ واخرون ................ سبیل اللہ (73:20) ” کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں “۔ اللہ کو علم تھا کہ عنقریب وہ ظلم کے مقابلے میں جہاد کی اجازت دے دے گا ، اسلام کے جھنڈے بلند ہوں گے اور باغیوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ لہٰذا اس مقابلے کے لئے اب یہ تخفیف کی جاتی ہے۔ اب بغیر مشقت کے جس قدر ممکن ہو پڑھو۔ فاقرئ .................... منہ (73:20) ” لہٰذا قرآن جس قدر تم آسانی سے پڑھ سکتے ہو ، پڑھ لو “۔ بغیر مشقت اور تنگی کے۔ اور باقی دینی فرائض پر پوری طرح جم جاﺅ۔ واقیموا ................................ الزکوة (73:20) ” اور نماز پڑھو اور زکوٰة دو “۔ اور اس کے بعد قرض حسن بھی دو ۔ واقرضوا ........................ اعظم اجرا (73:20) ” اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو۔ جو کچھ بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاﺅ گے ، وہی زیادہ بہتر ہے اور اس کا اجر بہت بڑا ہے “۔ اور اللہ کی طرف اس طرح متوجہ ہوتے جاﺅ کہ استغفار کرتے رہو ، اپنی تقصیرات کی معافی چاہو ، انسان سے قصور سرزد ہوتے ہیں ، وہ خطا کا ارتکاب کرتا ہے۔ اگرچہ وہ کوشش کرے اور درست فعال کرنے کی سعی کرے۔ واستغفروا ................ رحیم (73:20) ” اور اللہ سے مغفرت مانگتے رہو ، بیشک اللہ بڑا غفور ورحیم ہے “۔ یہ رحمت ، شفقت اور تیسیر کی ایک چٹکی ہے اور ایک سال قیام کے بعد اب یہ سہولت نازل ہوتی ہے۔ اللہ نے مسلمانوں پر تخفیف فرمائی ہے۔ اب قیام اللیل نفلی ہوگیا لیکن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر بھی اپنی روش ہی پر قائم رہے۔ ثلث اللیل سے آپ کا قیام اللیل کبھی کم نہ ہوا۔ یہ اللہ کے ساتھ مناجات تھی۔ رات کی تنہائیوں میں ، دنیا کے شوروشغب سے دور۔ یوں آپ اس مناجات سے زادراہ لیتے رہے۔ اور پوری زندگی میں یہ جدوجہد جاری رہی۔ لیکن سوتے میں بھی آپ کی آنکھیں بندہوجاتیں تو آپ کا دل بیدار ہی رہتا تھا۔ آپ کا قلب مبارک ہر وقت اللہ کو یاد کرتا رہتا تھا۔ آپ ہر وقت سوتے یا جاگتے اللہ کے ساتھ جڑے رہتے تھے۔ غرض آپ دنیا کی تمام آلودگیوں سے علیحدہ ہوکر رب کے ہوگئے تھے۔ اور اس راہ میں جس قدر بوجھ آپ برداشت کرسکتے تھے۔ آپ نے برداشت کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

قیام لیل کے بارے میں تخفیف کا اعلان، اقامۃ الصلوٰۃ اور ادائے زکوٰۃ کا حكم ابتدائے سورت میں جو رات کو نمازوں میں قیام کرنے کا حکم فرمایا تھا (گو علیٰ سبیل التخییر تھا) اس کے مطابق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھی رات کو نماز میں قیام فرماتے تھے۔ علامہ قرطبی (رح) نے لکھا ہے کہ جب آیت کریمہ ﴿قُمِ الَّيْلَ اِلَّا قَلِيْلًاۙ٠٠٢ نِّصْفَهٗۤ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيْلًاۙ٠٠٣﴾ نازل ہوئی تو حضرات صحابہ کو اس پر عمل کرنا دشوار ہوا کیونکہ تہائی رات دو تہائی رات اور آدھی رات کا پہچاننا مشکل تھا۔ لہٰذا اس ڈر سے صبح تک قیام کرتے تھے کہ وقت مقرر میں کمی نہ ہوجائے۔ جس کی وجہ سے ان کے پیر پھول گئے اور رنگ بدل گئے لہٰذا اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم فرمایا۔ اور ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ والوں میں بعض لوگ دو تہائی رات کے قریب اور بعض آدھی رات اور بعض تہائی رات کھڑے رہتے ہیں جس سے مشقت میں مبتلا ہوتے ہیں لہٰذا اللہ تعالیٰ نے مہربانی فرمائی اور پہلا حکم منسوخ فرما دیا سو اب تم سے جتنا قرآن مجید آسانی کے ساتھ پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو (اس سے نماز تہجد میں قرآن پڑھنا مراد ہے) اب اللہ تعالیٰ نے آسانی فرما دی اور تہجد کی فرضیت بھی منسوخ ہوگئی اور کتنی نماز پڑھے اور کتنی دیر نماز پڑھے اس کی بھی مقدار متعین اور مقرر نہیں رکھی گئی، لہٰذا آسانی کی صورت بن گئی اس نسخ کی ایک علت تو ﴿ عَلِمَ اَنْ سَيَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰى ﴾ یعنی اللہ کو معلوم ہے کہ تم میں سے مریض بھی ہوں گے اور وہ لوگ بھی ہونگے جو تلاش معاش کے لیے زمین میں سفر کریں گے اور وہ لوگ بھی ہوں گے جو اللہ کی ر اہ میں قتال کریں گے۔ ان حالات میں تہجد کی اور اوقات مقررہ کی پابندی مشکل تھی لہٰذا آسانی کردی گئی۔ تہجد پڑھنا مستحب قرار دے دیا گیا اور وقت کی بھی کوئی مقدار مقرر نہیں رکھی گئی۔ علامہ قرطبی شیخ ابو انصر قشیری سے نقل کرتے ہیں کہ مشہور بات یہ ہے کہ قیام لیل کی فرضیت امت کے حق میں منسوخ ہوئی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حق میں باقی رہی اور ایک قول یہ ہے کہ اصل وجوب تو سب کے لیے باقی رہا البتہ مقدار قیام واجب نہیں رہی۔ جتنی دیر چاہیں پڑھ لیں۔ (تفسیر قرطبی صفحہ ٥٤: ج) صاحب روح المعانی نے حضرت عائشہ (رض) سے نقل کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورة المزمل کے شروع میں قیام کو فرض قرار دیا تھا لہٰذا اللہ تعالیٰ نے بارہ ماہ تک سورة مزمل کا آخری حصہ نازل نہیں فرمایا اس کے بعد آخری حصہ نازل فرما کر تخفیف فرما دی اور قیام لیل نوافل کے حکم میں باقی رہ گیا اور ایک روایت میں ہے کہ آٹھ ماہ کے بعد تخفیف نازل ہوئی۔ (روح المعانی صفحہ ١٨٧: ج ٢٩) ﴿وَ اَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا ١ؕ ﴾ (اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کو قرض دو اچھا قرض) یعنی اس کی مخلوق پر خرچ کرو اور اس کی رضا کے کاموں میں مال لگاؤ۔ ہے تو مال اللہ تعالیٰ ہی کا اور مال والے بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور مملوک ہیں لیکن اس نے کرم فرمایا کہ اپنے دیئے ہوئے مال میں سے خرچ کرنے کا نام قرض رکھ دیا اور کرم بالائے کرم یہ ہے کہ اس پر بڑے اجر وثواب کا وعدہ فرما دیا سورة ٴ بقرہ میں فرمایا ﴿ مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِيْرَةً ١ؕ﴾ (كون ہے جو اللہ کو قرض دے قرض حسن پھر وہ اس کے لیے اسے چنددر چند یعنی بہت گنا کر کے اضافہ فرما دے) ۔ ﴿ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَيْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا ١ؕ﴾ (اور جو کوئی خیر اپنی جانوں کے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس پالو گے وہ بہت بہتر ہوگی اور بہت بڑے ثواب کا ذریعہ ہوگی) ۔ ﴿ وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ ١ؕ﴾ (اور اللہ سے مغفرت طلب کرو) کیونکہ اعمال میں کچھ نہ کچھ کوتاہی ہوتی رہتی ہے ﴿ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ (رح) ٠٠٢٠﴾ (بےشک اللہ بخشنے والا ہے مہربان ہے) ۔ تم تفسیر سورة المزمل بحمد اللہ تعالیٰ وحسن توفیقہ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

17:۔ ” ان ربک یعلم “ یہ ابتدائے سورت سے متعلق ہے اکثر مفسرین کے نزدیک یہ سورت ابتداء سورت میں مذکورہ حکم کی ناسخ ہے کیونکہ اس میں حکم سابق میں تخفیفی کردی گئی ہے لیکن حضرت شاہ ولی اللہ کے نزدیک حکم سابق منسوخ نہیں پہلے بھی حکم استحبابی ہی تھا اس میں مزید تخفیف کردی گئی کہ نصف اور ثلث وغیرہ کا تم صحیح اندازہ نہیں کرسکتے، اس لیے جس قدر قیام کرسکتے ہو اسی قدر کرلیا کرو، مذکورہ مقداروں کی پابندی ضروری نہیں۔ فرمایا ہمیں معلوم ہے کہ آپ رات کا تہائی حصہ، نصف اور تقریبا دو تہائی تک قیام کرتے ہیں اور آپ کے صحابہ (رض) کی ایک جماعت بھی ایسا کرتی ہے۔ لیکن رات دن گھٹتے بڑھتے رہتے ہیں اسلیے تم ان مقداروں کا صحیح اندازہ نہیں کرسکتے اس لیے جس قدر آسانی سے پڑھ سکو اتنا ہی پڑھ لیا کرو۔ 18:۔ ” علم ان سیکون “ یہ فتاب علیکم کی علت ہے۔ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ تم میں بیمار اور ضعیف بھی ہوں گے اور مسافر اور مجاہد فی سبیل اللہ بھی جو اپنے ضعف اور اپنی دن کی مصروفیات سفر وہ جہاد کی وجہ سے قیام اللیل نہیں کرسکتے اس لیے جس قدر آسانی سے پڑھ سکو پڑھ لیا کرو۔ البتہ صلوۃ فریضہ کی ہر حال میں پابندی کرو۔ ” واتوا الزکوۃ “ یہ سورت چونکہ مکیہ ہے اور زکوۃ مدینہ یا مکی زندگی کے اواخر میں فرض ہوئی، اس لیے زکوۃ سے یہاں زکوۃ الفطر مراد ہے (کبیر) یا تزکیہ عقائد باستقامت بر لا الہ الا اللہ (حضرت شیخ (رح)) ۔ 19:۔ ” واقرضوا “ اس سے صدقات نافلہ مراد ہیں یا ذکر جہاد کے بعد اس میں انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب ہے۔ ” وما تقدموا “ جو مال تم اللہ کی راہ میں خرچ کروگے وہ تمہارے لیے ذخیرہ آخرت ہے اس لیے بہتر ہے کہ موت کے آثار ظاہر ہونے سے پہلے ہی اللہ کی راہ میں خرچ کرلو۔ کیونکہ جو خیرات تم موت سے پہلے کرلوگے وہ خدا کے نزدیک اجر وثواب میں اس خیرات سے کہیں زیادہ افضل و اعلی ہے جو تم موت کے وقت کرو۔ قال ابن عباس تجدوہ عنداللہ ھو خیر و اعظم اجرا من الذی توخرہ الی وصیتک عند الموت (کبیر ج 8 ص 346) ۔ اعمال صالحہ میں اپنی کوتاہیوں اور تقصیروں کے لیے اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو بیشک وہ بخشنے والا اور نہایت مہربان ہے توبہ کرنے والوں اور گناہوں پر پشیمان ہونے والوں کو محض اپنی رحمت سے معاف فرما دیتا ہے۔ ربنا اغفر لنا ذنوبنا واسرافنا فی امرنا و ثبت اقدامنا وانصرنا علی القوم الکفرین۔ سورة مزمل میں آیات توحید اور اس کی خصوصیات 1 ۔ ورتل القران ترتیلا۔ قرآن کی تلاوت سے مسئلہ توحید پر استقامت نصیب ہوتی ہے۔ 2 رب المشرق والمغرب لا الہ الا ھو فاتخذہ وکیلا۔ نفی شرک فی التصرف۔ سورة المزمل ختم ہوئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(20) بلا شبہ آپ کا پروردگار جانتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں میں سے کچھ لوگ دوتہائی رات کے قریب اور کبھی نصف رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادت الٰہی میں کھڑے رہتے ہیں اور رات اور دن کا پورا اور صحیح اندازہ اللہ تعالیٰ ہی کرسکتا ہے اللہ تعالیٰ کو یہ معلوم ہے کہ تم وقت کا صحیح اور ٹھیک اندازہ کرنے پر قابو نہ پاسکو گے اور احاطہ نہ کرسکو گے لہٰذا اس نے تمہارے حال پر شفقت و مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائی سو اب تم لوگ قرآن میں سے جو آسانی کے ساتھ پڑھ سکو پڑھ لیا کرو اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ بیمار ہوں گے اور بعض لوگ اللہ تعالیٰ کا فضل یعنی معاش تلاش کرنے کو ملک میں سفر بھی کریں گے اور بعض اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد بھی کریں گے لہٰذا اس لئے بھی اب جس قدر قرآن کا پڑھنا آسان ہو اتنا پڑھ لیا کرو اور فرض نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ تعالیٰ کو مخلصانہ قرض دیا کرو یعنی قرض حسنہ کے طور پر قرض دیا کرو اور جو نیک عمل تم اپنے لئے آگے بھیجو گے تو تم اس کو اللہ تعالیٰ کے پاس اس سے بہتر اور اجر کے اعتبار سے بڑا پائو گے اور اللہ تعالیٰ سے بخشش اور گناہوں کی معافی طلب کرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جب سے تم کو تہجد پڑھنے اور رات میں عبادت کرنے کا حکم ہوا ہے اور آپ اور آپ کے ساتھیوں نے جس طرح اس حکم کی تعمیل کی ہے اور شب بیداری میں جو جو مشقتیں تم نے برداشت کی ہیں ان سب سے آپ کا پروردگار بخوبی واقف ہے کہ تم میں سے بہت سوں کے پائوں سوج گئے اور تم میں سے بعض تمام رات جاگتے رہے کہ ثلث اور ثلثین میں فرق نہ آجائے یا نصف رات سے کم نہ ہوجائے۔ غرض یہ تمام باتیں آپ کے پروردگار کو اے پیغمبر معلوم ہیں اور رات اور دن کا صحیح اندازہ اور پوری پیمائش تو اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے دن کا اور رات کا بڑھانا گھٹانا اسی کے اختیار میں ہے بندوں کے لئے صحیح اندازا نصف اور ثلث وغیرہ کا کرنا اور صحیح وقت پر ہمارے حکم کی تعمیل کرنا مشکل ہے اور جبکہ اس قسم کے آلات بھی نہ ہوں یا ہوں تو ان کا جمع کرنا اور ان کا اہتمام کرنا دشواری سے خالی نہ ہو اس لئے تم وقت کا صحیح اندازہ کرنے پر قابو پاسکو گے اور نہ اس کا احاطہ کرسکو گے تو مطلب یہ ہوا کہ اس کو پورا نہ کرسکو گے اور ہمیش نہ نبھا سکو گے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے تم پر مہربانی فرمائی اور تمہارے حال پر توجہ فرمائی سو اب تم لوگ جس قدر قرآن آسانی سے پڑھ سکو پڑھ لیا کرو۔ قرآن سے مراد یہاں تہجد کی نماز اور تہجد کی نماز میں قرآن کا پڑھنا اور رات کی نماز کا بڑا مقصد قرآن کی تلاوت ہی ہے اور رات کی تنہائی میں قرآن کے معانی پر غور کرنا ہے اس لئے جہاں رات کی عبادت کا ذکر فرماتا ہیں۔ وہاں یتلون ایات اللہ کا ذکر آتا ہے اور آیات الٰہی پڑھتے ہوئے سجدہ میں خشوع کے ساتھ روتے ہوئے گرنے کا ذکر ضرور فرماتے ہیں، تو مطلب یہ ہے کہ جس قدر آسانی کے ساتھ قرآن اور نماز پڑھ سکو پڑھ لیا کرو آگے اس تخفیف اور رعایت کی اور علتیں بیان فرمائیں مثلاً بیماری، تجارت کی غرض سے سفر اور مال حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے جنگ میں جانا یہ اس قسم کی ضرورتیں ہیں جو ہر ایک مسلمان کو پیش آتی رہتی ہیں اس لئے بھی اس حکم کو تم پر سے اٹھا لیا جاتا ہے۔ فاقرء واما تیسر منہ، چونکہ نسخ کی اور علتیں بیان کی تھیں اس لئے پھر فرمایا کہ جس قدر آسانی ہو وہ کرلیا کرو جس قدر نماز پڑھ سکو اور قرآن پڑھ سکو اس قدر پڑھ لیا کرو۔ تہجد کا حکم منسوخ کردیا گیا البتہ جو احکام روز مرہ کے ہیں ان کا خیال رکھو ، یعنی نماز کی پابندی رکھو، زکوٰۃ دیتے رہو اور زکوٰۃ کے علاوہ دیگر صدقات میں اخلاص کا خیال رکھو اور اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دیتے رہو قرض دینا اصل میں تو اس رقم کو کہتے ہیں جو واپسی کی توقع پر کسی کو دی جائے فقراء کے دینے کو قرض فرمایا اور وہ قرض بھی اپنے لئے فرمایا یعنی اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دو ۔ یہ فقراء کے لئے غایت شفقت کے الفاظ ہیں اور دینے والوں اور خیرات کرنے والوں کے لئے بڑے ہی امید افزاء ہیں اور فقراء اور مساکین کی مددوحاجت روائی پر بہت بڑے اجروثواب کی بشارت ہیں بہرحال جو بھلائی بھی اور جس قسم کی بھلائی بھی اپنے لئے اپنی زندگی میں آگے بھیج جائو گے تو اس کو اللہ تعالیٰ کے پاس پہنچ کر اس کو دنیوی متاع سے کہیں بہتر اور اجر کے اعتبار سے بہت بڑا پائو گے یعنی دنیوی امور میں جو خرچ کیا ہوگا اس کے مقابلے میں اللہ کی راہ میں دے کر جو ذخیرہ کیا ہوگا وہ کہیں بہتر ہوگا اور اجروثواب میں اعظم ہوگا بعض بزرگوں کا قول ہے۔ تجد واثوابہ خیرالکم من متاع الدنیا و اعظم اجراً لان اللہ تعالیٰ یعطی المومن اجرہ بغیرحساب اور ان تمام امور خیر کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے کاموں سے یہ کام بھی کہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے رہو اور اس سے اپنے گناہوں پر معافی طلب کیا کرو کیونکہ ہر بندہ کسی نہ کسی بڑے یا چھوٹے قصور میں مبتلا ہے کوئی بےگناہی کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔ بے شک اللہ تعالیٰ غفور اور رحیم ہے تم استغفار کرو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو معاف کردے گا۔ تم تفسیر سورة المزمل