Surat ul Muzammil

Surah: 73

Verse: 4

سورة المزمل

اَوۡ زِدۡ عَلَیۡہِ وَ رَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ تَرۡتِیۡلًا ؕ﴿۴﴾

Or add to it, and recite the Qur'an with measured recitation.

یا اس پر بڑھا دے اور قرآن ٹھہر ٹھہر کر ( صاف ) پڑھا کرو ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

أَوْ زِدْ عَلَيْهِ ... A little less than that, or a little more. meaning, `We have commanded you to stand in prayer for half of the night, either a little more than it or a little less. There is no hardship on you concerning that (slight increase or decrease). The Way of reciting the Qur'an Concerning Allah's statement, ... وَرَتِّلِ الْقُرْانَ تَرْتِيلً And Rattil the Qur'an Tartil. meaning, recite it slowly, for that will help in understanding the Qur'an and contemplating it. This is how the Prophet used to recite. A'ishah said, "He (the Prophet) used to recite the chapter slowly, so much so that it would be longer than chapters that were actually longer than it." In Sahih Al-Bukhari, it is recorded from Anas that he was asked about the recitation of the Messenger of Allah , so he replied, "He used to elongate the letters." Then he (Anas) recited, بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful. (1:1) and he elongated "In the Name of Allah," and he elongated "The Most Gracious," and he elongated "The Most Merciful." Ibn Jurayj reported from Ibn Abi Mulaykah, who narrated from Umm Salamah that she was asked about the recitation of the Messenger of Allah , so she said, "He used to pause in his recitation, verse by verse. بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ للَّهِ رَبِّ الْعَـلَمِينَ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ مَـلِكِ يَوْمِ الدِّينِ In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful. All praise is Allah's, the Lord of all that exists. The Most Gracious, the Most Merciful. The Only Owner of the Day of Recompense. (1:1-4) This was recorded by Ahmad, Abu Dawud and At-Tirmidhi. We have already mentioned the Hadiths which prove the recommendation of slow rhythmic recitation and beautification of the voice while reciting at the beginning of this Tafsir. For example, the Hadith which states, زَيِّنُوا الْقُرْانَ بِأَصْوَاتِكُم Beautify the Qur'an with your voices. and the Hadith, لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْان He is not of us who does not chant nicely with the recitation of the Qur'an. and the Hadith, لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ الِ دَاوُد Verily, he has been given this windpipe from the windpipes of the family of Dawud. Referring to Abu Musa. Abu Musa replied, "If I knew that you had been listening to my recitation, I would have truly beautified it for you." It has been narrated from Ibn Mas`ud that he said, "Do not scatter the (recitation of) Qur'an out like the scattering of sand, and do not rush through it like the hasty recitation of poetry. Stop at its amazing parts and make your heart move with it. None of you should let his concern be to reach the end of the chapter." This has been recorded by Al-Baghawi. Al-Bukhari recorded from Abi Wa'il that he said, "A man came to Ibn Mas`ud and said, `I read the Mufassal chapters (from Qaf to An-Nas) last night in one unit of prayer.' Ibn Mas`ud said, `This is rushing like the haste of reciting poetry.' The Magnificence of the Qur'an Allah then said, إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلاً ثَقِيلً

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

4۔ 1 یعنی یہ قیام نصف رات سے کچھ کم (ثلث) یا کچھ زیادہ (دو ثلث) ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔ 4۔ 2 چناچہ حدیث میں آتا ہے کہ آپ کی قرأت ترتیل کے ساتھ ہی تھی اور آپ نے اپنی امت کو بھی ترتیل کے ساتھ، یعنی ٹھہر ٹھہر پڑھنے کی تلقین کی ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٤] ترتیل میں کون کون سی باتیں شامل ہیں :۔ رَتِّلْ : رتل کسی چیز کی خوبی، آرائش اور بھلائی کو کہتے ہیں اور رتل کے معنی سہولت اور حسن تناسب کے ساتھ کسی کلمہ کو ادا کرنا ہے۔ نیز اس کا معنی خوش آوازی سے پڑھنا یا پڑھنے میں خوش الحانی اور حسن ادائیگی میں حروف کا لحاظ رکھنا اور ہر لفظ کو ٹھہر ٹھہر کر اور الگ الگ کرکے پڑھنا ہے اور اس طرح پڑھنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہر لفظ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ انسان اس کے معانی پر غور کرسکتا ہے اور یہ معانی ساتھ کے ساتھ دل میں اترتے چلے جاتے ہیں۔ چناچہ ام المومنین سیدہ ام سلمہ (رض) بیان فرماتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو نماز پڑھتے پھر اس قدر سوجاتے جتنی دیر نماز پڑھی تھی۔ پھر اتنی دیر نماز پڑھتے جتنی دیر سوئے تھے پھر اس کے بعد اتنی دیر سو جاتے جتنی دیر نماز پڑھی تھی یہاں تک کہ صبح ہوجاتی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قراءت کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قراءت جدا جدا تھی حرف حرف کرکے، (ترمذی۔ ابو اب فضائل القرآن۔ باب کیف کانت قراۃ النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیز انہی سیدہ ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی قرائت کو الگ الگ کرتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ) پڑھتے پھر ٹھہر جاتے پھر (الرحمٰنِ الرّحِیْم) پڑھتے پھر ٹھہر جاتے پھر (مَالک یوم الدِّیْن) پڑھتے) (ترمذی۔ ابو اب القراء ات عن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

وَرَ‌تِّلِ الْقُرْ‌آنَ تَرْ‌تِيلًا &...and recite the Qur&an clearly with tartil (in a distinct and measured tone). [ 73:4] &. The word tartil , according to Imam Raghib as explicated in al-Mufradat, originally means &to put together and arrange well the component parts of a word and speech and make it distinct&. The purport of the verse is to say that the Qur&an must not be recited in haste, but in a leisurely manner, distinctly, deliberately and in well-measured tone. At the same time, it is necessary to reflect on its meaning and message. [ Mazhari ]. The clause wa rattil is grammatically conjoined to qumil lail and signifies what is required to be done in tahajjud prayer. Although it comprises many components like tasbih, ruku & (bowing), sujud (prostration) and so on, the verse indicates that the basic component of prayer is recitation of the Qur&an. The authentic Traditions bear testimony to the fact that the tahajjud prayer of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) used to be prolonged very much. The noble Companions and their pupils followed the same pattern. Ruling [ 1] The verse under comment clarifies that the recitation of the Qur&an is required to be with tartil [ distinct recitation in well-measured tone ]. The Holy Prophet&s صلی اللہ علیہ وسلم recitation fulfilled the requirements of tartil. Some people inquired from Sayyidah &Umm Salamah (رض) about the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) recitation of Qur&an in night-prayers. She emulated his recitation in which every single letter was clear and distinct. [ Tirmidhi, Abu Dawud, Nasal - as quoted by Mazhari ]. Ruling [ 2] Tartil includes slow rhythmic recitation and beautification of the voice while reciting. Sayyidna Abu Hurairah (رض) narrates that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: |"Allah does not listen to any recitation as much as he listens to the recitation of a Prophet who recites with a beautiful voice.|" [ Mazhari ]. Sayyidna ` Alqamah (رض) saw a person reciting with a beautiful voice and he exclaimed: لقد رتّل القراٰن فداہ ابی و اُمِّی |"He has recited the Qur&an with tartil: May my parents be sacrificed to him!|" [ Quriubi ]. In short, tartil basically signifies that the letters and the words must be pronounced clearly and distinctly that will help understanding the Qur&an, and paying due care to its meaning. Hasan al-Basri (رح) reports that Allah&s Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) passed by a person who was reciting a verse of the Qur&an and weeping. He said to the people, &Have you heard of the command of Allah& وَرَ‌تِّلِ الْقُرْ‌آنَ تَرْ‌تِيلًا &...and recite the Qur&an clearly with tartil (in a distinct and measured tone). [ 73:4] &? This is tartil which this person is doing. [ Qurtubi ]

ترتیل قرآن کا مطلب : ورتل القرآن ترتیلاً ، ترتیل کے لفظی معنے کلمہ کو سہولت اور استقامت کے ساتھ منھ سے نکالنے کے ہیں (مفردات امام راغب) مطلب آیت کا یہ ہے کہ تلاوت قرآن میں جلدی نہ کریں، بلکہ ترتیل و تسہیل کے ساتھ ادا کریں اور ساتھ ہی اس کے معانی میں تدبر و غور کریں (قرطبی) ورتل کا عطف قم الیل پر ہے اور اس میں اس کا بیان ہے کہ رات کے قیام میں کیا کرنا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ نماز تہجد اگرچہ قرائت و تسبیح، رکوع و سجود سبھی اجزائے نماز پر مشتمل ہے مگر اس میں اصل مقصود قرات قرآنی ہے اسی لئے احادیث صحیحہ اس پر شاہد ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تہجد کی نماز بہت طویل ادا فرماتے تھے، یہی عادت صحابہ وتابعین میں مصروف رہی ہے۔ مسئلہ :۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قرآن کا صرف پڑھنا مطلوب نہیں بلکہ ترتیل مطلوب ہے جس میں ہر ہر کلمہ صاف صاف اور صحیح ادا ہو۔ حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح ترتیل فرماتے تھے۔ حضرت ام سلمہ سے بعض لوگوں نے رات کی نماز میں آپ کی تلاوت قرآن کی کیفیت دریافت کی تو انہوں نے نقل کر کے بتلایا جس میں ایک ایک حرف واضح تھا (ترمذی، ابوداؤد، نسائی، از مظہری) مسئلہ :۔ ترتیل میں تحسین صوت یعنی بقدر اختیار خوش آوازی سے پڑھنا بھی شامل ہے۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کسی کی قرات و تلاوت کو ایسا نہیں سنتا جیسا اس نبی کی تلاوت کو سنتا ہے جو خوش آوازی کے ساتھ جہراً تلاوت کرے (مظہری) حضرت علقمہ نے ایک شخص کو حسن صوت کیساتھ تلاوت کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا لقد (رتل القرآن فداہ ابی وامی، یعنی اس شخص نے قرآن کی ترتیل کی ہے میرے ماں باپ اس پر قربان ہوں (قرطبی) اور اصل ترتیل وہی ہے کہ حروف و الفاظ کی ادائیگی بھی صحیح اور صاف ہو اور پڑھنے والا اس کے معانی پر غور کر کے اس سے متاثر بھی ہو رہا ہو جیسا کہ حسن بصری سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گزر ایک شخص پر ہوا جو قرآن کی ایک آیت پڑھ رہا تھا اور رو رہا تھا۔ آپ نے لوگوں سے فرمایا کہ تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ حکم سنا ہے۔ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِيْلًا بس یہی ترتیل ہے (جو یہ شخص کر رہا ہے) از قرطبی

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَوْ زِدْ عَلَيْہِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِيْلًا۝ ٤ ۭ زاد الزِّيادَةُ : أن ينضمّ إلى ما عليه الشیء في نفسه شيء آخر، يقال : زِدْتُهُ فَازْدَادَ ، وقوله وَنَزْداد كَيْلَ بَعِيرٍ [يوسف/ 65] ( زی د ) الزیادۃ اس اضافہ کو کہتے ہیں جو کسی چیز کے پورا کرنے کے بعد بڑھا جائے چناچہ کہاجاتا ہے ۔ زدتہ میں نے اسے بڑھا یا چناچہ وہ بڑھ گیا اور آیت :۔ وَنَزْدادُكَيْلَ بَعِيرٍ [يوسف/ 65] اور ( اس کے حصہ کا ) ایک بار شتر غلہ اور لیں گے ۔ رتل الرَّتَلُ : اتّساق الشیء وانتظامه علی استقامة، يقال : رجل رَتَلُ الأسنان، والتَّرْتِيلُ : إرسال الکلمة من الفم بسهولة واستقامة . قال تعالی: وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا[ المزمل/ 4] ، وَرَتَّلْناهُ تَرْتِيلًا[ الفرقان/ 32] . ( ر ت ل ) الرتل کسی چیز کا حسن تناسب کے ساتھ منتظم اور مرتب ہونا رجل رَتَلُ الأسنان ۔ آدمی جس کے دانت آبدار اور حسن ترتیب کے ساتھ ہوں اور ترتیل کے معنی سہولت اور حسن تناسب کے ساتھ کسی کلمہ کو ادا کرنے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا[ المزمل/ 4] اور تم قرآن کو خوب حسن ترتیب سے پڑھا کرو ۔ وَرَتَّلْناهُ تَرْتِيلًا[ الفرقان/ 32] اور ہم نے اسے نہایت عمدہ ترتیب اور تناسب کے ساتھ اتارا ۔ قرآن والْقُرْآنُ في الأصل مصدر، نحو : کفران ورجحان . قال تعالی:إِنَّ عَلَيْنا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ فَإِذا قَرَأْناهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ [ القیامة/ 17- 18] قال ابن عباس : إذا جمعناه وأثبتناه في صدرک فاعمل به، وقد خصّ بالکتاب المنزّل علی محمد صلّى اللہ عليه وسلم، فصار له کالعلم کما أنّ التّوراة لما أنزل علی موسی، والإنجیل علی عيسى صلّى اللہ عليهما وسلم . قال بعض العلماء : ( تسمية هذا الکتاب قُرْآناً من بين كتب اللہ لکونه جامعا لثمرة كتبه) بل لجمعه ثمرة جمیع العلوم، كما أشار تعالیٰ إليه بقوله : وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ [يوسف/ 111] ، وقوله : تِبْياناً لِكُلِّ شَيْءٍ [ النحل/ 89] ، قُرْآناً عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ [ الزمر/ 28] ، وَقُرْآناً فَرَقْناهُ لِتَقْرَأَهُ [ الإسراء/ 106] ، فِي هذَا الْقُرْآنِ [ الروم/ 58] ، وَقُرْآنَ الْفَجْرِ؂[ الإسراء/ 78] أي : قراء ته، لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ [ الواقعة/ 77] ( ق ر ء) قرآن القرآن ۔ یہ اصل میں کفران ورحجان کی طرف مصدر ہے چناچہ فرمایا :إِنَّ عَلَيْنا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ فَإِذا قَرَأْناهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ [ القیامة/ 17- 18] اس کا جمع کرنا اور پڑھوانا ہمارے ذمہ جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم ( اس کو سننا کرو ) اور پھر اسی طرح پڑھا کرو ۔ حضرت ابن عباس نے اس کا یہ ترجمہ کیا ہے کہ جب ہم قرآن تیرے سینہ میں جمع کردیں تو اس پر عمل کرو لیکن عرف میں یہ اس کتاب الہی کا نام ہے جو آنحضرت پر نازل ہوگئی ا وریہ اس کتاب کے لئے منزلہ علم بن چکا ہے جیسا کہ توراۃ اس کتاب الہی کو کہاجاتا ہے جو حضرت موسیٰ ٰ (علیہ السلام) پر نازل ہوئی ۔ اور انجیل اس کتاب کو کہا جاتا ہے جو حضرت عیسیٰ پر نازل کی گئی ۔ بعض علماء نے قرآن کی وجہ تسمیہ یہ بھی بیان کی ہے کہ قرآن چونکہ تمام کتب سماویہ کے ثمرہ کو اپنے اندر جمع کئے ہوئے ہے بلکہ تمام علوم کے ماحصل کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے اس لئے اس کا نام قرآن رکھا گیا ہے جیسا کہ آیت : وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ [يوسف/ 111] اور ہر چیز کی تفصیل کرنے والا ۔ اور آیت کریمہ : تِبْياناً لِكُلِّ شَيْءٍ [ النحل/ 89] کہ اس میں ہر چیز کا بیان مفصل ہے ۔ میں اس کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے ۔ مزید فرمایا : قُرْآناً عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ [ الزمر/ 28] یہ قرآن عربی ہے جس میں کوئی عیب ( اور اختلاف ) نہیں ۔ وَقُرْآناً فَرَقْناهُ لِتَقْرَأَهُ [ الإسراء/ 106] اور ہم نے قرآن کو جزو جزو کرکے نازل کیا تاکہ تم لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھ کر سناؤ ۔ فِي هذَا الْقُرْآنِ [ الروم/ 58] اس قرآن اور آیت کریمہ : وَقُرْآنَ الْفَجْرِ [ الإسراء/ 78] اور صبح کو قرآن پڑھا کرو میں قرآت کے معنی تلاوت قرآن کے ہیں ۔ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ [ الواقعة/ 77] یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

قول باری ہے (ورتل القران ترتیلا۔ اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو) حضرت ابن عباس (رض) کا قول ہے ” اسے پوری طرح واضح کرکے پڑھو۔ “ طائوس کا قول ہے۔ اسے اس طرح واضح طور پر ٹھہر ٹھہر کر پڑھو کہ تمہارا ذہن پوری طرح کلام الٰہی کے مفہوم ومدعا کو سمجھ لے۔ “ مجاہد کا قول ہے ” ایک لفظ کو دوسرے لفظ کے ساتھ پیوستہ کرکے آہستہ آہستہ پڑھو۔ “ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ قیام اللیل کی فرضیت کے نسخ کے متعلق مسلمانوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ نیز یہ کہ قیام اللیل مستحب ومندوب ہے اور اس کی ترغیب دی گئی ہے۔ قیام اللیل کی ترغیب وتحریض کے متعلق حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بہت سی روایات مروی ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا : ” اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نماز حضرت دائود (علیہ السلام) کی نماز تھی ۔ آپ نصف رات تک سوتے، پھر تہائی رات نماز پڑھتے اور آخری چھٹے حصے میں سوجاتے۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ روزہ حضرت دائود (علیہ السلام) کا روزہ تھا۔ آپ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن روزہ نہ رکھتے۔ “

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٤{ اَوْ زِدْ عَلَیْہِ } ” یا اس پر تھوڑا بڑھا لیں “ یا پھر رات کا دو تہائی حصہ قیام میں گزاریں۔ گویا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قیام اللیل کا دورانیہ یا نصاب ایک تہائی رات سے لے کر دو تہائی رات تک ہونا چاہیے ۔ اس نصاب میں ہمارے لیے رمضان کے قیام اللیل کے حوالے سے بھی راہنمائی موجود ہے۔ رمضان کی راتوں کے قیام کے بارے میں حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ہے : (مَنْ صَامَ رَمَضَانَ اِیْمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لـَــــہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ ‘ وَمَنْ قَامَ رَمَضَانَ اِیْمَانًا وَّاحْتِسَابًا غُفِرَ لَـہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ ‘ وَمَنْ قَامَ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ اِیْمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ ) (١) ” جس نے رمضان کے روزے رکھے ایمان اور خود احتسابی کی کیفیت کے ساتھ اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیے گئے ‘ اور جس نے رمضان (کی راتوں ) میں قیام کیا (قرآن سننے اور سنانے کے لیے) ایمان اور خود احتسابی کی کیفیت کے ساتھ ‘ اس کے بھی تمام سابقہ گناہ معاف کردیے گئے ‘ اور جو لیلۃ القدر میں کھڑا رہا (قرآن سننے اور سنانے کے لیے) ایمان اور خود احتسابی کی کیفیت کے ساتھ اس کی بھی سابقہ تمام خطائیں بخش دی گئیں ! “ اب ظاہر ہے ” قیام اللیل “ کی اصطلاح کا اطلاق رات کے ایک بڑے حصے کے قیام پر ہی ہوسکتا ہے۔ گھنٹے بھر میں جیسے تی سے بیس رکعتیں پڑھ کر سو جانے کو تو قیام اللیل نہیں کہا جاسکتا۔ اور یہ بیس رکعتوں کا نصاب تو اصل میں ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے سارا دن محنت و مشقت میں گزارنا ہے۔ ایسے لوگوں کی مجبوری کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت عمر فاروق (رض) نے ان کے لیے قیام اللیل کا ایک کم سے کم معیار مقرر فرما دیا تھا۔ البتہ جن لوگوں کے حالات موافق ہوں انہیں رمضان المبارک میں بہرصورت زیر مطالعہ آیات کے مفہوم و مدعا کے مطابق قیام اللیل کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اسی طرح وہ حضرات جو اپنی ملازمت وغیرہ سے ایک ماہ کی رخصت لے سکتے ہوں انہیں بھی چاہیے کہ وہ اپنی سالانہ چھٹیاں سیرسپاٹوں پر ضائع کرنے کے بجائے رمضان کے لیے بچا کر رکھا کریں ‘ تاکہ قیام اللیل کی برکتوں سے کماحقہ مستفید ہو سکیں۔ { وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًا ۔ } ” اور ٹھہر ٹھہر کر قرآن پڑھتے جایئے۔ “ تَرْتِیْلکے معنی قرآن مجید کو خوب ٹھہرٹھہر کر اور سمجھ کر پڑھنے کے ہیں۔ گویا قیام اللیل کا اصل لازمہ قرآن مجید کی تلاوت ہے اور وہ بھی ترتیل کے ساتھ۔ واضح رہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ حکم نبوت کے بالکل ابتدائی دور میں دے دیا گیا تھا۔ بعد میں جب باقاعدہ پانچ نمازیں فرض ہوگئیں تو قیام اللیل کو مختصر کر کے تہجد کی شکل دے دی گئی ‘ لیکن اس میں بھی قرآن کی تلاوت پر زور دیا گیا : { وَمِنَ الَّــیْلِ فَتَہَجَّدْ بِہٖ } (بنی اسرائیل : ٧٩) یعنی تہجد بھی قرآن کے ساتھ ( بِــہٖ ) ادا کریں۔ تہجد کا حق یوں ادا نہیں ہوتا کہ چند مختصر سورتوں کے ساتھ آٹھ رکعتیں ادا کیں اور پھر بیٹھ کر دوسرے اذکار میں مشغول ہوگئے۔ بہرحال جسے اللہ تعالیٰ نے تہجد کی توفیق دی ہو اس کے لیے لازم ہے کہ وہ اتنا قرآن ضرور یاد کرے جس سے تہجد کا کچھ نہ کچھ حق ادا ہو سکے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

3 This is an explanation of the duration of time commanded to be spent in worship. In it the Holy Prophet (upon whom be peace) was given the option to spend half of the night in the Prayer, or a little less than that, or a little more than that. But the style shows that half the night has been regarded as preferable, for the measure is the same, which may be decreased or increased, as the people may like and choose. 4 "Recite the Qur'an ......": Do not recite it quickly and in haste, but slowly and distinctly: pause at every verse so that the mind understands the meaning and purport of Divine Revelation well and takes effect from it. if it contains the mention of Allah's Being and Attributes, it may awe-inspire the heart with His glory and majesty; if it expresses His mercy, the heart may be filled with feelings of gratitude to Him; if it mentions His wrath and His punishment, the heart may be overwhelmed by fear of Him; if it enjoins something or forbids something, one may understand what has been enjoined and what has been forbidden. In short, the recital dces not only consist in uttering the words with the tongue, but it should involve thoughtful consideration of the meaning. When Hadrat Anas was asked about the Holy Prophet's method of reciting the Qur'an, he replied: The Holy Messenger stretched the words when reciting them. For example, when he recited Bismillah ir-Rahman it-Rahim he would stretch and prolong the sound of AIIah, Rahman and Rahim (Bukhari) . When Hadrat Umm Salamah was asked the same question, she replied that the Holy Prophet (upon whom be peace) recited every verse separately and distinctly and observed a pause at the end of every verse. For instance, he recited AI-hamdu-lillah-i Rabb-il'alamin, and paused, then recited ar-Rahman ir-Rahim, and paused, and then recited Malik-i yaum id-di'n. "(Musnad Ahmad, Abu Da'ud, Tirmidhi) . In another tradition, Hadrat Umm Salamah has stated that the Holy Prophet recited each word distinctly and clearly. (Tirmidhi, Nasa'i) . Hadrat Hudhaifah bin Yaman says: "Once I stood beside the Holy Prophet in the Night Prayer to see how he recited the Qur'an. I noticed that he glorified Allah where He should be glorified, invoked and supplicated Allah where He should be invoked and supplicated, and sought refuge of Allah where His refuge should be sought." (Muslim, Nasa'i) . Hadrat Abu Dharr has stated that once during the Night Prayer when the Holy Prophet (upon whom be peace) came to the sentence: In to adhdhib-hmn ... (If You punish them, then they are Your servants; and if You forgive them, then You are Almighty, All-Wise) , he went on repeating it over and over again until it became dawn." (Musnad Ahmad, Bukhari) .

سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :3 یہ اس مقدار وقت کی تشریح ہے جسے عبادت میں گزارنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ اس میں آپ کو اختیار دیا گیا کہ خواہ آدھی رات نماز میں صرف کریں ، یا اس سے کچھ کم کر دیں ، اس سے کچھ زیادہ ۔ لیکن انداز بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ قابل ترجیح آدھی رات ہے ، کیونکہ اسی کو معیار قرار دے کر کمی بیشی کا اختیار دیا گیا ہے ۔ سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :4 یعنی تیز تیز رواں دواں نہ پڑھو ، بلکہ آہستہ آہستہ ایک ایک لفظ زبان سے ادا کرو اور ایک ایک آیت پر ٹھہرو ، تاکہ ذہن پوری طرح کلام الہی کے مفہوم و مدعا کو سمجھے اور اس کے مضامین سے متاثر ہو ۔ کہیں اللہ کی ذات و صفات کا ذکر ہے تو اس کی عظمت و ہیبت دل پر طاری ہو ۔ کہیں اس رحمت کا بیان ہے تو دل جذبات تشکر سے لبریز ہو جائے ۔ کہیں اس کے غضب اور اس کے عذاب کا ذکر ہے تو دل پر اس کا خوف طاری ہو ۔ کہیں کسی چیز کا حکم ہے یا کسی چیز سے منع کیا گیا ہے تو سمجھا جائے کہ کس چیز کا حکم دیا گیا ہے اور کس چیز سے منع کیا گیا ہے ۔ غرض یہ قرات محض قرآن کے الفاظ کو زبان سے ادا کر دینے کے لیے نہیں بلکہ غور و فکر اور تدبر کے ساتھ ہونی چاہیے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات کا طریقہ حضرت انس سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ الفاظ کو کھینچ کھینچ کر پڑھتے تھے ۔ مثال کے طور پر انہوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر بتایا کہ آپ اللہ ، رحمان اور رحیم کو مد کے ساتھ پڑھا کرے تھے ۔ ( بخاری ) حضرت ام سلمہ سے یہی سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایک آیت کو الگ الگ پڑھتے اور ہر آیت پر ٹھہرتے جاتے تھے ، مثلاً الحمد للہ رب العلمین پڑھ کر رکھ جاتے ، پھر الرحمن الرحیم پر ٹھہرتے اور اس کے بعد رک کر ملک یوم الدین کہتے ( مسند احمد ۔ ابو داؤد ۔ ترمذی ۔ نسائی ) حضرت حذیفہ بن یمان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رات کی نماز میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہو گیا تو آپ کی قرات کا یہ انداز دیکھا کہ جہاں تسبیح کا موقع آتا وہاں تسبیح فرماتے ، جہاں دعا کا موقع آتا وہاں دعا مانگتے ، جہاں اللہ تعالی کی پناہ مانگنے کا موقع آتا وہاں پناہ مانگتے ( مسلم ، نسائی ) ۔ حضرت ابوذر کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ رات کی نماز میں جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس مقام پر پہنچے ان تعذبھم فانھم عبادک و ان تغفرلھم فانک انت العزیز الحکیم ۔ ( اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں ، اور اگر تو ان کو معاف فرما دے تو تو غالب اور دانا ہے ) تو اسی کو دہراتے رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی ( مسند احمد ، بخاری ) ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(73:4) او زد علیہ : او بمعنی یا۔ زد فعل امر، واحد مذکر حاضر ، زیادۃ (باب ضرب) مصدر سے۔ علیہ میں ہ ضمیر واحد مذکر غائب نصف لیل کی طرف راجع ہے۔ یا نصف شب سے کچھ بڑھا دیا کرو۔ آیات 3 4 کا مطلب یہ ہوا کہ ساری رات کی بجائے کچھ کم وقت عبادت کیا کرو نصف شب یا اس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ۔ ورتل القران ترتیلا۔ واؤ عاطفہ رتل فعل امر واحد مذکر حاضر۔ ترتیل (تفعیل) مصدر سے۔ ترتیلا مصدر تاکید کے لئے لایا گیا ہے۔ جملہ کا عطف قم الیل پر ہے۔ ترتیل کا معنی ہے الفاظ کا منہ سے درستی کے ساتھ بسہولت ادا کرنا۔ آہستہ آہستہ واضح اور صاف طور پر پڑھنا۔ الترتیل : ھو التوقف والترسل والتمہل والافھام وتبیین القرأۃ حرفا حرفا (الخازن) ۔ ترتیل سے مراد ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا۔ آہستہ آہستہ پڑھنا۔ بغیر جلدی کے اطمینان سے پڑھنا۔ سوچ سمجھ کر پڑھنا اور قرأت میں ایک ایک حرف کو واضح طور پر ادا کرنا ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے منقول ہے کہ :۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس آیت کے متعلق سوال کیا گیا۔ تو آپ نے فرمایا : لا تتثرہ نثر الدقل ولا تھزہ ھزا لشعر قفوا عنہ عجائبہ وحرکوایہ القلوب ولا یکن ہم احدکم اخر السورۃ (روح المعانی) ۔ جس طرح تم جلدی جلدی ردی کھجوریں پھینکتے چلے جاتے ہو اور بال کاٹتے چلے جاتے ہو ایسا نہ کرو۔ جب کوئی نادر نکتہ آئے تو ٹھہر جاؤ اپنے دل کو اس کی اثر انگیزی سے متحرک کرو، تمہیں اس سورة کو جلدی جلدی ختم کرنے کی فکر نہ ہو۔ رتل القران ترتیلا : ای فی اثناء ما ذکر من الیقام۔ یعنی اثناء قیام میں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 12 مطلب یہ ہے کہ آدھی رات عبادت کیجیے اور آدھی رات سویئے یا دو تہائی رات عبادت کیجیے اور تہائی رات سویئے۔ علی ہذا القیاس چناچہ آنحضرت اور آپ کے ساتھ بعض صحابہ انہی مختلف مقداروں میں تہجد کی نماز پڑھا کرتی تھے۔ یہ حکم جیسا کہ صحیحین اور سنن کی کتابوں) میں حضرت عائشہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے …ایک سال تک رہا۔ اگلے سال جب اسی سورة کی آخری آیات نازل ہوئیں تو اس میں تخفیف کردی گئی۔ (شوکانی)13 یعنی اس طرح کہ ہر ایک طرف کا الگ الگ پتا چلے اور پڑھتے وقت قرآن کا مفہوم بھی ذہن میں آئے حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ آپ ہر آیت پر قطع (وقف) فرماتیت ہے۔ متعدد احادیث میں قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ (ابن کثیر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

4:۔ ” ورتل القران “ ترتیل سے قرآن مجید کے ہر ہر لفظ کو جدا جدا اور واضح کر کے پڑھنا، خوبصورتی اور صحت سے ان کو ادا کرنا اور غور و تدبر سے سمجھ کر پڑھنا مراد ہے (قرطبی، مظہری) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(4) یا نصف رات سے کچھ بڑھا دیا کرو اور قرآن کو ٹھہرا ٹھہرا صاف اور واضح پڑھا کرو۔ حضرات مفسرین کا اس پر اتفاق ہے کہ اس سورت میں مزمل سے مراد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اقدس ہے اور ازراہ تلطف یہ خطاب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرمایا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عام عادت تھی کہ آپ ایک کمبل جو چود ہاتھ طویل تھا اپنے تمام جسم پر لپیٹ لیا کرتے تھے یہ کمبل اتنا لمبا تھا کہ بعض دفعہ اس کا حصہ حضرت خدیجہ الکبریٰ (رض) بھی اوڑھ لیا کرتی تھیں یا یہ کہ آپ پر جب پہل مرتبہ وحی آئی تو آپ پر فرشتے کی آواز سے ہیبت طاری ہوگئی۔ اور آپ غار حرا سے مکان میں تشریف لائے اور فرمایا مجھے کپڑا اڑھائو مجھے آج ایک دہشت ناک واقعہ پیش آیا اور شاید اس نئی اور خوفناک بات سے میری جان جاتی رہے گی جب حضرت خدیجۃ الکبری (رض) نے آپ کو کپڑا اڑھا دیا اور آپ کو اطمینان دلایا تو اسی حالت میں حضرت حق تعالیٰ کی جانب سے یہ محبت آمیز خطاب دیا گیا۔ کہ اپنے کپڑوں میں لپٹنے والے یا یہ کہ کفار مکہ نے باہمی مشورہ کیا کہ آپ کا کوئی مناسب لقب تجویز کیا جائے چناچہ کسی نے کاہن تجویز کیا کسی نے مجنون کسی نے ساحر غرض بڑی بحث مباحثہ کے بعد ساحر پر اتفاق ہوا جب آپ کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ رنجیدہ اور غمگین ہوئے اور ایک چادر اوڑھ کر متفکر بیٹھ گئے اسی حالت میں ارشاد ہوا۔ یا یھا المزمل۔ اس ارشاد میں ہر اس شخص کو تنبیہہ ہے جو رات بھر کر کپڑا اوڑھ کر سوتا ہے اور رات میں اٹھ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کرتا کیونکہ جو اسم کسی فعل سے مشتق ہوتا ہے اس نام میں مخاطب کے ساتھ ساتھ اس عمل کے ہر عامل کو شریک سمجھا جاتا ہے۔ بعض مفسرین نے اس کو زمل سے مشتق کہا ہے زمل کے معنی بوجھ اور وزن کے ہیں یعنی اصل میں متزمل ہے تاکوز اسے بدل کر زاکوزا میں ادغام کردیا ہے لیکن جن لوگوں نے زمل سے مشتق کیا ہے ان کے نزدیک مطلب یہ ہے کہ اے نبوت کے بار کو اٹھانے والے رات میں عبادت کے لئے کھڑے رہا کیجئے یعنی رات بھر عبادت کیجئے مگر تھوڑی رات کو اس میں قیام نہ کر بلکہ آرام کرو یعنی نصف رات یا نصی سے کسی قدر کم کردو یعنی نصف سے کم قیام کرو اور نصف سے زیادہ آرام کرو یا نصف سے کچھ بڑھا دو یعنی نصف سے زیادہ قیام کرو اور نصف سے کم آرام کرو نصف سے کم کردو کا مطلب یہ ہے کہ ایک ثلث رات عبادت کرلو اور دو ثلث آرام کرو اور نصف سے زیادہ کا یہ مطلب ہے کہ دو ثلث رات قیام اور ایک ثلث شب میں آرام کرو جیسا کہ اس سورت کے دوسرے رکوع سے معلوم ہوجائے گا۔ غرض قیام لیل تو وجوبی امر ہے البتہ ایک ثلث یا دو ثلث میں تخییر ہے اور اس قیام لیل میں قرآن کو خوب ٹھہرا ٹھہرا کر صاف ایک ایک لفظ کو الگ الگ کرکے پڑھا کیجئے اگرچہ قرآن کو ٹھہرا کر پڑھنے کا ہر نماز میں حکم ہے بلکہ غیر نماز میں بھی تلاوت قرآن کا یہی حکم ہے۔ یہاں تحقیق محض مقام کے اعتبار سے ہے ٹھہرا ٹھہرا صاف پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ ضاد اور ظاتا اور طا ثا اور سا میں فرق ہو ضمہ فتح اور کسرے میں امتیاز ہو وصل اور فصل اور وقوف میں تحسین ہو شد اور مد کی رعایت ہو ان تمام امور کی قراءت میں رعایت رکھ کر قرآن کو پڑھا کرو اس کی ترتیل کہتے ہیں ہم نے عام مفسرین کی تحقیق کے موافق شرح کی ہے۔ اگرچہ بعض حضرات کا بھی قول ہے کہ ہر ات اپنے پروردگا کی عبادت کے لئے رہا کیجئے مگر کسی رات کو یہ قیام نہ ہوسکے تو معاف ہے جیسا کہ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یہ سورت اول میں اتری ہے جب وحی کی دہشت سے حضرت کو اجاڑا لگا اپنے اوپر کپڑے لپیٹے اللہ نے یہی نام لے کر پکارا رات کو کھڑا رہ یعنی نماز پڑھ رات کو اول اس دین میں رات ہی کی نماز فرض ہوئی مگر کسی رات نہ ہو تو معاف ہے۔ (واللہ اعلم) تہجد کی نماز پر کئی دور گزرے ہیں تفصیل کے لئے تفسیر عزیزی ملاحظہ کی جائے۔