Surat ul Mudassir

Surah: 74

Verse: 56

سورة المدثر

وَ مَا یَذۡکُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ ؕ ہُوَ اَہۡلُ التَّقۡوٰی وَ اَہۡلُ الۡمَغۡفِرَۃِ ﴿۵۶﴾٪  16 الثلٰثۃ

And they will not remember except that Allah wills. He is worthy of fear and adequate for [granting] forgiveness.

اور وہ اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالٰی چاہے وہ اسی لائق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس لائق بھی کہ وہ بخشے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
یَذۡکُرُوۡنَ
وہ نصیحت حاصل کریں گے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّشَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اللہ
ہُوَ
وہی
اَہۡلُ
لائق ہے
التَّقۡوٰی
تقوی کے
وَاَہۡلُ
اور لائق ہے
الۡمَغۡفِرَۃِ
بخشنے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورنہیں
یَذۡکُرُوۡنَ
نصیحت حاصل کریں گے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّشَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اﷲتعالیٰ
ہُوَ
وہی
اَہۡلُ
اہل ہے
التَّقۡوٰی
۔ (کہ)اس سے ڈراجائے
وَاَہۡلُ
اوراہل ہے
الۡمَغۡفِرَۃِ
۔ (کہ)بخش دے
Translated by

Juna Garhi

And they will not remember except that Allah wills. He is worthy of fear and adequate for [granting] forgiveness.

اور وہ اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالٰی چاہے وہ اسی لائق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس لائق بھی کہ وہ بخشے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ لوگ نصیحت قبول نہیں کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے، وہی اس بات کا اہل ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہی معاف کردینے کا اہل ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ نصیحت حاصل نہیں کریں گے مگریہ کہ اللہ تعالیٰ چاہے ، وہی اس کااہل ہے کہ اس سے ڈرا جائے اوروہی اس اہل ہے کہ بخش دے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they will not take advice unless Allah so wills. He is worthy to be feared, and worthy to forgive.

اور وہ یاد جبھی کریں کہ چاہے اللہ وہی ہے جس سے ڈرنا چاہئے اور وہی ہے بخشنے کے لائق۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ لوگ نصیحت اخذ نہیں کریں گے مگر یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق ہے اور وہی مغفرت کا مجاز ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But they will not benefit from it unless Allah Himself so wills. He is worthy to be feared; and He is worthy to forgive (those that fear Him).

اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے41 ۔ وہ اس کا حق دار ہے کہ اس سے تقوی کیا جائے42 اور وہ اس کا اہل ہے کہ ﴿تقوی کرنے والوں کو﴾ بخش دے43 ۔ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ نصیحت حاصل کریں گے نہیں ، الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے ۔ وہی اس بات کا اہل ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہی اس کا اہل ہے کہ لوگوں کی مغفرت کرے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ جب ہی مانیں گے جب اللہ چاہے گا اسی سے ڈرنا چاہیے اور جو ڈرے اس کے گناہوں کا بخشنا بھی اسی کو سزا وا رہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نصیحت بھی تب ہی حاصل کریں گے جب اللہ چاہے۔ وہی ہے جس (کے عذاب) سے ڈرنا چاہیے اور (وہی ہے) جو بخشش کا مالک ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لیکن یہ لوگ اس وقت تک نصیحت حاصل نہ کریں گے جب تک اللہ ہی نہ چاہیے۔ وہی اس لائق ہے کہ اس کی پکڑ سیڈرا جائے اور وہی مغفرت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they shall not heed unless Allah Willeth. He is the Lord of piety. and the Lord of forgiveness

اور نصیحت تو یہ لوگ اس صورت میں حاصل کریں گے جب اللہ کی مشیت ہوگی وہی ہے ڈرنے کے قابل اور (وہی) مغفرت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے مگر یہ کہ اللہ چاہے – وہی اہلِ تقویٰ اور وہی سزاوارِ مغفرت ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے چاہنے کے بغیر نصیحت حاصل نہیں کریں گے ، وہی ( اللہ تعالیٰ ) مستحق ہے ڈرنے کا اور وہی بخشنے والا ہے/ وہی اس لائق ہے کہ اس سے ڈرا ( اور اس کی ناراضی سے بچا ) جائے اور وہی مغفرت فرمانے کا اہل ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یاد بھی تبھی رکھیں گے جب اللہ چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ نصیحت نہیں حاصل کرسکتے مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے وہی ہے اس لائق کہ اس سے ڈرا جائے اور اسی کی شان ہے بخشش فرمانا

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تک اللہ نہیں چاہےگاوہ نصیحت نہیں حاصل کرینگے ، وہی ہے جس سے ڈرنا چاہیےاور وہی ہے معاف کرنے والا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کیا نصیحت مانیں مگر جب اللہ چاہے ، وہی ہے ڈرنے کے لائق اور اسی کی شان ہے مغفرت فرمانا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ ( اِسے ) یاد نہیں رکھیں گے مگر جب اللہ چاہے گا ، وُہی تقوٰی ( و پرہیزگاری ) کا مستحق ہے اور مغفرت کا مالک ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ اس سے نصیحت حاصل نہیں کریں گے مگر یہ کہ اللہ چاہے وہی اس کا حق دار ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہی اس قابل ہے کہ مغفرت فرمائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But none will keep it in remembrance except as Allah wills: He is the Lord of Righteousness, and the Lord of Forgiveness.

Translated by

Muhammad Sarwar

No one will seek guidance unless God wills it. He alone is worthy of being feared and He is the Source of Forgiveness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they will not receive admonition unless Allah wills; He is the One, deserving of the Taqwa and He is the One Who forgives.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they will not mind unless Allah please. He is worthy to be feared and worthy to forgive.

Translated by

William Pickthall

And they will not heed unless Allah willeth (it). He is the fount of fear. He is the fount of Mercy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे नसीहत हासिल नहीं करेंगे। यह और बात है कि अल्लाह ही ऐसा चाहे। वही इस योग्य है कि उस का डर रखा जाए और इस योग्य भी कि क्षमा करे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بدون خدا کے چاہے یہ لوگ نصیحت قبول نہیں کرینگے وہی ہے جس (کے عذاب سے) ڈرنا چاہئیے اور (وہی ہے) جو (بندوں کے گناہ) معاف کرتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یہ سبق حاصل نہیں کریں گے اِلّا یہ کہ اللہ ایسا چاہے۔ ” اللہ “ اس بات کا حق دار ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ ڈرنے والوں کو معاف فرما دے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الایہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے۔ وہ اس کا حقدار ہے کہ اس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ نصیحت حاصل نہیں کریں گے مگر یہ کہ اللہ چاہے وہی ہے جس سے ڈرنا چاہیے اور جو معاف کرتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ یاد جبھی کریں کہ چاہے اللہ وہی ہے جس سے ڈرنا چاہیے اور وہی ہے بخشنے کے لائق

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تک خدا تعالیٰ نہ چاہے۔ یہ لوگ نصیحت قبول کرنے والے نہیں ہیں وہی اس کے لائق ہے کہ اس کی پکڑ سے ڈر جائے اور وہی مغفرت کا اہل ہے۔