Surat ud Dahar

Surah: 76

Verse: 10

سورة الدھر

اِنَّا نَخَافُ مِنۡ رَّبِّنَا یَوۡمًا عَبُوۡسًا قَمۡطَرِیۡرًا ﴿۱۰﴾

Indeed, We fear from our Lord a Day austere and distressful."

بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں جو اداسی اور سختی والا ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّا
بےشک ہم
نَخَافُ
ہم ڈرتے ہیں
مِنۡ رَّبِّنَا
اپنے رب سے
یَوۡمًا
دن سے
عَبُوۡسًا
بہت تیوری چڑھانے والے
قَمۡطَرِیۡرًا
نہایت سخت
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّا
بے شک ہم
نَخَافُ
خوف کرتے ہیں
مِنۡ رَّبِّنَا
اپنے رب سے
یَوۡمًا
اس دن کا
عَبُوۡسًا
جوسخت منہ بگاڑنے والا
قَمۡطَرِیۡرًا
تیوری چڑھانے والاہوگا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We fear from our Lord a Day austere and distressful."

بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں جو اداسی اور سختی والا ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہمیں اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے جو چہروں کو کریہہ المنظر اور (دلوں کو) مضطر کرنے والا ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بے شک ہم اپنے رب سے اس دن کا خوف رکھتے ہیں جوسخت منہ چڑھانے والا،تیوری چڑھانے والا ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In fact, we are fearful of a day, from our Lord, that will be frowning, extremely frowning.|"

ہم ڈرتے ہیں اپنے رب سے ایک دن اداسی والے کی سختی سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم تو ڈرتے ہیں اپنے رب کی طرف سے ایک ایسے دن سے جس کی اداسی بڑی ہولناک ہوگی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

we fear from our Lord a Day that shall be long and distressful.”

ہمیں تو اپنے رب سے اس دن کے عذاب کا خوف لاحق ہے جو سخت مصیبت کا انتہائی طویل دن ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہمیں تو اپنے پروردگار کی طرف سے اس دن کا ڈر لگا ہوا ہے جس میں چہرے بری طرح بگڑے ہوئے ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم کو اپنے مالک ہے اس دن کا ڈر لگا ہوا ہے جو بہت اداس اور سخت ہوگا 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ہم اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اس دن کے بارے جو (چہروں کو) بگاڑنے والا (اور دلوں کو) بےقرار کرنے والا ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم اپنے پروردگار کے اس دن سے ڈرتے ہیں جو انہتائی مصیبت کا نہایتت سخت دن ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم کو اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے (جو چہروں کو) کریہہ المنظر اور (دلوں کو) سخت (مضطر کر دینے والا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily we dread from our Lord a Day grim and distressful.

ہم تو اپنے پروردگار کی طرف سے اندیشہ رکھتے ہیں ایک سخت اور تلخ دن کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم تو اپنے رب کی طرف سے ایک ایسے دن سے اندیشہ ناک ہیں ، جو نہایت اکھڑ اور سخت ترش رو ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ہم اپنے رب سے اس دن کا جو چہروں کو بگاڑدینے والا ، دلوں کو بے چین کرنے والا ہوگا ، خوف کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہمیں اپنے رب سے اس دن کا ڈر لگتا ہے جو چہروں کو خراب اور دل کو سخت پریشان کردینے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہمیں تو اپنے رب سے ایک ایسے دن کا سخت ڈر لگا رہتا ہے جو بڑا ہی ہولناک اور تلخ دن ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

ہمیں اپنے رب سے اس دن کاڈرلگتا ہےجو اداسی اور سختی والاہو گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہمیں اپنے رب سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بہت ترش نہایت سخت ہے ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہمیں تو اپنے ربّ سے اُس دن کا خوف رہتا ہے جو ( چہروں کو ) نہایت سیاہ ( اور ) بدنما کر دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

ہم تو اپنے پروردگار کی طرف سے ایک ایسے دن ( کے عذاب ) سے ڈرتے ہیں جو بڑا ترش اور سخت ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"We only fear a Day of distressful Wrath from the side of our Lord."

Translated by

Muhammad Sarwar

We are afraid of our Lord and the bitterly distressful day".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Verily, We fear from our Lord a Day that is `Abus and Qamtarir."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely we fear from our Lord a stern, distressful day.

Translated by

William Pickthall

Lo! we fear from our Lord a day of frowning and of fate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"हमें तो अपने रब की ओर से एक ऐसे दिन का भय है जो त्योरी पर बल डाले हुए अत्यन्त क्रूर होगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم اپنے رب کی طرف سے ایک سخت اور تلخ دن کا اندیشہ رکھتے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہمیں تو اپنے رب سے اس دن کے عذاب کا ڈر لگتا ہے جو بڑا مصیبت والا طویل دن ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہمیں تو اپنے رب سے اس دن کے عذاب کا خوف لاحق ہے جو سخت مصیبت کا انتہائی طویل دن ہوگا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ہم اپنے رب کی طرف سے ایک ایسے سخت دن کا اندیشہ رکھتے ہیں جو بہت ہی تلخ ہوگا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم ڈرتے ہیں اپنے رب سے ایک دن اداسی والے کی سختی سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں جو دن نہایت ترش رو اور نہایت سخت ہوگا۔