Surat ud Dahar

Surah: 76

Verse: 22

سورة الدھر

اِنَّ ہٰذَا کَانَ لَکُمۡ جَزَآءً وَّ کَانَ سَعۡیُکُمۡ مَّشۡکُوۡرًا ﴿۲۲﴾٪  19

[And it will be said], "Indeed, this is for you a reward, and your effort has been appreciated."

۔ ( کہا جائے گا ) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
ہٰذَا
یہ
کَانَ
ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
جَزَآءً
بدلہ
وَّکَانَ
اور ہے
سَعۡیُکُمۡ
کوشش تمہاری
مَّشۡکُوۡرًا
قابل قدر
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
ہٰذَا
یہی
کَانَ
۔ (ہمیشہ)ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
جَزَآءً
بدلہ
وَّکَانَ
اور(ہمیشہ)ہے
سَعۡیُکُمۡ
کوشش تمہاری
مَّشۡکُوۡرًا
قابل قدر
Translated by

Juna Garhi

[And it will be said], "Indeed, this is for you a reward, and your effort has been appreciated."

۔ ( کہا جائے گا ) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور فرمائے گا) یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یہی تمہارے لیے ہمیشہ کابدلہ ہے اورتمہاری کوشش ہمیشہ کے لیے قابلِ قدرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(It will be said to them,) |"This is a reward for you, and your effort has been appreciated.|"

دل کو یہ ہے تمہارا بدلہ اور کمائی تمہاری ٹھکانے لگی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اور کہا جائے گا : ) یہ تم لوگوں کے لیے بدلہ ہے اور تمہاری جدوجہد مقبول ہوچکی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Behold, this is your recompense and your endeavour has been appreciated.

یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابل قدر ٹھہری ہے26 ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور فرمائے گا کہ ) یہ ہے تمہارا انعام اور تم نے ( دنیا میں ) جو محنت کی تھی اس کی پوری قدر دانی کی گئی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان سے کہا جائے گا یہ تمہارے نیک اعمال کا بدلہ ہے اور تم جو دنیا میں محنت اٹھاتے رہے آج اس کا پھل ملا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری محنت قبول فرمائی گئی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (ان اہل جنت سے کہا جائے گا کہ) یہ سب نعمتیں تمہارے لئے ہیں۔ یہ تمہاری نیکیوں کا بدلہ ہے اور تمہاری کوششیں مقبول ہوئیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ تمہارا صلہ اور تمہاری کوشش (خدا کے ہاں) مقبول ہوئی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily this is for you by way of recompense, and your endeavour hath been accepted.

یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری کوشش مقبول ہوئی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک یہ تمہارے عمل کا صلہ ہے اور تمہاری سعی مقبول ہوئی!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( کہاجائے گا ) بے شک یہ تمہارا بدلہ ہے اور تمہاری کوششیں ( میری بارگاہ میں ) قبول ہوگئیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ تمہاری کوشش اور صلہ اللہ کے ہاں مقبول ہوا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور انکے سرور کو دوبالا کرنے کیلئے ان سے کہا جائے گا کہ) بلاشبہ یہ صلہ ہے تمہارا (زندگی بھر کے کئے کرائے کا) اور ٹھکانے لگی تمہاری (عمر بھر کی) محنت

Translated by

Noor ul Amin

( اور فرمائے گا ) یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صلہ ہے ( ف۳٦ ) اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی ( ف۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بے شک یہ تمہارا صلہ ہوگا اور تمہاری محنت مقبول ہوچکی

Translated by

Hussain Najfi

یہ تمہاری جزا ہے اور تمہاری کوشش شکرگزاری کے قابل ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Verily this is a Reward for you, and your Endeavour is accepted and recognised."

Translated by

Muhammad Sarwar

This will be their reward and their efforts will be appreciated.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(And it will be said to them): "Verily, this is a reward for you, and your endeavor has been accepted."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely this is a reward for you, and your striving shall be recompensed.

Translated by

William Pickthall

(And it will be said unto them): Lo! this is a reward for you. Your endeavour (upon earth) hath found acceptance.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"यह है तुम्हारा बदला और तुम्हारा प्रयास क़द्र करने के योग्य है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری کوشش (جو دنیا میں کرتے تھے) مقبول ہوئی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کوشش کی قدر افزائی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابل قدر ٹھہری ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ یہ تمہاری جزا ہے اور تمہاری کوشش کی قدر دانی کی گئی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ہے تمہارا بدلہ اور کمائی تمہاری ٹھکانے لگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اہل جنت سے کہا جائے گا یہ سب نعمتیں تمہارا صلہ ہیں اور تمہاری کوشش مقبول ہوئی۔