7 That is, it will not be camphor-mixed water but a natural fountain, the purity, coolness and agreeable odour of whose water will resemble camphor.
8 Although the words 'ibad Allah (servants of Allah) , or `ibad ar-Rehman (servants of Rehman) , can be used for all then literally, for every human being is God's servant, yet wherever these words occur in the Qur'an they only imply the righteous men. In other words, the wicked ones who have excused themselves from Allah's servitude do not deserve that AIIah should honour them with the honourable title of ibad-Allah or ibad ar-Rehman, attributing them to His own Holy Name.
9 It does not mean that they will use spades and showels to dig out its channels and will take out its branches whithersoever they please, but that their one single command and desire will be enough to cause a fountain to gush forth from wherever they please in Paradise.
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :7
یعنی وہ کافور ملا ہوا پانی نہ ہو گا بلکہ ایسا قدرتی چشمہ ہو گا جس کے پانی کی صفائی اور ٹھنڈک اور خوشبو کافور سے ملتی جلتی ہو گی ۔
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :8
عباد اللہ ( اللہ کے بندے ) یا عبادالرحمن ( رحمن کے بندے ) کے الفاظ اگرچہ لغوی طور پر تمام انسانوں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں ، کیونکہ سب ہی خدا کے بندے ہیں ، لیکن قرآن میں جہاں بھی یہ الفاظ آئے ہیں ان سے نیک بندے ہی مراد ہیں ۔ گو یا کہ بد لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو بندگی سے خارج کر رکھا ہو ، اس قابل نہیں ہیں کہ ان کو اللہ تعالی اپنے اسم گرامی کی طرف منسوب کرتے ہوئے عباد اللہ یا عبدالرحمن کے معزز خطاب سے نوازے ۔
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :9
یہ مطلب نہیں ہے کہ وہاں وہ کدال پھاوڑے لے کر نالیاں کھودیں گے اور اس طرح اس چشمے کا پانی جہاں لے جانا چاہیں گے لے جائیں گے ، بلکہ ان کا ایک حکم اور اشارہ اس کے لیے کافی ہو گا کہ جنت میں جہاں وہ چاہیں اسی جگہ وہ چشمہ پھوٹ بہے ۔ بسہولت نکال لینے کے الفاظ اسی مفہوم کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔