Surat ud Dahar

Surah: 76

Verse: 6

سورة الدھر

عَیۡنًا یَّشۡرَبُ بِہَا عِبَادُ اللّٰہِ یُفَجِّرُوۡنَہَا تَفۡجِیۡرًا ﴿۶﴾

A spring of which the [righteous] servants of Allah will drink; they will make it gush forth in force [and abundance].

جو ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے ( جدھر چاہیں ) ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

عَیۡنًا
ایک چشمہ ہے
یَّشۡرَبُ
پیئیں گے
بِہَا
اس سے
عِبَادُ
بندے
اللّٰہِ
اللہ کے
یُفَجِّرُوۡنَہَا
وہ پھاڑ لے جائیں گے اس کو
تَفۡجِیۡرًا
پھاڑ لے جانا
Word by Word by

Nighat Hashmi

عَیۡنًا
ایک چشمہ ہے
یَّشۡرَبُ
پئیں گے
بِہَا
جس سے
عِبَادُ
بندے
اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ کے
یُفَجِّرُوۡنَہَا
بہالے جائیں گے اس کو
تَفۡجِیۡرًا
خوب بہاکرلے جانا
Translated by

Juna Garhi

A spring of which the [righteous] servants of Allah will drink; they will make it gush forth in force [and abundance].

جو ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے ( جدھر چاہیں ) ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اور جہاں چاہیں گے بسہولت اس کی شاخیں نکال لیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ایک چشمہ ہے جس سے اﷲکے بندے پئیں گے وہ بہالے جائیں گے اس کو، خوب بہاکرلے جانا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

that will be a spring from which Allah&s slaves will drink, making it flow (wherever they wish) profusely.

ایک چشمہ ہے جس سے پیتے ہیں بندے اللہ کے چلاتے ہیں وہ اس کی نالیاں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے خاص بندے پئیں گے اور جدھر چاہیں گے اس کی شاخیں نکال لے جائیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This will be a gushing spring wherefrom Allah's servants shall drink wine, a spring from which they will take out channels wherever they wish.

یہ ایک بہتا چشمہ ہوگا7 جس کے پانی کے ساتھ اللہ کے بندے8 شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے بسہولت اس کی شاخیں نکال لیں گے9 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ مشروبات ایک ایسے چشمے کے ہوں گے جو اللہ کے ( نیک ) بندوں کے پینے کے لیے مخصوص ہے ، وہ اسے ( جہاں چاہیں گے ) آسانی سے بہا کرلے جائیں گے ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کا فور ایک چشمہ ہے (بہشت میں) جس میں سے اللہ تعالیٰ کے (نیک) بندے پنیں گے اس کو خوب بہائیں گے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ایسے چشمہ سے جس سے اللہ کے (خاص) بندے پئیں گے اور جس کو (جہاں چاہیں گے) بہا کرلے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ایک چشمہ ہوگا جس سے اللہ کے بندے پئیں گے۔ وہ اس چشمے کو جہاں بہالے جانا چاہیں گے لے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے خدا کے بندے پئیں گے اور اس میں سے (چھوٹی چھوٹی) نہریں نکالیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

From a fountain whence the bondmen of Allah will drink, causing it to gush abundantly.

یعنی اسے چشمہ سے جس سے اللہ کے (خاص) بندے پئیں گے جسے وہ بہاتے ہوئے لئے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس چشمہ سے اللہ کے خاص بندے پیئیں گے اور اس کی شاخیں نکال لیں گے جدھر جدھر چاہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( کافور ) ایک چشمہ ہے جس سے اللہ ( تعالیٰ ) کے ( نیک ) بندے پئیں گے ( بھی ) اور اسے ( جہاں چاہیں گے ) بہاکر ( بھی ) لے جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے بندے پئیں گے اور اس میں سے چھوٹی چھوٹی نہریں نکال لیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ ایک ایسا عظیم الشان چشمہ ہوگا جس سے (مزے لے لے کر) پی رہے ہوں گے اللہ کے خاص بندے وہ اسے (جدھر چاہیں گے محض اپنے اشاروں سے) بہا لے جائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

وہ ایک چشمہ ہے جس میں اللہ کے بندے پئیں گے اور جہاں چاہیں گے اس کی شاخیں نکال لیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس میں سے اللہ کے نہایت خاص بندے پئیں گے اپنے محلوں میں اسے جہاں چاہیں بہا کر لے جائیں گے ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( کافور جنت کا ) ایک چشمہ ہے جس سے ( خاص ) بندگانِ خدا ( یعنی اَولیاء اللہ ) پیا کریں گے ( اور ) جہاں چاہیں گے ( دوسروں کو پلانے کے لئے ) اسے چھوٹی چھوٹی نہروں کی شکل میں بہا کر ( بھی ) لے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

یعنی وہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے ( خاص ) بندے پئیں گے اور جدھر جائیں گے ادھر بہا کرلے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A Fountain where the Devotees of Allah do drink, making it flow in unstinted abundance.

Translated by

Muhammad Sarwar

which flows from a spring from which the servants of God will drink.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

A spring wherefrom the servants of Allah will drink, causing it to gush forth abundantly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

A fountain from which the servants of Allah shall drink; they make it to flow a (goodly) flowing forth.

Translated by

William Pickthall

A spring wherefrom the slaves of Allah drink, making it gush forth abundantly,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस स्रोत का क्या कहना! जिस पर बैठकर अल्लाह के बन्दे पिएँगे, इस तरह कि उसे बहा-बहाकर (जहाँ चाहेंगे) ले जाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یعنی ایسے چشمے سے جس سے خدا کے خاص بندے پئیں گے (اور) جس کو وہ (خاص بندے جہاں چاہیں گے) بہاکر لے جائینگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کا چشمہ جاری ہوگا جس سے اللہ کے بندے شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے آسانی کے ساتھ اسے بہا لے جائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ایک بہتا چشمہ ہوگا جس کے پانی کے ساتھ اللہ کے بندے شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے بسہولت اس کی شاخیں نکال لیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یعنی ایسے چشمہ سے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے جس کو وہ بہا کرلے جائیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایک چشمہ ہے جس سے پیتے ہیں بندے اللہ کے چلاتے ہیں وہ اس کی نالیاں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کے خاص بندے پئیں گے اور وہ خاص بندے اس چشمہ کو جہاں چاہیں گے بہا لے جائیں گے۔