Surat ud Dahar

Surah: 76

Verse: 7

سورة الدھر

یُوۡفُوۡنَ بِالنَّذۡرِ وَ یَخَافُوۡنَ یَوۡمًا کَانَ شَرُّہٗ مُسۡتَطِیۡرًا ﴿۷﴾

They [are those who] fulfill [their] vows and fear a Day whose evil will be widespread.

جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُوۡفُوۡنَ
وہ پوری کرتے ہیں
بِالنَّذۡرِ
نذر/منت
وَیَخَافُوۡنَ
اور وہ ڈرتے ہیں
یَوۡمًا
ایک دن سے
کَانَ
ہو گا
شَرُّہٗ
شر جس کا
مُسۡتَطِیۡرًا
پھیل جانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُوۡفُوۡنَ
وہ پوری کرتے ہیں
بِالنَّذۡرِ
نذرکو
وَیَخَافُوۡنَ
اوروہ ڈرتے رہتے ہیں
یَوۡمًا
اس دن سے 
کَانَ
ہوگی
شَرُّہٗ
آفت جس کی
مُسۡتَطِیۡرًا
بہت زیادہ پھیل جانے والی
Translated by

Juna Garhi

They [are those who] fulfill [their] vows and fear a Day whose evil will be widespread.

جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ وہ لوگ ہوں گے جو اپنی نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر سو پھیلی ہوئی ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو اپنی نذرپوری کرتے ہیں اوراس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس کی آفت بہت زیادہ پھیل جانے والی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They (are the ones who) fulfil the vows, and fear a day whose evil (events) will be widespread,

پورا کرتے ہیں منت کو اور ڈرتے ہیں اس دن سے کہ اس کی برائی پھیل پڑے گی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ نذر کو پورا کرتے ہیں اور ڈرتے رہتے ہیں اس دن سے جس کا شر ہر ُ سو پھیل جائے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These will be the ones who fulfil their vows and dread the Day whose woe shall be spread far and wide;

یہ وہ لوگ ہونگے جو ﴿دنیا میں﴾ نذر پوری کرتے ہیں10 ، اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی منتیں پوری کرتے ہیں ، اور اس دن کا خوف دل میں رکھتے ہیں جس کے برے اثرات ہر طرف پھیلے ہوئے ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کو یہ نعمت اس وجہ سے ملے گی کہ وہ دنیا میں اپنی نذر 7 پوری کرتے تھے اور اس دن سے ڈرتے تھے جس کی مصیبت پھل جائے گی 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ لوگ واجبات کو پورا کرتے ہیں اور ایسے دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی عام ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو منت کو پورا کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ لوگ نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے جس کی سختی پھیل رہی ہوگی خوف رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They fulfill their vow and dread a Day the evil whereof shall be widespreading.

یہ لوگ واجبات کو پورا کرتے رہتے اور اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس کی سختی عام ہوگی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اپنی نذریں پوری کرتے اور اس دن سے ڈرتے رہے ہیں جس کا ہول ہمہ گیر ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( نیک بندے ) نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ( رہتے ) ہیں ، جس کا شر بہت پھیلا ہوا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے جس کی سختی پھیل رہی ہوگی خوف رکھتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ جو (آج دنیا میں) پورا کرتے ہیں اپنی نذروں کو اور وہ ڈرتے ہیں ایک ایسے ہولناک دن سے جس کی سختی ہر طرف پھیلی ہوگی

Translated by

Noor ul Amin

جواپنی نذریں پوری کرتے ہیں اور اس ( قیامت کے ) دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہرسوُپھیلی ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنی منتیں پوری کرتے ہیں ( ف۱۵ ) اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی ( ف۱٦ ) پھیلی ہوئی ہے ( ف۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ بندگانِ خاص وہ ہیں ) جو ( اپنی ) نذریں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی خوب پھیل جانے والی ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی نذریں ( منتیں ) پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی عام ہوگی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They perform (their) vows, and they fear a Day whose evil flies far and wide.

Translated by

Muhammad Sarwar

The servants of God fulfill their vows and are afraid of the day in which there will be widespread terror.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They fulfill (their) vows, and they fear a Day whose evil will be wide-spreading.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They fulfill vows and fear a day the evil of which shall be spreading far and wide.

Translated by

William Pickthall

(Because) they perform the vow and fear a day whereof the evil is wide-spreading,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे नज़र (मन्नत) पूरी करते हैं और उस दिन से डरते हैं जिस की आपदा व्यापक होगी,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ واجبات کو پورا کرتے ہیں اور ایسے دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی عام ہوگی۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جنتی وہ لوگ ہوں گے جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی دہشت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ ہوں گے جو (دنیا میں) نذر پوری کرتے ہیں ، اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ نذر کو پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی عام ہوگی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پورا کرتے ہیں منت کو اور ڈرتے ہیں اس دن سے کہ اس کی برائی پھیل پڑے گی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ وہ لوگ ہیں جو مانی ہوئی منت کو پور ا کرتے ہیں اور وہ اس دن سے ڈرا کرتے ہیں جس کی سختی ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی۔