Surat un Naba

Surah: 78

Verse: 38

سورة النبأ

یَوۡمَ یَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ صَفًّا ؕ٭ۙ لَّا یَتَکَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَہُ الرَّحۡمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا ﴿۳۸﴾

The Day that the Spirit and the angels will stand in rows, they will not speak except for one whom the Most Merciful permits, and he will say what is correct.

جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہونگے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وہ ٹھیک بات زبان سے نکالے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
یَقُوۡمُ
کھڑے ہوں گے
الرُّوۡحُ
روح الامین
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
صَفًّا
صف در صف
لَّایَتَکَلَّمُوۡنَ
نہ وہ کلام کرسکیں گے
اِلَّا
مگر
مَنۡ
وہ جو
اَذِنَ
اجازت دے
لَہُ
اس کو
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن
وَقَالَ
اور وہ کہے
صَوَابًا
بات درست
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن 
یَقُوۡمُ
کھڑے ہوں گے 
الرُّوۡحُ
جبریل 
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے 
صَفًّا
صف بستہ
لَّایَتَکَلَّمُوۡنَ
کوئی بات نہیں کر ے گا
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جس کو 
اَذِنَ
اجازت دے
لَہُ
اس کے لیے 
الرَّحۡمٰنُ
رحمن
وَقَالَ
اور کہے گاوہ
صَوَابًا
درست بات
Translated by

Juna Garhi

The Day that the Spirit and the angels will stand in rows, they will not speak except for one whom the Most Merciful permits, and he will say what is correct.

جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہونگے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وہ ٹھیک بات زبان سے نکالے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن جبرئیل اور باقی سب فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے۔ رحمن سے وہی بات کرسکے گا جسے وہ خود اجازت دے اور جو درست بات کہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن جبرئیل اور فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے کوئی بات نہیں کرے گا مگر جس کو رحمٰن اجازت دے گا اوروہ درست بات کہے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

on the Day when the Spirit and the angels will stand in rows. They will not speak, except the one who is permitted by the Ralhman (the All-Merciful) and speaks aright.

جس دن کھڑی ہو روح اور فرشتے قطار باندھ کر کوئی نہیں بولتا مگر جس کو حکم دیا رحمن نے اور بولا بات ٹھیک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن کھڑے ہوں گے جبرائیل اور تمام فرشتے صفیں باندھے۔ وہ کوئی بات نہ کرسکیں گے سوائے اس کے جسے رحمن کی طرف سے اجازت مل جائے اور وہ بات بھی درست کرے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Day when the Spirit and the angels are ranged row on row. None shall speak save he whom the Merciful Lord will permit; and he too will speak what is right.

جس روزروح24 اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے ، کوئی نہ بولے گا سوائے اس کے جسے رحمن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے25 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس ‌دن ‌ساری ‌روحیں ‌اور ‌فرشتے ‌قطار یں ‌بنا ‌كر ‌كھڑیں ‌ہونگے ، ‌اس ‌دن ‌سوائے ‌اس ‌كے ‌كوئی ‌نہیں ‌بول ‌سكے ‌گا ‌جسے ‌خدائے ‌رحمن ‌نے ‌اجازت ‌دی ‌ہو ، ‌اور ‌وہ ‌بات ‌بھی ‌ٹھیك ‌كہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن جس دن روح اور فرشتے صف باندھ کر اس کے سامن یا کھڑے ہونگے کوئی بات تک نہ کرسکے گا 6، مگر جس کو خدا اجازت دے اور وہ ٹھیک بات کہے گا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے کوئی بول نہ سکے گا سوائے اس کے جس کو اس بڑے رحم کرنے والے نے اجازت بخشی اور اس نے بات بھی درست کی ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یہ وہ دن ہوگا) جب ہر جان دار اور فرشتے (اس کے سامنے) صفیں باندھے کھڑے ہوں گے۔ اس دن رحمن کی اجازت کے بغیر کوئی کلام نہ کرسکے گا ( سوائے اس کے) جو حق بات کہتا ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

On the Day whereon the spirits and the angels will stand arrayed, they will not be able to speak save him whom the Compassionate giveth leave and who speaketh aright.

اس دن جب کہ روح اور فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے کوئی نہ بول سکے گا بجز اس کے کہ جس کو خدائے رحمن اجازت دے اور وہ کہے بھی ٹھیک (بات) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن جبریل اور فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے ۔ کوئی بات نہیں کرے گا مگر جس کو رب رحمٰن اجازت دے اور وہ بالکل ٹھیک بات کہے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس دن کہ روح ( جبرئیل علیہ السلام ) اور تمام فرشتے صف باندھے کھڑے ہوںگے ، ان لوگوں کے علاوہ جن کو رحمن ( اللہ تعالیٰ ) نے اجازت دی ہو کوئی بات نہیں کرسکے گا اور ( اجازت والے ) لوگ بھی سچی بات ہی کریں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن روح اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو اللہ رحمن اجازت بخشے اور جو ٹھیک بات بولے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس روز کھڑے ہوں گے روح اور فرشتے (اس وحدہ لاشریک کے حضور) صف بستہ (اس قدر خشوع و خضوع کے ساتھ کہ) کوئی بول بھی نہ سکے گا مگر جس کو اجازت دی ہوگی (خدائے) رحمان نے اور وہ بات بھی ٹھیک کہے گا

Translated by

Noor ul Amin

جس دن جبرائیل اور باقی سب فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے ، رحمن سے وہی بات کرسکے گاجسے وہ خوداجازت دے اورجو درست بات کہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن جبریل کھڑا ہوگا اور سب فرشتے پرا باندھے ( صفیں بنائے ) کوئی نہ بول سکے گا ( ف۳۱ ) مگر جسے رحمن نے اذن دیا ( ف۳۲ ) اور اس نے ٹھیک بات کہی ( ف۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن جبرائیل ( روح الامین ) اور ( تمام ) فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے ، کوئی لب کشائی نہ کر سکے گا ، سوائے اس شخص کے جسے خدائے رحمان نے اِذنِ ( شفاعت ) دے رکھا تھا اور اس نے ( زندگی میں تعلیماتِ اسلام کے مطابق ) بات بھی درست کہی تھی

Translated by

Hussain Najfi

جس دن روح اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں گے کوئی بات نہیں کرے گا مگر جسے خدائے رحمان اجازت دے گا اور وہ ٹھیک بات کہے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day that the Spirit and the angels will stand forth in ranks, none shall speak except any who is permitted by (Allah) Most Gracious, and He will say what is right.

Translated by

Muhammad Sarwar

On that day, the Spirit and the angels who stand in lines will not speak except those whom the Beneficent God has permitted, and he will speak the right words.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Day that Ar-Ruh and the angels will stand forth in rows, they will not speak except him whom Ar-Rahman allows, and he will speak what is right.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The day on which the spirit and the angels shall stand in ranks; they shall not speak except he whom the Beneficent Allah permits and who speaks the right thing.

Translated by

William Pickthall

On the day when the angels and the Spirit stand arrayed, they speak not, saving him whom the Beneficent alloweth and who speaketh right.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन रूह और फ़रिश्ते पंक्तिबद्ध खड़े होंगे, वे बोलेंगे नहीं, सिवाय उस व्यक्ति के जिसे रहमान अनुमति दे और जो ठीक बात कहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس روز تمام ذی ارواح اور فرشتے (5) ف 5۔ یہاں کئی صفتیں ارشاد ہیں۔ رب السموات، جو دال ہے مالک تصرفات واقعہ یوم قیامت پر، اور رحمان جو جزائے مومنین کے مناسب ہے اور لا یملکون جو تخویف کا فرین کے مناسب ہے۔ (خدا کے روبرو) صف بستہ (خشوع و خضوع کے ساتھ) کھڑے ہوں گے (اس روز) کوئی نہ بول سکے گا بجز اس کے جس کو رحمٰن (بولنے کی) اجازت دے دے اور وہ شخص بات بھی ٹھیک کہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن جبریل اور ملائکہ قطار اندر قطار کھڑے ہوں گے کوئی بھی بات نہیں کر پائے گا سوائے اس کے جسے رحمن اجازت دے گا اور وہ صحیح بات کرے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے ، کوئی نہ بولے گا سوائے اس کے جسے رحمن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن تمام ذی ارواح اور فرشتے صف بنائے کھڑے ہوں گے، کوئی بھی نہ بول سکے گا مگر جس کو رحمن اجازت دے اور ٹھیک بات کہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن کھڑی ہو روح اور فرشتے قطار باندھ کر کوئی نہیں بولتا مگر جس کو حکم دیا رحمان نے اور بولا بات ٹھیک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس دن ہر جاندار اور فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے اس روز کوئی شخص کلام نہ کرسکے گا مگر ہاں خدائے رحمن جس کو اجازت دیدے اور وہ شخص بات بھی ٹھیک کہے۔