Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 19

سورة الأنفال

اِنۡ تَسۡتَفۡتِحُوۡا فَقَدۡ جَآءَکُمُ الۡفَتۡحُ ۚ وَ اِنۡ تَنۡتَہُوۡا فَہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ۚ وَ اِنۡ تَعُوۡدُوۡا نَعُدۡ ۚ وَ لَنۡ تُغۡنِیَ عَنۡکُمۡ فِئَتُکُمۡ شَیۡئًا وَّ لَوۡ کَثُرَتۡ ۙ وَ اَنَّ اللّٰہَ مَعَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۹﴾٪  16

If you [disbelievers] seek the victory - the defeat has come to you. And if you desist [from hostilities], it is best for you; but if you return [to war], We will return, and never will you be availed by your [large] company at all, even if it should increase; and [that is] because Allah is with the believers.

اگر تم لوگ فیصلہ چاہتے ہو تو وہ فیصلہ تمہارے سامنے آموجود ہوا اور اگر باز آجاؤ تو یہ تمہارے لئے نہایت خوب ہے اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی پھر وہی کام کریں گے اور تمہاری جمعیت تمہارے ذرا بھی کام نہ آئے گی گو کتنی زیادہ ہو اور واقعی بات یہ ہے کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کے ساتھ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَسۡتَفۡتِحُوۡا
تم فیصلہ چاہتے ہو
فَقَدۡ
تو تحقیق
جَآءَکُمُ
آگیا تمہارے پاس
الۡفَتۡحُ
فیصلہ
وَاِنۡ
اور اگر
تَنۡتَہُوۡا
تم باز آجاؤ
فَہُوَ
تو وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
تَعُوۡدُوۡا
تم لوٹو گے
نَعُدۡ
تو ہم بھی لوٹیں گے
وَلَنۡ
اور ہرگز نہ
تُغۡنِیَ
کام آئے گا
عَنۡکُمۡ
تمہیں
فِئَتُکُمۡ
گروہ تمہارا
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَوۡ
اور اگرچہ
کَثُرَتۡ
وہ بکثرت ہو
وَاَنَّ
اور بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
مَعَ
ساتھ ہے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَسۡتَفۡتِحُوۡا
تم فیصلہ چاہتے ہو
فَقَدۡ
تو یقیناً
جَآءَکُمُ
آچکا تمہارے پاس
الۡفَتۡحُ
فیصلہ
وَاِنۡ
اور اگر
تَنۡتَہُوۡا
تم باز آجاؤ
فَہُوَ
تو وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَاِنۡ
اور اگر
تَعُوۡدُوۡا
تم دوبارہ کرو گے
نَعُدۡ
ہم بھی دوبارہ ایسا کریں گے
وَلَنۡ
اور ہر گز نہیں
تُغۡنِیَ
کام آئے گا
عَنۡکُمۡ
تم سے
فِئَتُکُمۡ
تمہارا گروہ
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَوۡ
اور اگر چہ
کَثُرَتۡ
وہ بہت زیادہ ہو
وَاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
مَعَ
ساتھ ہے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں کے
Translated by

Juna Garhi

If you [disbelievers] seek the victory - the defeat has come to you. And if you desist [from hostilities], it is best for you; but if you return [to war], We will return, and never will you be availed by your [large] company at all, even if it should increase; and [that is] because Allah is with the believers.

اگر تم لوگ فیصلہ چاہتے ہو تو وہ فیصلہ تمہارے سامنے آموجود ہوا اور اگر باز آجاؤ تو یہ تمہارے لئے نہایت خوب ہے اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی پھر وہی کام کریں گے اور تمہاری جمعیت تمہارے ذرا بھی کام نہ آئے گی گو کتنی زیادہ ہو اور واقعی بات یہ ہے کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کے ساتھ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(مکہ والو) ! اگر تم فیصلہ ہی چاہتے تھے تو وہ اب تمہارے پاس آچکا۔ اب اگر تم باز آجاؤ تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر پھر پہلے سے کام کرو گے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے اور تمہاری جمعیت تمہارے کچھ بھی کام نہ آسکے گی، خواہ وہ کتنی زیادہ ہو اور اللہ تو یقینا ایمان والوں کے ساتھ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرتم فیصلہ چاہتے ہوتویقینافیصلہ تمہارے پاس آچکااوراگر تم بازآجاؤتویہی تمہارے لیے بہترہے اور اگرتم دوبارہ کروگے توہم بھی دوبارہ ایسا ہی کریں گے اور تمہاراگروہ تمہارے ہرگزکسی کام نہ آئے گا،اگرچہ وہ بہت زیادہ ہو اور یقیناًاﷲ تعالیٰ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you pray for victory, &victory& has come upon you. And if you give up, it is better for you. And if you repeat, We shall repeat. And your people shall not suffice you at all, even though they are many in number; and Allah is with the believers.

اگر تم چاہتے ہو فیصلہ تو پہنچ چکا تمہارے پاس فیصلہ، اور اگر باز آؤ تو تمہارے لئے بہتر ہے، اور اگر یہی کرو گے تو ہم بھی پھر یہی کریں گے، اور کچھ کام نہ آئے گا تمہارے تمہارا جتھا اگرچہ بہت ہوں اور جان لو کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو تمہارے پاس (اللہ کا) فیصلہ آچکا اور اگر اب بھی تم باز آجاؤ تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم پھر یہی کرو گے تو ہم بھی یہی کچھ دوبارہ کریں گے اور تمہاری یہ جمعیت تمہارے کسی کام نہیں آسکے گی خواہ کتنی ہی زیادہ ہو اور یہ کہ اللہ اہل ایمان کے ساتھ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Tell the unbelievers:) 'If you have sought a judgement, then surely a judgement has come to you. And if you desist from disobedience, it is all the better for you. But if you revert to your mischief, We will again chastise you; and your host, howsoever numerous, will never be of any avail to you. Know well, Allah is with the believers.'

﴿ان کافروں سے کہہ دو﴾ اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو لو ، فیصلہ تمہارے سامنے آگیا ۔ 15 اب باز آجاؤ ، تمہارے ہی لیے بہتر ہے ، ورنہ پھر پلٹ کر اسی حماقت کا اعادہ کرو گے تو ہم بھی اسی سزا کا اعادہ کریں گے اور تمہاری جمعیت ، خواہ وہ کتنی ہی زیادہ ہو ، تمہارے کچھ کام نہ آسکے گی ، اللہ مومنوں کے ساتھ ہے ۔ ؏ ۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے کافرو ) اگر تم فیصلہ چاہتے تھے ، تو لو ! اب فیصلہ تمہارے سامنے آگیا ہے ۔ اب اگر تم باز آجاؤ تو یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہوگا ، اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے ( جو اب تک کرتے رہے ہو ) تو ہم بھی پھر وہی کام کریں گے ( جو اب کیا ہے ) ۔ اور تمہارا جتھا تمہارے کچھ کام نہیں آئے گا ، چاہے وہ کتنا زیادہ ہو اور یاد رکھو کہ اللہ مومنوں کے ساتھ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(قریش کے کافروں) اگر تم فتح چاہتے تے تو فتح تو تہارے پاس آن موجود ہوئی 8 اور اگر (اب) تم (شرک سے اور مسلمانوں کی مخالفت سے) باز آؤ تو تمہارے لیے بہتر ہوگا اور اگر پھر تم 9 کروگے تو ہم بھی (پھر مسلمانوں کی مدد) کریں گے اور تمہارا جتھا گو کتنا ہی بہت ہو کچھ بھی تمہارے کام نہ آئے گا اور (تیسری بات یہ تھی کہ) اگرچہ بہت ہو اور یہ کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے ساتھ تھا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم لوگ فیصلہ چاہتے ہو تو یقینا وہ فیصلہ تمہارے سامنے ہے اور اگر تم باز آجاؤ تو یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے۔ اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی وہی کام کریں گے اور تمہاری جمعیت (اکٹھ) ہرگز تمہارے کچھ کام نہ آئے گی اور خواہ کتنی ہی زیادہ ہو اور یہ کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو تمہارے پاس فیصلہ آگیا۔ اگر تم باز آگئے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم نے یہی کیا تو پھر ہم بھی یہی کریں گے ۔ اور تمہاری یہ کثرت تمہارے کام نہ آئے گی۔ بیشک اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(کافرو) اگر تم (محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر) فتح چاہتے ہو تو تمہارے پاس فتح آچکی۔ (دیکھو) اگر تم (اپنے افعال سے) باز آجاؤ تو تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر پھر (نافرمانی) کرو گے تو ہم بھی پھر تمہیں عذاب کریں گے اور تمہاری جماعت خواہ کتنی ہی کثیر ہو تمہارے کچھ بھی کام نہ آئے گی۔ اور خدا تو مومنوں کے ساتھ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If ye besought a judgement then surely a judgement hath come unto you. And if ye desist it Will be better for you; and if ye return. We will return; and your host shall avail you not, although numerous it be; and know that verily Allah is with the believers.

اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو فیصلہ تو تمہارے سامنے آموجود ہوا ۔ اور اگر تم باز آجاؤ تو وہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر پھر وہی کرو گے تو ہم بھی پھر وہی کریں گے اور تمہاری جماعت تمہارے ذرا کام نہ آئے گی گو (کتنی ہی) زائد ہو اور (جانے رہو) کہ اللہ تو ایمان والوں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم فیصلہ چاہتے ہو تو تمہارے سامنے فیصلہ آگیا اور اگر تم باز آجاؤ تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر تم پھر یہی کرو گے تو ہم بھی یہی کریں گے اور تمہاری جمعیت تمہارے کچھ کام نہ آئے گی ، خواہ کتنی ہی زیادہ ہو اور بیشک اللہ مؤمنین کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو فیصلہ تو تمہارے سامنے آچکا ۔ اوراگر تم باز آجائو تو پس یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اگرتم دوبارہ وہی کام کروگے تو ہم بھی دوبارہ یہی کام کریںگے ۔ اور تمہاری جماعت اگرچہ کتنی ہی بڑی ہو تمہارے ہرگز کام نہیں آئے گی اور بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کے ساتھ ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کافرو ! اگر تم فتح چاہتے ہو تو تمہارے پاس فتح آچکی، دیکھو ! اگر تم اپنے کاموں سے باز آجاؤ تو تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اگر پھر پہلے سے کام کرو گے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے اور تمہاری جماعت چاہے کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو تمہارے کام نہ آسکے گی۔ اور اللہ تو یقینامومنوں کے ساتھ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر تم لوگ فیصلہ چاہتے تھے تو یقینی طور پر وہ تمہارے سامنے آگیا ہے اور اگر تم باز آجاؤ تو یہ بہتر ہے خود تمہارے لئے اور اگر تمہارے لچھن پھر بھی وہی رہے تو پھر ہم بھی وہی کریں گے اور تمہارے کچھ بھی کام نہ آسکے گی تمہاری جماعت، خواہ وہ کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو اور اللہ ساتھ ہے ایمان والوں کے،

Translated by

Noor ul Amin

( اے کفار قریش ) اگرتم ( دونوں میں سے ایک جماعت کے لئے ) فتح چاہتے تھے تو ( لودیکھو ) فتح تمہارے سامنے آگئی اور اگرتم اپنی سرکشی سے باز آجائوگے تواسی میں تمہارے لئے بہتری ہوگی اور اگرتم دوبارہ مسلمانوں سے جنگ کروگے توہم دوبارہ ان کی مدد کریں گے اور تمہاری جمیعت تمہا رے کام نہ آ سکے گی ، چاہےان کی تعدا د زیادہ ہی کیوں نہ ہواوراللہ تو یقیناایمان والوں کے ساتھ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے کافرو! اگر تم فیصلہ مانگتے ہو تو یہ فیصلہ تم پر آچکا ( ف۳۲ ) اور اگر باز آؤ ( ف۳۳ ) تو تمہارا بھلا ہے اور اگر تم پھر شرارت کرو تو ہم پھر نہ دیں گے اور تمہارا جتھا تمہیں کچھ کام نہ دے گا چاہے کتنا ہی بہت ہو اور اس کے ساتھ یہ ہے کہ اللہ مسلمانوں کے ساتھ ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے کافرو! ) اگر تم نے فیصلہ کن فتح مانگی تھی تو یقیناً تمہارے پاس ( حق کی ) فتح آچکی اور اگر تم ( اب بھی ) باز آجاؤ تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے ، اور اگر تم پھر یہی ( شرارت ) کرو گے ( تو ) ہم ( بھی ) پھر یہی ( سزا ) دیں گے اور تمہارا لشکر تمہیں ہرگز کفایت نہ کرسکے گا اگرچہ کتنا ہی زیادہ ہو اور بیشک اللہ مومنوں کے ساتھ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے کفارِ مکہ ) اگر تم فتحمندی کے طلبگار ہو ( کہ جو حق پر ہے اس کی فتح ہو ) تو ( مسلمانوں کی ) فتح تمہارے سامنے آگئی! اور اگر تم اب بھی ( جنگ و جدال ) سے باز آجاؤ تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر پلٹ کر پھر وہی ( شرارت ) کروگے تو ہم بھی وہی کریں گے ( مسلمانوں کی نصرت کریں گے اور تمہیں سزا دیں گے ) اور تمہاری جمعیت چاہے کتنی ہی زیادہ ہو تمہیں کوئی فائدہ نہ دے گی ۔ بے شک اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(O Unbelievers!) if ye prayed for victory and judgment, now hath the judgment come to you: if ye desist (from wrong), it will be best for you: if ye return (to the attack), so shall We. Not the least good will your forces be to you even if they were multiplied: for verily Allah is with those who believe!

Translated by

Muhammad Sarwar

If you (the pagans) are looking for conquest, you certainly had a great chance (at the battle of Badr). But if you were to give up such a desire, it would be better for you. If you again wage war against Us, We will be ready for such a confrontation. Your man-power will be of no help to you no matter how much you have; God is with the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(O disbelievers) if you ask for a judgement, now has the judgement come unto you; and if you cease (to do wrong), it will be better for you, and if you return (to the attack), so shall We return, and your forces will be of no avail to you, however numerous they be; and verily, Allah is with the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you demanded a judgment, the judgment has then indeed come to you; and if you desist, it will be better for you; and if you turn back (to fight), We (too) shall turn back, and your forces shall avail you nothing, though they may be many, and (know) that Allah is with the believers.

Translated by

William Pickthall

(O Qureysh!) If ye sought a judgment, now hath the judgment come unto you. And if ye cease (from persecuting the believers) it will be better for you, but if ye return (to the attack) We also shall return. And your host will avail you naught, however numerous it be, and (know) that Allah is with the believers (in His Guidance).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुम फ़ैसला चाहते थे तो फ़ैसला तुम्हारे सामने आ गया, और अगर तुम बाज़ आ जाओ तो यह तुम्हारे हक़ में बेहतर है, और अगर तुम फिर वही करोगे तो हम भी फिर वही करेंगे और तुम्हारा जत्था तुम्हारे कुछ काम न आएगा चाहे वह कितना ही ज़्यादा हो, और बेशक अल्लाह ईमान वालों के साथ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم لوگ فیصلہ چاہتے ہو تو وہ فیصلہ تو تمہارے سامنے آموجود ہوا۔ اور اگر باز آجاؤ تو یہ تمہارے لیے نہایت خوب ہے۔ اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی پھر وہی کام کریں گے اور تمہاری جمعیت تمہاری ذرا بھی کام نہ آوے گی گو گنتی زیادہ ہو اور واقعی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر تم فیصلہ چاہتے ہو تو یقیناً تمہارے پاس فیصلہ آچکا اور اگر باز آجاؤ تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر پھر ایسا کروگے تو ہم بھی یہی کریں گے اور تمہاری جماعت ہرگز تمہارے کچھ کام نہ آئے گی، خواہ بہت زیادہ ہو اور جان لو کہ بیشک اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔ “ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(ان کافروں سے کہہ دو ) ـاگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو لو ، فیصلہ تمہارے سامنے آگیا۔ اب باز آجاآ ، تمہارے ہی لیے بہتر ہے ، ورنہ پھر پلٹ کر اسی حماقت کا اعادہ کروگے تو ہم بھی اسی سزا کا اعادہ کریں گے اور تمہاری جمعیت ، خواہ وہ کتنی ہی زیادہ ہو ، تمہارے کچھ کام نہ آسکے گی۔ اللہ مومنوں کے ساتھ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم فیصلہ چاہتے ہو تو فیصلہ تمہارے سامنے آچکا ہے، اور اگر تم باز آجاؤ تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی وہی کام کریں گے، اور تمہاری جماعت ہرگز تمہارے کچھ کام نہ آئے گی۔ اگرچہ کثیر تعداد میں ہو، اور بلاشبہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تم چاہتے ہو فیصلہ تو پہنچ چکا تمہارے پاس فیصلہ اور اگر باز آؤ تو تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر پھر یہی کروگے تو ہم بھی یہی کریں گے اور کچھ کام نہ آئے گا تمہارے تمہارا جتھا اگرچہ بہت ہوں اور جان لو کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم کو فیصلے کی خواہش تھی تو فیصلہ تو تمہارے آگے آموجود ہوا اور اگر اب تم باز آجائو تو تمہارے لئے بہتر ہوگا اور اگر تم آئندہ یہی کروگے تو ہم بھی پھر یہی کرینگے اور تمہاری جماعت خواہ کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو تمہارے کچھ بھی کام نہ آئے گی او یقین مانو ! کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔