Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 23

سورة الأنفال

وَ لَوۡ عَلِمَ اللّٰہُ فِیۡہِمۡ خَیۡرًا لَّاَسۡمَعَہُمۡ ؕ وَ لَوۡ اَسۡمَعَہُمۡ لَتَوَلَّوۡا وَّ ہُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿۲۳﴾

Had Allah known any good in them, He would have made them hear. And if He had made them hear, they would [still] have turned away, while they were refusing.

اور اگر اللہ تعالٰی ان میں کوئی خوبی دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق دے دیتا اور اگر ان کو اب سنادے تو ضرور روگردانی کریں گے بے رخی کرتے ہوئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
عَلِمَ
جان لیتا
اللّٰہُ
اللہ
فِیۡہِمۡ
ان میں
خَیۡرًا
کوئی بھلائی
لَّاَسۡمَعَہُمۡ
البتہ سنوا دیتا انہیں
وَلَوۡ
اور اگر
اَسۡمَعَہُمۡ
وہ سنوا دیتا انہیں
لَتَوَلَّوۡا
یقینا وہ منہ پھیر جاتے
وَّہُمۡ
اور وہ ہیں ہی
مُّعۡرِضُوۡنَ
اعراض کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
عَلِمَ
جانتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فِیۡہِمۡ
اُن میں
خَیۡرًا
کوئی بھلائی
لَّاَسۡمَعَہُمۡ
وہ ضرور سُنواتا انہیں
وَلَوۡ
اور اگر
اَسۡمَعَہُمۡ
وہ سنوا دیتا انہیں
لَتَوَلَّوۡا
ضرور وہ منہ پھیرجاتے
وَّہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
مُّعۡرِضُوۡنَ
بے رُخی کرنے والےہیں
Translated by

Juna Garhi

Had Allah known any good in them, He would have made them hear. And if He had made them hear, they would [still] have turned away, while they were refusing.

اور اگر اللہ تعالٰی ان میں کوئی خوبی دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق دے دیتا اور اگر ان کو اب سنادے تو ضرور روگردانی کریں گے بے رخی کرتے ہوئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر اللہ ایسے لوگوں میں کچھ بھی بھلائی دیکھتا تو انہیں سننے کی توفیق بخش دیتا۔ اور اگر وہ انہیں یہ توفیق دے بھی دیتا تو بھی بےرخی کے ساتھ پیٹھ پھیر جاتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگراﷲ تعالیٰ اُن میں کوئی بھلائی جانتا تووہ ضرور انہیں سنواتا اوراگروہ انہیں سنوادیتاتو بھی وہ ضرور منہ پھیرجاتے اس حال میں کہ وہ بے رُخی کرنے والے ہوتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had Allah seen in them some good, He would have made them listen. And had He made them listen, they would have turned away paying no heed.

اور اگر اللہ جانتا ان میں کچھ بھلائی تو ان کو سنا دیتا، اور اگر ان کو اب سنا دے تو ضرور بھاگیں منہ پھیر کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اللہ کے علم میں ہوتا کہ ان میں کوئی خیر ہے تو وہ انہیں سنوا دیتا اور اگر وہ انہیں (بھلائی کے بغیر) سنوا بھی دیتا تو وہ اعراض کرتے ہوئے پیٹھ پھیر جاتے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And had Allah known in them any good He would surely, have made them hear; but (being as they, are) even if He made them hear, they would have surely turned away in aversion.

اگر اللہ کو معلوم ہوتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو وہ ضرور انہیں سننے کی توفیق دیتا ﴿ لیکن بھلائی کے بغیر﴾ اگر وہ ان کو سنواتا تو وہ بے رخی کے ساتھ منہ پھیر جاتے ۔ 18

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ کے علم میں ان کے اندر کوئی بھلائی ہوتی تو وہ ان کو سننے کی توفیق دے دیتا ، لیکن اب ( جبکہ ان میں بھلائی نہیں ہے ) اگر ان کو سننے کی توفیق دے بھی دے تو وہ منہ موڑ کر بھاگ جائیں گے ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر اللہ تعالیٰ (ان بہرے گونگے کافروں میں) کچھ بھی بھلائی پاتا تو بیشک ان کو سناتا (اس طرح کہ وہ فائدہ اٹھاتے) اور اگر ان کو سناتا بھی جب بھی وہ منہ پھیر کر چل دیتے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر اللہ ان میں بھلائی پاتے تو ان کو ضرور سننے کی توفیق بخشتے اور اگر ان کو سنا بھی دیتے تو وہ ضرور روگردانی کرتے ہوئے بھاگ جاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر اللہ ان میں کچھ بھلائی جانتا تو وہ ان کو سننے کی توفیق دیتا اور اگر وہ ان کو سنوا دیتا تو وہ ضرور بھاگ جاتے اور منہ پھیر لیتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر خدا ان میں نیکی (کا مادہ) دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق بخشتا۔ اور اگر (بغیر صلاحیت ہدایت کے) سماعت دیتا تو وہ منہ پھیر کر بھاگ جاتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had Allah known in them any good He would surely have made them hearken; and even if He made them hear, they would surely turn away as backsliders.

اور اگر ان میں کسی خوبی کا علم اللہ کو ہوتا تو وہ انہیں سنوا دیتا اور اگر (اب) وہ انہیں سنوا دے تو یہ ضرور روگردانی کریں گے بےرخی کرتے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر اللہ ان میں کوئی صلاحیت دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق دیتا اور اگر ( صلاحیت بدون ) ان کو سنواتا تو وہ اعراض کرتے ہوئے منہ پھیرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر اﷲتعالیٰ ان میں بھلائی کی استعداد جانتے تو ان ضرور سنادیتے اور اگر ( بھلائی کی استعداد کے بغیر ) انہیں سنادے تو یہ بے رخی کرتے ہوئے ضرور منہ پھیر لیںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر اللہ ان میں نیکی کا مادہ دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق دیتا اور (اگر بغیر صلاحیت کے) ان کو سنا دیتا تو وہ منہ پھیر کر بھاگ جاتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر اللہ ان میں کوئی بھلائی دیکھتا تو وہ انہیں ضرور سننے کی توفیق دے دیتا اور اگر انہیں اسی حالت میں سنا دیتا تو یقیناً یہ پھرجاتے منہ موڑ کر،

Translated by

Noor ul Amin

ا گر اللہ ایسے لوگوں میں کچھ بھلائی دیکھتاتوانہیں سننے کی توفیق بخش دیتا ، اوراگروہ انہیں یہ توفیق دے بھی دیتاتوبھی بے رخی کے ساتھ پیٹھ پھیرجاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اللہ ان میں کچھ بھلائی ( ف۳۷ ) جانتا تو انہیں سنادیتا اور اگر ( ف۳۸ ) سنا دیتا جب بھی انجام کار منہ پھیر کر پلٹ جاتے ( ف۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر اللہ ان میں کچھ بھی خیر ( کی طرف رغبت ) جانتا تو انہیں ( ضرور ) سنا دیتا ، اور ( ان کی حالت یہ ہے کہ ) اگر وہ انہیں ( حق ) سنا دے تو وہ ( پھر بھی ) روگردانی کر لیں اور وہ ( حق سے ) گریز ہی کرنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اگر اللہ جانتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو ضرور انہیں سنوا دیتا اور اگر ( اس بھلائی کے بغیر ) انہیں سنواتا ۔ تو وہ بے رخی کرتے ہوئے پیٹھ پھیر دیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If Allah had found in them any good. He would indeed have made them listen: (As it is), if He had made them listen, they would but have turned back and declined (Faith).

Translated by

Muhammad Sarwar

Had they possessed any virtue, God would certainly have made them hear. Even if God were to make them hear, they would still turn away from (the words of God).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had Allah known of any good in them, He would indeed have made them listen; and even if He had made them listen, they would but have turned away with aversion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if Allah had known any good in them He would have made them hear, and if He makes them hear they would turn back while they withdraw.

Translated by

William Pickthall

Had Allah known of any good in them He would have made them hear, but had He made them hear they would have turned away, averse.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर अल्लाह उन में किसी भलाई को देखता तो वह ज़रूर उनको सुनने की तौफ़ीक़ देता, और अगर अब वह उन्हें सुनवा दे तो वे ज़रूर मुँह फेर लेंगे बेरुख़ी करते हुए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اللہ تعالیٰ ان میں کوئی خوبی دیکھتے تو ان کو سننے کی توفیق دیتے اور اگر ان کو سناویں تو ضرور روگردانی کرینگے بےرخی کرتے ہوئے۔ (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر اللہ ان میں کوئی بھلائی جانتا تو انہیں ضرور سنوا دیتا اور اگر وہ انہیں سنوا دیتا تو بھی وہ منہ پھیرجاتے کیونکہ وہ منہ پھیرنے والے ہیں۔ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر اللہ کو معلوم ہوتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو وہ ضرور انہیں سننے کی توفیق دیتا (لیکن بھلائی کے بغیر) اگر وہ ان کو سنواتا تو وہ بےرخی کے ساتھ منہ پھیر جاتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر اللہ جانتا کہ ان میں کوئی بھلائی ہے تو ان کو ضرور سنا دیتا ، اور اگر ان کو سنا دے تو وہ ضرور رو گردانی کریں گے بےرخی کرتے ہوئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر اللہ جانتا ان میں کچھ بھلائی تو ان کو سنا دیتا اور اگر ان کو اب سنادے تو ضرور بھاگیں منہ پھیر کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر اللہ ان میں کوئی بھلائی دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق عطا کرتا اور اگر وہ موجودہ حالت میں ان کو سنا دیتا تو وہ بےرخی کے ساتھ الٹے پھرجاتے۔