Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 25

سورة الأنفال

وَ اتَّقُوۡا فِتۡنَۃً لَّا تُصِیۡبَنَّ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡکُمۡ خَآصَّۃً ۚ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿۲۵﴾

And fear a trial which will not strike those who have wronged among you exclusively, and know that Allah is severe in penalty.

اور تم ایسے وبال سے بچو! کہ جو خاص کر صرف ان ہی لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے ان گناہوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور یہ جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتَّقُوۡا
اور ڈرو
فِتۡنَۃً
اس )فتنہ سے
لَّاتُصِیۡبَنَّ
جو ہر گز نہ پہنچے گا
الَّذِیۡنَ
انہیں جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
خَآصَّۃً
خاص کر
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
شَدِیۡدُ
سخت
الۡعِقَابِ
سزا دینے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتَّقُوۡا
اور تم بچ جاؤ
فِتۡنَۃً
اس فتنے سے
لَّاتُصِیۡبَنَّ
نہیں لاز ماً پہنچے گا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
ظَلَمُوۡا
جنہوں نےظلم کیا
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
خَآصَّۃً
خا ص طور پر
وَاعۡلَمُوۡۤا
اور جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
شَدِیۡدُ
بہت سخت
الۡعِقَابِ
سزا والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And fear a trial which will not strike those who have wronged among you exclusively, and know that Allah is severe in penalty.

اور تم ایسے وبال سے بچو! کہ جو خاص کر صرف ان ہی لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے ان گناہوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور یہ جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس مصیبت سے بچ جاؤ جو صرف انہی لوگوں کے لئے مخصوص نہ ہوگی جنہوں نے تم میں سے ظلم کیا ہو۔ اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس فتنے سے بچ جاؤجو لازماً ان لوگوں کوخاص طورپرنہیں پہنچے گا جنہوں نے تم میں سے ظلم کیااور جان لواﷲ تعالیٰ یقینابہت سخت سزا والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And beware of a punishment which shall not fall on the wrongdoers only, and be sure that Allah is severe at punishment.

اور بچتے رہو اس فساد سے کہ نہیں پڑے گا تم میں سے خاص ظالموں ہی پر، اور جان لو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ڈرو اس فتنے سے جو تم میں سے صرف گنہگاروں ہی کو اپنی لپیٹ میں نہیں لے گا اور جان لو کہ اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And guard against the mischief that will not only bring punishment to the wrong-doers among you. Know well that Allah is severe in punishment.

اور بچو اس فتنے سے جس کی شامت مخصوص طور پرصرف انہی لوگوں تک محدود نہ رہے گی جنہوں نے تم میں سے گناہ کیا ہو ۔ 20 اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ڈرو اس وبال سے جو تم میں سے صرف ان لوگوں پر نہیں پڑے گا جنہوں نے ظلم کیا ہوگا ( ١٥ ) اور جان رکھو کہ اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس عذاب سے ڈرتے رہو جو تم میں سے خاص گنہگاروں پر نہیں پڑتا 5 اور جانے ہو کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب سخت ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایسے وبال سے ڈرو جو خاص انہیں لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے گناہوں کے مرتکب ہوئے اور جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس آزمائش (وبال) سے ڈرتے رہو جو تم میں سے صرف ظالموں پر ہی نہ پڑے گی اور تم (اس بات کو) جان لو کہ اللہ شدید عذاب دینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس فتنے سے ڈرو جو خصوصیت کے ساتھ انہیں لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں گنہگار ہیں۔ اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And fear the trial that shall not afflict those alone who among you do Wrong; and know that verily Allah severe in chastising.

اور ڈرتے رہو اس وبال سے جو خاص انہی لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے ظلم کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ اور جانے رہو کہ بیشک اللہ سخت ہے سزا دینے میں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بچتے رہو اس فتنہ سے ، جو مخصوص طور پر انہی لوگوں کو نہیں لاحق ہوگا ، جنہوں نے تم میں سے جرم کا ارتکاب کیا ہوگا اور جان رکھو کہ اللہ سخت پاداش والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم ایسے فتنے سے بچو جو صرف تم میں سے ظالموں پر ہی محدود نہیں رہے گا اور جان لو! کہ اﷲ ( تعالیٰ ) یقینا سخت عذاب والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بچو اس فتنہ سے جس کی مصیبت صرف ظالموں تک محدود نہ رہے گی اور جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ڈرو تم لوگ اس بڑے فتنے سے جو تم میں سے صرف ظالموں ہی کو نہیں پہنچے گا، اور یقین جانو کہ اللہ کا عذاب بڑا ہی سخت ہے،

Translated by

Noor ul Amin

تم لوگ ایسے فتنہ سے بچتے رہوجس کا اثرتم میں سے صرف ظالموں تک ہی محدودنہیں رہیگا اور جان لوکہ اللہ کاعذاب بڑاسخت ہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس فتنہ سے ڈرتے رہو جو ہرگز تم میں خاص ظالموں کو ہی نہ پہنچے گا ( ف٤۲ ) اور جان لو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس فتنہ سے ڈرو جو خاص طور پر صرف ان لوگوں ہی کو نہیں پہنچے گا جو تم میں سے ظالم ہیں ( بلکہ اس ظلم کا ساتھ دینے والے اور اس پر خاموش رہنے والے بھی انہی میں شریک کر لئے جائیں گے ) ، اور جان لو کہ اللہ عذاب میں سختی فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس فتنہ سے بچو جو صرف انہی تک محدود نہیں رہے گا جنہوں نے تم میں سے ظلم و تعدی کی ( بلکہ سب اس کی لپیٹ میں آجائیں گے ) اور جان لو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And fear tumult or oppression, which affecteth not in particular (only) those of you who do wrong: and know that Allah is strict in punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Guard yourselves against discord among yourselves so that it will not mislead anyone of you, especially the unjust, and know that God's retribution is most severe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And fear the Fitnah (affliction and trial) which affects not in particular (only) those of you who do wrong, and know that Allah is severe in punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And fear an affliction which may not smite those of you in particular who are unjust; and know that Allah is severe in requiting (evil).

Translated by

William Pickthall

And guard yourselves against a chastisement which cannot fall exclusively on those of you who are wrong-doers, and know that Allah is severe in punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और डरो उस फ़ित्ने से जो ख़ास उन्हीं लोगों पर वाक़े न होगा जिन्होंने तुम में से ज़ुल्म किया, और जान लो कि अल्लाह सख़्त सज़ा देने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم ایسے وبال سے بچوجو خاص انہیں لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں ان گناہوں کے مرتکب ہوتے ہیں (6) اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ سخت سزادینے والے ہیں۔ (25)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس فتنے سے بچ جاؤ جو لازماً انہی لوگوں کو نہیں پہنچے گا جنہوں نے خاص طور پر تم میں سے ظلم کیا ہوگا اور جان لو کہ بیشک اللہ بہت سخت سز ادینے والا ہے۔ “ (٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور بچو اس فتنے سے جس کی شامت مخصوص طور پر صرف انہی لوگوں تک محدود نہ رہے گی جنہوں نے تم میں سے گناہ کیا ہو اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم ایسے فتنہ سے بچو جو خاص کر انہی لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے گناہوں کے مرتکب ہوئے اور جان لو کہ بلاشبہ اللہ سخت عذاب والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بچتے رہو اس فساد سے کہ نہیں پڑے گا تم میں سے خاص ظالموں ہی پر اور جان لو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم اس وبال سے بچو جس کا اثر صرف انہی لوگوں تک محدود نہیں رہا کرتا جو تم میں سے گناہوں کے مرتکب ہوئے ہوں اور یہ بات خوب جان لو کہ بیشک اللہ تعالیٰ بہت سخت سزا دینے والا ہے۔