Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 29

سورة الأنفال

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تَتَّقُوا اللّٰہَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ فُرۡقَانًا وَّ یُکَفِّرۡ عَنۡکُمۡ سَیِّاٰتِکُمۡ وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۲۹﴾

O you who have believed, if you fear Allah , He will grant you a criterion and will remove from you your misdeeds and forgive you. And Allah is the possessor of great bounty.

اے ایمان والو! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہو گے تو اللہ تعالٰی تم کو ایک فیصلہ کی چیز دے گا اور تم سے تمہارے گناہ دور کردے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ تعالٰی بڑے فضل والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Allah says; يِا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ إَن تَتَّقُواْ اللّهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَاناً وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّيَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ O you who believe! If you obey and fear Allah, He will grant you Furqan, and will expiate for you your sins, and forgive you; and Allah is the Owner of the great bounty. Ibn Abbas, As-Suddi, Mujahid, Ikrimah, Ad-Dahhak, Qatadah, Muqatil bin Hayyan and several others said that, فُرْقَاناً (Furqan), means, `a way out'; Mujahid added, "In this life and the Hereafter." In another narration, Ibn Abbas is reported to have said, `Furqan' means `salvation' or -- according to another narration -- `aid'. Muhammad bin Ishaq said that `Furqan' means `criterion between truth and falsehood'. This last explanation from Ibn Ishaq is more general than the rest that we mentioned, and it also includes the other meanings. Certainly, those who have Taqwa of Allah by obeying what He ordained and abstaining from what he forbade, will be guided to differentiate between the truth and the falsehood. This will be a triumph, safety and a way out for them from the affairs of this life, all the while acquiring happiness in the Hereafter. They will also gain forgiveness, thus having their sins erased, and pardon, thus having their sins covered from other people, as well as, being directed to a way to gain Allah's tremendous rewards, يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ اتَّقُواْ اللَّهَ وَءَامِنُواْ بِرَسُولِهِ يُوْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُوراً تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ O you who believe! Have Taqwa of Allah, and believe in His Messenger, He will give you a double portion of His mercy, and He will give you a light by which you shall walk (straight). And He will forgive you. And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. (57:28)

دنیا و آخرت کی سعادت مندی فرقان سے مراد نجات ہے دنیوی بھی اور اخروی بھی اور فتح و نصرت غلبہ و امتیاز بھی مراد ہے جس سے حق و باطل میں تمیز ہو جائے ۔ بات یہی ہے کہ جو اللہ کی فرمانبرداری کرے ، نافرمانی سے بچے اللہ اس کی مدد کرتا ہے ۔ جو حق و باطل میں تمیز کر لیتا ہے ، دنیاو آخرت کی سعادت مندی حاصل کر لیتا ہے اس کے گناہ مٹ جاتے ہیں لوگوں سے پوشیدہ کروئے جات یہیں اور اللہ کی طرف سے اجر و ثواب کا وہ کامل مستحق ٹھہر جاتا ہے ۔ جیسے فرمان عالی شان ہے یایھا الزین امنو اتقواللہ وامنو ابر سولہ یوتکم کفلین من رحمتہ ویجعل لکم نور ا تمشون بہ و یغفر لکم واللہ غفور الرحیم یعنی اے مسلمانو! اللہ کا ڈر دلوں میں رکھو ۔ اس کے رسول پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت کے دوہرے حصے دے گا اور تمہارے لئے ایک نور مہیا کر دے گا جس کے ساتھ تم چلتے پھرتے رہو گے اور تمہیں بخش بھی دے گا ، اللہ غفورو رحیم ہے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

29۔ 1 تقویٰ کا مطلب ہے، اوامر الٰہی کی مخالفت اور اس کی مناہی کے ارتکاب سے بچنا اور فرقان کے کئی معنی بیان کئے گئے ہیں مثلاً ایسی چیز جس سے حق و باطل کے درمیان فرق کیا جاسکے۔ مطلب یہ ہے کہ تقویٰ کی بدولت دل مضبوط، بصیرت تیزتر اور ہدایت کا راستہ واضح تر ہوجاتا ہے، جس سے انسان کو ہر ایسے موقعے پر، جب عام انسان شک و شبہ کی وادیوں میں بھٹک رہے ہوں، صراط مستقیم کی توفیق مل جاتی ہے۔ علاوہ ازیں فتح اور نصرت اور نجات و مخرج بھی اس کے معنی کئے گئے ہیں۔ اور سارے ہی مراد ہوسکتے ہیں، کیونکہ تقویٰ سے یقینا یہ سارے ہی فوائد حاصل ہوتے ہیں، بلکہ اس کے ساتھ کفر، مغفرت گناہ اور فضل عظیم بھی حاصل ہوتا ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣٠] تقویٰ کے ثمرات :۔ یعنی اگر تم اس بات سے ڈرتے رہے کہ تم سے کوئی ایسا فعل سرزد نہ ہو جو اللہ کی رضا کے خلاف ہو تو اللہ تمہارے اندر ایسا نور بصیرت یا قوت تمیز پیدا کر دے گا جو زندگی کے ہر موڑ پر تمہاری رہنمائی کرے گا کہ فلاں کام اللہ کی رضا کے مطابق ہے اور فلاں اس کی مرضی کے خلاف ہے یعنی جو لوگ ایمان لانے کے بعد تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں تین قسم کے انعامات سے نوازتا ہے۔ ایک تو ان میں حق و باطل میں تمیز کرنے کی بصیرت پیدا ہوجاتی ہے۔ دوسرے ان کی برائیوں کو مٹا دیا جاتا ہے اور تیسرے ان کے اکثر و بیشتر گناہ معاف ہی کردیئے جاتے ہیں اور تقویٰ کے یہ ثمرات محض تقویٰ کی بنا پر نہیں بلکہ اس لیے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ لامحدود فضل کا مالک ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اِنْ تَتَّقُوا اللّٰهَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا : مال اور اولاد کی آزمائش سے خبردار کرنے کے بعد اب تقویٰ کی تعلیم دی ہے اور اس کے فوائد بیان کیے ہیں، تقویٰ کا مادہ ” و ق ی “ ہے اور یہ اسم مصدر ہے۔ ” تَتَّقُوا “ باب افتعال سے ہے، اس کا معنی بچنا ہے، آدمی اسی چیز سے بچتا ہے جس سے ڈرتا ہو، اس لیے اس کا معنی ڈرنا بھی کرلیا جاتا ہے۔ ” فَرْقٌ“ اور ” فُرْقَانٌ“ مصدر ہیں، دونوں کا ایک ہی معنی ہے، مگر ” فُرْقَانًا “ کے حروف زیادہ ہونے کی وجہ سے معنی میں اضافہ ہوگیا، یعنی اگر تم ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈر کر اس کی نافرمانی سے بچتے رہو گے، خواہ کوئی دوسرا تمہارے پاس ہو یا نہ ہو تو تمہیں چار نعمتیں عطا ہوں گی، پہلی یہ کہ تم میں حق اور باطل کو پہچاننے اور ان کے درمیان فرق کرنے کی بہت بڑی قوت پیدا ہوجائے گی اور اس قوت کی بدولت اللہ تعالیٰ تمہیں کسی بھی شبہ، شک یا تذبذب کا شکار ہونے کے بجائے واضح طور پر ہر کام کے درست یا نا درست ہونے کی پہچان اور پھر اس کے مطابق عمل کرنے کی قوت عطا کرے گا، تم آسانی سے حق کا فیصلہ کرکے اس پر عمل کرسکو گے۔ دیکھیے سورة حدید (٢٨) اسی طرح وہ تمہیں فتح و نصرت عطا کرکے تمہارے اور تمہارے دشمنوں کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ دوسری یہ کہ وہ تم سے تمہاری برائیاں دور کر دے گا اور تیسری یہ کہ قیامت کے دن وہ تمہارے گناہ بخش دے گا۔ وَاللّٰهُ ذو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ : یہ چوتھی نعمت ہے۔ فضل کا معنی زائد ہے، یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں اتنا ہی بدلہ نہیں دے گا جتنا تم عمل کر وگے بلکہ اس سے کہیں زیادہ دے گا، کیونکہ وہ بہت زائد حتیٰ کہ تمہاری سوچ سے بھی بہت زائد عطیہ دینے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : (فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّآ اُخْفِيَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْيُنٍ ) [ السجدۃ : ١٧ ] ” پس کوئی شخص نہیں جانتا کہ ان کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک میں سے کیا کچھ چھپا کر رکھا گیا ہے۔ “

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary The previous verse mentioned property and children as being a trial for mortal man because these are things the concern and love for which make one so overtaken that one would usually turn heedless towards Allah, the Creator and &Akhirah, the life-to-come - though, the rational demand of this great blessing was that one should have shown a far pronounced tilt towards Him because of this favour. The first verse out of those quoted above completes this very sub¬ject. Here, it is said that the person who keeps his emotion subservient to his reason, remains steadfast in this trial and sees to it that the obedience to Allah Ta` ala and love for Him stay ahead of everything - which is called Taqwa in the terminology of Qur&an and Shari&ah -then, he is blessed with three things in return. These are: (1) Furqan (the criterion of distinguishing between right and wrong), (2) Kaffarah of Sayyi&at (the expiation of evils done) and (3) Maghfirah (forgiveness from Allah). Furqan and Farq are both verbal nouns having the same meaning. In usage, Furqan is the name of the thing which separates and makes two things clearly distinct. Therefore, a decision is called Furqan because it makes the difference between true and false very distinct. The help and support from Allah is also called Furqan because, through it, the protagonists of truth are made to win and their antagonists are made to taste defeat which makes the difference between right and wrong and true and false loud and clear. In the Holy Qur&an, it is in this sense that the battle of Badr has been called the Yowm al-Furqan, the Day of Distinction (between right and wrong). According to the majority of commentators, the sense of providing Furqan to those who fear Allah is that the help and support of Allah Ta` ala is with them. No enemy can hurt them and success goes with them in all objectives they undertake: ھرکہ ترسید از حق وتقوی گزید ترسد ازوے جن و انس وھر کہ دید Whoever fears Allah and takes to piety (Taqwa) Is feared at sight by Jinns and Humans of the world. It appears in Tafsir Maha&imi that an indication has been given here towards the slip made by Sayyidna Abu Lubabah (رض) ، because of his desire to provide protection for his family and children as mentioned a little earlier in the event relating to him. He was in the error particularly for the reason that the correct and the only method of keeping his family and children protected was no other but that total obedience to Allah Ta` ala and His Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، should have been made his personal benchmark as a result of which whatever belonged to him including his family and children would have come under the security umbrella of Allah Ta` ala. Other than this, there are other commentators who say that Furqan in this verse means the wisdom and insight through which it becomes easy to distinguish between true and false, the genuine and the fake. Thus, the core meaning of the statement would be that Allah Ta` ala arms those who observe Taqwa with such insight and intelligence that it becomes easy for them to go ahead and decide between the good and the evil. The second blessing received in return for practicing Taqwa is the Kaffarah of Saiyyi&at which means that the errors and slips which get to be committed by the practitioner of Taqwa are expiated and replaced right here in this mortal world, that is, he is blessed with the ability or Taufiq of doing such good deeds as pale out all his slips of conduct. Finally, the third thing one is fortunate to receive in return for Taqwa is forgiveness in the Hereafter and the ultimate pardon of all shortcomings and sins. At the end of the verse (29), it was said: وَاللَّـهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (And Allah is the Lord of great bounty). By saying that Allah is limitless in His grace and favour, the hint given is that the return of a deed follows the measure of that deed. Here too, the good return mentioned as being the reward of Taqwa in three things comes as recompense or return but, Allah Ta` ala is the master-dispenser of great grace and favour. When He gives, He is not bound by any measure, nor can anyone esti¬mate or guess His favour and reward. Therefore, for those who take to Taqwa as their style of life, much greater hopes should be entertained from the grace and reward of Allah Ta&ala in things other than the three mentioned earlier.

خلاصہ تفسیر ( اور) اے ایمان والو ( اطاعت کی اور برکات سنو وہ یہ کہ) اگر تم اللہ سے ڈر ( کر اطاعت کرتے) رہو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو ایک فیصلہ کی چیز دے گا ( اس میں ہدایت اور نور قلب جس سے حق و باطل میں علمی فیصلہ ہوتا ہے اور غلبہ علی الاعداء اور نجات آخرت جس سے حق و باطل میں عملی فیصلہ ہوتا ہے سب آگیا) اور تم سے تمہارے گناہ دور کردے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ بڑے فضل والا ہے ( خدا جانے اپنے فضل سے اور کیا کیا دے دے جو قیاس و گمان میں بھی نہ آتا ہو) اور ( اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلمانوں کے سامنے تذکیر نعمت کے لئے) اس واقعہ کا بھی ذکر کیجئے جب کہ کافر لوگ آپ کی نسبت ( بری بری) تدبیریں سوچ رہے تھے کہ ( آیا) آپ کو قید کرلیں یا آپ کو قتل کر ڈالیں یا آپ کو خارج وطن کردیں اور وہ تو اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر ( ان تدبیروں کے دفع کرنے کے لئے) کررہے تھے اور سب سے زیادہ مستحکم تدبیر والا اللہ ہے ( جس کے سامنے ان کی ساری تدبیریں گاؤ خورد ہوگئیں اور آپ بال بال محفوظ رہے اور صحیح سالم مدینہ آپہنچے۔ چونکہ آپ کا اس طرح بچ رہنا مومنین کے حق میں بےانتہا ابواب سعادات کی مفتاح ہے اس لئے اس واقعہ کے ذکر کا حکم فرمایا) اور ( ان کفار کی یہ حالت ہے کہ) جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے سن ( کر دیکھ) لیا ( یہ تو کوئی معجزہ نہیں کیونکہ) اگر ہم ارادہ کریں تو اس کی برابر ہم بھی کہہ لائیں ( پس) یہ ( قرآن) تو ( کلام الہی و معجزہ وغیرہ) کچھ بھی نہیں صرف بےسند باتیں ہیں جو پہلوں سے منقول چلی آرہی ہیں ( کہ پہلے اہل ملل بھی یہی دعوٰی توحید و بعثت وغیرہ کے کرتے آئے ہیں انہی کے مضامین آپ نقل کررہے ہیں) اور ( اس سے بڑھ کر قابل ذکر وہ حالت ہے) جب کہ ان لوگوں نے ( اپنے اس جہل مرکب میں غایت صلابت و جلادت ظاہر کرنے کو یہ بھی) کہا کہ اے اللہ اگر یہ قرآن آپ کی طرف سے واقعی ہے تو ہم پر ( اس کے نہ ماننے کی وجہ سے) آسمان سے پتھر برسایئے یا ہم پر کوئی ( اور) دردناک عذاب واقع کر دیجئے ( جو کہ خارق عادت ہونے میں مثل بارش سنگ کے ہو اور جب ایسے عذاب واقع نہ ہوئے تو اپنی حقانیت پر ناز کرتے ہیں) اور ( یہ نہیں سمجھتے کہ باوجود ان کے بطلان کے خاص موانع کی وجہ سے یہ عقوبات مذکورہ نازل نہیں ہوتیں ان موانع کا بیان یہ ہے کہ) اللہ تعالیٰ ایسا نہ کریں گے کہ ان میں آپ کے ہوتے ہوئے ان کو ( ایسا) عذاب دیں اور ( نیز) اللہ تعالیٰ ان کو ( ایسا) عذاب نہ دیں گے جس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے رہتے ہیں ( گو وہ آخرت میں بوجہ ایمان نہ ہونے کے نافع نہ ہو لیکن آخر عمل صالح ہے دنیا میں تو کفار کو نافع ہوجاتا ہے۔ مطلب یہ کہ ان عقوبات خارقہ سے دو امر مانع ہیں، ایک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تشریف رکھنا مکہ میں یا دنیا میں۔ اور دوسرا ان لوگوں کا اپنے طواف وغیرہ میں یہ کہنا غفرانک جو کہ بعد ہجرت و بعد وفات بھی باقی تھا اور ایک مانع حدیثوں میں ہے کہ حضور کی امت میں کسی کا ہونا گو امت دعوت ہی ہو یہ مانع باوجود کسی کے استغفار نہ کرنے کے بھی باقی ہے پس یہ امور فی نفسة مانع ہوئے گو احیانًا مانع کے ہوتے ہوئے بھی کوئی عذاب خارق کسی عارضی مصلحت سے واقع ہوجائے جیسا قذف و مسخ وغیرہ کا قرب قیامت میں ہونا حدیثوں میں وارد ہے۔ معارف ومسائل پچلھی آیت میں اس کا ذکر تھا کہ انسان کے لئے مال اور اولاد ایک فتنہ یعنی آزمائش کی چیز ہے۔ کیونکہ ان چیزوں کی محبت میں مغلوب ہو کر انسان عمومًا اللہ تعالیٰ اور آخرت سے غافل ہوجاتا ہے حالانکہ اس عظیم نعمت کا عقلی تقاضا یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے اس احسان کی وجہ سے اس کی طرف اور زیادہ جھکتا۔ مذکورہ آیات میں سے پہلی آیت اسی مضمون کی تکمیل ہے اس میں فرمایا ہے کہ جو شخص عقل کو طبیعت پر غالب رکھ کر اس آزمائش میں ثابت قدم رہے اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت و محبت کو سب چیزوں پر مقدم رکھے جس کو قرآن و شریعت کی اصطلاح میں تقوی کہا جاتا ہے تو اس کو اس کے صلہ میں تین چیزیں عطا ہوتی ہیں فرقان، کفارہ سیئات، مغفرت۔ فرقان اور فرق دونوں مصدر ایک ہی معنی کے ہیں۔ محاورات میں فرقان اس چیز کے لئے بولا جاتا ہے جو دو چیزوں میں واضح طور پر فرق اور فصل کردے۔ اسی لئے فیصلہ کو فرقان کہتے ہیں کیونکہ وہ حق اور ناحق میں فرق واضح کردیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد کو بھی فرقان کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے ذریعہ اہل حق کو فتح اور ان کے مخالف کو شکست ہو کر حق و باطل کا فرق واضح ہوجاتا ہے قرآن کریم میں اسی معنی کے لئے غزہ بدر کو یوم الفرقان کے نام سے موسوم کیا ہے۔ اس آیت میں تقوٰی اختیار کرنے والوں کو فرقان عطا ہونے کا اکثر مفسرین صحابہ کے نزدیک یہی مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت و امداد اور حفاظت ان کے ساتھ ہوتی ہے کوئی دشمن ان کو گزند نہیں پہنچا سکتا اور تمام مقاصد میں کامیابی ان کی رفیق ہوتی ہے : ہر کہ ترسید از حق و تقوے گزید ترسد از وے جن و انس و ہر کہ دید تفسیر مہائمی میں ہے کہ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پچھلے واقعہ میں حضرت ابو لبابہ سے جو اپنے اہل و عیال کی حفاظت کی خاطر لغزش ہوگئی تھی وہ اس لئے بھی خطا تھی کہ اہل و عیال کی حفاظت کا بھی صحیح راستہ یہی تھا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مکمل اطاعت کو اپنا شعار بنایا جاتا تو سب مال و اولاد اللہ تعالیٰ کی پناہ اور حفاظت میں آجاتے۔ اور بعض حضرات مفسرین نے فرمایا کہ فرقان سے مراد اس آیت میں وہ عقل و بصیرت ہے جس کے ذریعہ حق و باطل، کھرے کھوٹے میں امتیاز کرنا سہل ہوجائے تو معنی یہ ہوئے کہ تقوی اختیار کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ایسی بصیرت اور فراست عطا فرما دیتے ہیں کہ ان کو اچھے برے میں فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ دوسری چیز جو تقوی کے صلہ میں عطا ہوتی ہے وہ کفارہ سیئات ہے یعنی جو خطائیں اور لغزشیں اس سے سرزد ہوتی ہیں دنیا میں ان کا کفارہ اور بدل کردیا جاتا ہے یعنی اس کے ایسے اعمال صالحہ کی توفیق ہوجاتی ہے جو اس کی سب لغزشوں پر غالب آجاتے ہیں۔ تیسری چیز جو تقوٰی کے صلہ میں ملتی ہے وہ آخرت کی مغفرت اور سب گناہوں، خطاؤں کی معافی ہے۔ آخر آیت میں ارشاد فرمایا (آیت) وَاللّٰهُ ذو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ ، یعنی اللہ تعالیٰ بڑے فضل و احسان والے ہیں۔ اس میں اس طرف اشارہ کردیا گیا کہ عمل کی جزاء تو عمل کے پیمانہ پر ہوتی ہے۔ یہاں بھی تقوی کی جو جزاء خیر تین چیزوں میں مذکور ہے وہ تو جزاء اور بدلہ کے طور پر ہے مگر اللہ تعالیٰ بڑے فضل و احسان والے ہیں ان کی داد و دہش کسی پیمانہ کے ساتھ مقید نہیں اور ان کے احسان و انعام کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا اس لئے تقوی اختیار کرنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل و انعام سے ان تین چیزوں کے علاوہ بھی بہت بڑی امیدیں رکھنا چاہئے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَتَّقُوا اللہَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا وَّيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَـيِّاٰتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ۝ ٠ ۭ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ۝ ٢٩ تقوي والتَّقْوَى جعل النّفس في وِقَايَةٍ مما يخاف، هذا تحقیقه، قال اللہ تعالی: فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] التقویٰ اس کے اصل معنی نفس کو ہر اس چیز ست بچانے کے ہیں جس سے گزند پہنچنے کا اندیشہ ہو لیکن کبھی کبھی لفظ تقوٰی اور خوف ایک دوسرے کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] جو شخص ان پر ایمان لا کر خدا سے ڈرتا رہے گا اور اپنی حالت درست رکھے گا ۔ ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے ۔ فُرْقَانُ والفُرْقَانُ : کلام اللہ تعالی، لفرقه بين الحقّ والباطل في الاعتقاد، والصّدق والکذب في المقال، والصالح والطّالح في الأعمال، وذلک في القرآن والتوراة والإنجیل، قال : وَإِذْ آتَيْنا مُوسَى الْكِتابَ وَالْفُرْقانَ [ البقرة/ 53] ، شَهْرُ رَمَضانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدىً لِلنَّاسِ وَبَيِّناتٍ مِنَ الْهُدى وَالْفُرْقانِ [ البقرة/ 185] . اور کلام الہی ( وحی ) بھی فرقان ہوتی ہے کیونکہ وہ حق اور باطل عقائد میں فرق کردیتی ہے سچی اور جھوٹی باتوں اور اچھے برے اعمال کو بالکل الگ الگ بیان کردیتی ہے اس لئے قرآن کریم تورات اور انجیل کو فرقان سے تعبیر فرما گیا ہے چناچہ توراۃ کے متعلق فرمایا : ۔ وَلَقَدْ آتَيْنا مُوسی وَهارُونَ الْفُرْقانَ [ الأنبیاء/ 48] اور ہم نے موسیٰ اور ہارون شهْرُ رَمَضانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدىً لِلنَّاسِ وَبَيِّناتٍ مِنَ الْهُدى وَالْفُرْقانِ [ البقرة/ 185] (علیہ السلام) کو ہدایت اور گمراہی میں ) فرق کردینے والی عطا کی ۔ كَفَّارَة ( گناهوں کا چهپانا) والْكَفَّارَةُ : ما يغطّي الإثم، ومنه : كَفَّارَةُ الیمین نحو قوله : ذلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمانِكُمْ إِذا حَلَفْتُمْ [ المائدة/ 89] وکذلك كفّارة غيره من الآثام ککفارة القتل والظّهار . قال : فَكَفَّارَتُهُ إِطْعامُ عَشَرَةِ مَساكِينَ [ المائدة/ 89] والتَّكْفِيرُ : ستره وتغطیته حتی يصير بمنزلة ما لم يعمل، ويصحّ أن يكون أصله إزالة الکفر والکفران، نحو : التّمریض في كونه إزالة للمرض، وتقذية العین في إزالة القذی عنه، قال : وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنا عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ [ المائدة/ 65] ، نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئاتِكُمْ [ النساء/ 31] وإلى هذا المعنی أشار بقوله : إِنَّ الْحَسَناتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئاتِ [هود/ 114] وقیل : صغار الحسنات لا تكفّر کبار السّيّئات، وقال : لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ [ آل عمران/ 195] ، لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا [ الزمر/ 35] ويقال : كَفَرَتِ الشمس النّجومَ : سترتها، ويقال الْكَافِرُ للسّحاب الذي يغطّي الشمس واللیل، قال الشاعر : ألقت ذکاء يمينها في کافر «1» وتَكَفَّرَ في السّلاح . أي : تغطّى فيه، والْكَافُورُ : أکمام الثمرة . أي : التي تكفُرُ الثّمرةَ ، قال الشاعر : كالکرم إذ نادی من الکافوروالْكَافُورُ الذي هو من الطّيب . قال تعالی: كانَ مِزاجُها كافُوراً [ الإنسان/ 5] . الکفا رۃ جو چیز گناہ دور کردے اور اسے ڈھانپ لے اسے کفارہ کہا جاتا ہے اسی سے کفارۃ الیمین ہے چناچہ اس کا ذکر کرتی ہوئے فرمایا : ۔ ذلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمانِكُمْ إِذا حَلَفْتُمْ [ المائدة/ 89] یہ تمہاری قسموں کا کفارۃ ہے جب تم قسمیں کھالو ۔ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعامُ عَشَرَةِ مَساكِينَ [ المائدة/ 89] تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو کھانا کھلانا ہے ۔ اسی طرح دوسرے گناہ جیسے قتل اظہار وغیرہ کے تادان پر بھی کفارہ کا لفظ استعمال ہوا ہے : التکفیرۃ اس کے معنی بھی گناہ کو چھپانے اور اسے اس طرح مٹا دینے کے ہیں جسے اس کا ارتکاب ہی نہیں کیا اور ہوسکتا ہے کہ یہ اصل میں ازالۃ کفر یا کفران سے ہو جیسے تم یض اصل میں ازالہ مرض کے آتے ہیں اور تقد یۃ کے معنی ازالہ قذی تنکا دور کرنے کے چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنا عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ [ المائدة/ 65] اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور پرہیز گاری کرتے تو ہم ان سے ان کے گناہ محو کردیتے ۔ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئاتِكُمْ [ النساء/ 31] تو ہم تمہارے ( چھوٹے چھوٹے ) گناہ معاف کر دینگے چناچہ آیت کریمہ : ۔ إِنَّ الْحَسَناتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئاتِ [هود/ 114] کچھ شک نہیں نیکیاں گناہوں کو دور کردیتی ہیں میں بھی اسی معنی کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے مگر بعض نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں بڑے گناہوں کا کفارہ نہیں بن سکتیں ۔ لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئاتِهِمْ [ آل عمران/ 195] میں ان کے گناہ دور کردوں گا ۔ لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا [ الزمر/ 35] تاکہ خدا ان سے برایئوں کو جو انہوں نے کیں دور کر دے ۔ محاورہ ہے : ۔ کفرت الشمس النجوم سورج نے ستاروں کو چھپادیا اور اس بادل کو بھی کافر کہا جاتا ہے جو سورج کو چھپا لیتا ہے : ۔ تکفر فی السلاح اس نے ہتھیار پہن لئے ۔ الکافو ر اصل میں پھلوں کے خلاف کو کہتے ہیں جو ان کو اپنے اندر چھپائے رکھتا ہے شاعر نے کہا ہے ( 375 ) کا لکریم اذ نادی من لکافور جیسے انگور شگوفے کے غلاف سے ظاہر ہوتے ہیں۔ لیکن کافور ایک مشہور خوشبو کلمہ بھی نام ہے چناچہ فرمایا : ۔ كانَ مِزاجُها كافُوراً [ الإنسان/ 5] جس میں کافور کی آمیزش ہوگی ۔ سَّيِّئَةُ : الفعلة القبیحة، وهي ضدّ الحسنة، قال : ثُمَّ كانَ عاقِبَةَ الَّذِينَ أَساؤُا السُّوای[ الروم/ 10]: بَلى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً [ البقرة/ 81] سَّيِّئَةُ : اور ہر وہ چیز جو قبیح ہو اسے سَّيِّئَةُ :، ، سے تعبیر کرتے ہیں ۔ اسی لئے یہ لفظ ، ، الحسنیٰ ، ، کے مقابلہ میں آتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ثُمَّ كانَ عاقِبَةَ الَّذِينَ أَساؤُا السُّوای[ الروم/ 10] پھر جن لوگوں نے برائی کی ان کا انجام بھی برا ہوا ۔ چناچہ قرآن میں ہے اور سیئۃ کے معنی برائی کے ہیں اور یہ حسنۃ کی ضد ہے قرآن میں ہے : بَلى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً [ البقرة/ 81] جو برے کام کرے غفر الغَفْرُ : إلباس ما يصونه عن الدّنس، ومنه قيل : اغْفِرْ ثوبک في الوعاء، واصبغ ثوبک فإنّه أَغْفَرُ للوسخ «1» ، والغُفْرَانُ والْمَغْفِرَةُ من اللہ هو أن يصون العبد من أن يمسّه العذاب . قال تعالی: غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] ( غ ف ر ) الغفر ( ض ) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے اسی سے محاورہ ہے اغفر ثوبک فی ولوعاء اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو ۔ اصبغ ثوبک فانہ اغفر لو سخ کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے اللہ کی طرف سے مغفرۃ یا غفران کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں ۔ ذو ذو علی وجهين : أحدهما : يتوصّل به إلى الوصف بأسماء الأجناس والأنواع، ويضاف إلى الظاهر دون المضمر، ويثنّى ويجمع، ويقال في المؤنّث : ذات، وفي التثنية : ذواتا، وفي الجمع : ذوات، ولا يستعمل شيء منها إلّا مضافا، قال : وَلكِنَّ اللَّهَ ذُو فَضْلٍ [ البقرة/ 251] ، وقال : ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوى [ النجم/ 6] ، وَذِي الْقُرْبى [ البقرة/ 83] ، وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ [هود/ 3] ، ذَوِي الْقُرْبى وَالْيَتامی [ البقرة/ 177] ، إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذاتِ الصُّدُورِ [ الأنفال/ 43] ، وَنُقَلِّبُهُمْ ذاتَ الْيَمِينِ وَذاتَ الشِّمالِ [ الكهف/ 18] ، وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذاتِ الشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ [ الأنفال/ 7] ، وقال : ذَواتا أَفْنانٍ [ الرحمن/ 48] ، وقد استعار أصحاب المعاني الذّات، فجعلوها عبارة عن عين الشیء، جو هرا کان أو عرضا، واستعملوها مفردة ومضافة إلى المضمر بالألف واللام، وأجروها مجری النّفس والخاصّة، فقالوا : ذاته، ونفسه وخاصّته، ولیس ذلک من کلام العرب . والثاني في لفظ ذو : لغة لطيّئ، يستعملونه استعمال الذي، ويجعل في الرفع، والنصب والجرّ ، والجمع، والتأنيث علی لفظ واحد نحو : وبئري ذو حفرت وذو طویت ( ذ و ) ذو ( والا ۔ صاحب ) یہ دو طرح پر استعمال ہوتا ہے ( 1) اول یہ کہ اسماء اجناس وانوع کے ساتھ توصیف کے لئے اسے ذریعہ بنایا جاتا ہے ۔ اس صورت میں اسم ضمیر کیطرف مضاف نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ اسم ظاہر کی طرف مضاف ہوتا ہے اور اس کا تنثیہ جمع بھی آتا ہے ۔ اور مونث کے لئے ذات کا صیغہ استعمال ہوتا ہے اس کا تثنیہ ذواتا اور جمع ذوات آتی ہے ۔ اور یہ تمام الفاظ مضاف ہوکر استعمال ہوتے ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے ۔ وَلكِنَّ اللَّهَ ذُو فَضْلٍ [ البقرة/ 251] لیکن خدا اہل عالم پر بڑا مہرابان ہے ۔ ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوى [ النجم/ 6] ( یعنی جبرئیل ) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے ۔ وَذِي الْقُرْبى [ البقرة/ 83] اور رشتہ داروں ۔ وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ [هود/ 3] اور ہر ساحب فضل کو اسکی بزرگی ( کی داو ) دیگا ۔ ذَوِي الْقُرْبى وَالْيَتامی [ البقرة/ 177] رشتہ داروں اور یتیموں ۔ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذاتِ الصُّدُورِ [ الأنفال/ 43] تو دلوں تک کی باتوں سے آگاہ ہے ۔ وَنُقَلِّبُهُمْ ذاتَ الْيَمِينِ وَذاتَ الشِّمالِ [ الكهف/ 18] اور ہم ان کو دائیں اور بائیں کروٹ بدلاتے ہیں ۔ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذاتِ الشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ [ الأنفال/ 7] اور تم چاہتے تھے کہ جو قافلہ بےشان و شوکت ( یعنی بےہتھیار ) ہے وہ تمہارے ہاتھ آجائے ۔ ذَواتا أَفْنانٍ [ الرحمن/ 48] ان دونوں میں بہت سے شاخیں یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں ۔ علمائے معانی ( منطق وفلسفہ ) ذات کے لفظ کو بطور استعارہ عین شے کے معنی میں استعمال کرتے ہیں اور یہ جو ہر اور عرض دونوں پر بولاجاتا ہے اور پھر کبھی یہ مفرد یعنی بدون اضافت کت استعمال ہوتا ہے ۔ اور کبھی اسم ضمیر کی طرف مضاف ہو کر اور کبھی معرف بلالم ہوکر ۔ اور یہ لفظ بمنزلہ نفس اور خاصہ کے بولا جاتا ہے ۔ اور نفسہ وخاصتہ کی طرح ذاتہ بھی کہاجاتا ہے ۔ مگر یہ عربی زبان کے محاورات سے نہیں ہے ( 2 ) دوم بنی طیی ذوبمعنی الذی استعمال کرتے ہیں اور یہ رفعی نصبی جری جمع اور تانیث کی صورت میں ایک ہی حالت پر رہتا ہے جیسا کہ شاعر نے کہا ہے ع ( الوافر ) یعنی کنواں جسے میں نے کھودا اور صاف کیا ہے ۔ فضل الفَضْلُ : الزّيادة عن الاقتصاد، وذلک ضربان : محمود : کفضل العلم والحلم، و مذموم : کفضل الغضب علی ما يجب أن يكون عليه . والفَضْلُ في المحمود أكثر استعمالا، والفُضُولُ في المذموم، والفَضْلُ إذا استعمل لزیادة أحد الشّيئين علی الآخر فعلی ثلاثة أضرب : فضل من حيث الجنس، کفضل جنس الحیوان علی جنس النّبات . وفضل من حيث النّوع، کفضل الإنسان علی غيره من الحیوان، وعلی هذا النحو قوله : وَلَقَدْ كَرَّمْنا بَنِي آدَمَ [ الإسراء/ 70] ، إلى قوله : تَفْضِيلًا وفضل من حيث الذّات، کفضل رجل علی آخر . فالأوّلان جوهريّان لا سبیل للناقص فيهما أن يزيل نقصه وأن يستفید الفضل، کالفرس والحمار لا يمكنهما أن يکتسبا الفضیلة التي خصّ بها الإنسان، والفضل الثالث قد يكون عرضيّا فيوجد السّبيل علی اکتسابه، ومن هذا النّوع التّفضیل المذکور في قوله : وَاللَّهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ [ النحل/ 71] ، لِتَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ [ الإسراء/ 12] ، يعني : المال وما يکتسب، ( ف ض ل ) الفضل کے منعی کسی چیز کے اقتضا ( متوسط درجہ سے زیادہ ہونا کے ہیں اور یہ دو قسم پر ہے محمود جیسے علم وحلم وغیرہ کی زیادتی مذموم جیسے غصہ کا حد سے بڑھ جانا لیکن عام طور الفضل اچھی باتوں پر بولا جاتا ہے اور الفضول بری باتوں میں اور جب فضل کے منعی ایک چیز کے دوسری پر زیادتی کے ہوتے ہیں تو اس کی تین صورتیں ہوسکتی ہیں ( ۔ ) بر تری بلحاظ جنس کے جیسے جنس حیوان کا جنس نباتات سے افضل ہونا ۔ ( 2 ) بر تری بلحاظ نوع کے جیسے نوع انسان کا دوسرے حیوانات سے بر تر ہونا جیسے فرمایا : ۔ وَلَقَدْ كَرَّمْنا بَنِي آدَمَ [ الإسراء/ 70] اور ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی ۔ ( 3 ) فضیلت بلحاظ ذات مثلا ایک شخص کا دوسرے شخص سے بر تر ہونا اول الذکر دونوں قسم کی فضیلت بلحاظ جو ہر ہوتی ہے ۔ جن میں ادنیٰ ترقی کر کے اپنے سے اعلٰی کے درجہ کو حاصل نہیں کرسکتا مثلا گھوڑا اور گدھا کہ یہ دونوں انسان کا درجہ حاصل نہیں کرسکتے ۔ البتہ تیسری قسم کی فضیلت من حیث الذات چونکہ کبھی عارضی ہوتی ہے اس لئے اس کا اکتساب عین ممکن ہے چناچہ آیات کریمہ : ۔ وَاللَّهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ [ النحل/ 71] اور خدا نے رزق ( دولت ) میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ۔ لِتَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ [ الإسراء/ 12] تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل ( یعنی روزی تلاش کرو ۔ میں یہی تیسری قسم کی فضیلت مراد ہے جسے محنت اور سعی سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٩) اگر تم امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے تقاضے پورے کرتے رہو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور نجات عطا فرمائے گا اور تمہارے تمام صغیرہ گناہوں کو معاف فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مغفرت اور جنت کے ذریعے بڑا فضل فرمانے والے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٩ (یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَتَّقُوا اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّکُمْ فُرْقَانًا) اگر تم تقویٰ کی روش اختیار کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یکے بعد دیگرے تمہارے لیے فرقان آتا رہے گا۔ جیسے پہلا فرقان غزوۂ بدر میں تمہاری فتح کی صورت میں آگیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

24. 'Criterion' signifies that which enables one to distinguish between true and false; between real and fake. This is the shade of meaning conveyed by the Qur'anic term 'furqan'. If a man is God-fearing and tries his best to refrain from acts which displease God, God will create in him the ability to discern for himself at every step which actions are proper and which are not; which attitude conduces to God's good pleasure and which is likely to incur His wrath. This inner light will serve as a pointer at every turn and crossing, at every up and down in life, guiding him as to when he should proceed and when he should refrain, telling him which is the path of truth and leads to God, and which is false and leads to Satan.

سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :24 کسوٹی اس چیز کو کہتے ہیں جو کھرے اور کھوٹے کے امتیاز کو نمایاں کرتی ہے ۔ یہی مفہوم”فرقان“کا بھی ہے اسی لیے ہم نے اس کا ترجمہ اس لفظ سے کیا ہے ۔ ارشاد الہٰی کا منشا یہ ہے کہ اگر تم دنیا میں اللہ سے ڈرتے ہو ئے کام کرو تو تمہاری دلی خواہش یہ ہو کہ تم سے کوئی ایسی حرکت سر زد نہ ہونے پائے جو رضائے الہٰی کے خلاف ہو ، تو اللہ تعالیٰ تمہارے اندر وہ قوت تمیز پیدا کردے گا جس سے قدم قدم پر تمہیں خود یہ معلوم ہوتا رہے گا کہ کونسا رویہ صحیح ہے اور کونسا غلط ، کس رویہ میں خدا کی رضا ہے اور کس میں اس کی ناراضی ۔ زندگی کے ہر موڑ ، ہر دوراہے ، ہر نشیب اور ہر فراز پر تمہاری اندرونی بصیرت تمہیں بتانے لگے گی کہ کدھر قدم اُٹھانا چاہیے اور کدھر نہ اٹھانا چاہیے ، کونسی راہ حق ہے اور خدا کی طرف جاتی ہے اور کونسی راہ باطل ہے اور شیطان سے ملاتی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

17: تقوی کی یہ خاصیت ہے کہ وہ انسان کو ایسی سمجھ عطا کردیتا ہے جو حق اور ناحق میں تمیز کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور گناہ کی ایک خاصیت یہ ہے کہ وہ انسان کی عقل خراب کردیتا ہے جس سے وہ اچھے کو برا اور برے کو اچھا سمجھنے لگتا ہے

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٢٩۔ اس سے پہلے اللہ پاک نے مومنوں کو مال اور اولاد میں مشغول ہو کر فتنہ میں پڑجانے سے منع فرما کر اس آیت میں تقویٰ کا حکم دیا تقوی کے معنے مفسروں نے یہ بیان کئے ہیں کہ جو حکم خدا اور اس کے رسول کا پہنچ گیا ہے اس کو بسرو چشم مان کر اس کے مطابق عمل کرنا اور جن باتوں سے منع گیا گیا ہے ان سے بچنا اس لئے فرمایا کہ اگر تم تقوی اختیار کرو گے تو تمہارے دلوں میں ہدایت ڈال دی جائے گی جس سے تم حق و ناحق میں تمیز کرلو گے اور تمہارے چھوٹے گناہ مٹادئے جائیں گے اور ہر بڑے گناہ تمہارے بخش دئے جائیں گے اور بعض مفسروں نے یہ بیان کیا ہے۔ یکفر عکم سیئاتکم سے وہ گناہ مراد ہیں جو کئے جا چکے ہی ان کو مٹا دیں گے اور ویغفرلکم کا یہ مطلب ہے کہ آگے کو جو گناہ تم سے سرزد ہوں گے وہ بخشدئے جاویں گے غرض اگلے اور پچھلے گناہ بخش دیے ہیں پھر فرمایا کہ گناہوں کے بخشنے کا جو وعدہ تم سے ہوا ہے یہ محض خدا کا فضل ہے اور اس کا فضل بہت بڑا ہے صحیح بخاری ومسلم کے حوالہ سے ابوسعید خدری (رض) کی ایک بہت بڑی شفاعت کی حدیث کا ذکر ایک جگہ گذر چکا ہے کہ جب قیامت کے دن سب شفاعتیں ختم ہو چکیں گی تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے لوگوں کو دوزخ سے نکال کر جنت میں داخل کردے گا جن کے دل میں کسی قدر توحید تو ہوگی لیکن عمر بھر انہوں نے کوئی نیک عمل نہ کیا ہوگا آیت میں اللہ کے فضل کا جو ذکر ہے یہ حدیث گویا اس کی تفسیر ہے :۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(8:29) یجعل لکم۔ یجعل مضارع مجزوم بوجہ جواب شرط۔ پیدا کرے گا تمہارے لئے۔ مہیا کریگا تمہیں۔ فرقانا۔ فرقان کے لفظی معنی فرق کرنے والی چیز کے ہیں۔ مفسرین نے اس جگہ متعدد معانی لئے ہیں :۔ (1) نورو توفیق۔ جو حق و باطل کو الگ الگ کرتا ہے۔ (2) فتح۔ جو حق کو باطل سے اور کفر کو اسلام سے۔ یقین کو شبہات سے نتیجۃ الگ الگ کردیتی ہے۔ (3) وہ چیز جو تمہارے تمام ڈر دور کر دے گی۔ ما یفرق بینکم وبین ما تخافون جو تمہارے اور جس سے تم ڈرتے ہو اس کے درمیان فرق کردے۔ (4) ایسے معجزات کہ جن سے تمہیں دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل ہوگا۔ اور تمہاری شہرت ہوگی۔ یکفر۔ مضارع مجزوم بوجہ جواب شرط۔ دور کردیگا۔ زائل کر دیگا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 مال واولاد کے فتنہ ڈارنے کے بعد اب تقوی کی تعلیم دی، یہاں فرقانا سے مراد تو یہ ہے کہ تمہارے اہل و عیال اور اموال جو مکہ کافروں کے قبض میں ہیں ان کے بچاؤ کی صورت نکال دے گا ی اتمہارے اند نور بصریت پیدا کردے گا۔ جس سے تم زندگی کے ہر موڑ اور ہر نشیب و فراز پر معلوم کرسکو گے کہ کونسی چیز حق ہے اور کونسی باطل ؟ فر قان کے راہ نجات اور نور بصیرت دونوں معنی ہوسکتے ہیں۔ ( ابن کثیر، کبیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات ٢٩ تا ٣٧ اسرار و معارف تقوی کے ثمرات اطاعت نبوی سے ایک دلی نسبت اور قلبی کیفیت نصیب ہوتی ہے جو تقوی کہلاتی ہے اور یہ کیفیت گناہ اور نافرمانی سے مانع بن جاتی ہے لہٰذا اگر تم اطاعت اور تقوی ہی کو شعاربنالوتو اس کی مزید برکات بھی سن لو کہ تمہیں فرقان یعنی ایسی طاقت جو حق و باطل میں حق کو غالب کرکے فیصلہ کردے سب پر عیاں ہوجائے نصیب ہوگی ظاہر ہے یہ نصرت الہیہ ہی ہوسکتی ہے اس کا اظہاریوم بدرہواتو اسے یوم الفرقان کہا جاتا ہے نیز اگر خلوص دل سے اطاعت الٰہی کو شعاربنالیاجائے تو ایسے لوگوں کی مجلس بھی نصیب ہوتی ہے جن کی محفل میں انعکاسی طور پر قلبی نور اور بصیرت نصیب ہوکر گناہ سے مانع اور حق پر استقامت کا باعث بنتی ہے اور یہ ہی بہت بڑی نصرت الہیہ ہے دوسراثمرہ تقوی اور نیکی پر مجاہدہ اختیار کرنے کا یہ ارشاد فرمایا کہ ہزار کوشش کے باوجود تبقاضائے بشریت انسان سے لغزش ہوجاتی ہے اللہ کریم ان لغزشوں معاف فرمائیں گے اور تیسراثمرہ اخروی نجات و بخشش ہے کہ اللہ کریم اپنے کرم میں ڈھانپ لیں گے اور میدان حشر کی پریشانی نہ اٹھاناپڑے گی صرف یہی کچھ جو پہلے بیان ہوایا اب ہوراہا ہے ۔ بلکہ اللہ کا کرم تو بہت وسیع ہے یہ تو ایک جھلک ہے وہ کیا کچھ دے گا یہ تو وہ خودہی جان سکتا تم حق غلامی ادا کرتے رہو پھر کرم کے تماشے دیکھنادار دنیا میں دیکھ لوکفار مکہ نے کس قدرتدبیریں کیس کہ ذات رسالت مآب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نقصان پہنچائیں شہربدر کردیں یا قید کرلیں یا قتل کردیں یہ ہجرت سے قبل کا واقعہ ہے جب صحابہ (رض) نے مدینہ کو ہجرت شروع کی اور اہل مدینہ کا مسلمان ہونا مشہور ہواتو کفار مکہ کو فکر لگی کہ یہ بات تو باہر پھیل رہی ہے اس کا مستقل تدارک کیا جانا ضروری ہے چناچہ وارالندوہ میں جمع ہوئے جن میں تقریبا سب ہی سردار تھے ابلیس لعین بھی بوڑھے آدمی کی صورت بناکر کھڑا ہواپوچھنے پر کہا نجد سے آیا ہوں سنا ہے تم کوئی اہم مشورہ کرنا چاہتے ہوتوچلا آیا کہ شائد میں بھی کچھ رائے دے سکوں انہوں نے اندربلالیا چناچہ ایک رائے یہ ہوئی کہ زنجیروں سے جکڑ کر مکان میں بند کردیا جائے تو ازخود ختم ہوجائیں گے مگر ابلیس نے روکا اور کہابات چھپ نہ سکے گی اور ان کے جانثار ٹوٹ پڑیں گے ممکن ہے آزاد کرالیں سب نے کہا شیخ نجدی ٹھیک کہتا ہے پھر ایک رائے دی کہ انہیں شہر سے نکال دیں اور باہر جو چاہیں کریں پھر یہاں داخل نہ ہونے دیں تو ابلیس ہی نے ردکردی کہ باہر طاقت حاصل کرلیں گے تو تم سے شہر بھی لے لیں گے آخری رائے ابو جہل کی تھی کہ تمام قبیلوں سے ایک ایک جوان لیں اور سب ملکر انہیں قتل کردیں تو یہ جھگڑا ختم ہوجائے گا اب رہا ان کے خاندان کا مسئلہ تو قصاص تو ہو نہ سکے گا کہ بہت سے لوگ ہوں گے کیا خبر کس کی ضرب سے موت واقع ہوئی لامحالہ دیت اور خون بہا ہوگا جو سب مل کر ادا کردیں گے اس پر شیخ نجدی نے بھی تا ئید کی اور طے ہوا کہ رات کو آپ کے مکان کا محاصرہ کرلیا جائے علی الصبح نکلیں تو یکبارگی حملہ کرکے قتل کردیا جائے ادھر یہ ہورہا تھا ادھر جبرائیل امین نے سب حالات عرض کریے اور اللہ کریم کی طرف سے ہجرت کی اجازت بھی اور پروگرام پہنچادیا چناچہ دن کو ہی ابوبکر صدیق (رض) کو ہمراہی کے لیے حکم مل گیا اور ہجرت کا وقت بھی اللہ کریم نے وہی رکھا جب لفارپہرے پہ ہوں حضرت علی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بستر پر سلانے کا حکم ہوا چناچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو نکلے مٹھی خاک سب پر پھینکی اور سورة یسن کی تلاوت فرماتے ہوئے نکلے اور چلے گئے کفار دیکھ ہی نہ سکے آپ بیت اللہ شریف آئے پھر ابوبکر صدیق (رض) کے گھر تشریف لائے اور انہیں ساتھ لے کر ہجرت کے سفر پر روانہ ہوگئے ۔ ادھر علی الصبح حضرت علی (رض) نکلے تو کفار حیران ہوگئے کہ آپ صحیح وسالم وہاں سے بچالیا کہ آپ کا دجودمبارک ہی تو سب برکات کی اصل ہے اور اللہ کی مدکاتماشہ بھی دیکھ کیسا قادر ہے کہ کفار نے بھی بڑی مکاری سے کام لیا اؤ آپ کے خلاف سازش کا جال بناابلیس لعین تک اسمیں شریک ہوا اور اللہ کریم نے بھی اس کا تو ڑ تدبیرہی سے کیا اور اللہ ہی کی تدبیر سب سے اعلی اور سب پر غالب ہے عالم اسباب میں اللہ کریم ہی اسباب اور ان کی تاثیرات کو پیدافرماتے ہیں لہٰذاکفار کی تدابیرنامرادرہتی ہیں ۔ نبی کی مخالفت کا اثر اور اللہ کے نبی کی مخالفت سے جو اثران کے قلوب اور باطن پر مرتب ہوتا ہے وہ انتہائینامرادی کا مظہرہوتا ہے ایک تو تدبیرناکام ہوئی دوسردل تاریک ہو کر حق کو سمجھنے کی اہلیت و استعداد کھوبیٹھا اور جب آیات الٰہی سنیں تو کہہ اٹھتے ہیں کہ اس طرح کی باتیں ہم پہلے بھی سنتے رہتے ہیں اور یہود ونصاری کی کتب میں بھی اس طرح کے قصے ہیں جن کا اب کوئی گواہ تو ہے نہیں اگر ہم بھی کوئی کہانی گھڑکربیان کرسکتے ہیں بھلایہ کونسا مشکل کام ہے حالا ن کہ قرآن حکیم نے کوئی بھی واقعہ محض تاریخی اعتبار سے یا واقعات نگاری کی غرض سے بیان نہیں کیا بلکہ ہر واقعہ اپنے منطقی نتائج کے اعتبار سے بیان ہوا ہے اسی لیے ایک ایک واقعہ کے متعددٹکڑے مختلف مقامات پر آئے ہیں یعنی جس حصے کے نتیجہ مختلف نہیں ہوگا اور کتاب اللہ کا یہ اعلان بھی موجود ہے کہ اگر اد طرح کی عبارت کہہ سکتے ہو تو ایک آیت کے مقابلہ میں ایک بات کہہ کردکھاؤ تو اگر یہ کہہ سکتے تو ضرور کتاب اللہ کو جھٹلا نے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتے مگر نہ کرسکے محض قلب کے الٹ جانے کے باعث ان کی عقل نے یہ نتیجہ اخذ کیا ۔ بلکہ اس سے بھی عجیب بات کہ اللہ دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ اگر یہ حق ہے یعنی جو دعوی اور دعوت آپ کی ہے اگر یہ واقعی تیری طر سے ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسایا کسی اور درد ناک عذاب میں مبتلا کردے حالانکہ تقاضائے عقلی تو یہ تھا کہ اگر دعامانگناتھی تو کہتے اے اللہ اکر یہ حق ہے تو ہمیں قبول کرنے کی تو فیق عطا کر اور اگر نہیں تو اس سے بچنے کی تو فیق دے مگر ان کی تو عقل ہی الٹ گئی کہ بیت اللہ سے لپٹ لپٹ کر اپنی ہلاکت کی دعا کرتے ہیں ۔ حالا ن کہ جب آپ وہاں موجو ہیں تو اللہ کریم ہرگز عذاب نازل نہ کریں گے ۔ برکات نبوت ایک تو سنت اللہ ہے کہ جہاں عذاب نازل فرمانا ہو وہاں سے انبیاء کو نکال لیا جاتا ہے دوسرے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے باجود کی برکات بھی کمال درجہ کی ہیں ۔ کہ جہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف رکھتے ہیں وہاں کفار بھی دنیا کے عذاب سے بچے ہوئے ہیں اور اجتماعی ہلاکت سے محفوظ ہیں اگر چہ جزدی طور پر اپنی بدکرداری کے باعث متاثر ہوتے ہیں یہی وجہ مفسیرین نے نقل فرمائی ہے کہ جب آپ کی نبوت ہمہ گیرسب جہانوں اور زمانوں کے لیے ہے تو گویا آپ ہر آن تشریف رکھتے ہیں لہٰذ پوری انسانیت اجتماعی عذاب سے بچ گئی اور بعث سے قیام قیامت تک پہلی قوموں کی طرح کے اجتماعی عذاب سے انسانیت محفوظ ہوگئی اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے انوارات دل اور لطائف صدری میں ہوں تو گناہ سے حفاظت کا سبب بنتے ہیں کہ گناہ بھی تو غذاب کی ایک صورت ہے جو اپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں اللہ تعالیٰ نازل نہیں فرماتے ۔ دوسری وجہ ان لوگوں کا استغفار ہے جو افلاس اور کمزوری کے باعث شہر چھوڑ نہیں سکے اور مکہ مکرمہ میں ہی اللہ اللہ کر رہے ہیں ۔ نیز کفار بھی طواف کرتے تو غفرانک ، عفرانک کہتے تھے اور علماء نے لکھتا ہے کہ کافر کی نیکی بھی دنیا میں ضرورپھل دیتی ہے اگر چہ آخرت میں اس کی کوئی قیمت نہیں ۔ بہرحال آپ کا وجود مبارک جہاں ہو یا آپ کی برکات وانوارات تو یہ مانع غذاب ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہونا یعنی روضہ اطہر میں زندہ ہونا اور آپ کی رسالت تو قیامت تک قائم ہیں یہ بحث کہ روضہ اطہر میں زندہ ہونے اعتبار سے دنیاوی اور جسمانی حیات ہے بلکہ دنیا کی نسب قوی تر ہے بہرحال استفادہ بھی تاقیامت کیا جاسکتا ہے اور عمومی فیض بھی ساری کائنات کو حاصل ہورہا ہے ۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی برکات سے کٹنے کا نتیجہ ہاں اگر کوئی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کے مقابل صف آرأہوجائے اور آپ کی برکات سے کٹ جائے تو فرمایا ایسی صورت میں اللہ کیونکہ غذاب نازل نہ کرے گا کہ وہ مسجد حرام سے روکنے لگیں اور پھر کفارومشرکین کو طواف کی اجازت ہو اور رحمت عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی منع کردیا جائے اور اور لوگ آپ کے مقابلہ میں صف آراء ہوں تو عذاب الٰہی سے کیسے بچ سکتے ہیں ۔ چناچہ کفار کی تباہی کا آغاز ہوا اور تباہ ہی ہوتے چلے گئے بیت اللہ سے روکنا ان کے لیے یوں بھی مناسب نہ تھا ۔ کہ وہ تھوڑے سے ہی اس کے مستحق تھے وہ اس کے متولی تو نہ تھے کہ متولی وہ لوگ ہیں جو متقی ہوں اور کیفیات قلبی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حاصل کریں ۔ گدی نشین کہ یہ ولایت محض خادندانی اور نسبی نہیں بلکہ اس کا انصار ضروری کمالات پر ہے اور یہی اصول متقدمین صوفیا میں تھا کہ محض بیاجانشین نہیں ہوسکتا تھا بلکہ اس کے لیے ان کمالات کا ہونا شرط تھا جو اس منصب کے لیے ضروری ہوں مگر آخریہ بات نہ رہی تو گدیاں بھی نااہلوں کے ہاتھوں میں چلی گئیں اور ہدایت کے یہ چشمے کدلاکر باعث نقصان ثابت ہوئے ۔ کفار مکہ تو جو کچھ بیت اللہ میں کرتے ہیں وہ بھی محض تماشہ اور رسومات ہیں اور سیٹیاں بجانا اور تالیاں پیٹناان کی عبادتیں ہیں یہ تو خود اس عذاب کے مستحق ہیں کہ انہیں رسواکرکے یہاں سے بھگادیا جائے چناچہ مختلف غزوات میں اللہ کی طرف عذاب نازل ہوا اور بلآ خر مکہ مکرمہ سے ہمیشہ کے لیے کفار و مشرکین کو نکال دیا گیا اور بجا ارشاد فرمایا یہی عذاب الٰہی کی صورتیں ہیں ان کو بھگتو جبکہ آخرت کے عذاب تمہاری راہ دیکھ رہے ہیں یہی حال نااہلو کی گدہی نشینی سے ہوتا ہے کہ ذکر اذکار اور احوال و کیفیات قلبی کی جگہ رسومات وبدعات اور خرافات اختیار کرکے خو بھی تباہ ہوتے ہیں اور متعلقین کو بھی گمراہ کرکے تباہی سے دوچار کرتے ہیں ۔ کفر ہمیشہ ناکام کفر کا نتیجہ اور بوجہ کفر عقل کا اند ھاپن دیکھئے کہ اللہ کی راہ سے روکنے کے لیے مال بھی خرچ کرتے ہیں بدرواحد میں لشکروں کی تیاری پھر تب سے لے کر آج تک کفار کی خلاف اسلام کوششوں پہ بیشمار اخراجات کتنی عجیب بات ہے کہ اللہ نے مال دی عقل دیا اعضاء دیئے یہ اسی یہ اسی کی اور اس کے دین کی مخالفت پہ خرچ کرتے ہیں نتیجہ یہ ہوگا کہ ان کا مال ضرور خرچ ہوجائے گا ۔ کوشش اور محنت ضرور خرچ ہوگی مگر یہ سب کچھ ان پر حسرت ہی کا سبب بنے گا کہ ناکامی ان کا مقدربن چکی ہمیشہ شکست سے دوچار ہوں گے اور اپنے مال اور وقت نیز کوشش کے ضائع ہونے پر حسرت کریں گے اور اللہ کی شان اب تک کفر کی ساری کوششیں کے ضائع ہونے پر حسرت کریں گے اور اللہ کی شان اب تک کفر کی ساری کو ششیں مسلسل ناکام فنامرادہی ثابت ہوئیں اور اللہ کا دین قائم رہا قائم ہے اور انشاء اللہ قائم رہے گا دنیا کی ذلت اور نامرادی کے بعد آخرت کا حال اور بھی حسرتناک ہوگا کہ کافروں کو ہمیشہ کے لیے جہنم میں جھونک دیاجائے گا اس لیے کہ بعد آخرت کا حال اور بھی حسرتناک ہوگا کہ کافروں کو ہمیشہ کے لیے جہنم میں جھونک دیا جائے گا اس لیے کہ ہر شے اور ہر فعل کا ایک منقطی نتیجہ ہوتا ہے تو ظاہر ہے ناپاک تو نہ لگائیں گے بلکہ انصاف کریں گے اور ناپاک مال ناپاک اعمال اور ناپاک ارادوں کو پاک سے الگ کرکے یکجاکردیاجائے گا اور یہ سارا ڈھیر جہنم کا ایندھن بنے گا اور ایسے ہی لوگ بہت زیادہ نقصان میں رہیں گے لہٰذ آج بھی ذرائع آمدن مال ارادے اور اعمال کو پرکھتے رہناضروری ہے بدکردار کا انجام نیکوکاروں کے ساتھ نہ ہوگا اور رسومات کبھی کیفیات نہ پاسکیں گی نیز سب سے بڑاخسارہ یہی ہے کہ انسان ساری عمر کوشش اور محنت کرتا رہے مال بھی لگائے اور پھر اس سب کچھ سمیت اسے جہنم میں جانا پڑے اللہ کریم اس نقصان عظیم سے اپنی پناہ میں رکھے ۔ امین ۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : مسلمانوں کو ہدایات کا سلسلہ جاری ہے۔ مال اور اولاد کے فتنہ سے بچنے کا موثر طریقہ یہ ہے کہ آدمی ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرے۔ تقویٰ کا مفہوم یہ ہے کہ آدمی گناہوں سے ہر ممکن بچنے کی کوشش کرے اور شریعت کے ضابطوں پر عمل پیرا رہے۔ یہی اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا مقصد ہے۔ جو مسلمان جلوت اور خلوت میں اللہ تعالیٰ سے تقویٰ اختیار کرے گا۔ اللہ تعالیٰ تقویٰ کو اس کے لیے فرقان بنا دے گا۔ فرقان قرآن مجید کا اسم مبارک ہے اور معجزہ کو بھی فرقان کہا گیا ہے اس کا معنیٰ ہے حق اور باطل، سچ اور جھوٹ، غلط اور صحیح کے درمیان امتیاز کردینے والا۔ جب کوئی مسلمان صرف اپنے رب کی رضا کی خاطر اس کا ڈر اختیار کرتا ہے تو پھر اس کے ضمیر میں ایسی قوت اور نور پیدا ہوتا ہے۔ جس کی روشنی میں اسے حرام کاموں سے بچنا آسان ہوجاتا ہے گویا کہ اس کی زندگی میں معجزانہ تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ہے کہ گناہ وہ ہے جسے انسان کا دل محسوس کرے۔ اس کے ساتھ ہی تقویٰ کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کی غلطیوں سے صرف نظر کرکے اس کے گناہوں کو معاف کردیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ بڑا ہی فضل کرنے والا ہے۔ تقویٰ اختیار کرنے سے نہ صرف انفرادی مسائل حل ہوتے ہیں بلکہ اس سے زمین و آسمان کی برکات کے دروازے کھلتے ہیں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ہے کہ تقویٰ کا مقام انسان کا دل ہے۔ اور دل انسانی جسم میں قوت متحرکہ کا کام دیتا ہے۔ دل کی حرکت بند ہوجائے تو انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اگر دل روحانی طور پر مردہ ہوجائے تو جیتا جاگتا اور چلتا پھرتا انسان روحانی اور اخلاقی طور پر مردہ ہوجاتا ہے۔ (عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَنَاجَشُوا وَلَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَلَا یَبِعْ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَیْعِ بَعْضٍ وَکُونُوا عِبَاد اللّٰہِ إِخْوَانًا الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا یَظْلِمُہٗ وَلَا یَخْذُلُہٗ وَلَا یَحْقِرُہٗ التَّقْوٰی ہَاہُنَا وَیُشِیرُ إِلَی صَدْرِہٖ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ۔۔ ) [ رواہ مسلم : کتاب البر والصلۃ، باب تحریم ظلم المسلم ] ” حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں رسول مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا با ہم حسد نہ کرو اور ایک دوسرے پر بو لی نہ بڑھاؤ اور بغض نہ رکھو اور قطع تعلقی نہ کرو اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر تجارت نہ کرے اللہ کے بندو بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ وہ اپنے بھائی پر ظلم کرتا ہے نہ اسے ذلیل کرتا ہے اور نہ ہی اسے حقیر سمجھتا ہے تقویٰ اس جگہ ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا۔۔ “ (عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سِمْعَانَ الْأَنْصَارِیِّ قَالَ سَأَلْتُ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عَنِ الْبِرِّ وَالْإِثْمِ فَقَالَ الْبِرُّ حُسْنُ الْخُلُقِ وَالْإِثْمُ مَا حَاکَ فِی صَدْرِکَ وَکَرِہْتَ أَنْ یَطَّلِعَ عَلَیْہِ النَّاسُ ) [ رواہ مسلم : کتاب البر والصلۃ، باب تفسیر البر والاثم ] ” حضرت نواس بن سمعان انصاری (رض) کہتے ہیں میں نے رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نیکی اور گناہ کے متعلق پوچھا آپ نے فرمایا نیکی حسن اخلاق ہے اور برائی جو تمہارے دل میں کھٹکے اور تو ناپسند کرے کہ اس کے متعلق لوگوں کو پتہ چل جائے۔ “ مسائل ١۔ مسلمان کو ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنا چاہیے۔ ٢۔ اللہ کا خوف مسلمان کے لیے حق و باطل کا معیار بن جاتا ہے۔ ٣۔ تقویٰ اختیار کرنے والے کے۔ اللہ تعالیٰ گناہ معاف کردیتا ہے۔ ٤۔ اللہ تعالیٰ بڑا فضل وکرم والا ہے۔ تفسیر بالقرآن تقویٰ کے فوائد : ١۔ متقین کے لیے کامیابی ہے۔ (الانبیاء : ٣١ تا ٣٣) ٢۔ متقین کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنت ہے۔ (القلم : ٣٤) ٣۔ متقی کا ہر کام آسان اور اس کی سب خطائیں معاف اور ان کے لیے بڑا اجر ہوگا۔ (الطلاق : ٤ تا ٥) ٤۔ متقین اولیاء اللہ ہیں جو بےخوف ہوں گے۔ ( یونس : ٦١ تا ٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اہل ایمان کے نام یہ آخری پکار ہے اور اس سبق کے آخیر میں ہے۔ یہ پکار اس خاطر ہے کہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔ اس لیے کہ اس عظیم ذمہ داری کا حق صرف وہ لوگ ادا کرسکتے ہیں جن کے اندر نور تقویٰ ہو اور اس کے ذریعے وہ شیطانی شبہات اور وسوسوں کا مقابلہ کرسکیں اور اس راہ پر ان کے قدم مضبوط ہوں اور ان کو یہ فکر یکسوئی تب ہی نصیب ہوسکتی ہے جب وہ تقوی کے ذریعے حاصل کردہ ربانی نورانیت اور روشنی کو کام میں لائیں۔ یہ ہے زاد راہ اور حقیقی سامان سفر۔ زاد تقوی جو دلوں کو زندہ کرتا ہے ان کو بیدار کرتا ہے اور ان کے اندر ولولہ پیدا کرتا ہے۔ نیز اس کی وجہ سے دلوں کے اندر احتیاط اور بیداری پیدا ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے انسان کو ایسا نور بصیرت ملتا ہے جس کی وجہ سے اس راہ کے نشیب و فراز سب روشن ہوجاتے ہیں۔ انسانی سوچ پر ان شبہات و وساوس کا اثر نہیں ہے جن کی وجہ سے راہ تاریک ہوجاتی ہے نیز تقوی کی وجہ سے انسان کو اس کی کوتاہیوں پر معافی بھی مل جاتی ہے۔ اور انسان کی زندگی میں سنجیدگی اور ثبات پیدا ہوجاتا ہے۔ انسان پر امید ہوتا ہے اور مشکلات اور تقصیرات کی وجہ سے وہ مایوس نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ تقویٰ کی وجہ سے انسان کے دل میں وہ دو ٹوک بصیرت پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے انسان اپنی راہ کی مشکلات میں صحیح فیصلے کرسکتا ہے۔ لیکن یہ وہ حقیقت ہے کہ تمام روحانی تجربات کی طرح اس کو بھی عملاً اپنانے کے بعد ہی اس کی پوری ماہیت انسان پر منکشف ہوتی ہے۔ صرف کلام وبیان سے اس کی ماہیت کو پوری طرح بیان نہیں کیا جاسکتا۔ خصوصاً ان لوگوں پر جن کا کوئی ذوق ہی نہ ہو۔ بعض امور حسن اور عمل کے درمیان پیچیدہ ہوتے ہیں۔ اور انسان کی فکر و نظر ہمیشہ جادہ حق کی نشاندہی میں پیچیدگی کا شکار رہی ہے۔ زندگی کی اہم راہوں پر انسان حق و باطل کے اندر مشکل سے تمیز کرسکتا ہے۔ بڑے بڑے دلائل بھی انسان کو اطمینان قلبی عطا کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں۔ آخر کار خاموشی چھا جاتی ہے اور قلب و نظر مطمئن نہیں ہوتے۔ دلائل وبراہین کا یہ جدل وجدال بےفائدہ ہوتا ہے لیکن آخر کار تقوی ہی سامنے آتا ہے۔ تقوی کے ذریعہ ہی عقل کو روشنی ملتی ہے۔ تقوی ہی حق کی شکل و صورت وضع کرتا ہے اور راستہ منکشف ہوتا ہے ، دل مطمئن ہوتا ہے ، ضمیر کے اندر استراحت آجاتی ہے اور قدم جم جاتے اور انسان راستے پر چل نکلتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بذات خود سچائی فطرت سے اوجھل نہیں ہوتی ، فطرت کی بنا اور تعمیر سچائی پر ہے اور اس سچائی ہی کے ساتھ زمین و آسمان کو پیدا کیا گیا ہے لیکن انسانی خواہشات سچائی اور فطرت کے درمیان حائل ہوجاتی ہیں۔ ذاتی خواہشات فضا میں آلودگی پیدا کردیتی ہیں اور انسان کی حقیقی نظر کام نہیں کرتی اور انسان کو جادہ حق نظر نہیں آتا۔ محض دلیل وبرہان سے ذاتی خواہشات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ یہ تقویٰ اور خدا خوفی ہی ہے جس کے ذریعے خواہشات کو دبایا جاسکتا ہے۔ اور خوف خدا اور تقویٰ بروقت اپنا کام کرتے ہیں۔ خفیہ حالت میں بھی اور اعلانیہ حالات میں بھی۔ یہی وجہ ہے کہ تقویٰ کو مبداء فرقان بتایا گیا ہے جس سے بصیرت منور ہوتی ہے اور ہر قسم کا التباس اور شک دور ہوجاتا ہے۔ یہ وہ قوت اور صلاحیت ہے جو بازار سے خریدی نہیں جاسکتی۔ یہ اللہ کا فضل عظیم ہی ہوتا ہے جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے اور اس فضل عظیم ہی کے نتیجے میں خطائیں معاف ہوتی ہیں۔ اور یہ وہ عمومی بخشش ہے جو رب العالمین اپنے خصوصی کرم سے جس پر چاہتا ہے ، کردیتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تقویٰ پر انعام : دوسری آیت میں فرمایا کہ اے ایمان والو ! اگر تم اللہ سے ڈرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں فیصلہ والی چیز عطا فرما دے گا اور گناہوں کا کفارہ فرما دے گا اور تمہاری بخشش فرما دے گا۔ ” فیصلہ والی چیز “ سے کیا مراد ہے۔ اس کے بارے میں مفسرین نے متعدد اقوال لکھے ہیں۔ بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ اس سے ہدایت اور دلوں کا وہ نور مراد ہے جس کے ذریعہ حق اور باطل کے درمیان فرق کرسکیں گے اور بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ شانہٗ کی مدد مراد ہے اور مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مومنین کی ایسی مدد فرمائے گا جس کی وجہ سے مومنین کو عزت دے گا اور کافروں کو ذلیل کرے گا اور بعض حضرات نے یوں فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایسا غلبہ عطا فرمائے گا جس سے تمہارے دین کی شہرت ہوگی اور دنیا میں تمہاری کامیابی کے تذکرے ہوں گے۔ (راجع روح المعانی ص ١٩٦ ج ٩) پھر کفارہ سیئات اور مغفرت ذنوب کا وعدہ فرمایا اور اخیر میں فرمایا (وَ اللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ) (اور اللہ بڑے فضل والا ہے) ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

31: پانچواں قانون جہاد :“ فُرْقَانًا ” سے فتح و نصرت مراد ہے۔ یعنی اگر تم اللہ سے ڈرو گے اور اس کے احکام کی اطاعت کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں فتح و نصرت عطا کرے گا تمہیں عزت دے کر اور مشرکین کو ذلیل و رسوا کر کے حق و باطل کے درمیان فیصلہ کردے گے۔ اور تمہارے تمام گناہ معاف کر کے تمہیں اپنی بخشش و رحمت اور فضل سے نوازے گا۔ “ نصرًا بین المحق و المبطل باعزاز المٓومنین و اذلال الکٰفرین کما قال الفراء ” (روح ج 9 ص 196) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

29 اے ایمان لانے والو ! اگر تم تقویٰ اختیار کروگے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہوگے تو وہ تم کو تمہارے مخالفوں کے مقابلہ میں ایک خاص امتیاز عطا فرمائے گا اور تم کو ایک فیصلہ کی چیز دے گا اور تمہارے گناہ تم سے زائل کردے گا اور تم کو بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل کا مالک ہے۔ امتیاز جس سے حق و باطل کا فیصلہ ہوجائے گا دنیا میں غلبہ اور آخرت میں دائمی نعمتیں ! تمہارے دشمنوں کو ذلیل اور ہلاک کردے گا تم غالب ہوگے اور تمہارا دشمن مقہور ہوگا یہ تو دنیا میں ہوگا اور آخرت تو ظاہر ہی ہے کہ اہل تقویٰ نعمتوں میں ہوں گے اور ان کے دشمن عذاب میں مبتلا ہوں گے۔ وامتازط الیو ایھا المجرمون۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں شاید فتح بدر میں مسلمانوں کے دل میں آیا ہو کہ یہ فتح اتفاقی ہے حضرت سے مخفی کافروں پر احسان کرے کہ ہمارے گھر بار کو نہ ستاویں سو پہلی آیت میں چوری کو منع فرمایا اور دوسری آیت میں تسلی دی کہ آگے فیصلہ ہوجائے گا تمہارے گھر بار کافروں میں گرفتار نہ رہیں گے۔ 12