Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 30

سورة الأنفال

وَ اِذۡ یَمۡکُرُ بِکَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِیُثۡبِتُوۡکَ اَوۡ یَقۡتُلُوۡکَ اَوۡ یُخۡرِجُوۡکَ ؕ وَ یَمۡکُرُوۡنَ وَ یَمۡکُرُ اللّٰہُ ؕ وَ اللّٰہُ خَیۡرُ الۡمٰکِرِیۡنَ ﴿۳۰﴾

And [remember, O Muhammad], when those who disbelieved plotted against you to restrain you or kill you or evict you [from Makkah]. But they plan, and Allah plans. And Allah is the best of planners.

اور اس واقعہ کا بھی ذکر کیجئے! جب کہ کافر لوگ آپ کی نسبت تدبیر سوچ رہے تھے کہ آپ کو قید کرلیں یا آپ کو قتل کر ڈالیں یا آپ کو خارج وطن کر دیں اور وہ تو اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کر رہا تھا اور سب سے زیادہ مستحکم تدبیر والا اللہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یَمۡکُرُ
چالیں چل رہے تھے
بِکَ
ساتھ آپ کے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لِیُثۡبِتُوۡکَ
تاکہ وہ قید کرلیں آپ کو
اَوۡ
یا
یَقۡتُلُوۡکَ
قتل کر دیں آپ کو
اَوۡ
یا
یُخۡرِجُوۡکَ
وہ نکال دیں آپ کو
وَیَمۡکُرُوۡنَ
اور وہ چالیں چل رہے تھے
وَیَمۡکُرُ
اور تدبیر کر رہا تھا
اللّٰہُ
اللہ
وَاللّٰہُ
اور اللہ
خَیۡرُ
بہتر ہے
الۡمٰکِرِیۡنَ
سب تدبیر کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
یَمۡکُرُ
خفیہ تد بیر یں کر رہے تھے
بِکَ
آپ کے خلاف
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نےکفرکیا
لِیُثۡبِتُوۡکَ
تاکہ وہ قید کر دیں آپ کو
اَوۡ یَقۡتُلُوۡکَ
یا وہ قتل کر دیں آپ کو
اَوۡ یُخۡرِجُوۡکَ
یا وہ جلا وطن کر دیں آپ کو
وَیَمۡکُرُوۡنَ
اور وہ خفیہ تد بیر یں کر رہے تھے
وَیَمۡکُرُ
اور خفیہ تد بیر کر رہا تھا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
خَیۡرُ
سب سے بہتر ہے
الۡمٰکِرِیۡنَ
خفیہ تد بیرکرنے والوں میں
Translated by

Juna Garhi

And [remember, O Muhammad], when those who disbelieved plotted against you to restrain you or kill you or evict you [from Makkah]. But they plan, and Allah plans. And Allah is the best of planners.

اور اس واقعہ کا بھی ذکر کیجئے! جب کہ کافر لوگ آپ کی نسبت تدبیر سوچ رہے تھے کہ آپ کو قید کرلیں یا آپ کو قتل کر ڈالیں یا آپ کو خارج وطن کر دیں اور وہ تو اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کر رہا تھا اور سب سے زیادہ مستحکم تدبیر والا اللہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے نبی وہ وقت یاد کرو) جب کافر آپ کے متعلق خفیہ تدبیریں سوچ رہے تھے کہ آپ کو قید کردیں، یا مار ڈالیں یا جلا وطن کردیں۔ وہ بھی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ بھی تدبیر کر رہا تھا اور اللہ ہی سب سے اچھی تدبیر کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب وہ لوگ جنہوں نے کفرکیا آپ کے خلاف خفیہ تدبیریں کر رہے تھے کہ وہ آپ کوقیدکردیں،یاقتل کردیں،یا جلاوطن کر دیں اوروہ خفیہ تدبیریں کررہے تھے اوراﷲ تعالیٰ (بھی)خفیہ تدبیرکر رہاتھااور اﷲ تعالیٰ خفیہ تدبیرکرنے والوں سے بہتر تدبیر کرنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when the disbelievers were plotting against you to hold you (in detention) or to kill you or to expel you. And they were plotting and Allah was plotting, and Allah is the best of those who plot.

اور جب فریب کرتے تھے کافر کہ تجھ کو قید کردیں یا مار ڈالیں یا نکال دیں، اور وہ بھی داؤ کرتے تھے اور اللہ بھی داؤ کرتا تھا، اور اللہ کا داؤ سب سے بہتر ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کیجیے جب کفار آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف سازشیں کر رہے تھے وہ بھی چالیں چل رہے تھے اور اللہ بھی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اللہ بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall how those who disbelieved schemed against you to take you captive, or kill you, or drive you away. They schemed and Allah did also scheme. Allah is the best of those who scheme.

وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے جبکہ منکرین حق تیرے خلاف تدبیریں سوچ رہے تھے کہ تجھے قید کر دیں یا قتل کر ڈالیں یا جلاوطن کر دیں ۔ 25 وہ اپنی چالیں چل رہے تھے اور اللہ اپنی چال چل رہا تھا اور اللہ سب سے بہترین چال چلنے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) وہ وقت یاد کرو جب کافر لوگ تمہارے خلاف منصوبے بنا رہے تھے کہ تمہیں گرفتار کرلیں ، یا تمہیں قتل کردیں ، یا تمہیں ( وطن سے ) نکال دیں ، وہ اپنے منصوبے بنا رہے تھے اور اللہ اپنا منصوبہ بنا رہا تھا اور اللہ سب سے بہتر منصوبہ بنانے والا ہے ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر وہ وقت یاد کر) جب (تو مکہ میں تھا) کافر داؤں کرنے لگے کہ تجھ کو قید کریں یا قتل یا (ملک سے) نکال باہر کریں 2 اور وہ (اپنا) داؤں کر رہے تھے اور اللہ تعالیٰ (اپنا) داوں کر رہا تھا اور اللہ تعالیٰ سب داؤں کرنے والوں سے بہتر داؤں کرنے والا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (یاد کریں) جب کافر آپ کے لئے تدبیریں سوچ رہے تھے کہ آپ کو قید کرلیں یا آپ کو قتل کرڈالیں یا آپ کو (ملک سے) نکال دیں اور وہ اپنی تدبیر کر رہے تھے اور اللہ بھی تدبیر فرما رہے تھے اور اللہ سب سے بہتر تدبیر فرمانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب وہ کافر آپ کے خلاف سازش کر رہے تھے کہ آپ کو قید کرلیں یا قتل کردیں یا آپ کو (وطن سے) نکال دیں۔ وہ اپنی سازشیں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کر رہا تھا اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے محمدﷺ اس وقت کو یاد کرو) جب کافر لوگ تمہارے بارے میں چال چل رہے تھے کہ تم کو قید کر دیں یا جان سے مار ڈالیں یا (وطن سے) نکال دیں تو (ادھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) خدا چال چل رہا تھا۔ اور خدا سب سے بہتر چال چلنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time those who disbelieved were plotting against thee to confine thee or to slay thee or to drive thee forth: they were plotting and Allah was plotting, and Allah is the Best of plotters.

اور (اس واقعہ کا ذکر کیجیے) جب کہ کافر آپ کی نسبت تدبیر سوچ رہے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قید کریں یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قتل کریں یا آپ کو (وطن سے) خارج کردیں اور وہ (اپنی) تدبیریں کررہے تھے اور اللہ (اپنی) تدبیر کررہا تھا اور اللہ بہترین تدبیر والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( خیال کرو ) جبکہ کفار تمہارے باب میں سازش کر رہے تھے کہ تم کو قید کردیں یا قتل کردیں یا جلاوطن کردیں ۔ وہ سازش کر رہے تھے اور اللہ بھی تدبیر فرما رہا تھا ۔ اللہ بہترین تدبیر فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب کفار آپ ( ﷺ ) کے بارے میں تدبیریں سوچ رہے تھے کہ آپ ( ﷺ ) کو قید کر دیں یا آپ ( ﷺ ) کو شہید کر دیں یا آپ ( ﷺ ) کو ( وطن سے ) نکال دیں ۔ اور کفار اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اﷲ ( تعالیٰ ) اپنی تدبیر فرما رہے تھے اور اﷲ ( تعالیٰ ) تدبیر کرنے والوں میں سب سے بہتر تدبیر کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس وقت کو یاد کرو) جب کافر تمہارے بارے میں چال چل رہے تھے کہ تم کو قید کردیں، جان سے مار دیں یا وطن سے نکال دیں۔ ادھر تو وہ چال چل رہے تھے اور ادھر اللہ چال چل رہا تھا اور اللہ سب سے بہتر چال چلنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب یہ کافر لوگ آپ کے خلاف سازش کر رہے تھے کہ آپ کو قید کردیں یا قتل کردیں یا ملک بدر کردیں، یہ لوگ اپنی چالیں چل رہے تھے، اور اللہ اپنی چال چل رہا تھا، اور اللہ کی چال سب سے زیادہ کارگر ہوتی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے نبی!وہ وقت یادکرو ) جب کافرآپ کے متعلق خفیہ تدبیریں سوچ رہے تھے کہ آپ کو قیدکرلیں یا مار ڈالیں یاجلا وطن کردیں ، وہ بھی تدبیریں کررہے تھے اور اللہ بھی تدبیر کر رہا تھا اور اللہ ہی سب سے اچھی تدبیرکرنیوالا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب یاد کرو جب کافر تمہارے ساتھ مکر کرتے تھے کہ تمہیں بند کرلیں یا شہید کردیں یا نکال دیں ( ف۱۵۱ ) اپنا سا مکر کرتے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرماتا تھا اور اللہ کی خفیہ تدبیر سب سے بہتر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب کافر لوگ آپ کے خلاف خفیہ سازشیں کر رہے تھے کہ وہ آپ کو قید کر دیں یا آپ کو قتل کر ڈالیں یا آپ کو ( وطن سے ) نکال دیں ، اور ( اِدھر ) وہ سازشی منصوبے بنا رہے تھے اور ( اُدھر ) اللہ ( ان کے مکر کے ردّ کے لئے اپنی ) تدبیر فرما رہا تھا ، اور اللہ سب سے بہتر مخفی تدبیر فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) وہ وقت یاد کرو جب کافر آپ کے خلاف منصوبے بنا رہے تھے کہ آپ کو قید کر دیں ۔ یا قتل کریں ۔ یا شہر بدر کر دیں وہ بھی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ بھی تدبیر کر رہا تھا اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember how the Unbelievers plotted against thee, to keep thee in bonds, or slay thee, or get thee out (of thy home). They plot and plan, and Allah too plans; but the best of planners is Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers planned to imprison, murder or expel you (Muhammad) from your city. They make evil plans but God too plans and God's plans are the best.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when the disbelievers plotted against you to imprison you, or to kill you, or to expel you (from your home, Makkah); they were plotting and Allah too was plotting; and Allah is the best of plotters.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when those who disbelieved devised plans against you that they might confine you or slay you or drive you away; and they devised plans and Allah too had arranged a plan; and Allah is the best of planners.

Translated by

William Pickthall

And when those who disbelieve plot against thee (O Muhammad) to wound thee fatally, or to kill thee or to drive thee forth; they plot, but Allah (also) plotteth; and Allah is the best of plotters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब काफ़िर आपके बारे में तदबीरें सोच रहे थे कि आपको क़ैद कर दें या क़त्ल कर डालें या वतन से निकाल दें, वे अपनी तदबीरें कर रहे थे और अल्लाह अपनी तदबीरें कर रहा था, और अल्लाह बेहतरीन तदबीर करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس (واقعہ کا بھی ذکر کیجئیے) جب کہ کافر لوگ آپ کی نسبت (بڑی بڑی) تدبیریں سوچ رہے تھے کہ آیا آپ کو قید کرلیں یا تو آپ کو قتل کرڈالیں یا آپ کو خارج وطن کردیں۔ اور وہ تو اپنی تدبیریں کررہے تھے اور اللہ (میاں) اپنی تدبیر کررہے تھے اور سب سے زیادہ مستحکم تدبیر والا اللہ ہے۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب کفر کرنے والے لوگ آپ کے خلاف تدبیریں کر رہے تھے کہ آپ کو قید کردیں یا آپ کو قتل کردیں یا آپ کو نکال دیں اور وہ سازش کررہے تھی جبکہ اللہ بھی تدبیر کر رہا تھا اور اللہ سب تدبیر کرنے والوں سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔ “ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے جب کہ منکرین حق تیرے خلاف تدبیریں سوچ رہے تھے کہ تجھے قید کرلیں یا قتل کر ڈالیں یا جلا وطن کردیں۔ وہ اپنی چالیں چل رہے تھے اور اللہ اپنی چال چل رہا تھا اور اللہ سب سے بہتر چال چلنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کافر لوگ آپ کے بارے میں تدبیریں سوچ رہے تھے کہ آپ کو قید کردیں یا آپ کو قتل کردیں یا آپ کو جلاوطن کردیں، اور وہ اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ بھی تدبیر فرما رہا تھا۔ اور اللہ تدبیر کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب فریب کرتے تھے کافر کہ تجھ کو قید کردیں یا مار ڈالیں یا نکال دیں اور وہ بھی داؤ کرتے تھے، اور اللہ بھی داؤ کرتا تھا اور اللہ کا داؤ سب سے بہتر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس وقت کو یاد کیجئے کہ جب کافر آپ کے متعلق مختلف تدبیریں کررہے تھے کہ آپ کو قید کردیں یا آپ کو قتل کردیں یا آپ کو جلاوطن کردیں اور حالت یہ تھی کہ ایک طرف وہ اپنی چال چل رہے تھے اور دوسری طرف اللہ ان کے توڑ کے لئے ایک اور چال چل رہا تھا اور سب دائوں کرنے والوں سے اللہ بہترین دائو کرنے والا ہے