Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 34

سورة الأنفال

وَ مَا لَہُمۡ اَلَّا یُعَذِّبَہُمُ اللّٰہُ وَ ہُمۡ یَصُدُّوۡنَ عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ وَ مَا کَانُوۡۤا اَوۡلِیَآءَہٗ ؕ اِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۴﴾

But why should Allah not punish them while they obstruct [people] from al-Masjid al- Haram and they were not [fit to be] its guardians? Its [true] guardians are not but the righteous, but most of them do not know.

اور ان میں کیا بات ہے کہ ان کو اللہ تعالٰی سزا نہ دے حالانکہ وہ لوگ مسجد حرام سے روکتے ہیں ، جب کہ وہ لوگ اس مسجد کے متولی نہیں ۔ اس کے متولی تو سوا متقیوں کے اور اشخاص نہیں ، لیکن ان میں اکثر لوگ علم نہیں رکھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَہُمۡ
انہیں
اَلَّا
کہ نہ
یُعَذِّبَہُمُ
عذاب دے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالی
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
یَصُدُّوۡنَ
وہ روکتے ہیں
عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد حرام سے
وَمَا
حالانکہ نہیں
کَانُوۡۤا
ہیں وہ
اَوۡلِیَآءَہٗ
متولی اس کے
اِنۡ
نہیں
اَوۡلِیَآؤُہٗۤ
متولی اس کے
اِلَّا
مگر
الۡمُتَّقُوۡنَ
متقی لوگ
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَہُمۡ
اُن کے لیے
اَلَّا
یہ کہ نہ
یُعَذِّبَہُمُ
عذاب دے اُن کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَہُمۡ
حا لانکہ وہ
یَصُدُّوۡنَ
وہ روکتے ہیں
عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد ِ حرام سے
وَمَا
حا لانکہ نہیں
کَانُوۡۤا
ہیں وہ
اَوۡلِیَآءَہٗ
متولی اس کے
اِنۡ
نہیں
اَوۡلِیَآؤُہٗۤ
متولی اس کے
اِلَّا
مگر
الۡمُتَّقُوۡنَ
متقی لوگ
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر اُن میں سے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

But why should Allah not punish them while they obstruct [people] from al-Masjid al- Haram and they were not [fit to be] its guardians? Its [true] guardians are not but the righteous, but most of them do not know.

اور ان میں کیا بات ہے کہ ان کو اللہ تعالٰی سزا نہ دے حالانکہ وہ لوگ مسجد حرام سے روکتے ہیں ، جب کہ وہ لوگ اس مسجد کے متولی نہیں ۔ اس کے متولی تو سوا متقیوں کے اور اشخاص نہیں ، لیکن ان میں اکثر لوگ علم نہیں رکھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ ان لوگوں کو کیوں عذاب نہ دے جو دوسروں کو مسجد حرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں۔ اس کے متولی تو وہی ہوسکتے ہیں جو پرہیزگار ہوں۔ لیکن ان میں سے اکثر لوگ یہ حقیقت نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیاہے اُن کے لیے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں عذاب نہ دے؟حالانکہ وہ مسجدِحرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ہیں،اس کے متولی نہیں ہیں مگرمتقی لوگ لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And what is with them that Allah should not punish them while they prevent [ people ] from al-masjid al-Haram, even though they are not its custodians. Its custodians are none but the God-fearing, but most of them do not know.

اور ان میں کیا بات ہے کہ عذاب نہ کرے ان پر اللہ اور وہ تو روکتے ہیں۔ مسجد حرام سے اور وہ اس کے اختیار والے نہیں، اس کے اختیار والے تو وہی ہیں جو پرہیزگار ہیں لیکن ان میں اکثروں کو اس کی خبر نہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کیا (رکاوٹ) ہے ان کے لیے کہ اللہ ان کو عذاب نہ دے جب کہ وہ روک رہے ہیں مسجد حرام سے (لوگوں کو) درآنحالیکہ وہ اس کے متولی بھی نہیں ہیں۔ اس کے (اصل ) متولی تو صرف متقی لوگ ہیں لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But what prevents Allah from chastising them now when they are hindering people from the Holy Mosque, even though they are not even its true guardians. For its true guardians are none but the God-fearing, though most of them do not know that.

لیکن اب کیوں نہ وہ ان پر عذاب نازل کرے جبکہ وہ مسجد حرام کا راستہ روک رہے ہیں ، حالانکہ وہ اس مسجد کے جائز متولّی نہیں ہیں ۔ اس کے جائز متولّی تو صرف اہل تقوٰی ہی ہوسکتے ہیں ، مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور بھلا ان میں کیا خوبی ہے کہ اللہ ان کو عذاب نہ دے جبکہ وہ لوگوں کو مسجد حرام سے روکتے ہیں ۔ ( ٢٠ ) حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ہیں ۔ متقی لوگوں کے سوا کسی قسم کے لوگ اس کے متولی نہیں ہوسکتے ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ ( اس بات کو ) نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیمبر) جب تو مکہ سے چلا آیا اب ان میں کون سی بات ہے جو اللہ ان کو عذاب نہ کرے حالانکہ وہ لوگوں کو ادب والی مسجد سے روکتے ہیں 8 اور وہ اس ادب والی مسجد کے متولی نہیں ہیں اس مسجد کے متولی وہی ہیں جو پرہیز گار ہوں 9 (شرک سے بچتے ہوں) لیکن ان میں اکثر (لوگ) نہیں جانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

نیز ان کا کیا حق ہے کہ اللہ ان کو سزا نہ دیں اور وہ لوگ مسجد حرام سے روکتے ہیں اور وہ اس کے متولی (بننے کے لائق) بھی نہیں اس کے متولی تو صرف پرہیزگار لوگ ہیں و لیکن ان میں اکثر لو گ نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ایسی ان میں کون سی بات ہے کہ اللہ ان کو عذاب نہ دے گا جب کہ وہ لوگوں کو مسجد حرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے مالک نہیں ہیں ۔ اس کے متولی تو ان کو ہونا چاہیے تھا جو تقویٰ اختیار کرنے والے ہیں لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اب) ان کے لیے کون سی وجہ ہے کہ وہ انہیں عذاب نہ دے جب کہ وہ مسجد محترم (میں نماز پڑھنے) سے روکتے ہیں اور وہ اس مسجد کے متولی بھی نہیں۔ اس کے متولی تو صرف پرہیزگار ہیں۔ لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what aileth them that Allah should not chastise them when they are hindering people from the Sacred Mosque, whereas they are not even the keepers thereof - its keepers are none but the God-fearing-- but most of them know not.

ہاں یہ بھی ان لوگوں کے لیے نہیں کہ اللہ ان پر عذاب (ہی سرے سے) نہ لائے درآنحالیکہ وہ مسجد حرام سے روکتے ہیں جب کہ وہ اس کے متولی ہی نہیں ۔ اس کے متولی تو بس متقی ہی (ہوسکتے) ہیں لیکن ان (لوگوں) میں سے اکثر تو علم (بھی) نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو اللہ کیوں عذاب نہ دے گا ، جبکہ وہ مسجدِ حرام سے روکتے ہیں درآنحالیکہ وہ اس کے متولی نہیں؟ اس کے متولی تو صرف خدا سے ڈرنے والے ہوسکتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر اس حقیقت سے واقف نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کا یہ حق ہے ہی نہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں عذاب نہ دیں جبکہ وہ مسجد حرام سے ( بھی ) روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی ( بھی ) نہیں ۔ مسجد حرام کے متولی تو صرف متقی لوگ ہی ہیں اور لیکن ان کی اکثریت اس بات کو نہیں جانتی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اب ان کے لیے کونسی وجہ ہے کہ انہیں عذاب نہ دے جبکہ وہ مسجد حرام میں نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔ اور وہ اس مسجد کے متولی بھی نہیں ہیں۔ اس کے متولی تو صرف پرہیزگار ہیں۔ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اب اللہ ان کو عذاب کیوں نہ دے، جب کہ ان کا حال یہ ہے کہ یہ روکتے ہیں مسجد حرام سے، حالانکہ وہ اس کے جائز متولی بھی نہیں، اس کے جائز متولی تو صرف وہی لوگ ہوسکتے ہیں جو پرہیزگار ہوں، مگر ان میں سے اکثر جانتے نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ ان لوگوں کو کیوں عذاب نہ دےجو دوسروں کو مسجد حرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ، اس کے متولی تووہی ہوسکتے ہیں جو پرہیزگار ہوں لیکن ان میں سے اکثرلوگ یہ حقیقت نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہیں کیا ہے کہ اللہ انہیں عذاب نہ کرے وہ تو مسجد حرام سے روک رہے ہیں ( ف۵٦ ) اور وہ اس کے اہل نہیں ( ف۵۷ ) اس کے اولیاء تو پرہیزگار ہی ہیں مگر ان میں اکثر کو علم نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( آپ کی ہجرتِ مدینہ کے بعد مکہ کے ) ان ( کافروں ) کے لئے اور کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ اللہ انہیں ( اب ) عذاب نہ دے حالانکہ وہ ( لوگوں کو ) مسجدِ حرام ( یعنی کعبۃ اللہ ) سے روکتے ہیں اور وہ اس کے ولی ( یا متّولی ) ہونے کے اہل بھی نہیں ، اس کے اولیاء ( یعنی دوست ) تو صرف پرہیزگار لوگ ہوتے ہیں مگر ان میں سے اکثر ( اس حقیقت کو ) جانتے ہی نہیں

Translated by

Hussain Najfi

لیکن اللہ کیوں نہ ان پر عذاب نازل کرے جبکہ وہ مسجد الحرام سے ( مسلمانوں کو ) روک رہے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ہیں اس کے متولی تو صرف پرہیزگار لوگ ہیں ۔ لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But what plea have they that Allah should not punish them, when they keep out (men) from the sacred Mosque - and they are not its guardians? No men can be its guardians except the righteous; but most of them do not understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

Why should God not punish them when they hinder people from entering the sacred mosque? They are not its true patrons. Only the righteous ones are its patrons, but most of the pagans do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And why should not Allah punish them while they hinder (men) from Al-Masjid Al-Haram, and they are not its guardians None can be its guardians except those who have Taqwa, but most of them know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what (excuse) have they that Allah should not chastise them while they hinder (men) from the Sacred Mosque and they are not (fit to be) guardians of it; its guardians are only those who guard (against evil), but most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

What (plea) have they that Allah should not punish them, when they debar (His servants) from the Inviolable Place of Worship, though they are not its fitting guardians. Its fitting guardians are those only who keep their duty to Allah. But most of them know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह उनको क्यों अज़ाब नहीं देगा हालाँकि वे मस्जिदे-हराम से रोकते हैं जबकि वे उसके मुतवल्ली नहीं, उसके मुतवल्ली तो सिर्फ़ अल्लाह से डरने वाले ही हो सकते हैं, मगर उनमें से अकसर इसको नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (نیز) ان کا کیا استحقاق ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو (بالکل ہی معمولی) سزا (بھی) نہ دے حالانکہ وہ لوگ (مسلمانوں کو) مسجد حرام سے روکتے ہیں (4) حالانکہ وہ لوگ اس اس مسجد کے متولی (بننے کے بھی لائق) نہیں۔ اس کے متولی تو سوا متقیوں کے اور کوئی بھی اشخاص نہیں لیکن ان میں اکژ لوگ (اپنی نالائقی کا) علم نہیں رکھتے۔ (1) (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انہیں کیا ہے کہ اللہ انہیں عذاب نہ دے جب کہ وہ مسجد حرام سے روکتے ہیں، حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں اس کے متولی تو متقی لوگوں کے سوا کوئی نہیں لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اب کیوں نہ وہ ان پر عذاب نازل کرے جب کہ وہ مسجد حرام کا راستہ روک رہے ہیں ، حالانکہ کوہ اس مسجد کے جائز متولی نہیں ہیں۔ اس کے جائز متولی تو صرف اہل تقوی ہی ہوسکتے ہیں ، مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کا کیا استحقاق ہے کہ اللہ انہیں عذاب نہ دے حالانکہ وہ مسجد حرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے اولیاء نہیں ہیں، اس کے اولیاء صرف متقی لوگ ہیں۔ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان میں کیا بات ہے کہ عذاب نہ کرے ان پر اللہ اور وہ تو روکتے ہیں مسجد حرام سے اور وہ اس کے اختیار والے نہیں اس کے اختیار والے تو وہی ہیں جو پرہیزگار ہیں لیکن ان میں اکثروں کو اس کی خبر نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور پھر ان کو عذاب کرے اور ان کا کون سا حق ہے کہ اللہ ان کو کچھ بھی عذاب نہ کرے جبکہ وہ مسلمانوں کو مسجد حرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ لوگ اس مسجد کی تولیت کے اہل بھی نہیں ہیں اس کی تولیت کے حقدار تو سوائے متقی لوگوں کے دوسرے نہیں ہوسکتے لیکن ان کافروں میں سے اکثر اس حقیقت کو نہیں جانتے