Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 36

سورة الأنفال

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ لِیَصُدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ فَسَیُنۡفِقُوۡنَہَا ثُمَّ تَکُوۡنُ عَلَیۡہِمۡ حَسۡرَۃً ثُمَّ یُغۡلَبُوۡنَ ۬ ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِلٰی جَہَنَّمَ یُحۡشَرُوۡنَ ﴿ۙ۳۶﴾

Indeed, those who disbelieve spend their wealth to avert [people] from the way of Allah . So they will spend it; then it will be for them a [source of] regret; then they will be overcome. And those who have disbelieved - unto Hell they will be gathered.

بلا شک یہ کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کر رہے ہیں کہ اللہ کی راہ سے روکیں سو یہ لوگ تو اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہی رہیں گے پھر وہ مال ان کے حق میں باعث حسرت ہوجائیں گے پھر مغلوب ہوجائیں گے اور کافر لوگوں کو دوزخ کی طرف جمع کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے ہیں
اَمۡوَالَہُمۡ
اپنے مالوں کو
لِیَصُدُّوۡا
تاکہ وہ روکیں
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
فَسَیُنۡفِقُوۡنَہَا
پس عنقریب وہ خرچ کریں گے اسے
ثُمَّ
پھر
تَکُوۡنُ
وہ ہوجائے گا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
حَسۡرَۃً
حسرت کا (سبب)
ثُمَّ
پھر
یُغۡلَبُوۡنَ
وہ مغلوب کئے جائیں گے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِلٰی
طرف
جَہَنَّمَ
جہنم کے
یُحۡشَرُوۡنَ
وہ اکٹھے کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بلاشبہ
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے ہیں
اَمۡوَالَہُمۡ
مال اپنے
لِیَصُدُّوۡا
تاکہ وہ روکیں
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے راستے سے
فَسَیُنۡفِقُوۡنَہَا
چنانچہ عنقریب وہ خرچ کریں گے اس کو
ثُمَّ
پھر
تَکُوۡنُ
وہ ہو جا ئے گا
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
حَسۡرَۃً
حسرت
ثُمَّ
پھر
یُغۡلَبُوۡنَ
وہ مغلوب ہوں گے
وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِلٰی جَہَنَّمَ
جہنم کی طرف
یُحۡشَرُوۡنَ
وہ اکٹھے کیے جا ئیں گے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieve spend their wealth to avert [people] from the way of Allah . So they will spend it; then it will be for them a [source of] regret; then they will be overcome. And those who have disbelieved - unto Hell they will be gathered.

بلا شک یہ کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کر رہے ہیں کہ اللہ کی راہ سے روکیں سو یہ لوگ تو اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہی رہیں گے پھر وہ مال ان کے حق میں باعث حسرت ہوجائیں گے پھر مغلوب ہوجائیں گے اور کافر لوگوں کو دوزخ کی طرف جمع کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ کافر اپنے مال اس لئے خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روک دیں اور ابھی یہ لوگ اور بھی خرچ کریں گے، پھر یہی بات ان کے لئے حسرت کا باعث بن جائے گی پھر وہ مغلوب ہوں گے پھر یہ کافر جہنم کی طرف گھیر لائے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ جن لوگوں نے کفرکیاوہ اپنے مال اس لیے خرچ کرتے ہیں تاکہ لوگوں کواﷲ تعالیٰ کے راستے سے روکیں۔چنانچہ ابھی وہ اور خرچ کریں گے، پھروہ ان پرحسرت بن جائے گا، پھر وہ مغلوب ہوں گے۔ اورجن لوگوں نے کفرکیاان کوجہنم کی طرف اکٹھاکیا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who disbelieve spend their wealth to pre-vent [ people ] from the way of Allah. So, they shall spend it, then it will become remorse for them, then they shall be overpowered. And those who disbelieve shall be gath¬ered into Jahannam,

بیشک جو لوگ کافر ہیں وہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تاکہ روکیں اللہ کی راہ سے، سو ابھی اور خرچ کریں گے پھر آخر ہوگا وہ ان پر افسوس اور آخر مغلوب ہوں گے، اور جو کافر ہیں وہ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً کافر لوگ اپنے اموال خرچ کرتے ہیں تاکہ (لوگوں کو) روکیں اللہ کے رستے سے تو وہ (اور بھی) خرچ کریں گے پھر یہ ان کے لیے ایک حسرت بن جائے گا پھر یہ مغلوب ہو کر رہیں گے اور جو کفر پر رہیں گے وہ جہنم کی طرف گھیر کرلے جائے جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely those who deny the truth spend their wealth to hinder people from the way of Allah, and will continue to so spend until their efforts become a source of intense regret for them, and then they will be vanquished, and then these deniers of the truth will be driven to Hell,

جن لوگوں نے حق کو ماننے سے انکار کیا ہے وہ اپنے مال خدا کے راستے سے روکنے کے لیے صَرف کر رہے ہیں اور ابھی اور خرچ کرتے رہیں گے ۔ مگر آخرِ کار یہی کوششیں ان کے لیے پچھتاوے کا سبب بنیں گی ، پھر وہ مغلوب ہوں گے ، پھر یہ کافر جہنم کی طرف گھیر لائے جائیں گے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ اپنے مال اس کام کے لیے خرچ کر رہے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکیں ۔ ( ٢١ ) نتیجہ یہ ہوگا کہ یہ لوگ خرچ تو کریں گے ، مگر پھر یہ سب کچھ ان کے لیے حسرت کا سبب بن جائے گا ، اور آخر کار یہ مغلوب ہوجائیں گے ۔ اور ( آخرت میں ) ان کافر لوگوں کو جہنم کی طرف اکٹھا کر کے لایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جو لوگ کافر ہیں وہ اپنے مالوں کو اس لیے خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ ی راہ سے اسلام قبول کرنے سے روکیں 3 یہ لوگ ابھی اور خرچ کریں گے پھر ان کو (یہ مال خود ایک) افسوس ہوگا پھر مغلوب ہوں گے 4 اور جو کافر ہیں وہ (قیامت کے دن) دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کرتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے روکیں سو یہ لوگ اپنے مال خرچ کرتے ہی رہیں گے پھر وہ ان کے لئے باعث حسرت ہوجائیں گے پھر یہ مغلوب ہوجائیں گے اور جو لوگ کافر ہیں وہ جہنم کی طرف جمع کیے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو کفر کرتے اور اپنے مال کو اللہ کے راستے سے روکنے میں خرچ کرتے ہیں اور وہ خرچ کرتے رہیں گے مگر اس پر ان کو افسوس ہوگا۔ پھر وہ مغلوب کئے جائیں گے اور جنہوں نے کفر کیا وہ جہنم کی طرف جمع کئے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکیں۔ سو ابھی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کے لیے (موجب) افسوس ہوگا اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔ اور کافر لوگ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve are expending their riches in order to hinder People from the way of Allah; so they will go on expending them; thereafter they shall become an anguish unto them; then they shall be overcome. And those who disbelieve shall be gathered for Hell.

بیشک جو لوگ کفر (اختیار) کئے ہوئے ہیں اپنے مال کو اس لیے خرچ کررہے ہیں کہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکیں سو یہ لوگ تو خرچ کرتے ہی رہیں گے لیکن وہی (اموال) ان کے حق میں حسرت بن جائیں گے پھر یہ لوگ مغلوب ہوجائیں گے اور جو لوگ مغلوب ہوجائیں گے اور جو لوگ کفر (اختیار) کئے ہوئے ہیں انہیں دوزخ کی طرف اکٹھا کیا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے ، وہ اپنے مال اللہ کی راہ سے روکنے کیلئے خرچ کر رہے ہیں ۔ وہ اس کو خرچ کریں گے ، پھر یہ ان کیلئے سرمایۂ حسرت بنے گا ، پھر یہ مغلوب ہوں گے اور یہ کافر جمع کرکے جہنم کی طرف ہنکائے جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک کافر لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ سے روکنے کیلئے اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہیں پس یہ لوگ ابھی یونہی خرچ کرتے رہیں گے پھر یہ مال ان کے حق میں حسرت بن جائیں گے پھر یہ لوگ مغلوب ہو جائیں گے اور کافر لوگ جہنم کی طرف جمع کیے جائیں گے تاکہ اﷲتعالیٰ ناپاک کو پاک سے علیحدہ فرمادیں اور ناپاک کو ایک دوسرے پر ڈال دیں پھر اس کو اکھٹا ڈھیر بنادیں پھر اس ڈھیر کو جہنم میں ڈال دیں یہ لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکیں۔ سو ابھی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ خرچ کرنا ان کے لیے افسوس کا باعث ہوگا اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔ اور کافر لوگ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک کافر لوگ اپنے مال خرچ کرتے ہیں تاکہ وہ روکیں اللہ کی راہ سے، سو وہ ان کو خرچ تو کریں گے مگر آخرکار وہ ان کے لئے سراسر حسرت ہوں گے، پھر یہ مغلوب ہوں گے، پھر ان کافروں کو دوزخ کی طرف اکٹھا کر کے لایا جائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

یہ کافراپنے مال اسلئے خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روک دیں ، اور ابھی یہ لوگ اور بھی خرچ کریں گے پھریہی بات ان کے لئے حسرت کا باعث بن جائے گی پھروہ مغلوب ہوں گے پھریہ کافرجہنم کی طرف گھیرلائے جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک کافر اپنے مال خرچ کرتے ہیں کہ اللہ کی راہ سے روکیں ( ف٦۰ ) تو اب انہیں خرچ کریں گے پھر وہ ان پر پچھتاوا ہوں گے ( ف٦۱ ) پھر مغلوب کردیے جائیں گے اور کافروں کا حشر جہنم کی طرف ہوگا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک کافر لوگ اپنا مال و دولت ( اس لئے ) خرچ کرتے ہیں کہ ( اس کے اثر سے ) وہ ( لوگوں کو ) اللہ ( کے دین ) کی راہ سے روکیں ، سو ابھی وہ اسے خرچ کرتے رہیں گے پھر ( یہ خرچ کرنا ) ان کے حق میں پچھتاوا ( یعنی حسرت و ندامت ) بن جائے گا پھر وہ ( گرفتِ الٰہی کے ذریعے ) مغلوب کر دیئے جائیں گے ، اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جو لوگ کافر ہیں وہ اس لئے اپنے مال خرچ کرتے ہیں کہ ( لوگوں کو ) خدا کی راہ سے روکیں یہ آئندہ بھی اسی طرح خرچ کریں گے اور پھر انجام کار یہ ( مال خرچ کرنا ) ان کے لئے حسرت اور پچھتاوے کا باعث بن جائے گا ۔ اور بالآخر وہ مغلوب ہو جائیں گے ۔ اور جو کافر ہیں وہ گھیر گھار کر جہنم کی طرف جمع کئے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers spend their wealth to hinder (man) from the path of Allah, and so will they continue to spend; but in the end they will have (only) regrets and sighs; at length they will be overcome: and the Unbelievers will be gathered together to Hell;-

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers spend their wealth to turn men away from the way of God. They will continue to spend but it will become a source of regret for them and they will be defeated (because of their evil plans). The disbelievers will be gathered all togdher in Hell.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieve spend their wealth to hinder (men) from the path of Allah, and so will they continue to spend it; but in the end it will become an anguish for them. Then they will be overcome. And those who disbelieve will be gathered unto Hell.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who disbelieve spend their wealth to hinder (people) from the way of Allah; so they shall spend it, then it shall be to them an intense regret, then they shall be overcome; and those who disbelieve shall be driven together to hell.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who disbelieve spend their wealth in order that they may debar (men) from the way of Allah. They will spend it, then it will become an anguish for them, then they will be conquered. And those who disbelieve will be gathered unto hell,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जिन लोगों ने इनकार किया वे अपने माल को इसलिए ख़र्च करते हैं कि लोगों को अल्लाह की राह से रोकें और वे उसको ख़र्च करते रहेंगे फिर यह उनके लिए हसरत (का सबब) बनेगा फिर वे मग़लूब किए जाएंगे, और जिन्होंने इनकार किया उनको जहन्नम की तरफ़ इकट्ठा किया जाएगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشک یہ کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لیے خرچ کر رہے ہیں کہ اللہ کی راہ سے روکیں (5) سو یہ لوگ (اپنے) ان (مالوں) کو خرچ کرتے ہی رہیں گے (مگر) پھر وہ (مال) ان کے حق میں باعث حسرت ہوجائیں گے پھر آخر مغلوب ہی ہوجاویں گے اور کافر لوگوں کو دوزخ کی طرف جمع کیا جاوے گا۔ (36)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک جن لوگوں نے کفر کیا وہ اپنے مال خرچ کرتے ہیں تاکہ اللہ کے راستے سے روکیں، پس جو وہ خرچ کریں گے عنقریب وہ ان کے لیے افسوس کا باعث ہوں گے، پھر وہ مغلوب ہوں گے اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ جہنم کی طرف اکٹھے کیے جائیں گے۔ “ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے حق کو ماننے سے انکار کیا ہے وہ اپنے مال خدا کے راستے سے روکنے کے لیے صرف کر رہے ہیں اور ابھی اور خرچ کرتے رہیں گے ، مگر آخر کار یہی کوششیں ، ان کے لیے پچھتاوے کا سبب بنیں گی۔ پھر وہ مغلوب ہوں گے ، پھر یہ کافر جہنم کی طرف گھیر لیے جائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہیں۔ تاکہ اللہ کی راہ سے روکیں۔ سو یہ لوگ ابھی اپنے مالوں کو خرچ کریں گے پھر یہ مال ان کے حق میں حسرت کا سبب بن جائیں گے، پھر یہ لوگ مغلوب ہوں گے۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ دوزخ کی طرف جمع کیے جائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو لوگ کافر ہیں وہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تاکہ روکیں اللہ کی راہ سے سو ابھی اور خرچ کریں گے پھر آخر ہوگا وہ ان پر افسوس اور آخر مغلوب ہوں گے اور جو کافر ہیں وہ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جو لوگ دین حق کے منکر ہیں وہ اپنے مال اس لئے خرچ کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکیں۔ سو یہ لوگ ابھی اپنے مال اور اسی طرح خرچ کرتے رہیں گے لیکن آخرکار وہ مال ان کے لئے موجب حسرت ہوں گے اور بالآخر وہ مغلوب ہوں گے اور جو لوگ دین حق سے منکر ہوں گے وہ سب جہنم کی طرف لے جانے کے لئے جمع کئے جائیں گے۔