Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 40

سورة الأنفال

وَ اِنۡ تَوَلَّوۡا فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ مَوۡلٰىکُمۡ ؕ نِعۡمَ الۡمَوۡلٰی وَ نِعۡمَ النَّصِیۡرُ ﴿۴۰﴾

But if they turn away - then know that Allah is your protector. Excellent is the protector, and Excellent is the helper.

اور اگر روگردانی کریں تو یقین رکھیں کہ اللہ تعالٰی تمہارا کارساز ہے وہ بہت اچھا کارساز ہے اور بہت اچھا مددگار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑ جائیں
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو جان لو
اَنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
مَوۡلٰىکُمۡ
مولٰی ہے تمہارا
نِعۡمَ
کتنا اچھا ہے
الۡمَوۡلٰی
مولٰی
وَنِعۡمَ
اور کتنا اچھا
النَّصِیۡرُ
مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
تَوَلَّوۡا
منہ موڑ یں وہ
فَاعۡلَمُوۡۤا
تو تم جان لو
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
مَوۡلٰىکُمۡ
دوست ہے تمہارا
نِعۡمَ
اچھا ہے
الۡمَوۡلٰی
دوست
وَنِعۡمَ
اور اچھا ہے
النَّصِیۡرُ
مددگار
Translated by

Juna Garhi

But if they turn away - then know that Allah is your protector. Excellent is the protector, and Excellent is the helper.

اور اگر روگردانی کریں تو یقین رکھیں کہ اللہ تعالٰی تمہارا کارساز ہے وہ بہت اچھا کارساز ہے اور بہت اچھا مددگار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر وہ نہ مانیں تو جان لو کہ اللہ تمہارا سرپرست ہے جو بہت اچھا سرپرست اور بہت اچھا مددگار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ منہ موڑیں توجان لویقیناًاﷲ تعالیٰ تمہارا دوست ہے، وہ اچھا دوست اوراچھامددگار ہے!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they turn away, then, be sure that Allah is your protector. He is the excellent protector and excellent supporter.

اور اگر وہ نہ مانیں تو جان لو کہ اللہ تمہارا حمایتی ہے، کیا خوب حمایتی ہے اور کیا خوب مددگار ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر وہ روگردانی کریں تو (اے مسلمانو ! ) تم یہ جان لو کہ اللہ تمہارا مولیٰ (حمایتی) ہے۔ کیا ہی خوب ہے وہ مولیٰ اور کیا ہی خوب ہے وہ مددگار !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if they turn away, then know well that Allah is your Protector - an excellent Protector and an excellent Helper.

اور اگر وہ نہ مانیں تو جان رکھو کہ اللہ تمہارا سرپرست ہے اور وہ بہترین حامی و مددگار ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر یہ منہ موڑے رکھیں تو یقین جانو کہ اللہ تمہارا رکھوا لاہے ، بہترین رکھوالا اور بہترین مددگار ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر نہ مانیں 11 تو (مسلمانو) تم یہ سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا حمایتی ہے کیا اچھا حمایتی ہے اور کیا اچھا مددگار 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ روگردانی کریں تو جان لو کہ اللہ تمہارے دوست ہیں (اور) کیا ہی اچھے دوست ہیں اور کیا ہی اچھے مدد دینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر پلٹ گئے تو یہ بات جان لو کہ بلاشبہ اللہ تمہارا ساتھی ہے۔ وہی اچھا ساتھی اور بہترین مددگار ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر روگردانی کریں تو جان رکھو کہ خدا تمہارا حمایتی ہے۔ (اور) وہ خوب حمایتی اور خوب مددگار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they turn away, then know that Allah is your Patron: excellent Patron! and excellent helper!

اور اگر یہ روگردانی کئے رہیں تو جانے رہو کہ تمہارا رفیق اللہ ہی ہے بہترین رفیق اور بہترین مددگار ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر انہوں نے اعراض کیا تو جان رکھو کہ اللہ تمہارا مولیٰ ومرجع ہے ۔ کیا ہی خوب مولیٰ اور کیا ہی اچھا مددگار!

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر وہ روگردانی ( جاری ) رکھیں تو جان لو کہ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی تمہارے کام بنانے والے ہیں اور وہ کیسے بہترین کارساز ہیں اور کیا ہی اچھے مددگار ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر نہ مانیں تو جان لو کہ اللہ تمہارا حمایتی ہے وہ خوب حمایتی اور خوب مددگار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ پھرے (اور ہٹے) ہی رہے تو یقین جان لو کہ اللہ تمہارا (سرپرست) و کارساز ہے، کیا ہی خوب کارساز ہے، اور کیا ہی خوب مددگار ہے وہ۔

Translated by

Noor ul Amin

اور اگروہ نہ مانیں توجان لوکہ اللہ تمہاراسرپرست ہےجو بہت اچھاکار ساز اور بہت اچھا مدد گار ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ پھریں ( ف۲۷ ) تو جان لو کہ اللہ تمہارا مولیٰ ہے ( ف٦۸ ) تو کیا ہی اچھا مولیٰ اور کیا ہی اچھا مددگار ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر انہوں نے ( اطاعتِ حق سے ) روگردانی کی تو جان لو کہ بیشک اللہ ہی تمہارا مولیٰ ( یعنی حمایتی ) ہے ، ( وہی ) بہتر حمایتی اور بہتر مددگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

تو پھر جان لو کہ اللہ تمہارا سرپرست و کارساز ہے وہ کیا ہی اچھا سرپرست ہے ۔ کیا ہی اچھا یار و مددگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If they refuse, be sure that Allah is your Protector - the best to protect and the best to help.

Translated by

Muhammad Sarwar

If the (unbelievers) turn away from the faith, God is you (believers) best Guardian and best Helper.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they turn away, then know that Allah is your protector -- (what) an excellent protector and (what) an excellent helper!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they turn back, then know that Allah is your Patron; most excellent is the Patron and most excellent the Helper.

Translated by

William Pickthall

And if they turn away, then know that Allah is your Befriender - a Transcendent Patron, a Transcendent Helper!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर उन्होंने मुँह फेर लिया तो जान लो कि अल्लाह ही तुम्हारा मौला है, और क्या ही अच्छा मौला है और क्या ही अच्छा मददगार है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر روگردانی کریں تو یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا رفیق ہے وہ بہت اچھا رفیق ہے اور بہت اچھا مددگار ہے۔ (9) (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر وہ منہ موڑلیں تو جان لو کہ یقیناً اللہ تمہارا دوست ہے وہ اچھا دوست اور اچھا مددگار ہے۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر وہ نہ مانیں تو جان رکھو کہ اللہ تمہارا سر پرست ہے اور وہ بہترین حامی و مددگار ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ روگردانی کریں تو یقین جانو کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہارا مولیٰ ہے۔ وہ اچھا مولیٰ ہے اور اچھا مددگار ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ نہ مانیں تو جان لو کہ اللہ تمہارا حمایتی ہے کیا خوب حمایتی ہے اور کیا خوب مددگار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر روگردانی کریں تو یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا حمایتی ہے اور وہ بہت اچھا حامی اور بہت اچھا مددگار ہے۔