Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 47

سورة الأنفال

وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ خَرَجُوۡا مِنۡ دِیَارِہِمۡ بَطَرًا وَّ رِئَآءَ النَّاسِ وَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ مُحِیۡطٌ ﴿۴۷﴾

And do not be like those who came forth from their homes insolently and to be seen by people and avert [them] from the way of Allah . And Allah is encompassing of what they do.

ان لوگوں جیسے نہ بنو جو اتراتے ہوئے اور لوگوں میں خود نمائی کرتے ہوئے اپنے گھروں سے چلے اور اللہ کی راہ سے روکتے تھے جو کچھ وہ کر رہے ہیں اللہ اسے گھیر لینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَکُوۡنُوۡا
تم ہو جاؤ
کَالَّذِیۡنَ
مانند اس کے جو
خَرَجُوۡا
نکلے
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں سے
بَطَرًا
اتراتے ہوئے
وَّرِئَآءَ
اور دکھاوا کرتے ہوئے
النَّاسِ
لوگوں کو
وَیَصُدُّوۡنَ
اور وہ روکتے تھے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِمَا
اس کو جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
مُحِیۡطٌ
گھیرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَکُوۡنُوۡا
اور نہ تم ہو جاؤ
کَالَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی طرح جو
خَرَجُوۡا
نکلے تھے
مِنۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں سے
بَطَرًا
اکڑتے ہوئے
وَّرِئَآءَ
اور دکھاوا کرتے ہوئے
النَّاسِ
لوگوں کو
وَیَصُدُّوۡنَ
اور وہ روکتے تھے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بِمَا
اس کا جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ کر رہے تھے
مُحِیۡطٌ
احاطہ کرنے والا تھا
Translated by

Juna Garhi

And do not be like those who came forth from their homes insolently and to be seen by people and avert [them] from the way of Allah . And Allah is encompassing of what they do.

ان لوگوں جیسے نہ بنو جو اتراتے ہوئے اور لوگوں میں خود نمائی کرتے ہوئے اپنے گھروں سے چلے اور اللہ کی راہ سے روکتے تھے جو کچھ وہ کر رہے ہیں اللہ اسے گھیر لینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو اپنی شان دکھلاتے ہوئے نکلے۔ یہ لوگ اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ ان کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤجواپنے گھروں سے اکڑتے ہوئے اور لوگوں کودکھاواکرتے ہوئے نکلے تھے اوروہ اﷲ تعالیٰ کی راہ سے لوگوں کو روکتے تھے اوراﷲ تعالیٰ اس کاجووہ کررہے تھے احاطہ کرنے والاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not be like those who set forth from their homes waxing proud and showing off to people, preventing (people) from the way of Allah. And Allah is All-Encompassing of what they do.

اور نہ ہوجاؤ ان جیسے جو کہ نکلے اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کے دکھانے کو اور روکتے تھے اللہ کی راہ سے، اور اللہ کے قابو میں ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان لوگوں کی مانند نہ ہوجانا جو نکلے تھے اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے لوگوں کو دکھانے کے لیے اور وہ اللہ کے راستے سے روک رہے تھے۔ اور جو کچھ وہ لوگ کر رہے تھے اللہ اس کا احاطہ کیے ہوئے تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And be not like those who came forth from their homes exulting, with a desire to be seen of men, and hindering others from the way of Allah. Allah encompasses all that they do.

اور ان لوگوں کے سے رنگ ڈھنگ نہ اختیار کرو جو اپنے گھروں سے اِتراتے اور لوگوں کو اپنی شان دِکھاتے ہوئے نکلے اور جن کی روش یہ ہے کہ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں ، 38 جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو اپنے گھروں سے اکڑتے ہوئے اور لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلے تھے ، اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روک رہے تھے ۔ ( ٣٢ ) اور اللہ نے لوگوں کے سارے اعمال کو ( اپنے علم کے ) احاطے میں لیا ہوا ہے ۔ ( ٣٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان لوگوں کی طرح مت ہو جو اپنے گھروں سے اتراتے اور لوگوں کو دکھلاتے اور اللہ تعالیٰ کی راہ سے روکتے نکلے تاکہ لوگ ان کے سلام کو قبول نہ کریں 4 اور اللہ تعالیٰ کا علم ان کے کاموں کو گھیرے ہوئے ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں کے مشابہ مت ہونا جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کے دکھاوے کے لئے نکلے اور لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے تھے اور جو اعمال یہ کرتے ہیں اللہ ان کا احاطہ کیے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم ان لوگوں کیطرح مت ہوجانا جو اپنے گھروں سے اتراتے لوگوں کو دکھاتے اور اللہ کے راستے سے روکتے ہوئے نکلے۔ حالانکہ جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ ان کو گھیرے ہوئے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو اِتراتے ہوئے (یعنی حق کا مقابلہ کرنے کے لیے) اور لوگوں کو دکھانے کے لیے گھروں سے نکل آئے اور لوگوں کو خدا کی راہ سے روکتے ہیں۔ اور جو اعمال یہ کرتے ہیں خدا ان پر احاطہ کئے ہوئے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And be not like unto those who came forth from their homes vaunting and to be seen of men and hindering others from the way of Allah; and Allah is the Ecompasser of that which they work.

اور ان لوگوں کی مثل نہ ہو جو اپنے گھروں سے تو اتراتے ہوئے اور لوگوں کے دکھلانے کے لئے نکلے اور (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے تھے درآنحالیکہ اللہ انکے اعمال کو احاطہ میں لیے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کی مانند نہ بننا جو اپنے گھروں سے اکڑتے اور لوگوں کے آگے اپنی نمائش کرتے نکلے اور جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ۔ حالانکہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں ، اللہ سب کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں کی طرف نہ بن جانا جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے نکلے اور لوگوں کو دکھانے کیلئے اور لوگوں کو اﷲتعالیٰ کے راستے سے روکتے تھے اور اﷲ ( تعالیٰ ) جو کچھ وہ کرتے ہیں ان کا احاطہ کیے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو اتراتے ہوئے (حق کا مقابلہ کرنے کے لیے) اور لوگوں کو دکھانے کے لیے گھروں سے نکل آئے اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور جو اعمال یہ کرتے ہیں اللہ ان پر احاطہ کیے ہوئے ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا، جو نکلے اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھلانے کے لئے درآں حالیکہ وہ روکتے ہیں اللہ کی راہ سے، اور اللہ پوری طرح احاطہ کئے ہوئے ہے ان تمام کاموں کا جو یہ لوگ کر رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاناجواپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلے یہ لوگ اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ ان کا احاطہ کئے ہوئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان جیسے نہ ہوتا جو اپنے گھر سے نکلے اتراتے اور لوگوں کے دکھانے کو اور اللہ کی راہ سے روکتے ( ف۸۹ ) اور ان کے سب کام اللہ کے قابو میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ایسے لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اپنے گھروں سے اِتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھلاتے ہوئے نکلے تھے اور ( جو لوگوں کو ) اللہ کی راہ سے روکتے تھے ، اور اللہ ان کاموں کو جو وہ کر رہے ہیں ( اپنے علم و قدرت کے ساتھ ) احاطہ کئے ہوئے ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان لوگوں کی مانند نہ ہو جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو اپنی شان و شوکت دکھاتے ہوئے نکلے اور ان کا حال یہ ہے کہ وہ خدا کی راہ سے روکتے ہیں اور وہ جو کچھ کرتے ہیں اللہ ( اپنے علم و قدرت سے ) اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And be not like those who started from their homes insolently and to be seen of men, and to hinder (men) from the path of Allah: For Allah compasseth round about all that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not be like those who marched out boastfully to show off their strength to people and hinder people from the way of God. God encompasses everyone's activities.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And be not like those who come out of their homes boastfully and to be seen of men, and hinder (men) from the path of Allah; and Allah is Muhit (eneompassing and thoroughly comprehending) all that they do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And be not like those who came forth from their homes in great exultation and to be seen of men, and (who) turn away from the way of Allah, and Allah comprehends what they do.

Translated by

William Pickthall

Be not as those who came forth from their dwellings boastfully and to be seen of men, and debar (men) from the way of Allah, while Allah is surrounding all they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन लोगों की तरह मत बनो जो अपने घरों से अकड़ते हुए और लोगों को दिखाते हुए निकले और अल्लाह की राह से रोकते हैं; हालाँकि वे जो कुछ कर रहे हैं अल्लाह उनका इहाता किए हुए है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان (کافر) لوگوں کے مثابہ مت ہونا کہ جو (اسی واقعہٴ بدر) میں اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھلاتے ہوئے نکلے اور لوگوں کو اللہ کے رستے (دین) سے روکتے تھے۔ اور اللہ تعالیٰ انکے اعمال کو (اپنے علم میں) احاطہ میں لیے ہوئے ہے۔ (47)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جو اپنے گھروں سے اکڑتے ہوئے اور لوگوں کو دکھاوا کرتے ہوئے نکلے اور اللہ کے راستے سے روکتے تھے اور وہ جو کچھ کر رہے تھے اللہ اس کو گھیرنے والا ہے۔ “ (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان لوگوں کے سے رنگ ڈھنگ نہ اختیار کرو جو اپنے گھروں سے اتراتے اور لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلے اور جن کی روش یہ ہے کہ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں ، جو کچھ وہ کر رہے ہیں ، وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے لوگوں کو دکھانے کے لیے نکلے اور وہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روک رہے تھے اور اللہ ان کے اعمال کا احاطہ کیے ہوئے تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ ہوجاؤ ان جیسے جو کہ نکلے اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کے دکھانے کو اور روکتے تھے اللہ کی راہ سے اور اللہ کے قابو میں ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو اپنے گھروں سے شیخی مارتے اور لوگوں کے دکھانے کو نکل آئے اور ان کی حالت یہ ہے کہ وہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور ان کے تمام اعمال اللہ کے احاطۂ علم میں ہیں۔