Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 5

سورة الأنفال

کَمَاۤ اَخۡرَجَکَ رَبُّکَ مِنۡۢ بَیۡتِکَ بِالۡحَقِّ ۪ وَ اِنَّ فَرِیۡقًا مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ لَکٰرِہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾

[It is] just as when your Lord brought you out of your home [for the battle of Badr] in truth, while indeed, a party among the believers were unwilling,

جیسا کہ آپ کے رب نے آپ کے گھر سے حق کے ساتھ آپ کو روانہ کیا اور مسلمانوں کی ایک جماعت اس کو گراں سمجھتی تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَمَاۤ
جیسا کہ
اَخۡرَجَکَ
نکالا آپ کو
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
مِنۡۢ بَیۡتِکَ
آپ کے گھر سے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَاِنَّ
اور بیشک
فَرِیۡقًا
ایک گروہ
مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں میں سے
لَکٰرِہُوۡنَ
البتہ ناپسند کرنے والا تھا
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَمَاۤ
جیسا کہ
اَخۡرَجَکَ
نکالا آپ کو
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
مِنۡۢ بَیۡتِکَ
آپ کے گھر سے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَاِنَّ
حالانکہ یقیناً
فَرِیۡقًا
ایک گروہ
مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں میں سے
لَکٰرِہُوۡنَ
یقیناً نا پسند کرنے والا تھا
Translated by

Juna Garhi

[It is] just as when your Lord brought you out of your home [for the battle of Badr] in truth, while indeed, a party among the believers were unwilling,

جیسا کہ آپ کے رب نے آپ کے گھر سے حق کے ساتھ آپ کو روانہ کیا اور مسلمانوں کی ایک جماعت اس کو گراں سمجھتی تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جیسے کہ آپ کا پروردگار آپ کو آپ کے گھر سے (جنگ بدر کے موقع پر) حق کام کے لئے نکال لایا تھا (مسلمانوں کو بھی ایسے ہی نکلنا چاہئے تھا) حالانکہ مومنوں کا ایک گروہ اس بات کو پسند نہیں کرتا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جیساکہ آپ کے رب نے آپ کو حق کے ساتھ آپ کے گھرسے نکالا، حالانکہ ایمان والوں کا ایک گروہ یقیناًاس کوناپسندکرنے والا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is like when your Lord made you leave your home for the sake of truth, while a group from the believers were averse to it;

جیسے نکالا تجھ کو تیرے رب نے تیرے گھر سے حق کام کے واسطے، اور ایک جماعت اہل ایمان کی راضی نہ تھی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جیسے کہ نکالا آپ کو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ کے رب نے آپ کے گھر سے حق کے ساتھ اور یقیناً اہل ایمان میں سے کچھ لوگ اسے پسند نہیں کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Now with regard to the spoils the same situation exists as when) your Lord brought you forth from your home in a righteous cause while a party among the believers were much averse to it.

﴿اس مالِ غنیمت کے معاملہ میں بھی ویسی ہی صورت پیش آرہی ہے جیسی اس وقت پیش آئی تھی جبکہ﴾ تیرا ربّ تجھے حق کے ساتھ تیرے گھر سے نکال لایا تھا اور مومنوں میں سے ایک گروہ کو یہ سخت ناگوار تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مال غنیمت کی تقسیم کا ) یہ معاملہ کچھ ایسا ہی ہے جیسے تمہارے رب نے تمہیں اپنے گھر سے حق کی خاطر نکالا ، جبکہ مسلمانوں کے ایک گروہ کو یہ بات ناپسند تھی ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(لوٹ کا مال بانٹنے میں ان کو جو ناراضی ہوئی وہ ایسی ہی تھی) جیسے تیرے مالک نے تجھ کو حکمت کے ساتھ گھر (مدینہ) سے نکالا اور (اس وقت بھی) مسلمانوں کا ایک گروہ ناراض تھا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس طرح آپ کے پروردگار نے آپ کو آپ کے گھر سے حق (تدبیر) کے ساتھ (بدر کی طرف) نکالا اور بیشک مسلمانوں کی ایک جماعت (اس کو) گراں سمجھتی تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیسا کہ آپ کے پروردگار نے آپ کو آپ سے گھر سے حق کے ساتھ (بدر کی طرف) روانہ کیا۔ بیشک اہل ایمان میں سے ایک جماعت اس کو گراں سمجھ رہی تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ان لوگوں کو اپنے گھروں سے اسی طرح نکلنا چاہیئے تھا) جس طرح تمہارے پروردگار نے تم کو تدبیر کے ساتھ اپنے گھر سے نکالا اور (اس وقت) مومنوں ایک جماعت ناخوش تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is like what time thy Lord had caused thee to go forthfrom thy house for a right cause, while a party among the believers were averse.

جیسا کہ آپ کے ۔ پروردگار نے آپ کو حکمت کے سات آپ کے گھر سے باہر نکالا ۔ اور مومنوں کا ایک گروہ (اس کو) گراں سمجھ رہا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی طرح ( کی بات اس وقت ظاہر ہوئی ) جب تمہارے رب نے ایک مقصد کے ساتھ تم کو گھر سے نکلنے کا حکم دیا اور مسلمانوں میں سے ایک گروہ کو یہ بات ناگوار تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

جیسا کہ آپ کے رب نے آپ کو آپ کے گھر سے حق کے ساتھ روانہ کیا اور بلاشبہ مؤمنین کی ایک جماعت ( اس نکلنے کو ) ناگوار محسوس کر رہی تھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(ان لوگوں کو اپنے گھروں سے اسی طرح نکلنا چاہیے تھا) جس طرح آپ کے رب نے آپ کو تدبیر کے ساتھ آپ کے گھر سے نکالا اور اس وقت مومنوں کی ایک جماعت ناخوش تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جیسا کہ آپ کو نکالا آپ کے رب نے آپ کے گھر سے حق کے ساتھ، (بدر کے معرکہ حق وباطل کی طرف) جب کہ ایمان والوں کے ایک گروہ کو یہ امر سخت ناگوار گزر رہا تھا،

Translated by

Noor ul Amin

جیسے کہ آپ کے رب نے آپ کو گھرسے حق کام کے لئے نکال لیا تھاحالانکہ مومنوں کا ایک گروہ اسے پسندنہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس طرح اے محبوب! تمہیں تمہارے رب نے تمہارے گھر سے حق کے ساتھ برآمد کیا ( ف۹ ) اور بیشک مسلمانوں کا ایک گروہ اس پر ناخوش تھا ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) جس طرح آپ کا رب آپ کو آپ کے گھر سے حق کے ( عظیم مقصد ) کے ساتھ ( جہاد کے لئے ) باہر نکال لایا حالانکہ مسلمانوں کا ایک گروہ ( اس پر ) ناخوش تھا 

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یہ انفال کا معاملہ ایسا ہی ہے ) جیساکہ آپ کے پروردگار نے ( جنگِ بدر میں ) حق کے ساتھ آپ کو آپ کے گھر سے نکالا اور اہلِ ایمان کا ایک گروہ اس کو ناپسند کر رہا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Just as thy Lord ordered thee out of thy house in truth, even though a party among the Believers disliked it,

Translated by

Muhammad Sarwar

A group among the believers dislike (God's decree about the booty captured in war) as well as His command that you come out of your home for a truthful purpose (to fight for justice).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

As your Lord caused you to go out from your home with the truth; and verily, a party among the believers disliked it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Even as your Lord caused you to go forth from your house with the truth, though a party of the believers were surely averse;

Translated by

William Pickthall

Even as thy Lord caused thee (Muhammad) to go forth from thy home with the Truth, and lo! a party of the believers were averse (to it).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जैसा कि आपके रब ने आपको हक़ के साथ आपके घर से निकाला, और मुसलमानों में से एक गिरोह को यह पसंद नहीं था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جیسا آپ کے رب نے آپ کے گھر ( اور بستی) سے مصلحت کے ساتھ آپ کو (بدر کی طرف) روانہ کیا اور مسلمانوں کی ایک جماعت اس کو گراں سمجھتی تھی۔ (4) (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جس طرح آپ کے رب نے آپ کو آپ کے گھر سے حق کے ساتھ نکالا، حالانکہ مومنوں کی ایک جماعت ناپسند کرنے والی تھی (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اس مال غنیمت کے معاملہ میں بھی وسی ہی صورت پیش آرہی ہے جیسی اس وقت پیش آئی تھی جب کہ) تیرا رب تجھے حق کے ساتھ تیرے گھر سے نکال لایا تھا اور مومنوں میں سے ایک گروہ کو یہ ناگوار تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جیسا کہ آپ کے رب نے آپ کے گھر سے حق کے ساتھ آپ کو نکالا اور بلاشبہ مؤمنین کی ایک جماعت کو گراں گزر رہا تھا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جیسے نکالا تجھ کو تیرے رب نے تیرے گھر سے حق کام کے واسطے اور ایک جماعت اہل ایمان کی راضی نہ تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر غنیمت کی تقسیم کا حال بھی ویسا ہی ہے جیسے آپ کے رب نے آپ کو آپ کے گھر سے ایک امر حق کیلئے نکالا تھا حالانکہ مسلمانوں کی ایک جماعت آپ کے نکلنے کو ناپسند کرتی تھی۔