Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 56

سورة الأنفال

اَلَّذِیۡنَ عٰہَدۡتَّ مِنۡہُمۡ ثُمَّ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَہُمۡ فِیۡ کُلِّ مَرَّۃٍ وَّ ہُمۡ لَا یَتَّقُوۡنَ ﴿۵۶﴾

The ones with whom you made a treaty but then they break their pledge every time, and they do not fear Allah .

جن سے آپ نے عہد و پیمان کر لیا پھر بھی وہ اپنے عہد و پیمان کو ہر مرتبہ توڑ دیتے ہیں اور بالکل پرہیز نہیں کرتے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Verily, the worst of living creatures before Allah are those who disbelieve, -- so they shall not believe. They are those with whom you made a covenant, but they break their covenant every time and they do not have Taqwa. Allah states here that the worst moving creatures on the face of the earth are those who disbelieve, who do not embrace the faith, and break promises whenever they make a covenant, even when they vow to keep them, ... وَهُمْ لاَ يَتَّقُونَ and they do not have Taqwa. meaning they do not fear Allah regarding any of the sins they commit.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

56۔ 1 یہ کافروں ہی کی ایک عادت بیان کی گئی ہے کہ ہر بار نقص عہد کا ارتکاب کرتے ہیں اور اس کے نتائج سے ذرا نہیں ڈرتے۔ بعض لوگوں نے اس سے یہودیوں کے قبیلے بنو قریظہ کو مراد لیا ہے، جن سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ معاہدہ تھا کہ وہ کافروں کی مدد نہیں کریں گے لیکن انہوں نے اس کی پاسداری نہیں کی۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥٩] میثاق مدینہ اور اس کی دفعات اور یہود قبائل کا اسے باری باری تسلیم کرنا :۔ انہی بدترین جانوروں میں بالخصوص وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اپنے عہد کو ہر بار توڑتے رہتے ہیں۔ یہاں ان لوگوں سے مراد مدینہ کے یہود ہیں۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ تشریف لائے تو آپ نے مدینہ کے یہودیوں اور دوسرے مشرک قبائل سے معاہدات کی داغ بیل ڈالی جو بعد میں میثاق مدینہ کے نام سے مشہور ہوا۔ یہود سے آپ نے جو معاہدہ کیا اس کی اہم دفعات یہ تھیں۔ ١۔ مسلمان اور یہود آپس میں امن و آشتی سے رہیں گے۔ کوئی ایک دوسرے پر ظلم و زیادتی نہیں کرے گا۔ ان کے تعلقات خیر خواہی اور فائدہ رسانی کی بنیاد پر ہوں گے۔ ٢۔ اگر مدینہ پر کوئی بیرونی حملہ ہوا تو مسلمان اور یہود دونوں مل کر اس کا دفاع کریں گے اور اخراجات بھی حصہ رسدی ادا کریں گے۔ ٣۔ یہود اپنے جھگڑوں کا اپنی شریعت کے مطابق خود ہی فیصلہ کریں گے۔ ہاں اگر وہ چاہیں تو اپنے مقدمات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس فیصلہ کے لیے لاسکتے ہیں۔ اس صورت میں آپ کا کیا ہوا فیصلہ ان پر نافذ العمل ہوگا۔ ٤۔ قریش اور ان کے مددگاروں کو پناہ نہیں دی جائے گی۔ ٥۔ کوئی آدمی اپنے حلیف کی وجہ سے مجرم نہ ٹھہرے گا۔ ٦۔ اس معاہدہ کے سارے شرکاء پر مدینہ میں ہنگامہ آرائی اور کشت وخون حرام ہوگا۔ ٧۔ اس معاہدہ کے فریقوں میں اگر کوئی جھگڑا ہوجائے تو اس کا فیصلہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کریں گے۔ (ابن ہشام ج اول ١ : ٥٠٣، ٥٠٤) یہود کے تین قبائل مدینہ میں آباد تھے۔ تینوں نے اس معاہدہ کو باری باری تسلیم کرلیا۔ لیکن اپنی موروثی عادت کے مطابق بارہا اس معاہدہ کی خلاف ورزیاں کیں۔ انہوں نے اوس و خزرج کے درمیان دوبارہ عداوت ڈالنے کی کوششیں کیں۔ منافقوں کے ساتھ مل کر خفیہ اور معاندانہ سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ ایک مسلمان عورت بنو قینقاع کے بازار میں ایک سنار کے ہاں گئی تو اسے ان لوگوں نے ازراہ شرارت ننگا کردیا۔ جس پر فریقین میں بلوہ ہوگیا۔ غزوہ بدر کے بعد کعب بن اشرف خود مکہ گیا اور مشرکین مکہ کو مسلمانوں کے خلاف جنگ پر بھڑکایا۔ ایک دفعہ یہود نے آپ کو چھت سے پتھر گرا کر ہلاک کرنا چاہا۔ جنگ خیبر کے موقع پر آپ کو دعوت میں بکری کا گوشت کھلانے کی کوشش کی جس میں زہر ملا ہوا تھا۔ غرض ان کی بد عہدیاں اور عہد شکنیاں اور معاندانہ سرگرمیاں اتنی زیادہ ہیں جن کا بیان یہاں ممکن نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The third verse (56): الَّذِينَ عَاهَدتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنقُضُونَ عَهْدَهُمْ فِي كُلِّ مَرَّ‌ةٍ وَهُمْ لَا يَتَّقُونَ ﴿٥٦﴾ (those from whom you have taken a pledge, then they break their pledge each time, and they do not fear Allah) is about the Jews of Madinah and those of Banu Qurayzah and Banu Nadir. Mentioned in the previous verses was the descent of Divine punishment on the disbelievers of Makkah in the battle of Badr at the hands of Muslims, as well as their resemblance with disbelievers of past communities. In this verse, mention has been made of the partic¬ular group of unjust people who became like serpents in the sleeves of Muslims soon after their migration to Madinah. On the one hand, they claimed to be at peace with Muslims while, on the other, they used to conspire with the disbelievers of Makkah against Muslims. These peo¬ple were Jews by religion and the way Abu Jahl was the top leader of the disbelievers of Makkah against Islam, similarly, the top anti-Islam leader of the Jews of Madinah was called Ka&b ibn Ashraf. When the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) graced the blessed city of Ma¬dinah after Hijrah, they saw the rise of Muslim power, were im¬pressed, even somewhat overawed by it, but the fire of their anti Muslim feelings kept burning in their hearts all the time. Islamic political wisdom demanded that, as far as possible, the Jews of Madinah should be engaged to go along with Muslims under some sort of bilateral treaty, so that they would not come to the assis¬tance of Makkan disbelievers. Because of their awe of Muslims, the Jews too wished to have this very arrangement. Towards Islamic Nationality: The First Step After reaching Madinah, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) dill laid the ini¬tial foundation of political theory in Islam. The first step he took was to eliminate prejudices of country and tribe from the Muhajirin (Emigrants: those who had migrated from Makkah) and Ansar (Residents of Madinah who helped the Muhajirin). In its place, he es¬tablished a new nationality in the name of Islam. This turned different tribes from the Muhajirin and Ansar into brothers to each other. Then, it was through him that Allah Ta` ala helped remove mutual differenc¬es among Ansars themselves which had been continuing for centuries. Thus, not only did the Ansars enter a new era of brotherhood among themselves, they became brothers to the Muhajirin as well. Treaty with Jews: The Second Step The background in which the second political step was taken was marked by two adversaries of Muslims. The first were the disbelievers of Makkah whose tortures had compelled them to leave Makkah. The second were the Jews of Madinah who had then become the neigh¬bours of Muslims. Out of these two, a treaty was concluded with the Jews and was duly documented in details. The compliance of this treaty was made incumbent on all Jews living in and around Madinah as well as on all Muhajirin and Ansar. The full text of this treaty can be seen in البدایہ والنھایۃ : Al-Bidayah wa an-Nihayah of Ibn Kathir and Sirah of Ibn Hisham and elsewhere. The most significant article of this treaty was that, in the event of a mutual difference, the decision of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) shall be binding for all. There was another article there which stipulated that the Jews of Madinah shall not provide any assistance to any enemy against Muslims, either overtly or covertly. But, at the time of the battle of Badr, these people committed a breach of trust and supported the disbelievers of Makkah by supplying weap¬ons and other war materials to them. However, when the outcome of the battle of Badr appeared in the form of a clear victory for Muslims and a disgraceful defeat for the disbelievers, they felt cowed down once again. They presented themselves before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and apologized for the mistake they had committed at that time and sought his forgiveness for it on the promise that they would com¬mit no breach of trust in the future. Because Islamic forbearance and generosity was his way, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) accepted to renew the treaty once again. But, these people were captives of their peculiar instinctive reflexes. When they heard about the initial defeat and loss of Muslims in the battle of Uhud, their ambitions went high. Their chief, Ka&b ibn Ashraf, himself travelled to Makkah and exhorted the disbelievers of Makkah to mount another attack on Muslims with fresh and full preparation in which the Jews of Madinah will be with them. This was the second breach of trust they committed against Islam. In the present verse, by mentioning this repeated breach of trust, brought into focus is the wickedness of these people, for they were the people who themselves made a treaty with the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) yet they were the ones who, each time, kept breaking their pledge to abide by the treaty. At the end of the verse, it was said: وَهُمْ لَا يَتَّقُونَ (and they do not fear Allah 56). This could also mean that, since these ill-fated people are drunk with worldly greed having. no concern for the life to come, therefore, they do not fear the punishment of the Hereafter. Then, it could also mean that such characterless people who break pledges do meet their evil end in this world, yet these are the kind of people who, because of their negligence and ignorance, do not fear it. Then, came the time when the whole world saw that these people tasted the punishment for the evil role they played. Like Abu Jahl, the chief of the disbelievers, Ka&b ibn Ashraf, the chief of the Jews, was killed and the rest of the Jews of Madinah were expelled from the city.

تیسری آیت (آیت) اَلَّذِيْنَ عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِيْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّهُمْ لَا يَتَّقُوْنَ ۔ یہ آیت یہود مدینہ بنو قریظہ اور بنو نضیر کے متعلق ہے۔ پچلی آیتوں میں مشرکین مکہ پر میدان بدر میں مسلمانوں کے ہاتھوں عذاب الہی نازل ہونے کا ذکر اور پچھلی امتوں کے کفار سے ان کی تمثیل کا بیان ہوا تھا۔ اس آیت میں اس ظالم جماعت کا ذکر ہے جو ہجرت مدینہ کے بعد مسلمانوں کے لئے مار آستین بنی اور جو ایک طرف مسلمانوں کے ساتھ صلح و آشتی کی دعویدار تھی دوسری طرف مشرکین مکہ کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتی تھی۔ یہ لوگ مذہبًا یہود تھے اور جس طرح مشرکین مکہ میں اسلام کے خلاف سب سے بڑا علمبردار ابوجہل تھا اسی طرح یہود مدینہ میں اس کا علمبردار کعب بن اشرف تھا۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ہجرت کے بعد مدینہ طیبہ میں رونق افروز ہوئے، مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے اقتدار کو دیکھ کر یہ لوگ مرعوب تو ہوئے مگر دل میں اسلام دشمنی کی آگ ہمیشہ سلگتی رہتی تھی۔ اسلامی سیاست کا تقاضا تھا کہ جہاں تک ممکن ہو یہود مدینہ کو کسی نہ کسی معاہدہ کے تحت ساتھ لگایا جائے۔ تاکہ وہ مکہ والوں کو مدد نہ پہنچائیں۔ یہود بھی اپنی مرعوبیت کی بنا پر اسی کے خواہشمند تھے۔ اسلامی سیاست کا پہلا قدم اسلامی قومیت : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ طیبہ پہنچ کر اسلامی سیاست کی سب سے پہلی بنیاد اس کو بنایا کہ مہاجرین و انصار کی وطنی اور قومی عصبیتوں کو ختم کرکے ایک نئی قومیت اسلام کے نام پر قائم فرمائی مہاجرین و انصار کے مختلف قبائل کو آپس میں بھائی بھائی بنادیا۔ اور آپ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے انصار کے باہمی اختلافات جو صدیوں سے چلے آرہے تھے سب کو دور فرما کر آپس میں بھی اور مہاجرین کے ساتھ بھی بھائی بنادیا۔ دوسرا قدم معاہدہ یہود : اس سیاست کا دوسرا قدم یہ تھا کہ حریف مقابل دو تھے ایک مشرکین مکہ جن کی ایذاؤں نے مکہ چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا۔ دوسرے یہود مدینہ جو اب مسلمانوں کے پڑوسی بن گئے تھے ان میں سے یہود کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا۔ جس کا عہدنامہ مفصل لکھا گیا اس معاہدہ کی پابندی اطراف مدینہ کے سب یہودیوں پر اور اس طرف تمام مہاجرین و انصار پر عائد تھی۔ معاہدہ کا پورا متن البدایہ والنہایہ ابن کثیر میں اور سیرت ابن ہشام وغیرہ میں مفصل موجود ہے اس کا سب سے اہم جزء یہ تھا کہ باہمی اختلاف کے وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فیصلہ سب کے لئے واجب التعمیل ہوگا، دوسرا جزء یہ تھا کہ یہود مدینہ مسلمانوں کے خلاف کسی دشمن کو ظاہرا یا باطنا کوئی امداد نہیں دیں گے۔ لیکن ان لوگوں نے غزوہ بدر کے وقت عہد شکنی کرکے مشرکین مکہ کو اسلحہ اور سامان جنگ سے مدد پہنچائی۔ مگر جب غزوہ بدر کا انجام مسلمانوں کی فتح مبین اور کفار کی ہزیمت و شکست کی صورت میں سامنے آیا تو پھر ان لوگوں پر رعب غالب ہوا اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے حاضر ہو کر عذر کیا کہ اس مرتبہ ہم سے غلطی ہوگئی اس کو معاف فرما دیں آئندہ عہد شکنی نہیں کریں گے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسلامی حلم و کرم جو آپ کا شعار تھا اس کی بنا پر دوبارہ معاہدہ کی تجدید فرمالی۔ مگر یہ لوگ اپنی سرشت سے مجبور تھے غزوہ احد میں مسلمانوں کی ابتدائی شکست اور نقصان کا علم ہو کر ان کے حوصلے بڑھ گئے۔ اور ان کا سردار کعب بن اشرف خود سفر کرکے مکہ پہنچا اور مشرکین مکہ کو اس پر آمادہ کیا گیا کہ اب وہ پوری تیاری کے ساتھ مسلمانوں پر حملہ کریں اور یہود مدینہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ یہ دوسری عہد شکنی تھی جو ان لوگوں نے اسلام کے خلاف کی۔ آیت مذکورہ میں اس بار بار کی عہد شکنی کا ذکر فرما کر ان لوگوں کی شرارت بیان کی گئی ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جن سے آپ نے معاہدہ کرلیا مگر یہ ہر مرتبہ اپنے عہد کو توڑتے رہے۔ آخر آیت میں ارشاد فرمایا وَّهُمْ لَا يَتَّقُوْنَ ۔ یعنی یہ لوگ ڈرتے نہیں۔ اس کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ یہ بدنصیب لوگ چونکہ ہوس دنیا میں مست وبے ہوش ہیں آخرت کی فکر ہی نہیں اس لئے آخرت کے عذاب سے نہیں ڈرتے۔ اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ ایسے بدکردار عہد شکن لوگوں کا جو انجام بد اس دنیا میں ہوا کرتا ہے یہ لوگ اپنی غفلت و نادانی کی وجہ سے اس سے نہیں ڈرتے۔ پھر ساری دنیا نے آنکھوں سے دیکھ لیا کہ ان لوگوں نے اپنی اس بدکرداری کی سزا چکھی۔ ابو جہل کی طرح کعب بن اشرف مارا گیا، اور یہود مدینہ جلا وطن کئے گئے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلَّذِيْنَ عٰہَدْتَّ مِنْہُمْ ثُمَّ يَنْقُضُوْنَ عَہْدَہُمْ فِيْ كُلِّ مَرَّۃٍ وَّہُمْ لَا يَتَّقُوْنَ۝ ٥٦ عهد العَهْدُ : حفظ الشیء ومراعاته حالا بعد حال، وسمّي الموثق الذي يلزم مراعاته عَهْداً. قال : وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كانَ مَسْؤُلًا[ الإسراء/ 34] ، أي : أوفوا بحفظ الأيمان، قال : لا يَنالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ [ البقرة/ 124] ( ع ھ د ) العھد ( ض ) کے معنی ہیں کسی چیز کی پیہم نگہہ داشت اور خبر گیری کرنا اس بنا پر اس پختہ وعدہ کو بھی عھد کہاجاتا ہے جس کی نگہداشت ضروری ہو ۔ قرآن میں ہے : وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كانَ مَسْؤُلًا[ الإسراء/ 34] اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے میں ضرور پرسش ہوگی ۔ یعنی اپنی قسموں کے عہد پورے کرو ۔ لا يَنالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ [ البقرة/ 124] کہ ظالموں کے حق میں میری ذمہ داری پوری نہیں ہوسکتی ۔ نقض النَّقْضُ : انْتِثَارُ العَقْدِ مِنَ البِنَاءِ والحَبْلِ ، والعِقْدِ ، وهو ضِدُّ الإِبْرَامِ ، يقال : نَقَضْتُ البِنَاءَ والحَبْلَ والعِقْدَ ، وقد انْتَقَضَ انْتِقَاضاً ، والنِّقْضُ المَنْقُوضُ ، وذلک في الشِّعْر أكثرُ ، والنَّقْضُ كَذَلِكَ ، وذلک في البِنَاء أكثرُ «2» ، ومنه قيل للبعیر المهزول : نِقْضٌ ، ومُنْتَقِض الأَرْضِ من الكَمْأَةِ نِقْضٌ ، ومن نَقْضِ الحَبْل والعِقْد استُعِيرَ نَقْضُ العَهْدِ. قال تعالی: الَّذِينَ عاهَدْتَ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنْقُضُونَ عَهْدَهُمْ [ الأنفال/ 56] ، الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ [ البقرة/ 27] ، ( ن ق ض ) النقض یہ ابرام کی ضد ہے اور اس کے معنی کسی چیز کا شیزازہ بکھیرنے کے ہیں جیسے نقضت البناء عمارت کو ڈھانا الحبل رسی کے بل اتارنا العقد گرہ کھولنا النقج والنقض یہ دونوں بمعنی منقوض آتے ہیں لیکن بکسر النون زیادہ تر عمارت کے لئے آتا ہے اور بفتح النون کا عام استعمال اشعار کے متعلق ہوتا ہے اسی سے دبلے اونٹ اور زمین کی پرت کو جو کھمبی وغیرہ کے نکلنے سے پھٹ جاتی ہے نقض کہا جاتا ہے پھر نقض الحبل والعقد سے استعارہ کے طور پر عہد شکنی کے لئے بھی نقض کا لفظ استعمال ہوتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ ہر بار اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں ۔ الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ [ البقرة/ 27] جو خدا کے اقرار کو ۔۔۔۔ توڑ دیتے ہیں ۔ اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو ان کو نہ توڑو ۔ وَلا تَنْقُضُوا الْأَيْمانَ بَعْدَ تَوْكِيدِها[ النحل/ 91] تقوي والتَّقْوَى جعل النّفس في وِقَايَةٍ مما يخاف، هذا تحقیقه، قال اللہ تعالی: فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] التقویٰ اس کے اصل معنی نفس کو ہر اس چیز ست بچانے کے ہیں جس سے گزند پہنچنے کا اندیشہ ہو لیکن کبھی کبھی لفظ تقوٰی اور خوف ایک دوسرے کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] جو شخص ان پر ایمان لا کر خدا سے ڈرتا رہے گا اور اپنی حالت درست رکھے گا ۔ ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٥٦) اب انکی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے کہ آپ بنوقریظہ سے بہت دفعہ مرتبہ وعہد لے چکے لیکن وہ ہر دفعہ بدعہدی کرتے ہیں اور اس چیز سے بالکل نہیں ڈرتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٥٦ (اَلَّذِیْنَ عٰہَدْتَّ مِنْہُمْ ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَہْدَہُمْ فِیْ کُلِّ مَرَّۃٍ وَّہُمْ لاَ یَتَّقُوْنَ ) ۔ یہ اشارہ یہود مدینہ کی طرف ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آتے ہی یہودیوں سے مذاکرات شروع کیے اور نتیجتاً مدینہ کے تینوں یہودی قبائل سے شہر کے مشترکہ دفاع کا معاہدہ کرلیا۔ پروفیسر منٹگمری واٹ (١٩٠٩ ء تا ٢٠٠٦ ء) نے اس معاہدے کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک بہت بڑا مدبرانہ کارنامہ قرار دیا ہے۔ اس نے اس سلسلے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معاملہ فہمی اور سیاسی بصیرت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ظاہری طور پر اگرچہ یہودی اس معاہدے کے پابند تھے مگر خفیہ طور پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں سے بھی باز نہیں آتے تھے۔ انہوں نے ہر مشکل مرحلے پر اس معاہدے کا پاس نہ کرتے ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دشمنوں کے ساتھ ساز باز کی ‘ حتیٰ کہ غزوۂ احزاب کے انتہائی نازک موقع پر قریش کو خفیہ طور پر پیغامات بھجوائے کہ آپ لوگ باہر سے شہر پر حملہ کردیں ‘ ہم اندر سے تمہاری مدد کریں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

41. This refers especially to the Jews. After arriving in Madina, the Prophet (peace be on him) concluded a treaty of mutual co-operation and good neighbourliness with them. Not only did the Prophet (peace be on him) take the initiative in this connection, he also tried his best to maintain pleasant relations with them. The Prophet (peace be on him) also felt greater affinity with the Jews than with the polytheists of Makka. As a rule he always showed preference to the customs and practices of the People of the Book over those of the polytheists. But somehow the Jewish rabbis and scholars were irked by the Prophet's preaching of pure monotheism and moral uprightness, let alone his scathing criticism of the deviations which appeared in Jewish belief and conduct. They were constantly engaged, therefore, in efforts to sabotage the new religious movement. In this respect, theyleft no stone unturned. They collaborated with the hypocrites who were apparently an integral part of the Muslim body-politic. To serve the same end they fanned flames to rejuvenate the old animosities between the Aws and Khazraj which had brought about bloodshed and fratricide in pre-Islamic times. They attempted to hatch conspiracies against Islam in collaboration with the Quraysh and other tribes. What was all the more deplorable was that they indulged in these nefarious activities despite their treaty of friendship and co-operation with the Prophet (peace be on him). When the Battle of Badr took place, they took it for granted that the Muslims would not be able to survive the very first attack of the Quraysh. However, when the outcome of the battle dashed their hopes, they became all the more spiteful. Apprehending that the victory in the Battle of Badr would help the Muslims consolidate their position, they carried out their hostile activities against Islam even more vigorously'. Ka'b b. Ashraf, a Jewish chief, went to Makka personally and recited stirring elegies for their dead warriors with a view to provoking the Quray'sh into hostile action against the Muslims. It was the same Ka'b b. Ashraf who considered the Muslim victory in the Battle of Badr such a catastrophe that he regarded death to be better than life. In his own words: 'The belly of the earth has become preferable to us than its back.' (Ibn Hisham, vol. 2. p. 51 - Ed.) Banu Qaynuqa', a Jewish tribe, in brazen violation of their agreement of friendship and alliance with the Muslims, took to indecent molestation and teasing the Muslim women who passed through their quarters. When the Prophet (peace be on him) reproached them for this shameful conduct, they threatened the Prophet (peace be on him), saying: 'Do not be deluded by your encounter with a people who had no knowledge of warfare, and so you had good luck with them. By God, if we were to wage war against you, you will know that we are the men.'(lbn Hisham, vol. 2, p. 47 - Ed.)

سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :41 یہاں خاص طور پر اشارہ ہے یہود کی طرف ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ میں تشریف لانے کے بعد سب سے پہلے انہی کے ساتھ حسن جوار اور باہمی تعاون و مددگاری کا معاہدہ کیا تھا اور اپنی حد تک پوری کوشش کی تھی کہ ان سے خوشگوار تعلقات قائم رہیں ۔ نیز دینی حیثیت سے بھی آپ یہود کو مشرکین کی بہ نسبت اپنے قریب تر سمجھتے تھے اور ہر معاملہ میں مشرکین کے بالمقابل اہل کتاب ہی کے طریقہ کو ترجیح دیتے تھے ۔ لیکن ان کے علماء اور مشائخ کو توحیدخالص اور اخلاق صالحہ کی وہ تبلیغ اور اعتقادی و عملی گمراہیوں پر وہ تنقید اور اقامت دین حق کی وہ سعی ، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کر رہے تھے ، ایک آن نہ بھاتی تھی اور ان کی پیہم کوشش یہ تھی کہ یہ نئی تحریک کسی طرح کامیاب نہ ہونے پائے ۔ اسی مقصد کے لیے وہ مدینہ کے منافق مسلمانوں سے ساز باز کرتے تھے ۔ اسی کے لیے وہ اوس اور خَزرَج کے لوگوں میں ان پرانی عدادتوں کو بھڑکاتے تھے جو اسلام سے پہلے ان کے درمیان کشت و خون کی موجب ہوا کرتی تھیں ۔ اسی کے لیے قریش اور دوسرے مخالف اسلام قبیلوں سے ان کی خفیہ سازشیں چل رہی تھیں اور یہ حرکات اس معاہدہ دوستی کے باوجود ہو رہی تھیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے درمیان لکھا جا چکا تھا ۔ جب جنگ بدر واقع ہوئی تو ابتدا میں ان کو توقع تھی کہ قریش کی پہلی ہی چوٹ اس تحریک کا خاتمہ کر دے گی ۔ لیکن جب نتیجہ ان کی توقعات کے خلاف نکلا تو ان کے سینوں کی آتش حسد اور زیادہ بھڑک اُٹھی ۔ انہوں نے اس اندیشہ سے کہ بدر کی فتح کہیں اسلام کی طاقت کو ایک مستقل ”خطرہ“ نہ بنا دےاپنی مخالفانہ کوششوں کو تیز تر کر دیا ۔ حتٰی کہ ان کا ایک لیڈر کعب بن اشرف ( جو قریش کی شکست سنتے ہی چیخ اُٹھا تھا کہ آج زمین کا پیٹ ہمارے لیے اس کی پیٹھ سے بہتر ہے ) خود مکہ گیا اور وہاں سے اس نے ہیجان انگیز مرثیے کہہ کہہ کر قریش کو انتقام کا جوش دلا یا ۔ اس پر بھی ان لوگوں نے بس نہ کی ۔ یہودیوں کے قبیلہ بنی قینُقاع نے معاہدہ حسن جوار کے خلاف ان مسلمان عورتوں کو چھیڑنا شروع کیا جو ان کی بستی میں کسی کام سے جاتی تھیں ۔ اور جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس حرکت پر ملامت کی تو انہوں نے جواب میں دھمکی دی کہ” یہ قریش نباشد ، ہم لڑنے مرنے والے لوگ ہیں اور لڑنا جانتے ہیں ۔ ہمارے مقابلہ میں آؤ گے تب تمہیں پتہ چلے گا کہ مرد کیسے ہوتے ہیں ۔ “

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

38: اس سے مراد وہ یہودی ہیں جو مدینہ منورہ کے آس پاس آباد تھے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے معاہدہ فرمایا تھا کہ وہ اور مسلمان آپس میں امن کے ساتھ رہیں گے اور ایک دوسرے کے دشمن کا ساتھ نہیں دیں گے، یہودیوں نے بار بار اس عہد کی خلاف ورزی کی تھی اور خفیہ طور پر کفار مکہ کے ساتھ ساز باز کرتے رہتے تھے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(8:56) الذین عاھدت منھم۔ بدل ہے الذین کفروا کا یہ لوگ ہیں جن سے (جب بھی) آپ نے معاہدہ کیا۔ ینفقون۔ مضارع جمع مذکر غائب نقض مصدر (باب نصر) وہ توڑتے ہیں۔ فی کل مرۃ۔ ہربار۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 6 اوپر کی آیت میں جب تمام کفار کا یہ وصف بیان فرمایا کہ وہ ظالم ہیں تو اب یہاں بعض کفار کی خصوصی شرارتون کا ذکر فرمایا۔ ( کبیر) وھم لا یتقون، کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہے کہ وہ بد عہدی کے انجام سے نہیں ڈرتے، ان سے مراد خاص طو پر مدینہ منورہ کے یہودی ہیں جن سے مدینہ منورہ پہنچ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حسن جوار اور باہمی تعاون کا معاہدہ کیا تھا لیکن اسلام کی بڑھتی ہوئی قوت انہیں ایک نظر نہ بھائی تھی چناچہ کبھی وہ اوس خزرج کے کے درمیان جاہلی عصبیت ابھار کر ان کو آپس میں لڑانے کی کوشش کرتے اور کبھی اسلام کے دشمنوں کی ہتھیاروں سے مدد کر کے معاہدہ باربار خلاف ورزی کرتے اور جب ان سے کہا جاتا تو کہہ دیتے کہ ہمیں یاد نہیں رہا تھا لیکن جوں ہی موقع ملتا پھر کوئی ایسی حرکت کر گزرتے جو معاہدہ کے خلاف ہوتی حتی کہ اس معاہدہ کے ہوتے ہوئے ان کا سردار کعب بن اشرف ( جو بدر میں قریش کی شکست سے انتہائی سیخ پا ہوا تھا) مکہ پہنچا اور وہاں مقتولین کفار بدر کے ہیجان انگیز مرثیے پڑھ کر قریش کے نو جوانوں کو مسلمانوں انتقام لینے کا جوش دلا تا رہا۔ ایسے ہی لوگ ہیں جن کو یہاں سر الدوآبہ ( بد ترین جانور) فرمایا ہے۔ ( از ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

10۔ سبب نزول اس آیت کا یہود بنی قریظہ کی عہد شکنی ہے کہ انہوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عہد کیا تھا کہ ہم آپ کے مخالفین کو مدد نہ دیں گے اور پھر بھی غزوہ احزاب میں مشرکین کو مدد دی اور بھی چند بار ایسا ہوچکا تھا ہر بار کہہ دیتے تھے کہ ہم بھول گئے پھر تازہ عہد کرتے تھے پھر ایسا ہی کرتے تھے اس پر ان آیتوں میں آپ کو حکم ہوا ان سے قتال کا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : گزشتہ سے پیو ستہ : آل فرعون جیسا کردار اختیار کرنے والے لوگ جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔ رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ پہنچنے کے فوراً بعد اہل مدینہ سے بقائے باہمی کا معاہدہ کیا جسے تاریخ میں میثاق مدینہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس میں آپ نے مدینے کے یہودیوں اور باسیوں سے طے کیا کہ اگر کوئی مدینہ پر حملہ آور ہوگا تو ہم سب مل کر شہر کا دفاع کریں گے۔ اس عہد کی رو سے یہودی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیف تھے لیکن جب کفار نے بدر کی طرف پیش قدمی کی تو اس موقع پر یہودیوں کی ہمدردیاں اہل مکہ کے ساتھ تھیں اور انھوں نے میثاق مدینہ کی پرواہ نہ کی۔ جب بدر میں مسلمان کا میاب ہوئے تو یہودیوں کے سب سے بڑا قبیلہ بنو قریظہ نے آپ سے معذرت کی اور دوبارہ معاہدہ کیا کہ آئندہم ایسی غلطی نہیں کریں گے لیکن غزوۂ خندق کے موقع پر انھوں نے دوبارہ اہل مکہ کے ساتھ ساز باز کی جس کے نتیجہ میں نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں مدینہ سے نکل جانے کا حکم صادر فرمایا جس کی تفصیل تاریخ اور سیرت کی کتابوں میں موجود ہے یہاں یہودیوں کی اسی عہد شکنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انھوں نے بار بار عہد شکنی کی اور آئندہ بھی یہ لوگ اس حرکت سے ڈرنے اور رکنے والے نہیں ہیں۔ اگر عہد شکن لوگ کسی جنگ میں قابو آجائیں تو ان پر خوب سختی کرنی چاہیے تاکہ جنگ سے پیچھے رہ جانے والے لوگ عبرت حاصل کریں اگر ان لوگوں سے یہ خطرہ ہو کہ یہ آڑے وقت میں پھر عہد شکنی کے مرتکب ہوں گے تو مسلمانوں کو بھی حق ہے کہ وہ ان سے کیے ہوئے عہد کو توڑ دیں لیکن اس موقع پر دو باتوں کا خیال رکھنا لازم ہے ایک تو بد عہد قوم سے عہد توڑتے وقت ضروری ہے کہ ان کی عہد شکنی بالکل عیاں ہوچکی ہو۔ دوسری بات یہ ہے کہ ان سے جنگ کرنے سے پہلے عہد توڑا جائے یعنی عہد توڑنے میں مسلمانوں کی طرف سے کسی قسم کا دھوکا اور بد نیتی شامل نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ کفار کے ساتھ بھی خیانت کرنے کو پسند نہیں کرتا۔ یہاں خیانت سے پہلی مراد اخلاقی اور سیاسی خیانت ہے جس طرح مالی خیانت حرام ہے اسی طرح سیاسی اور اخلاقی خیانت بھی ناجائز ہے۔ اس ہدایت کے ساتھ ہی کفار کو خبر دار کردیا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو کبھی عاجز اور بےبس نہیں کرسکتے اور اس کا دوسرا مفہوم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جو مسلمان حالت جنگ میں کفار کے ساتھ کسی قسم کی خیانت نہیں کرتے انھیں عاجز اور بےبس نہیں کیا جاسکتا۔ مؤرخین نے یہاں عجیب واقعہ نقل فرمایا ہے کہ حضرت معاویہ (رض) نے اہل روم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جب معاہدہ ختم ہونے کے قریب آیا تو انھوں نے عساکر اسلام کو رومیوں کی سرحد کی طرف پیش قدمی کا حکم دیا جونہی فوج حرکت میں آئی حضرت امیر معاویہ (رض) کو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان سنا یا گیا کہ یہ دشمن سے بھی عہد شکنی جائز نہیں اخلاقی خیانت ہے جس سے منع کیا گیا ہے امیر المومنین معاویہ (رض) نے یہ حدیث سنتے ہی فوجوں کو واپس بلا لیا۔ (عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ (رض) عَنِ النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ آیَۃُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ إِذَا حَدَّثَ کَذَبَ وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ ) [ رواہ البخاری : کتاب الایمان، باب علامۃ المنافق ] ” حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا منافق کی تین نشانیاں ہیں۔ 1 جب بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے۔ 2 جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے۔ 3 جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرتا ہے۔ “ (عَنْ ابْنِ عُمَر (رض) عَنِ النَّبِیِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ مَثَلُ الْمُنَافِقِ کَمَثَلِ الشَّاۃِ الْعَاءِرَۃِ بَیْنَ الْغَنَمَیْنِ تَعِیرُ إِلٰی ہَذِہِ مَرَّۃً وَإِلٰی ہَذِہِ مَرَّۃً ) [ رواہ مسلم : کتاب صفات المنافقین ] ” حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بیان نقل کرتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا منافق کی مثال دو ریوڑوں کے درمیان بکری کی ہے کبھی ایک طرف جاتی ہے اور کبھی دوسری جانب۔ “ مسائل ١۔ عہد شکن لوگوں پر سختی کرنی جائز ہے۔ ٢۔ کفار کی سیاسی اور جنگی خیانت کے مقابلے میں عہد شکنی کرنا جائز ہے کیونکہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اَلْحَرْبُ خُدْعَۃٌ۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ ٤۔ کافر اللہ تعالیٰ کو کبھی بےبس اور عاجز نہیں کرسکتے۔ تفسیر بالقرآن بدترین لوگ : ١۔ مالدار بخل کو اپنے لیے اچھا تصور کرتے ہیں حالانکہ وہ ان کے لیے برا ہے۔ (آل عمران : ١٨٠) ٢۔ اللہ کے راستہ سے گمراہ لوگوں کا بد ترین ٹھکانہ ہے۔ (المائدۃ : ٦٠) ٣۔ بہرے، گونگے بےعقل لوگ چوپاؤں سے بدتر ہیں۔ (الانفال : ٢٢) ٤۔ بدترین لوگوں کو منہ کے بل جہنم میں پھینکا جائے گا۔ (الفرقان : ٣٤) ٥۔ بدترین ظالموں کا برا ٹھکانہ ہے۔ (ص : ٥٥) ٦۔ بدترین لوگ جہنم کی آگ میں ہمیشہ رہیں گے۔ (البینۃ : ٦) ٧۔ بدترین لوگوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے جہنم کی آگ کا وعدہ کیا ہے۔ (الحج : ٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں کا رویہ یہ ہے کہ یہ جو عہد بھی کرتے ہیں اسے توڑتے ہیں۔ تو اس طرح وہ انسانیت کے ایک اہم خاصہ یعنی وفائے عہد سے پاک ہوگئے ہیں ، یہ ہر قید و بند سے اس طرح آزاد ہوگئے ہیں جس طرح بہائم آزاد ہوتے ہیں ، اگرچہ بہائم تو اپنے فطری ضابطے کے اندر جکڑے ہوئے ہیں اور ان لوگوں کے لیے چونکہ کوئی جبری فطری ضابطہ نہیں اس لیے وہ اللہ کے نزدیک بہائم سے بھی بد تر مخلوق تصور ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ کہ جن کے عہد و پیمان پر کوئی مطمئن نہ ہو اور ان کی ہمسائیگی محفوظ نہ ہو۔ ان کے لیے یہی موزوں جزاء و سزا ہے کہ ان کو امن و اطمینان سے محروم کردیا جائے۔ جس طرح خود انہوں نے دوسرے لوگوں کو امن سے محروم کردیا ہے۔ ان کی سزا یہ ہے کہ ان کو خوفزدہ کردیا جائے ، علاقے سے نکال دیا جائے اور ان کے ہاتھ توڑ کر رکھ دیے جائیں۔ ان پر ایسی ضرب لگائی جائے کہ نہ صرف و خوفزدہ ہوجائیں بلکہ ان کے پیچے رہنے والے تمام لوگوں کے لیے یہ ضرب عبرت بن جائے۔ جس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے یہ حکم ہے۔ اسی طرح آپ کے بعد کے آنے والوں کے لیے بھی یہی حکم ہے۔ اگر ان کو ایسے لوگوں سے واسطہ پڑے تو یہی رویہ اختیار کریں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کافر لوگ معاہدہ کے بعد غدر کرتے ہیں انہیں عبرت ناک سزا دو صاحب روح المعانی لکھتے ہیں کہ پہلی آیت (اَلَّذِیْنَ عٰھَدْتَّ مِنْھُمْ ) میں یہود بنی قریظہ کا تذکرہ ہے ان لوگوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے معاہدہ کیا تھا کہ آپ کے مقابلہ میں کسی کی مدد نہ کریں گے۔ پھر انہوں نے ہتھیار دے کر مشرکین کی مدد کی جب ان سے سوال کیا گیا تو کہنے لگے کہ ہم بھول گئے تھے۔ اس کے بعد پھر معاہدہ کیا تو اسے بھی توڑ دیا اور غزوۂ خندق میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دشمنوں کے مددگار بن گئے۔ ان کا سردار (کعب بن اشرف) مکہ معظمہ گیا اور اس نے مشرکین مکہ سے معاہدہ کیا کہ ہم تمہارے ساتھ مل کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کریں گے۔ اسی کو فرمایا (ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَھْدَھُمْ فِیْ کُلِّ مَرَّۃٍ ) (پھر ہر مرتبہ اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں) (وَّ ھُمْ لَا یَتَّقُوْنَ ) اور وہ اللہ سے نہیں ڈرتے اور عہد شکنی کی بد نامی سے بھی نہیں بچتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

56 یہ بدترین خلائق وہ لوگ ہیں جن کی حالت یہ ہے کہ آپ ان سے بارہا عہد لے چکے ہیں مگر وہ ہر بار اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور وہ عہد شکنی سے بالکل نہیں ڈرتے۔ یعنی وہ کافر بھی آل فرعون کی طرح نقض عہد کے خوگر اور عادی تھے اسی طرح یہ بھی بار بار آپ سے عہد کرتے ہیں کہ اب ایسا نہیں ہوگا اور ہم آپ کے خلاف کوئی سازش نہیں کریں گے لیکن ہر بار عہد شکنی کرتے ہیں اور آپ کے خلاف سازشیں شروع کردیتے ہیں اور یہ نقص عہد سے ذرا پرہیز نہیں کرتے غالباً بنی قریضہ کے یہود کی عہد شکنی کا ذکر ہے۔