Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 56

سورة الأنفال

اَلَّذِیۡنَ عٰہَدۡتَّ مِنۡہُمۡ ثُمَّ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَہُمۡ فِیۡ کُلِّ مَرَّۃٍ وَّ ہُمۡ لَا یَتَّقُوۡنَ ﴿۵۶﴾

The ones with whom you made a treaty but then they break their pledge every time, and they do not fear Allah .

جن سے آپ نے عہد و پیمان کر لیا پھر بھی وہ اپنے عہد و پیمان کو ہر مرتبہ توڑ دیتے ہیں اور بالکل پرہیز نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
عٰہَدۡتَّ
عہد لیا آپ نے
مِنۡہُمۡ
ان سے
ثُمَّ
پھر
یَنۡقُضُوۡنَ
وہ توڑ دیتے ہیں
عَہۡدَہُمۡ
اپنے عہد کو
فِیۡ کُلِّ
ہر
مَرَّۃٍ
بار
وَّہُمۡ
اور وہ
لَایَتَّقُوۡنَ
نہیں وہ ڈرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جن لوگوں سے
عٰہَدۡتَّ
عہد باندھا آپ نے
مِنۡہُمۡ
اُن سے
ثُمَّ
پھر
یَنۡقُضُوۡنَ
وہ توڑ دیتے ہیں
عَہۡدَہُمۡ
عہد اپنا
فِیۡ کُلِّ مَرَّۃٍ
ہر بار میں
وَّہُمۡ
اور وہ
لَایَتَّقُوۡنَ
نہیں وہ ڈرتے
Translated by

Juna Garhi

The ones with whom you made a treaty but then they break their pledge every time, and they do not fear Allah .

جن سے آپ نے عہد و پیمان کر لیا پھر بھی وہ اپنے عہد و پیمان کو ہر مرتبہ توڑ دیتے ہیں اور بالکل پرہیز نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ لوگ جنہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عہد کیا۔ پھر وہ ہر بار ہی اپنے عہد کو توڑ دیتے ہیں اور (اللہ تعالیٰ سے) ڈرتے نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں سے آپ نے عہد باندھا پھر وہ ہربار اپنا عہد توڑ دیتے ہیں اوروہ نہیں ڈرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those from whom you have taken a pledge, then they break their pledge each time, and they do not fear Allah.

جن سے تو نے معاہدہ کیا ہے ان میں سے پھر وہ توڑتے ہیں اپنا عہد ہر بار اور وہ ڈر نہیں رکھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جن سے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ نے معاہدہ کیا تھا پھر وہ ہر مرتبہ اپنا عہد توڑ دیتے ہیں اور وہ (اس بارے میں) ڈرتے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(especially) those with whom you entered into a covenant and then they broke their covenant time after time, and who do not fear Allah.

﴿خصوصاً﴾ ان میں سے وہ لوگ جن کے ساتھ تو نے معاہدہ کیا پھر وہ ہر موقع پر اس کو توڑتے ہیں اور ذرا خدا کا خوف نہیں کرتے ۔ 41

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ وہ ہیں جن سے تم نے عہد لے رکھا ہے ، اس کے باوجود یہ ہر مرتبہ اپنے عہد کو توڑ دیتے ہیں اور ذرا نہیں ڈرتے ۔ ( ٣٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ کافر وہ ہیں) جن سے تو نے عہد کیا پھر ہر بار وہ اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور (اللہ تعالیٰ سے) نہیں ڈرتے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ لوگ کہ ان میں سے جن سے آپ (صلح کا) وعدہ کرتے ہیں پھر وہ ہر بار اپنا وعدہ توڑ دیتے ہیں اور (اللہ سے) نہیں ڈرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ بھی بدترین ہیں جنہوں نے آپ سے معاہدہ کیا پھر انہوں نے اپنے معاہدہ کو ہر مرتبہ توڑ ڈالا اور وہ (اس کے برے انجام سے بھی) نہیں ڈرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں سے تم نے (صلح کا) عہد کیا ہے پھر وہ ہر بار اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں اور (خدا سے) نہیں ڈرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They with whom thou covenantedest, then they break their covenant every time, and they fear not.

جن سے آپ (بار بار) عہد لے چکے ہیں پھر بھی اپنا عہد وہ ہر بار توڑ ڈالتے ہیں اور وہ ڈرتے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن سے تم نے عہد لیا ، پھر وہ اپنا عہد ہر بار توڑ دیتے ہیں اور وہ ڈرتے نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ لوگ ہیں جن سے آپ ( ﷺ ) نے ( باربار ) معاہدہ فرمایا پھر ہر بار وہ اپنے معاہدے کو توڑتے رہے اور وہ نہیں ڈرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں سے آپ نے صلح کا عہد کیا ہے، پھر وہ ہر بار عہد کو توڑ ڈالتے ہیں اور اللہ سے نہیں ڈرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(خاص کر وہ) جن سے آپ نے عہد لیا پھر وہ (ناہنجار) توڑ دیتے ہیں اپنے عہد کو ہر مرتبہ، اور وہ ڈرتے نہیں، عہد شکنی اور اس کے انجام سے)

Translated by

Noor ul Amin

وہ لوگ جن سے آپ نے عہد کیا پھروہ ہربارہی اپنے عہدکو توڑدیتے ہیں اور ( اللہ سے ) ڈرتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جن سے تم نے معاہدہ کیا تھا پھر ہر بار اپنا عہد توڑ دیتے ہیں ( ف۱۰٦ ) اور ڈرتے نہیں ( ف۱۰۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ( وہ ) لوگ ہیں جن سے آپ نے ( بارہا ) عہد لیا پھر وہ ہر بار اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور وہ ( اللہ سے ) نہیں ڈرتے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) جن لوگوں سے آپ نے ( کئی بار صلح کا ) معاہدہ کیا اور انہوں نے ہر بار اسے توڑا ۔ اور وہ ( اللہ سے ) نہیں ڈرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They are those with whom thou didst make a covenant, but they break their covenant every time, and they have not the fear (of Allah).

Translated by

Muhammad Sarwar

who make promises but break them every time, and who have no piety.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are those with whom you made a covenant, but they break their covenant every time and they do not have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those with whom you make an agreement, then they break their agreement every time and they do not guard (against punishment).

Translated by

William Pickthall

Those of them with whom thou madest a treaty, and then at every opportunity they break their treaty, and they keep not duty (to Allah).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिनसे आपने अहद लिया फिर वे अपना अहद हर बार तोड़ देते हैं और वे डरते नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن کی یہ کیفیت ہے کہ آپ ان سے (کئی بار) عہد لے چکے ہیں (مگر) پھر (بھی) وہ ہر بار اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور وہ (عہد شکنی سے) ڈرتے نہیں۔ (10) (56)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن سے آپ نے عہدلیا وہ ہر بار اپنا عہد توڑدیتے ہیں اور وہ نہیں ڈرتے۔ (٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(خصوصا) ان میں سے وہ لوگ جن کے ساتھ تونے معاہدہ کیا پھر وہ ہر موقع پر اس کو توڑتے ہیں اور ذرا خدا کا خوف نہیں کرتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن سے آپ نے معاہدہ کیا پھر وہ اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں اور وہ نہیں ڈرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جن سے تو نے معاہدہ کیا ہے ان میں سے پھر وہ توڑتے ہیں اپنا عہد ہر بار اور وہ ڈر نہیں رکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن کی حالت یہ ہے کہ آپ ان سے بارہا عہد لے چکے ہیں مگر وہ ہر مرتبہ اپنا عہد توڑ ڈالتے ہیں اور وہ عہد شکنی سے ذرا نہیں ڈرتے۔