Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 57

سورة الأنفال

فَاِمَّا تَثۡقَفَنَّہُمۡ فِی الۡحَرۡبِ فَشَرِّدۡ بِہِمۡ مَّنۡ خَلۡفَہُمۡ لَعَلَّہُمۡ یَذَّکَّرُوۡنَ ﴿۵۷﴾

So if you, [O Muhammad], gain dominance over them in war, disperse by [means of] them those behind them that perhaps they will be reminded.

پس جب کبھی تو لڑائی میں ان پر غالب آجائے انہیں ایسی مار مار کہ ان کے پچھلے بھی بھاگ کھڑے ہوں ہو سکتا ہے کہ وہ عبرت حاصل کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِمَّا
پھر اگر
تَثۡقَفَنَّہُمۡ
آپ پائیں انہیں
فِی الۡحَرۡبِ
جنگ میں
فَشَرِّدۡ
تو مار بھگائیں
بِہِمۡ
ان کے ذریعے
مَّنۡ
انہیں جو
خَلۡفَہُمۡ
پیچھے ہیں ان کے
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَذَّکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت پکڑیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِمَّا
لہٰذا اگر
تَثۡقَفَنَّہُمۡ
آپ پالیں انہیں
فِی الۡحَرۡبِ
جنگ میں
فَشَرِّدۡ بِہِمۡ
تو آپ (مار ) بھگائیں اُن کے ذریعے
مَّنۡ
جو
خَلۡفَہُمۡ
اُن کے پیچھے ہیں
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَذَّکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت پکڑیں
Translated by

Juna Garhi

So if you, [O Muhammad], gain dominance over them in war, disperse by [means of] them those behind them that perhaps they will be reminded.

پس جب کبھی تو لڑائی میں ان پر غالب آجائے انہیں ایسی مار مار کہ ان کے پچھلے بھی بھاگ کھڑے ہوں ہو سکتا ہے کہ وہ عبرت حاصل کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے عہد شکن لوگ اگر آپ کو میدان جنگ میں مل جائیں تو انہیں عبرتناک سزا دیں تاکہ ان کے پچھلے سبق حاصل کریں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لہٰذااگرآپ انہیں کسی جنگ میں پائیں تو جو ان کے پیچھے ہیں، ان کے ذریعے ماربھگائیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, if you find them in war, make them an example (deterrent) for those behind them, so that they take a lesson.

سو اگر کبھی تو پائے ان کو لڑائی میں تو ان کو ایسی سزا دے کہ دیکھ کر بھاگ جائیں ان کے پچھلے تاکہ ان کو عبرت ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہیں جنگ میں پاجائیں تو ان کو ایسی سزا دیں کہ جو ان کے پیچھے ہیں ان کو بھی خوف زدہ کردیں تاکہ وہ عبرت حاصل کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So if you meet them in war, make of them a fearsome example for those who follow them that they may he admonished.

پس اگر یہ لوگ تمہیں لڑائی میں مل جائیں تو ان کی ایسی خبر لو کہ ان کے بعد جو دوسرے لوگ ایسی روش اختیار کرنے والے ہوں ان کے حواس باختہ ہو جائیں ۔ 42 توقع ہے کہ بد عہدوں کے اس انجام سے وہ سبق لیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا اگر کبھی یہ لوگ جنگ میں تمہارے ہاتھ لگ جائیں تو ان کو سامان عبرت بنا کر ان لوگوں کو بھی تتر بتر کر ڈالو جو ان کے پیچھے ہیں ، تاکہ وہ یاد رکھیں ۔ ( ٣٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر (اے پیغمبر) اگر لڑائی میں تو ان پر قابو پائے تو ان کو سخت سزا دے کر ان کافروں پر رعب ڈال جو ان کے پیچھے ہیں تاکہ ان کو عبرت ہو 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو اگر آپ ان کو میدان جنگ میں پائیں تو ان کو ایسی سزا دیں کہ جو ان کے پس پشت ہیں وہ بھی بھاگ جائیں ہوسکتا ہے کہ وہ اس سے عبرت حاصل کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر تم (ایسے لوگوں کو) جنگ میں پائو تو ان کو ایسی سزا دو جو ان کے بعد آنے والے بھی یاد رکھیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم ان کو لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان کے پس پشت ہیں وہ ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں عجب نہیں کہ ان کو (اس سے) عبرت ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore if thou over-takest them in war, disperse thou through them those behind them, that haply they may be admonished.

سو اگر آپ انہیں جنگ میں پاجائیں تو ان کے ذریعہ سے ان لوگوں کو منتشر کردیں جو ان کے علاوہ ہیں تاکہ وہ لوگ سمجھ جائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر تم انہیں جنگ میں پاجاؤ تو ( انہیں ایسی مار مارو کہ ) جو ان کے پیچھے ہیں ان کو بھی تتر بتر کردو ، تاکہ ان کے ہوش ٹھکانے ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر آپ انہیں لڑائی کے میدان میں پائے جائیں تو انہیں ایسی سزا دیں کہ اس کی وجہ سے و ان کے پیچھے ہیں بھاگ جائیں تاکہ انہیں عبرت ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر آپ ان کو لڑائی میں پائیں تو انہیں ایسی سزا دیں کہ جو لوگ ان کے پس پشت ہوں وہ ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں عجب نہیں کہ ان کو اس سے عبرت ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس اگر تم نے قابو پالیا ان پر جنگ میں تو (ان کی ایسی خبر لو کہ) تتر بتر اور (حواس باختہ) کردو ان کے ذریعے ان کو جو ان کے پیچھے ہیں، تاکہ وہ سبق لے سکیں،

Translated by

Noor ul Amin

ایسے عہدشکن لوگ اگرآپکومیدان جنگ میں مل جائیں توانہیں عبرتناک سزادیں تاکہ ان کے پیچھے سبق حاصل کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اگر تم انہیں کہیں لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسا قتل کرو جس سے ان کے پس ماندوں کو بھگاؤ ( ف۱۰۸ ) اس امید پر کہ شاید انہیں عبرت ہو ( ف۱۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو اگر آپ انہیں ( میدانِ ) جنگ میں پالیں تو ان کے عبرت ناک قتل کے ذریعے ان کے پچھلوں کو ( بھی ) بھگا دیں تاکہ انہیں نصیحت حاصل ہو

Translated by

Hussain Najfi

پس اگر وہ جنگ میں آپ کے ہاتھ آجائیں تو ( انہیں ایسی عبرتناک سزا دیں کہ ) جو ان کے بعد والے ہیں ( ان کے پشت پناہ ہیں ) ان کو منتشر کر دیں ۔ تاکہ وہ اس سے عبرت حاصل کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye gain the mastery over them in war, disperse, with them, those who follow them, that they may remember.

Translated by

Muhammad Sarwar

When you capture the (unbelievers) during a fight, teach them a lesson so that they thereafter will always be aware of the threat of your power.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So if you gain the mastery over them in war, then disperse those who are behind them, so that they may learn a lesson.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore if you overtake them in fighting, then scatter by (making an example of) them those who are in their rear, that they may be mindful.

Translated by

William Pickthall

If thou comest on them in the war, deal with them so as to strike fear in those who are behind them, that haply they may remember.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अगर आप उनको लड़ाई में पाओ तो उनको ऐसी सज़ा दो कि जो उनके पीछे हैं वे भी देख कर भाग जाएं; ताकि उन्हें इबरत हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اگر آپ لڑائی میں ان لوگوں پر قابو پائیں تو ان (پر حملہ کرکے اس) کے ذریعہ سے اور لوگوں کو جو کہ ان کے علاوہ ہیں منتشر کردیجئیے تاکہ وہ لوگ سمجھ جاویں۔ (57)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اگر کبھی آپ انہیں لڑائی میں پاہی لیں تو ان پر کاری ضرب کے ساتھ ان کو بھگا دیں جو ان کے پیچھے ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اگر یہ لوگ تمہیں لڑائی میں مل جائیں تو ان کی ایسی خبر لو کہ ان کے بعد دوسرے جو لوگ ایسی روش اختیار کرنے والے ہوں ، ان کے حواس باختہ ہوجائیں توقع ہے کہ بد عہدوں کے اس انجام سے وہ سبق لیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر آپ ان کو جنگ میں پالیں تو ان کے ذریعہ ان لوگوں کو منتشر کردیجیے جو ان کے پیچھے ہیں تاکہ ان کو عبرت حاصل ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو اگر کبھی تو پائے ان کو لڑائی میں تو ان کو ایسی سزا دے کہ دیکھ کر بھاگ جائیں ان کے پچھلے تاکہ ان کو عبرت ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پس اگر لڑائی میں ایسے عہد شکن آپ کے ہاتھ لگ جائیں تو ان کو ایسی سزا دیجئے کہ آپ اس سزا کی وجہ سے ان کافروں کو جو ان کے پیچھے ہیں منتشر کردیں تاکہ وہ عبرت حاصل کریں