Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 61

سورة الأنفال

وَ اِنۡ جَنَحُوۡا لِلسَّلۡمِ فَاجۡنَحۡ لَہَا وَ تَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۶۱﴾

And if they incline to peace, then incline to it [also] and rely upon Allah . Indeed, it is He who is the Hearing, the Knowing.

اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو بھی صلح کی طرف جھک جا اور اللہ پر بھروسہ رکھ یقیناً وہ بہت سننے جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
جَنَحُوۡا
وہ مائل ہوں
لِلسَّلۡمِ
صلح کےلیے
فَاجۡنَحۡ
تو آپ بھی مائل ہو جائیے
لَہَا
اس کے لیے
وَتَوَکَّلۡ
اور توکل کیجیے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
اِنَّہٗ
بےشک وہ
ہُوَ
وہ ہے
السَّمِیۡعُ
جو سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
جَنَحُوۡا
وہ مائل ہوں
لِلسَّلۡمِ
صلح کے لیے
فَاجۡنَحۡ
تو آپ مائل ہوجائیں
لَہَا
اس کے لیے
وَتَوَکَّلۡ
اور آپ بھروسہ کریں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
اِنَّہٗ
بلاشبہ وہ
ہُوَ
وہی ہے
السَّمِیۡعُ
سب کچھ سننے والا
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا
Translated by

Juna Garhi

And if they incline to peace, then incline to it [also] and rely upon Allah . Indeed, it is He who is the Hearing, the Knowing.

اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو بھی صلح کی طرف جھک جا اور اللہ پر بھروسہ رکھ یقیناً وہ بہت سننے جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے صلح پر آمادہ ہوجائیے۔ یقینا وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر وہ صلح کے لیے مائل ہوجائیں توآپ بھی اس کے لئے مائل ہوجائیں اور آپ اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ کریں ، بلاشبہ وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they tilt towards peace, you tilt towards it, and place your trust in Allah. Surely, He is the All-Hearing, the All-Knowing.

اور اگر وہ جھکیں صلح کی طرف تو تو بھی جھک اسی طرف اور بھروسہ کر اللہ پر، بیشک وہی ہے سننے والا جاننے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر وہ اپنے بازو جھکا دیں امن کے لیے تو آپ بھی جھک جائیں اس کے لیے اور اللہ پر توکل کیجیے یقیناً وہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If they incline to peace, incline you as well to it, and trust in Allah. Surely He is All-Hearing. All-Knowing.

اور اے نبی ، اگر دشمن صلح و سلامتی کی طرف مائل ہوں تو تم بھی اس کے لیے آمادہ ہو جاؤ اور اللہ پر بھروسہ کرو ، یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر وہ لوگ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی اس کی طرف جھک جاؤ ( ٤٤ ) اور اللہ پر بھروسہ رکھو ، یقین جانو وہی ہے جو ہر بات سنتا ، سب کچھ جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر کافر صلح کی طرف جھکیں تو تو بھی صلح کی طرف جھک جا 6 اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کر بیشک وہ سنتا جانتا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی اس طرف مائل ہوجائیے اور اللہ پر بھروسہ رکھئے بیشک وہ سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر وہ صلح کی طرف جھک جائیں تو آپ بھی صلح کے لئے جھک جائیے اور اللہ پر بھروسہ کیجئے بیشک وہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ لوگ صلح کی طرف مائل ہوں تو تم بھی اس کی طرف مائل ہو جاؤ اور خدا پر بھروسہ رکھو۔ کچھ شک نہیں کہ وہ سب کچھ سنتا (اور) جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they incline unto peace, then thou mayest incline thereunto, and rely thou on Allah; verily He is the Hearer, the Knower.

اور اگر وہ جھکیں صلح کی طرح تو (آپ کو اختیار ہے کہ) آپ بھی اس طرف جھک جائیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیے بیشک وہ خوب سننے والا ہے اور خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ مطالحت کی طرف جھکیں تو تم بھی اس کیلئے جھک جائیو اور اللہ پر بھروسہ رکھیو ۔ بیشک وہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ اگر صلح کیلئے آمادہ ہو جائیں تو آپ بھی صلح کی طرف مائل ہو جائیے اور اﷲ ( تعالیٰ ) پر بھروسا کیجیے بیشک وہ سننے والے جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ لوگ صلح کی طرف مائل ہوں تو تم بھی صلح کی طرف مائل ہوجاؤ۔ اور اللہ پر بھروسہ رکھو کچھ شک نہیں کہ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر جھک جائیں یہ لوگ صلح (صفائی) کی طرف تو تم بھی جھک جاؤ اس کی طرف اور بھروسہ بہرحال اللہ ہی پر رکھنا، بیشک وہی ہے سنتا (ہر کسی کو، اور) جانتا (سب کچھ)

Translated by

Noor ul Amin

اوراگروہ صلح کی طرف مائل ہوں توآپ بھی اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے صلح پر آمادہ ہوجائیں یقینًا وہ سب سننے والا جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی جھکو ( ف۱۱۸ ) اور اللہ پر بھروسہ رکھو ، بیشک وہی ہے سنتا جانتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ ( کفار ) صلح کے لئے جھکیں تو آپ بھی اس کی طرف مائل ہوجائیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں ۔ بیشک وہی خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی اس کی طرف مائل ہو جائیں ۔ اور اللہ پر بھروسہ رکھیں بے شک وہ بڑا سننے والا ، بڑا علم والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if the enemy incline towards peace, do thou (also) incline towards peace, and trust in Allah: for He is One that heareth and knoweth (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

If they (the unbelievers) propose peace, accept it and trust in God. God is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But if they incline to peace, you also incline to it, and trust in Allah. Verily, He is the All-Hearer, the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they incline to peace, then incline to it and trust in Allah; surely He is the Hearing, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

And if they incline to peace, incline thou also to it, and trust in Allah. Lo! He, even He, is the Hearer, the Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर वह सुलह की तरफ़ झुकें तो आप भी उसके लिए झुक जाइए और अल्लाह पर भरोसा रखिए, बेशक वह सुनने वाला, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر وہ (کفار) صلح کی طرف جھکیں تو آپ بھی اس طرف جھک جائیے اور اللہ پر بھروسہ رکھئیے بلاشبہ وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔ (61)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی اس کی طرف مائل ہوجائیں اور اللہ پر بھروسہ کریں بیشک وہ سب کچھ سننے اور سب کچھ جاننے والا ہے۔ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی اگر دشمن صلح و سلامتی کی طرف مائل ہوں تو تم بھی اس کے لیے آمادہ ہوجاؤ اور اللہ پر بھروسہ کرو ، یقینا وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ لوگ صلح کے لیے مائل ہوجائیں تو آپ بھی اس کے لیے مائل ہوجائیں۔ اور اللہ پر بھروسہ کیجیے۔ بیشک وہ سننے والا جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ جھکیں صلح کی طرف تو تو بھی جھک اسی طرف اور بھروسہ کر اللہ پر بیشک وہی ہے سننے والا جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر کافر صلح کی طرف جھکیں تو آپ بھی صلح کی طرف مائل ہوجائے اور خدا پر بھروسہ رکھئے بلاشبہ وہی سننے والا جاننے والا ہے