Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 67

سورة الأنفال

مَا کَانَ لِنَبِیٍّ اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہٗۤ اَسۡرٰی حَتّٰی یُثۡخِنَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ تُرِیۡدُوۡنَ عَرَضَ الدُّنۡیَا ٭ۖ وَ اللّٰہُ یُرِیۡدُ الۡاٰخِرَۃَ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۶۷﴾

It is not for a prophet to have captives [of war] until he inflicts a massacre [upon Allah 's enemies] in the land. Some Muslims desire the commodities of this world, but Allah desires [for you] the Hereafter. And Allah is Exalted in Might and Wise.

نبی کے ہاتھ میں قیدی نہیں چاہییں جب تک کہ ملک میں اچھی خون ریزی کی جنگ نہ ہو جائے ۔ تم تو دنیا کے مال چاہتے ہو اور اللہ کا ارادہ آخرت کا ہے اور اللہ زور آور باحکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
کَانَ
ہے
لِنَبِیٍّ
کسی نبی کے لیے
اَنۡ
کہ
یَّکُوۡنَ
ہوں
لَہٗۤ
اس کے لیے
اَسۡرٰی
قیدی
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُثۡخِنَ
وہ اچھی طرح خون بہا دے
فِی الۡاَرۡضِ
میں زمین
تُرِیۡدُوۡنَ
تم چاہتے ہو
عَرَضَ
سامان
الدُّنۡیَا
دنیا کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَزِیۡزٌ
خوب زبردست ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں
کَانَ
ہے
لِنَبِیٍّ
کسی نبی کے لیے
اَنۡ
یہ کہ
یَّکُوۡنَ
ہوں
لَہٗۤ
اُس کے لیے
اَسۡرٰی
قیدی
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُثۡخِنَ
وہ خوب خون بہا لے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
تُرِیۡدُوۡنَ
تم چاہتے ہو
عَرَضَ
سازو سامان
الدُّنۡیَا
دُنیا کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

It is not for a prophet to have captives [of war] until he inflicts a massacre [upon Allah 's enemies] in the land. Some Muslims desire the commodities of this world, but Allah desires [for you] the Hereafter. And Allah is Exalted in Might and Wise.

نبی کے ہاتھ میں قیدی نہیں چاہییں جب تک کہ ملک میں اچھی خون ریزی کی جنگ نہ ہو جائے ۔ تم تو دنیا کے مال چاہتے ہو اور اللہ کا ارادہ آخرت کا ہے اور اللہ زور آور باحکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نبی کے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ اس کے پاس جنگی قیدی آتے تاآنکہ زمین (میدان جنگ) میں کافروں کو اچھی طرح قتل نہ کردیا جاتا۔ تم دنیا کا مال چاہتے ہو جبکہ اللہ (تمہارے لیے) آخرت چاہتا ہے۔ اور اللہ ہی غالب اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کسی نبی کے لائق نہیں کہ اس کے پاس قیدی ہوں، یہاں تک کہ وہ زمین میں (کافروں کا) خوب خون بہالے، تم دنیاکا سازوسامان چاہتے ہو اور اللہ تعالیٰ آخرت کو چاہتا ہے اور اللہ تعالی ٰ سب پر غالب،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is not for a prophet that there remain prisoners with him until he has had a thorough blood-shed in the land. You want things of this world while Allah wants the Hereafter (for you). And Allah is Mighty, Wise.

نبی کو نہیں چاہئے کہ اپنے ہاں رکھے قیدیوں کو جب تک خوب خونریزی نہ کرلے ملک میں، تم چاہتے ہو اسباب دنیا کا، اور اللہ کے ہاں چاہئے آخرت، اور اللہ زور آور ہے حکمت والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کسی نبی کے لیے یہ زیبا نہیں کہ اس کے قبضے میں قیدی ہوں جب تک کہ وہ (کافروں کو قتل کر کے) زمین میں خوب خونریزی نہ کر دے تم دنیا کا سازو سامان چاہتے ہو اور اللہ کے پیش نظر آخرت ہے۔ اور اللہ زبردست حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It behoves not a Prophet to take captives until he has sufficiently suppressed the enemies in the land. You merely seek the gains of the world whereas Allah desires (for you the good) of the Hereafter. Allah is All-Mighty, All-Wise.

کسی نبی کے لیے یہ زیبا نہیں ہے کہ اس کے پاس قیدی ہوں جب تک کہ وہ زمین میں دشمنوں کو اچھی طرح کچل نہ دے ۔ تم لوگ دنیا کے فائدے چاہتے ہو ، حالانکہ اللہ کے پیشِ نظر آخرت ہے ، اور اللہ غالب اور حکیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ بات کسی نبی کے شایان شان نہیں ہے کہ اس کے پاس قیدی رہیں ( ٤٧ ) جب تک کہ وہ زمین میں ( دشمنوں کا ) خون اچھی طرح نہ بہا چکا ہو ( جس سے ان کا رعب پوری طرح ٹوٹ جائے ) تم دنیا کا سازوسامان چاہتے ہو اور اللہ ( تمہارے لیے ) آخرت ( کی بھلائی ) چاہتا ہے اور اللہ صاحب اقتدار بھی ہے ، صاحب حکمت بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پیغمبر کو نہیں چاہیے کہ اس کے پاس قیدی رہیں جب تک ملک میں (کافروں کو) خوب قتل نہ کرے 4 تم دنیا کا سامان چاہتے ہو 5 اور اللہ تعالیٰ (تم کو) آخرت (کا ثواب دینا) چاہتا ہے اور اللہ تعالیٰ زبردست ہے، حکم والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پیغمبر کو شایان نہیں کہ ان کے قبضے میں قیدی رہیں (بلکہ قتل کیے جائیں) جب تک وہ زمین میں (کفار کی) اچھی طرح خوں ریزی نہ کرلیں تم لوگ دنیا کا مال اسباب چاہتے ہو اور اللہ آخرت (کی مصلحت) کو چاہتے ہیں اور اللہ زبردست ہیں حکمت والے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ اس کے قبضے میں قیدی ہوں جب تک کہ ان کو اچھی طرح کچل نہ ڈالے۔ (کیا تم ) دنیا کا (تھوڑا سا) سامان چاہتے ہو۔ حالانکہ اللہ تو آخرت دینا چاہتا ہے اور اللہ زبردست ہے حکم والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پیغمبر کو شایان نہیں کہ اس کے قبضے میں قیدی رہیں جب تک (کافروں کو قتل کر کے) زمین میں کثرت سے خون (نہ) بہا دے۔ تم لوگ دنیا کے مال کے طالب ہو۔ اور خدا آخرت (کی بھلائی) چاہتا ہے۔ اور خدا غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It behoveth not a prophet that he should have captives until he hath greatly slaughtered in the land. Ye seek the gear of the world, while Allah seeketh the Hereafter; and Allah is Mighty, Wise.

نبی کی شان کے لائق نہیں کہ اس کے قیدی (باقی) رہیں جب تک وہ زمین میں اچھی طرح خون ریزی نہ کرلے تم لوگ دنیا کا مال اسباب چاہتے ہو اور اللہ (تمہارے لئے) آخرت کو چاہتا ہے اور اللہ بڑا قوت والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کوئی نبی اس بات کا روادار نہیں ہوتا کہ اس کو قیدی ہاتھ آئیں یہاں تک کہ وہ اس کیلئے ملک میں خونریزی برپا کردے ۔ یہ تم ہو جو دنیا کے سروسامان کے طالب ہو ، اللہ تو آخرت چاہتا ہے اور اللہ غالب اور حکم والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

نبی ( ﷺ ) کی شان کے یہ مناسب نہیں کہ ان کے پاس قیدی موجود رہیں یہاں تک کہ وہ زمین میں اچھی طرح خون نہ بہالیں ۔ تم دنیا کا سامان چاہتے ہو اور اﷲ ( تعالیٰ ) ( تمہارے لیے ) آخرت چاہتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) زبردست ہیں ، حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پیغمبر کی شان کے خلاف ہے کہ اس کے قبضہ میں قیدی رہیں جب تک کفار کو قتل کرکے زمین میں کثرت سے خون نہ بہا دے تم لوگ دنیا کے مال کے طلب گار ہو۔ اور اللہ آخرت کی بھلائی چاہتا ہے۔ اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کسی نبی کی یہ شان نہیں کہ ان کے پاس قیدی رہیں، یہاں تک کہ وہ زور کچل دے زمین میں (کفر اور اس کے علم برداروں کا) تم لوگ چاہتے ہو دنیا کے (عارضی اور فانی) فائدے، جب کہ اللہ چاہتا ہے (تمہارے لئے) آخرت (اور اس کی حقیقی اور ابدی کامیابی) اور اللہ بڑا ہی زبردست، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

نبی کے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ اس کے پاس جنگی قیدی آتے حتیٰ کہ زمین ( میدان جنگ ) میں کافروں کو اچھی طرح قتل نہ کردیا جاتاتم دنیاکامال چاہتے ہوجبکہ اللہ ( تمہارے لئے ) آخرت چاہتا ہے اور اللہ ہی غالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کسی نبی کو لائئق نہیں کہ کافروں کو زندہ قید کرلے جب تک زمین میں ان کا خون خوب نہ بہائے ( ف۱۲٤ ) تم لوگ دنیا کا مال چاہتے ہو ( ف۱۲۵ ) اور اللہ آخرت چاہتا ہے ( ف۱۲٦ ) اور اللہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

کسی نبی کو یہ سزاوار نہیں کہ اس کے لئے ( کافر ) قیدی ہوں جب تک کہ وہ زمین میں ان ( حربی کافروں ) کا اچھی طرح خون نہ بہا لے ۔ تم لوگ دنیا کا مال و اسباب چاہتے ہو ، اور اللہ آخرت کی ( بھلائی ) چاہتا ہے ، اور اللہ خوب غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ بات نبی کے شایانِ شان نہیں ہے کہ اس کے لیے قیدی ہوں ۔ جب تک وہ زمین میں خوب خون ریزی نہ کرے ( فتنہ کو کچل نہ دے ) تم دنیا کا مال و متاع چاہتے ہو اور اللہ آخرت چاہتا ہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not fitting for a prophet that he should have prisoners of war until he hath thoroughly subdued the land. Ye look for the temporal goods of this world; but Allah looketh to the Hereafter: And Allah is Exalted in might, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Prophet is not supposed to take any captives to strengthen his position on the earth. You want worldly gains but God wants the life hereafter for you. God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is not (fitting) for a Prophet that he should have prisoners of war until he has fought (his enemies thoroughly) in the land. You desire the goods of this world, but Allah desires (for you) the Hereafter. And Allah is All-Mighty, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It is not fit for a prophet that he should take captives unless he has fought and triumphed in the land; you desire the frail goods of this world, while Allah desires (for you) the hereafter; and Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

It is not for any prophet to have captives until he hath made slaughter in the land. Ye desire the lure of this world and Allah desireth (for you) the Hereafter, and Allah is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किसी नबी के लिए लायक़ नहीं कि उसके पास क़ैदी हों जब तक वह ज़मीन में अच्छी तरह ख़ूंरेज़ी न कर ले, तुम दुनिया के असबाब चाहते हो और अल्लाह आख़िरत को चाहता है, और अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

نبی کی شان کے لائق نہیں کہ ان کے قیدی باقی رہیں (بلکہ قتل کردیے جائیں) جب تک کہ وہ زمین میں اچھی طرح (کفار کی) خونریزی نہ کرلیں۔ تم تو دنیا کا مال اسباب چایتے ہو اور اللہ تعالیٰ آخرت (کی مصلحت) کو چاہتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ بڑے زبردست بڑے حکمت والے ہیں۔ (67)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کسی نبی کے لائق نہیں کہ اس کے ہاں قیدی ہوں، یہاں تک کہ وہ زمین میں خون نہ بہالے تم دنیا کا سامان چاہتے ہو اور اللہ آخرت کو چاہتا ہے اور اللہ سب پر غالب حکمت والا ہے۔ (٦٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کسی نبی کے لیے یہ زیبا نہیں ہے کہ اس کے پاس قیدی ہوں جب تک کہ وہ زمین میں دشمنوں کو اچھی کچل نہ دے۔ تم لوگ دنیا کے فائدے چاہتے ہو ، حالانکہ اللہ کے پیش نظر آخرت ہے اور اللہ غالب اور حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نبی کی شان کے لائق نہیں کہ ان کے پاس قیدی موجود رہیں جب تک کہ وہ زمین میں اچھی طرح خون ریزی نہ کرلے، تم دنیا کا سامان چاہتے ہو اور اللہ آخرت کو چاہتا ہے، اور اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نبی کو نہیں چاہیے کہ اپنے ہاں رکھے قیدیوں کو جب تک خوب خونریزی نہ کرلے ملک میں تم چاہتے ہو اسباب دنیا کا اور اللہ کے ہاں چاہیے آخرت اور اللہ زور آور ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

نبی کی شان کے یہ بات شایاں نہیں کہ اس کے قبضے میں قیدی باقی رہیں جب تک کہ وہ ملک میں خوب خون ریزی نہ کرلے تم لوگ دنیوی مال و متاع کے خواہاں ہو اور اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آخرت کے ثواب کا خواہاں ہے اور اللہ کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے۔