Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 73

سورة الأنفال

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بَعۡضُہُمۡ اَوۡلِیَآءُ بَعۡضٍ ؕ اِلَّا تَفۡعَلُوۡہُ تَکُنۡ فِتۡنَۃٌ فِی الۡاَرۡضِ وَ فَسَادٌ کَبِیۡرٌ ﴿ؕ۷۳﴾

And those who disbelieved are allies of one another. If you do not do so, there will be fitnah on earth and great corruption.

کافر آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ملک میں فتنہ ہوگا اور زبردست فساد ہو جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
اَوۡلِیَآءُ
مددگار ہیں
بَعۡضٍ
بعض کے
اِلَّا
اگر نہیں
تَفۡعَلُوۡہُ
تم کرو گے ایسا
تَکُنۡ
ہو گا
فِتۡنَۃٌ
فتنہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَفَسَادٌ
اور فساد
کَبِیۡرٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بَعۡضُہُمۡ
بعض اُن میں سے
اَوۡلِیَآءُ
دوست ہیں
بَعۡضٍ
بعض کے
اِلَّا
اگر نہ
تَفۡعَلُوۡہُ
تم کرو گے ایسا
تَکُنۡ
ہو گا
فِتۡنَۃٌ
فتنہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَفَسَادٌ
اور فساد
کَبِیۡرٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieved are allies of one another. If you do not do so, there will be fitnah on earth and great corruption.

کافر آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ملک میں فتنہ ہوگا اور زبردست فساد ہو جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کافر ہیں تو وہی ایک دوسرے کے وارث ہیں ہیں۔ اگر تم ایسا نہ کرو گے تو ملک میں فتنہ اور بڑا فساد بپا ہوجائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاوہ ایک دوسرے کے دوست ہیں،اگر تم یہ نہ کرو گے توزمین میں بڑافتنہ اوربہت بڑافسادہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who disbelieve are friends to each other. If you do not do so, there shall be disorder on the earth, and a great corruption.

اور جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں، اگر تم یوں نہ کرو گے تو فتنہ پھیلے گا ملک میں اور بڑی خرابی ہوگی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں اگر تم یہ (اِن قواعد و ضوابط کی پابندی) نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ پھیلے گا اور بہت بڑا فساد برپا ہوجائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And those who disbelieve. they are allies of one another; and unless you act likewise. there will be oppression in the world and great corruption.

جو لوگ منکرِ حق ہیں وہ ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ اگر تم یہ نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہو گا ۔ 52

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے وہ آپس میں ایک دوسرے کے والی وارث ہیں ، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہوگا ۔ ( ٥٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر ایک دوسرے کے وارث ہوں گے (یا ایک دوسرے کے مددگار ہیں) اگر تم ایسا نہ کرو گے 8 تو ملک میں دھوم مچ جائے گی اور بڑی خرابی پڑے گی 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ کافر ہیں وہ باہم ایک دوسرے کے دوست (وارث) ہیں اور اگر تم اس (حکم مذکورہ) پر عمل نہ کرو گے تو دنیا میں فتنہ اور بڑا فساد پھیلے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ ایکدوسرے کے ساتھی ہیں۔ اگر تم نے یہ نہ کیا تو زمین میں فتنہ اور بہت بڑا فساد پیدا ہوجائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ کافر ہیں (وہ بھی) ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ تو (مومنو) اگر تم یہ (کام) نہ کرو گے تو ملک میں فتنہ برپا ہو جائے گا اور بڑا فساد مچے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve: they shall be heirs unto one anot her. if ye do this not, a sedition there will be in the land and a great corruption.

اور جو لوگ کافر ہیں وہ باہم ایک دوسرے کے وارث ہیں ۔ اگر یہ نہ کرو گے تو زمین میں (بڑا) فتنہ اور بڑا فساد پھیل جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے کفر کیا وہ آپس میں ایک دوسرے کے حامی ومددگار ہیں ۔ تو اگر یہ نہ کرو گے تو ملک میں ظلم اور بڑا فساد ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا وہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں ۔ اگر تم ( ان احکامات پر ) عمل نہیں کروگے تو زمین میں بڑا فتنہ اور بڑا فساد ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ کافر ہیں وہ بھی ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ تو مومنو ! اگر تم یہ کام نہ کرو گے تو ملک میں فتنہ برپا ہوجائے گا۔ اور بڑا فساد مچے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر و باطل پر، وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست (اور وارث) ہیں، اگر تم لوگ ایسا نہیں کرو گے (اے مسلمانو ! ) تو زمین میں بڑا فتنہ اور فساد برپا ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

کافرآپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں ، اگرتم ایسانہ کروگے ( یعنی مسلمانوں سے دوستی اور کافروں سے ترک تعلقات ) توملک میں فتنہ اور بڑا فسادبرپاہوجا ئیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں ( ف۱٤۱ ) ایسا نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد ہوگا ( ف۱٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے مددگار ہیں ، ( اے مسلمانو! ) اگر تم ( ایک دوسرے کے ساتھ ) ایسا ( تعاون اور مدد و نصرت ) نہیں کرو گے تو زمین میں ( غلبۂ کفر و باطل کا ) فتنہ اور بڑا فساد بپا ہو جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کافر ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے کے حامی و مددگار ہیں اگر تم ایسا نہیں کروگے تو زمین میں بڑا فتنہ اور فساد پھیل جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers are protectors, one of another: Unless ye do this, (protect each other), there would be tumult and oppression on earth, and great mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers are each other's friends. If you (the believers) do not keep the same among yourselves in the land, there will come into being widespread idolatry and great evil.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieve are allies of one another, (and) if you (Muslims) do not do so (protect one another), there will be Fitnah on the earth, and great corruption.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who disbelieve, some of them are the guardians of others; if you will not do it, there will be in the land persecution and great mischief.

Translated by

William Pickthall

And those who disbelieve are protectors one of another - If ye do not so, there will be confusion in the land, and great corruption.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग मुनकिर हैं वे एक-दूसरे के दोस्त हैं अगर तुम ऐसा न करोगे तो ज़मीन में फ़ित्ना फैलेगा और बड़ा फ़साद होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ کافر ہیں وہ باہم ایک دوسرے کے وارث ہیں (1) اگر اس (حکم مذکور) پر عمل نہ کروگے تو دنیا میں بڑا فتنہ اور بڑا فساد پھیلے گا۔ (73)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اگر تم یہ نہ کروگے تو زمین میں بڑافتنہ اور بہت بڑافساد ہوگا۔ “ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ منکر حق ہیں ، وہ ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر یہ نہ کروگے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہوگا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں اگر تم ایسا نہ کرو گے تو زمین میں بڑا فتنہ اور بڑا فساد ہوگا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں اگر تم یوں نہ کرو گے تو فتنہ پھیلے گا ملک میں اور بڑی خرابی ہوگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ کافر ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے کے وارث ہیں اگر اس حکم کی تعمیل نہ کروگے تو ملک میں بڑا فتنہ اور بڑا فساد برپا ہوگا۔