8 In Surah Al Haaqqah: 25, it was said that his record will be given him in his left hand but here "behind his back. ! This will probably be for the reason that he would already have lost aII hope that he would be given his record in his right hand, for he would be well aware of his misdeeds and sure to receive his record in his left hand. However, in order to avoid the humiliation of receiving it iu the left hand, in front of all mankind, he will withdraw his hand behind and so would receive it 'behind his back."
سورة الْاِنْشِقَاق حاشیہ نمبر :8
سورۃ الحاقۃ میں فرمایا گیا ہے کہ جس کا نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا ۔ اور یہاں ارشاد ہوا ہے کہ اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا ۔ غالباً اس کی صورت یہ ہو گی کہ وہ شخص اس بات سے تو پہلے ہی مایوس ہو گا کہ اسے دا ئیں ہاتھ میں نامہ اعمال ملے گا ، کیونکہ اپنے کرتوتوں سے وہ خوب واقف ہو گا اور اسے یقین ہو گا کہ مجھے نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں ملنے والا ہے ۔ البتہ ساری خلقت کے سامنے بائیں ہاتھ میں نامہ اعمال لیتے ہوئے اسے خفت محسوس ہو گی ، اس لیے وہ اپنا ہاتھ پیچھے کر لے گا ۔ مگر اس تدبیر سے یہ ممکن نہ ہو گا کہ وہ اپنا کچا چٹھا اپنے ہاتھ میں لینے سے بچ جائے ۔ وہ تو بہرحال اسے پکڑایا ہی جائے گا خواہ وہ ہاتھ آگے بڑھا کر لے یا پیٹھ کے پیچھے چھپا لے ۔