Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
اِتَّسَقَ |
يَتَّسِقُ |
اِتَسِقْ |
مُتَّسِق |
مُتَّسَق |
اِتِّسَاق |
اَلْوَسَقُ کے معنی متفرق چیزوں کو یکجا اکٹھا کرنے کے ہیں چنانچہ وَسَقْتُ (ض) اَلشَّیْئَ کے معنی ہیں:میں نے اس شے کے متفرق اجزاء کو اکھٹا کیا اور بوجھ کی معین مقدار۔مثلاً ایک اونٹ کے بار کو بھی وَسَقٌ کہا جاتا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ وسق ساٹھ صاع کے برابر ہوتا ہے۔اسی سے اَوْسَقْتُ الْبَعِیْرَ (افعال) ہے جس کے معنی اونٹ پر بوجھ لادنے کے ہیں۔ نَاقَۃٌ وَاسِقٌ:حاملہ اونٹنی۔اس کی جمع مَوَاسِیْقُ آتی ہے۔وَسَّقْتُُ الْحِنْطَۃَ:میں نے گیہوں کا ایک وسق بھرا۔ وَسَقَتِ الْعَیْنُ الْمَاَئَ:آنکھ پانیہ سے بھرگئی۔مشہور محاورہ ہے۔لَااَفْعَلْہٗ مَاوَقَتْ عَیْنِیْ الْمَائَ:کہ جب تک میری آنکھ میں پانی ہے (یعنی زندگی بھر) یہ کام نہیں کروں گا۔قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ الَّیۡلِ وَ مَا وَسَقَ) (۸۴۔۱۷) اور رات کی اور جن چیزوں کو اکٹھا کرلیتی ہے ان کی۔بعض نے کہا ہے کہ ماوسق سے مراد رات کی تاریکی ہے جبکہ پوری طرح چھاجائے۔اور بعض نے کہا ہے کہ ماوسق سے طوارق (رات میں واقع ہونے والے حوادث) مراد ہیں۔ اَلْوَسِیْقَۃُ:اونٹوں کے گلہ کو کہتے ہیں جیسے رُفْقَۃٌ کے معنی انسانوں کی جماعت کے ہیں۔اَلْاِتَسَاقُ کے معنی کسی چیز کے اجزاء کے مجتمع اور (پورے طور پر) اکٹھا ہوجانا کے ہیں چنانچہ فرمایا (وَ الۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ) (۸۴۔۱۸) اور چاند کی جب وہ کامل ہوجائے۔
Surah:84Verse:17 |
وہ اکٹھا کرے/ سمیٹ لے
it envelops
|