Surat ut Tariq

Surah: 86

Verse: 16

سورة الطارق

وَّ اَکِیۡدُ کَیۡدًا ﴿ۚۖ۱۶﴾

But I am planning a plan.

اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

And I am planning a plan. Then Allah says,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

16۔ 1 یعنی میں ان کی چالوں اور سازشوں سے غافل نہیں ہوں، میں بھی ان کے خلاف تدبیر کر رہا ہوں یا ان کی چالوں کا توڑ کر رہا ہوں، جو برے مقصد کے لئے ہو تو بری اور مقصد نیک تو بری نہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٢] کفار یہ چاہتے ہیں کہ ایسی چالیں چلیں، ایسی سازشیں تیار کریں، ایسے کارنامے سرانجام دیں جس سے قرآن کی دعوت کو شکست دی جاسکے۔ وہ اپنی پھونکوں سے اسلام کی شمع کو گل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے برعکس اللہ بھی ان کے مقابلہ میں ایک چال چل رہا ہے کہ وہ اس روشنی کو مکمل کرکے رہے گا اور کافروں کی کسی چال کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ واضح رہے کہ یہاں اللہ تعالیٰ نے کافروں کی چال یا خفیہ تدبیر کو لفظ کید سے تعبیر فرمایا پھر اس کے رد عمل کو اپنی طرف منسوب فرما کر اس کے لیے بھی کید کا لفظ استعمال فرمایا۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کو کسی چال یا خفیہ تدبیر کی ضرورت نہیں ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اہل عرب کا محاورہ ہے کہ وہ کسی بھی کام کے ردعمل کو اسی لفظ سے تعبیر کردیتے ہیں خواہ وہ اچھا ہو یا برا۔ اسے مشاکلہ کہتے ہیں اور اس کی وضاحت پہلے بھی کئی مقامات پر کی جاچکی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

9 That is, "I am planning that none of their devices should succeed so that they are utterly defeated in their designs, and the light which they are trying their utmost to put out, spreads far and wide.

سورة الطَّارِق حاشیہ نمبر :9 یعنی میں یہ تدبیر کر رہا ہوں کہ ان کی کوئی چال کامیاب نہ ہونے پائے ، اور یہ آخر کار منہ کی کھا کر رہیں ، اور وہ نور پھیل کر رہے جسے یہ بجھانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(86:16) واکید کیدا : اکید مضارع واحد متکلم کید (باب ضرب مصدر کیدا مفعول مطلق۔ میں بھی خفیہ حیلہ و تدبیر کرتا ہوں۔ یعنی ان کو ڈھیل دیتا ہوں (یعنی ان کو اس راستہ پر چلاتا ہوں کہ بالآخر وہ اپنی سازش میں ناکام رہیں۔ یا ان کو آخرت میں ان کے فریب کی سز ادوں گا) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 9 یعنی ایسی تدبیر کر رہا ہوں جس سے ان کے تمام مکر و فریب ناکام ہو کر رہ جائیں اور وہ اپنے جاں میں خود پھنس جائیں۔ مراد وہ استدراج ہے جس کے متعلق فرمایا : سنستدرجھم من حیث لایعمون و املی لھم ان کیدی مبین انہیں ہم درجہ بدرجہ اس طرح تباہی کی طرف لے جائیں گے کہا نہیں خبر تک نہ ہوگی میں انہیں مہلت دے رہا ہوں میری چال بڑی پختہ ہے۔ “ (اعراف 183182) ہجرت سے پہلے کفار مکہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قتل کرنے کی خفیہ اسکیم بنائی لیکن اللہ تعالیٰ نے بری طرح ناکام بنایا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

﴿وَّ اَكِيْدُ كَيْدًاۚۖ٠٠١٦﴾ (اور میں طرح طرح کی تدبیریں کرتا ہوں) ان لوگوں کی تدبیروں کا کاٹ مجھے معلوم ہے ان کی تدبیریں فیل ہوں گی میری تدبیر غالب آئے گی۔ ﴿ فَمَهِّلِ الْكٰفِرِيْنَ ﴾ (سو کافروں کو چھوڑیئے) یعنی ان کی حرکتوں سے غمگین نہ ہوجایئے۔ ﴿اَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا (رح) ٠٠١٧﴾ (انہیں تھوڑے دنوں کے لیے مہلت دیجئے) ۔ اس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تسلی ہے کہ آپ غمگین نہ ہوں آپ اپنا کام کرلیجئے تھوڑے دنوں بعد ہم ان پر عذاب نازل کریں گے، ہر کافر کو موت کے بعد عذاب تو ہونا ہی ہے۔ موت سے پہلے بھی عذاب ہوسکتا ہے جیسا کہ قریش مکہ غزوہٴ بدر میں مبتلائے عذاب ہوئے۔ وھذا آخر سورة الطارق والحمد للہ العلی الخلاق

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(16) اور میں بھی ان کی چالوں اور ان کے دائوں کے مختلف توڑکررہا ہوں یعنی میں ان کو ڈھیل دے رہا ہوں ہم اس پر متعدد بار بحث کرچکے ہیں کہ جو کید یا مکر کفار کی طرف منسوب ہے اس کے اور معنی ہیں اور حضرت حق تعالیٰ کی طرف جو کید منسوب ہے وہ جواباً کید ہے ورنہ اس کید کی جزا ہے جو کفار کید کرتے ہیں۔ سورہ اعراب میں گزر چکا ہے واملی لھم ان کیدی متین بڑی خوبی کی بات یہ ہے کہ اس قسم کی تمام آیتوں کا ترجمہ ہم نے حضرت مفتی اعظم (رح) کے الفاظ میں کیا ہے یہ الفاظ بھی حضرت مفتی صاحب قبلہ کے بتائے ہوئے ہیں۔ (رح) تعالیٰ واد خلہ فی النعیم۔