Surat ul Ghashiya

Surah: 88

Verse: 17

سورة الغاشية

اَفَلَا یَنۡظُرُوۡنَ اِلَی الۡاِبِلِ کَیۡفَ خُلِقَتۡ ﴿ٝ۱۷﴾

Then do they not look at the camels - how they are created?

کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح پیدا کئے گئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَلَا
کیا پھر نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھتے
اِلَی الۡاِبِلِ
طرف اونٹوں کے
کَیۡفَ
کیسے
خُلِقَتۡ
وہ پیدا کیے گئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَلَا
تو کیا نہیں 
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ دیکھتے 
اِلَی
طرف 
الۡاِبِلِ
اونٹوں کی 
کَیۡفَ
کیسے 
خُلِقَتۡ
وہ پیدا کیے گئے 
Translated by

Juna Garhi

Then do they not look at the camels - how they are created?

کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح پیدا کئے گئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح کا پیدا کیا گیا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاوہ اُونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے وہ پیدا کیے گئے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, do they not look at the camels how they are created,

بھلا کیا نظر نہیں کرتے اونٹوں پر کہ کیسے بنائے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں اونٹوں کو کہ انہیں کیسے بنایا گیا ہے !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do (these unbelievers) not observe the camels: how they were created?

﴿یہ لوگ نہیں مانتے﴾ تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو کیا یہ لوگ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ انہیں کیسے پیدا کیا گیا؟ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ لوگ اونٹوں کو نہیں دیکھتے وہ کیسے (عجیب) بنائے گئے ہیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کیا وہ اونٹوں کیطرف نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے بنائے گئے ہیں ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Look they not at the camels, how they are created?

یہ لوگ کیا اونٹ پر نظر نہیں کرتے کہ وہ کیسی (عجیب طرح پیدا کیا گیا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ اونٹوں پر نگاہ نہیں کرتے – وہ کیسے بنائے گئے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف ( غور و فکر کی نظر سے ) نہیں دیکھتے کہ کیسے پیدا کیا گیا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے عجیب بنائے گئے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا یہ لوگ (اپنے سامنے چلتے پھرتے ان) اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ انہیں کس طرح پیدا کیا گیا ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح پیدا کیا گیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱۷ ) تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( منکرین تعجب کرتے ہیں کہ جنت میں یہ سب کچھ کیسے بن جائے گا! تو ) کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح ( عجیب ساخت پر ) بنایا گیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ اونٹ کو ( غور سے ) نہیں دیکھتے کہ وہ کیونکر پیدا کیا گیا ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not look at the Camels, how they are made?-

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not looked at how the camel is created,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they not look at the camels, how they are created

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Will they not then consider the camels, how they are created?

Translated by

William Pickthall

Will they not regard the camels, how they are created?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर क्या वे ऊँट की ओर नहीं देखते कि कैसा बनाया गया?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو ( ان کی غلطی ہے کیوں کہ) کیا وہ لوگ اونٹ کو نہیں دیکھتے کس طرح (عجیب طور پر) پیدا کیا گیا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا یہ لوگ اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ اسے کس طرح تخلیق کیا گیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ لوگ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کس طرح پیدا کیے گئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا کیا نظر نہیں کرتے اونٹوں پر کہ کیسے بنائے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو کیا یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح بنائے گئے ہیں۔