Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 10

سورة التوبة

لَا یَرۡقُبُوۡنَ فِیۡ مُؤۡمِنٍ اِلًّا وَّ لَا ذِمَّۃً ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُعۡتَدُوۡنَ ﴿۱۰﴾

They do not observe toward a believer any pact of kinship or covenant of protection. And it is they who are the transgressors.

یہ تو کسی مسلمان کے حق میں کسی رشتہ داری کا یا عہد کا مطلق لحاظ نہیں کرتے یہ ہیں ہی حد سے گزرنے والے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَا یَرۡقُبُوۡنَ
نہیں وہ لحاظ کرتے
فِیۡ مُؤۡمِنٍ
کسی مومن (کے بارے میں)
اِلًّا
کسی قرابت کا
وَّلَا
اور نہ
ذِمَّۃً
کسی معاہدے کا
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُعۡتَدُوۡنَ
جو حد سے بڑھنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَا یَرۡقُبُوۡنَ
نہیں وہ لحاظ کرتے ہیں
فِیۡ مُؤۡمِنٍ
کسی مومن کے بارے میں
اِلًّا
کسی قرابت داری کا
وَّلَا ذِمَّۃً
اور نہ کسی عہد کا
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡمُعۡتَدُوۡنَ
حد سے گزرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They do not observe toward a believer any pact of kinship or covenant of protection. And it is they who are the transgressors.

یہ تو کسی مسلمان کے حق میں کسی رشتہ داری کا یا عہد کا مطلق لحاظ نہیں کرتے یہ ہیں ہی حد سے گزرنے والے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کسی مومن کے معاملہ میں نہ کسی قرابت کا لحاظ رکھتے ہیں اور نہ عہد کا۔ اور یہی لوگ (شرارتوں میں) حد سے بڑھے ہوئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کسی مومن کے بارے میں نہ وہ کسی قرابت داری کالحاظ کرتے ہیں اورنہ کسی عہدکااوریہی لوگ حدسے گزرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They do not observe, in the case of a believer, any bond or treaty. And they are the transgressors.

نہیں لحاظ کرتے کسی مسلمان کے حق میں قرابت کا اور نہ عہد کا، اور وہی ہیں زیادتی پر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہیں لحاظ کرتے کسی مؤمن کے حق میں نہ کسی قرابت کا اور نہ کسی معاہدے کا اور یہی لوگ ہیں جو حد سے تجاوز کرنے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They neither have any respect for kinship nor for agreement in respect of the believers. Such are indeed transgressors.

کسی مومن کے معاملہ میں نہ یہ قرابت کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ کسی عہد کی ذمہ داری کا ۔ اور زیادتی ہمیشہ انہی کی طرف سے ہوئی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ کسی بھی مومن کے معاملے میں کسی رشتہ داری یا معاہدے کا پاس نہیں کرتے ، اور یہی ہیں جو حدیں توڑنے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کسی مسلمان کے باب میں نہ وہ عزیز داری کا خیال رکھتے ہیں (اپنے عہد کا اور یہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ لوگ کسی مسلمان کے بارے میں نہ قرابت کا لحاظ کریں اور نہ کسی قول وقرار کا اور یہ لوگ بہت ہی زیادتی کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مومنوں کے معاملہ میں نہ وہ کسی قرابت داری کا خیال کرتے ہیں اور نہ کسی معاہدہ کا۔ یہی لوگ حد سے بڑھ رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ لوگ کسی مومن کے حق میں نہ تو رشتہ داری کا پاس کرتے ہیں نہ عہد کا۔ اور یہ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They respect not either kinship or agreement in a believer: those! they are the transgressors!

کسی مومن کے باب میں یہ لوگ نہ قرابت کا پاس کریں اور نہ قول وقرار کا اور یہ لوگ ہی ہیں زیادتی کرنے والے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کسی صاحبِ ایمان کے معاملے میں نہ ان کو کسی قرابت کا پاس ہے اور نہ کسی عہد کا اور یہی لوگ ہیں ، جو حدود کو توڑنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کسی صاحب ایمان کے بارے میں وہ لوگ نہ کسی قرابت داری کا نہ کسی معاہدے کا لحاظ کرتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو حد سے بڑھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ کسی مومن کے حق میں نہ تو رشتہ داری کا لحاظ رکھتے ہیں اور نہ عہد کا اور یہ لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ لحاظ نہیں کرتے کسی مومن کے بارے میں نہ کسی قرابت (رشتہ داری) کا، اور نہ کسی عہد (وپیمان) کا، اور یہی لوگ ہیں زیادتی کرنے والے، (اور حد سے بڑھنے والے)

Translated by

Noor ul Amin

وہ کسی مومن کے معاملہ میں نہ کسی قربت کالحاظ کرتے ہیں اور نہ عہدکا اور یہی لوگ ( شرارتوں میں ) حدسے بڑھے ہوئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کسی مسلمان میں نہ قراب کا لحاظ کریں نہ عہد کا ( ف۲٤ ) اور وہی سرکش ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

نہ وہ کسی مسلمان کے حق میں قرابت کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ عہد کا ، اور وہی لوگ ( سرکشی میں ) حد سے بڑھنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ کسی مؤمن کے بارے میں نہ قرابت کا پاس کرتے ہیں اور نہ کسی عہد و پیمان کی ذمہ داری کا اور یہی لوگ ہیں جو ظلم و تعدی کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In a Believer they respect not the ties either of kinship or of covenant! It is they who have transgressed all bounds.

Translated by

Muhammad Sarwar

They do not respect their promises nor their family ties with the believers. They are transgressors.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

With regard to a believer, they respect not the ties, either of kinship or of covenant! It is they who are the transgressors.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They do not pay regard to ties of relationship nor those of covenant in the case of a believer; and these are they who go beyond the limits.

Translated by

William Pickthall

And they observe toward a believer neither pact nor honour. These are they who are transgressors.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किसी मोमिन के मामले में वे न क़राबत का लिहाज़ करते हैं और न अहद का, और यही लोग हैं ज़्यादती करने वाले।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ کسی مسلمان کے بارے میں نہ قرابت کا پاس کریں اور نہ قول وقرار کا۔ اور یہ لوگ بہت سی زیادتی کررہے ہیں۔ (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ کسی مومن کے بارے میں نہ کسی قرابت کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ کسی عہد کا اور یہی لوگ حد سے گزرنے والے ہیں۔ “ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کسی مومن کے معاملہ نہ یہ قرابت کا لحاظ کرتے ہیں اور نہ کسی عہد کی ذمہ داری کا۔ اور زیادہ ہمیشہ انہی کی طرف سے ہوئی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کسی مومن کے بارے میں کسی قرابت داری کا اور کسی ذمہ داری کا پاس نہیں رکھتے اور یہ وہ لوگ ہیں جو زیادتی کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہیں لحاظ کرتے کسی مسلمان کے حق میں قرابت کا اور نہ عہد کا اور وہی ہیں زیادتی پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ کسی مسلمان کے بارے میں نہ قرابت کا پاس کرتے ہیں اور نہ عہدو پیمان کا اور یہ لوگ بڑی زیادتی کرنے والے ہیں۔