Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 101

سورة التوبة

وَ مِمَّنۡ حَوۡلَکُمۡ مِّنَ الۡاَعۡرَابِ مُنٰفِقُوۡنَ ؕ ۛ وَ مِنۡ اَہۡلِ الۡمَدِیۡنَۃِ ۟ ۛ ؔ مَرَدُوۡا عَلَی النِّفَاقِ ۟ لَا تَعۡلَمُہُمۡ ؕ نَحۡنُ نَعۡلَمُہُمۡ ؕ سَنُعَذِّبُہُمۡ مَّرَّتَیۡنِ ثُمَّ یُرَدُّوۡنَ اِلٰی عَذَابٍ عَظِیۡمٍ ﴿۱۰۱﴾ۚ

And among those around you of the bedouins are hypocrites, and [also] from the people of Madinah. They have become accustomed to hypocrisy. You, [O Muhammad], do not know them, [but] We know them. We will punish them twice [in this world]; then they will be returned to a great punishment.

اور کچھ تمہارے گردو پیش والوں میں اور کچھ مدینے والوں میں ایسے منافق ہیں کہ نفاق پر اڑے ہوئے ہیں ، آپ ان کو نہیں جانتے ان کو ہم جانتے ہیں ہم ان کو دوہری سزا دیں گے پھر وہ بڑے بھاری عذاب کی طرف بھیجے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِمَّنۡ
اور ان میں سے جو
حَوۡلَکُمۡ
تمہارے آس پاس ہیں
مِّنَ الۡاَعۡرَابِ
دیہاتیوں / بددیوں میں سے
مُنٰفِقُوۡنَ
کچھ منافق ہیں
وَمِنۡ اَہۡلِ
او کچھ رہنے والوں میں سے
الۡمَدِیۡنَۃِ
مدینہ کے
مَرَدُوۡا
جو اڑ گئے ہیں
عَلَی النِّفَاقِ
منافقت پر
لَاتَعۡلَمُہُمۡ
نہیں تم جانتے انہیں
نَحۡنُ
ہم
نَعۡلَمُہُمۡ
جانتے ہیں انہیں
سَنُعَذِّبُہُمۡ
عنقریب ہم عذاب دیں گے انہیں
مَّرَّتَیۡنِ
دو بار
ثُمَّ
پھر
یُرَدُّوۡنَ
وہ لوٹائے جائیں گے
اِلٰی عَذَابٍ
طرف عذاب
عَظِیۡمٍ
بہت بڑے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِمَّنۡ
اور ان میں سے جو
حَوۡلَکُمۡ
گردو پیش ہیں تمہارے
مِّنَ الۡاَعۡرَابِ
دیہاتیوں میں سے
مُنٰفِقُوۡنَ
منافق ہیں
وَمِنۡ اَہۡلِ الۡمَدِیۡنَۃِ
اور کچھ اہل مدینہ میں سے
مَرَدُوۡا
جم گئے ہیں
عَلَی النِّفَاقِ
نفاق پر
لَاتَعۡلَمُہُمۡ
آپ نہیں جانتے ان کو
نَحۡنُ
ہم
نَعۡلَمُہُمۡ
جانتے ہیں انہیں
سَنُعَذِّبُہُمۡ
عنقریب ہم عذاب دیں گے انہیں
مَّرَّتَیۡنِ
دو مرتبہ
ثُمَّ
پھر
یُرَدُّوۡنَ
وہ لو ٹا ئے جائیں گے
اِلٰی عَذَابٍ
عذاب کی طرف
عَظِیۡمٍ
بہت بڑے
Translated by

Juna Garhi

And among those around you of the bedouins are hypocrites, and [also] from the people of Madinah. They have become accustomed to hypocrisy. You, [O Muhammad], do not know them, [but] We know them. We will punish them twice [in this world]; then they will be returned to a great punishment.

اور کچھ تمہارے گردو پیش والوں میں اور کچھ مدینے والوں میں ایسے منافق ہیں کہ نفاق پر اڑے ہوئے ہیں ، آپ ان کو نہیں جانتے ان کو ہم جانتے ہیں ہم ان کو دوہری سزا دیں گے پھر وہ بڑے بھاری عذاب کی طرف بھیجے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تمہارے ارد گرد بسنے والے دیہاتیوں میں کچھ منافق موجود ہیں اور کچھ خود مدینہ میں بھی موجود ہیں جو اپنے نفاق پر اڑے ہوئے ہیں۔ انہیں تم نہیں جانتے، ہم ہی جانتے ہیں، جلد ہی ہم انہیں دو مرتبہ سزا دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتمہارے گردو پیش دیہاتیوں میں سے کچھ منافق ہیں اورکچھ اہلِ مدینہ میں سے نفاق پرجم گئے ہیں آپ ان کونہیں جانتے ہم ہی انہیں جانتے ہیں، عنقریب ہم انہیں دو مرتبہ عذاب دیں گے پھروہ بڑے عذاب کے لئے واپس لائے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among those Bedouins who are around you there are hypocrites, and among the people of Madinah as well. They are adamant in hypocrisy. You do not know them. We know them. We shall punish them twice, then they shall be driven to a great punishment.

اور بعضے تمہارے گرد کے گنوار منافق ہیں، اور بعضے لوگ مدینہ والے اڑ رہے ہیں نفاق پر تو ان کو نہیں جانتا ہم کو وہ معلوم ہیں ان کو ہم عذاب دیں گے دو بار پھر وہ لوٹائے جائیں گے بڑے عذاب کی طرف۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو تمہارے آس پاس کے بادیہ نشین ہیں ان میں منافق بھی ہیں اعلیٰ ترین مراتب والے اصحاب کے ذکر کے بعد اب بالکل نچلی سطح کے لوگوں کا تذکرہ ہو رہا ہے اور اہل مدینہ میں بھی جو نفاق پر اڑ چکے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہیں نہیں جانتے ہم انہیں جانتے ہیں۔ ہم انہیں دوہرا عذاب دیں گے پھر وہ لوٹا دیے جائیں گے ایک بہت بڑے عذاب کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for the bedouin Arabs around you, some are hypocrites; and so are some of the people of Madinah who have become inured to hypocrisy. You do not know them, but We know them. We will inflict double chastisement on them, and then they shall be returned to an awesome suffering.

تمہارے گردوپیش جو بدوی رہتے ہیں ان میں بہت سے منافق ہیں اور اسی طرح خود مدینہ کے باشندوں میں بھی منافق موجود ہیں جو نفاق میں طاق ہو گئے ہیں ۔ تم انہیں نہیں جانتے ، ہم ان کو جانتے ہیں ۔ 97 قریب ہے وہ وقت جب ہم ان کو دوہری سزا دیں گے ، 98 پھر وہ زیادہ بڑی سزا کے لیے واپس لائے جائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے ارد گرد جو دیہاتی ہیں ، ان میں بھی منافق لوگ موجود ہیں ، اور مدینہ کے باشندوں میں بھی ۔ ( ٧٦ ) یہ لوگ منافقت میں ( اتنے ) ماہر ہوگئے ہیں ( کہ ) تم انہیں نہیں جانتے ، انہیں ہم جانتے ہیں ۔ ان کو ہم دو مرتبہ سزا دیں گے ۔ ( ٧٧ ) پھر ان کو ایک زبردست عذاب کی طرف دھکیل دیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مسلمانو تمہارے گرد آس پاس چاروں طرف جو گنوار ہیں ان میں بعضے منافق ہیں اور مدینہ کے رہنے والوں میں سے بعضے نفاق پر اڑے بیٹھے ہیں یا نفاق پر جم گئے ہیں (اے پیغمبر) تو ان کو نہیں جانتا ہم ان کو نہیں جانتے ہیں 4 تو اب ہم ان کو دنیا میں دوبارہ عذاب دیں گے 5 پھر بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہارے گردونواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینہ والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں۔ آپ ان کو نہیں جانتے ، ان کو ہم جانتے ہیں۔ عنقریب ہم ان کو دہری سزا دیں گے پھر یہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو دیہاتی آپ کے اردگرد ہیں ان میں سے بعض منافق بھی ہیں اور مدینہ والوں میں سے بھی بعض لوگ نفاق پر اڑے ہوئے ہیں۔ آپ انہیں نہیں جانتے۔ ہم انہیں (اچھی طرح) جانتے ہیں۔ ہم انہیں دوہری سزا دیں گے۔ پھر وہ اس عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے۔ جو بہت بڑا عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارے گرد و نواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینے والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے۔ ہم جانتے ہیں۔ ہم ان کو دوہرا عذاب دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of the dwellers of the desert around you some are hypocrites, and so are some of the people of Madinah; they have become inured to hypocrisy thou knowest them not, We know them. We will torment them twice, and thereafter they shall be brought back to a torment terrible.

اور کچھ تمہارے گردوپیش والے دیہاتیوں میں سے اور کچھ مدینہ والوں میں سے (ایسے) منافق ہیں (کہ) نفاق میں اڑ گئے ہیں ۔ آپ (بھی) انہیں نہیں جانتے ہیں ہم انہیں دہری سزا دیں گے پھر وہ عذاب عظیم کی طرف بھیجے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارے ارد گرد جو دیہاتی ہیں ، ان میں منافق ہیں اور مدینہ والوں میں بھی منافق ہیں ۔ یہ اپنے نفاق میں منجھ گئے ہیں ۔ تم ان کو نہیں جانتے ، ہم ان کو جانتے ہیں ۔ ہم انہیں دو بار سزا دیں گے ۔ پھر وہ ایک عذابِ عظیم کی طرف دھکیلے جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہارے آس پاس رہنے والے جو دیہاتی ہیں ان میں منافق ( بھی ) ہیں اور مدینہ کے رہنے والوں میں بھی ایسے لوگ ہیں جو منافقت پر جم گئے ہیں ۔ آپ ( بھی ) انہیں نہیں جانتے ہم ( ہی ) انہیں جانتے ہیں عنقریب ہم انہیں دو مرتبہ سزا دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہارے گردونواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینہ کے لوگ نفاق پر اڑ رہے ہیں۔ آپ ان کو نہیں جانتے ہمیں ان کا علم ہے۔ عنقریب ہم ان کو دہرا عذاب دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہارے آس پاس کے دیہاتوں میں بھی بہت سے منافق ہیں، اور خود اہل مدینہ میں بھی، وہ نفاق میں ایسے طاق ہوگئے ہیں، کہ آپ بھی (اے پیغمبر) انہیں نہیں جانتے، ہم ہی جانتے ہیں ان سب کو، ہم ان کو دوہرا عذاب دیں گے، پھر ان کو لوٹایا جائے گا ایک بڑے (ہی ہولناک) عذاب کی طرف

Translated by

Noor ul Amin

اور تمہارے اردگردبسنے والے دیہاتیوں میں کچھ منافق موجودہیں اور کچھ خود مدینہ میں بھی موجود ہیںجو اپنے نفاق پر اڑے ہوئے ہیں انہیں تم نہیں جانتے ، ہم انہیں جانتے ہیں جلدہی ہم انہیں دوہری سزادیں گے وہ بہت بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارے آس پاس ( ف۲۳۱ ) کے کچھ گنوار منافق ہیں ، اور کچھ مدینہ والے ، ان کی خو ہوگئی ہے نفاق ، تم انہیں نہیں جانتے ، ہم انھیں جانتے ہیں ( ف۲۳۲ ) جلد ہم انہیں دوبارہ ( ف۲۳۳ ) عذاب کریں گے پھر بڑے عذاب کی طرف پھیرے جائیں گے ( ف۲۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( مسلمانو! ) تمہارے گرد و نواح کے دیہاتی گنواروں میں بعض منافق ہیں اور بعض باشندگانِ مدینہ بھی ، یہ لوگ نفاق پر اڑے ہوئے ہیں ، آپ انہیں ( اب تک ) نہیں جانتے ، ہم انہیں جانتے ہیں ( بعد میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی جملہ منافقین کا علم اور معرفت عطا کر دی گئی ) ۔ عنقریب ہم انہیں دو مرتبہ ( دنیا ہی میں ) عذاب دیں گے٭ پھر وہ ( قیامت میں ) بڑے عذاب کی طرف پلٹائے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو تمہارے اردگرد صحرائی عرب بستے ہیں ان میں کچھ منافق ہیں ۔ اور خود مدینہ کے باشندوں میں بھی ( منافق موجود ہیں ) جو نفاق پر اڑ گئے ہیں ( اس میں مشاق ہوگئے ہیں ) ( اے رسول ( ص ) ) آپ انہیں نہیں جانتے لیکن ہم جانتے ہیں ۔ ہم ان کو ( دنیا میں ) دوہری سزا دیں گے ۔ پھر وہ بہت بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Certain of the desert Arabs round about you are hypocrites, as well as (desert Arabs) among the Medina folk: they are obstinate in hypocrisy: thou knowest them not: We know them: twice shall We punish them: and in addition shall they be sent to a grievous penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of the desert dwelling Arabs around you are hypocrites as are some of the inhabitants of Medina. They are persisting in their hypocrisies. You do not know them but We know them well and will punish them twice over. Then they will be brought to the great torment (on the Day of Judgment).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among the bedouins around you, some are hypocrites, and so are some among the people of Al-Madinah who persist in hypocrisy; you know them not, We know them. We shall punish them twice, and thereafter they shall be brought back to a great (horrible) torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And from among those who are round about you of the dwellers of the desert there are hypocrites, and from among the people of Medina (also); they are stubborn in hypocrisy; you do not know them; We know them; We will chastise them twice then shall they be turned back to a grievous chastisement

Translated by

William Pickthall

And among those around you of the wandering Arabs there are hypocrites, and among the townspeople of Al-Madinah (there are some who) persist in hypocrisy whom thou (O Muhammad) knowest not. We, We know them, and We shall chastise them twice; then they will be relegated to a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम्हारे आस-पास जो देहाती हैं उनमें मुनाफ़िक़ हैं, और मदीना वालों में भी (मुनाफ़िक़ हैं), वे निफ़ाक़ पर जम गए हैं, तुम उनको नहीं जानते लेकिन हम उनको जानते हैं, हम उनको दोहरा अज़ाब देंगे फिर वे एक बड़े अज़ाब की तरफ़ भेजे जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کچھ تمہارے گرد و پیش والے دیہاتیوں میں اور کچھ مدینے والوں میں ایسے منافق ہیں کہ نفاق کی حد کمال پر پہنچے ہوئے ہیں (کہ) آپ (بھی) ان کو نہیں جانتے (کہ یہ منافق ہیں پس) ان کو ہم ہی جانتے ہیں ہم ان کو ( اور منافقین کو آخرت سے پہلے) دہری سزا دیں گے (ایک نفاق کی دوسرے کمال نفاق کی) پھر (آخرت میں) وہ بڑے بھاری عذاب کی طرف بھیجے جائیں گے۔ (1) (101)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور تمہارے ارد گرد کے جو دیہاتی ہیں ان میں کچھ منافق ہیں اور کچھ اہل مدینہ میں سے بھی جو نفاق پر اڑے ہوئے ہیں، آپ انھیں نہیں جانتے، ہم انھیں جانتے ہیں۔ عنقریب ہم انھیں دو بار عذاب دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے۔ “ (١٠١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارے گردوپیش میں جو بدوی رہتے ہیں ان میں بہت سے منافق ہیں اور اسی طرح خود مدینہ کے باشندوں میں بھی منافق موجود ہیں جو نفاق میں طاق ہوگئے ہیں۔ تم انہیں نہیں جانتے ، ہم انہیں جانتے ہیں۔ قریب ہے وہ وقت جب ہم ان کو دوہری سزادیں گے ، پھر وہ زیادہ بڑی سزا کے لئے واپس لائے جائیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارے گردو پیش جو دیہاتی ہیں ان میں منافق ہیں اور اہل مدینہ میں بھی ایسے لوگ ہیں جو منافقت پر اڑ گئے ہیں، آپ انہیں نہیں جانتے۔ ہم انہیں جانتے ہیں، ہم انہیں دو مرتبہ عذاب دیں گے، پھر وہ عذاب عظیم کی طرف لوٹائے جائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے تمہارے گرد کے گنوار منافق ہیں اور بعضے لوگ مدینہ والے اڑ رہے ہیں نفاق پر تو ان کو نہیں جانتا ہم کو وہ معلوم ہیں ان کو ہم عذاب دیں گے دوبارہ پھر وہ لوٹائے جائیں گے بڑے عذاب کی طرف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہارے آس پاس کے کچھ دیہاتی اور خود مدینہ کے کچھ لوگ ایسے منافق ہیں جو صفتِ نفاق میں پورے ماہر ہیں آپ ان سے واقف نہیں ہیں مگر ہم ان سب کو جانتے ہیں ہم ان کو قیامت سے پہلے دومرتبہ سزا دیں گے پھر وہ قیامت میں بڑے سخت عذاب کی طرف بھیجے جائیں گے۔