Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 102

سورة التوبة

وَ اٰخَرُوۡنَ اعۡتَرَفُوۡا بِذُنُوۡبِہِمۡ خَلَطُوۡا عَمَلًا صَالِحًا وَّ اٰخَرَ سَیِّئًا ؕ عَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّتُوۡبَ عَلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۰۲﴾

And [there are] others who have acknowledged their sins. They had mixed a righteous deed with another that was bad. Perhaps Allah will turn to them in forgiveness. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اور کچھ لوگ ہیں جو اپنی خطا کے اقراری ہیں جنہوں نے ملے جلے عمل کئے تھے ، کچھ بھلے اور کچھ برے اللہ سے امید ہے کہ ان کی توبہ قبول فرمائے بلاشبہ اللہ تعالٰی بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاٰخَرُوۡنَ
اور کچھ دوسرے
اعۡتَرَفُوۡا
جنہوں نے اعتراف کیا
بِذُنُوۡبِہِمۡ
اپنے گناہوں کا
خَلَطُوۡا
انہوں نے ملا دیئے
عَمَلًا
کچھ عمل
صَالِحًا
نیک
وَّاٰخَرَ
اور دوسرے
سَیِّئًا
برے
عَسَی
امید ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
اَنۡ
کہ
یَّتُوۡبَ
وہ مہربان ہو
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاٰخَرُوۡنَ
اور کچھ دوسرے
اعۡتَرَفُوۡا
جنہوں نے اعتراف کیا
بِذُنُوۡبِہِمۡ
اپنے گناہوں کا
خَلَطُوۡا
ملا دئیے انہوں نے
عَمَلًا
عمل
صَالِحًا
کچھ اچھے
وَّاٰخَرَ
اور دوسرے
سَیِّئًا
کچھ برے
عَسَی
قریب ہے کہ
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَنۡ
یہ کہ
یَّتُوۡبَ
مہربان ہو جائے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بےحد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And [there are] others who have acknowledged their sins. They had mixed a righteous deed with another that was bad. Perhaps Allah will turn to them in forgiveness. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اور کچھ لوگ ہیں جو اپنی خطا کے اقراری ہیں جنہوں نے ملے جلے عمل کئے تھے ، کچھ بھلے اور کچھ برے اللہ سے امید ہے کہ ان کی توبہ قبول فرمائے بلاشبہ اللہ تعالٰی بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ان کے علاوہ) کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کرلیا وہ ملے جلے عمل کرتے رہے کچھ اچھے اور کچھ برے۔ امید ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرلے کیونکہ وہ درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکچھ دوسرے بھی ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا ہے اور انہوں نے کچھ اچھے اور دوسرے کچھ برے عمل ملا دیے ہیں، قریب ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان پرمہربان ہوجائے یقینااﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there are others who admitted their sins while they had mixed a good deed with another that was evil. It is likely that Allah will relent towards them. Surely, Allah is Most Forgiving, Very Merciful.

اور بعضے لوگ ہیں کہ اقرار کیا انہوں نے اپنے گناہوں کا، ملایا انہوں نے ایک کام نیک اور دوسرا بد قریب ہے کہ اللہ معاف کرے ان کو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کچھ دوسرے لوگ ہیں جو اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں انہوں نے اچھے اور برے اعمال کو گڈ مڈ کردیا ہے امید ہے کہ اللہ ان کی توبہ کو قبول فرمائے گا۔ یقیناً اللہ بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There are others who have confessed their faults. They intermixed their good deeds with evil. It is likely that Allah will turn to them in mercy, for Allah is All- Forgiving, Ever Merciful.

کچھ اور لوگ ہیں جنہیں نے اپنے قصوروں کا اعتراف کر لیا ہے ۔ ان کا عمل مخلوط ہے ، کچھ نیک ہے اور کچھ بد ۔ بعید نہیں کہ اللہ ان پر پھر مہربان ہو جائے کیونکہ وہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کچھ لوگ وہ ہیں جنہوں نے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔ انہوں نے ملے جلے عمل کیے ہیں ، کچھ نیک کام ، اور کچھ برے ۔ امید ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرلے گا ۔ ( ٧٨ ) یقینا اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کچھ مدینہ والے ایسے لوگ ہیں جو منافق نہیں تھے انہوں نے اپنے قصور کا اقرار کیا 7 انہوں نے اچھا کام کیا تو ایک برا ملا دیا 8 قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی توبہ قبول کرے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کچھ لوگ ایسے ہیں کہ انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا (اور) انہوں نے اچھے اور برے اعمال کو ملا جلا دیا۔ قریب ہے کہ اللہ ان پر (مہربانی سے) توجہ فرمائیں (ان کی توبہ قبول فرمائیں) بیشک اللہ بڑے بخشنے والے رحم والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اقرار کیا ہے جنہوں نے ایک اچھے اور برے عمل کو ملا لیا ہے، بہت جلد اللہ انہیں معاف کر دے گا بیشک اللہ مغفرت کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کچھ اور لوگ ہیں کہ اپنے گناہوں کا (صاف) اقرار کرتے ہیں انہوں نے اچھے برے عملوں کو ملا جلا دیا تھا۔ قریب ہے کہ خدا ان پر مہربانی سے توجہ فرمائے۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And others have confessed their faults; they have mixed up a righteous work with anot her vicious. Bellike Allah will relent toward them; verily Allah is Forgiving, Merciful.

اور کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کرلیا انہوں نے ملے جلے عمل کئے تھے (کچھ) بھلے اور کچھ ۔ برے توقع ہے کہ اللہ ان پر توجہ کرے بیشک اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کچھ دوسرے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔ انہوں نے کچھ نیکیاں اور کچھ بدیاں ساتھ ہی دونوں کمائی ہیں ۔ امید ہے کہ اللہ ان پر رحمت کی نظر کرے ۔ اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا ۔ انہوںنے کچھ اچھے اوردوسرے برے عمل ملا دیئے امید ہے اﷲ ( تعالیٰ ) ان کی توبہ قبول فرما لیں گے بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) بخشنے والے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کچھ اور لوگ ہیں جو اپنے گناہوں کا صاف اقرار کرتے ہیں انہوں نے اچھے برے عملوں کو ملاجلا دیا تھا۔ امید ہے کہ اللہ ان کو معاف کر دے کیونکہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کچھ دوسرے لوگ (اہل مدینہ میں سے) ایسے ہیں جنہوں نے اعتراف کرلیا اپنے قصوروں کا، انہوں نے ملے جلے عمل کئے تھے، کچھ بھلے کچھ برے، امید ہے اللہ مہربانی فرمائے گا ان پر (ان کی توبہ قبول فرما کر) بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

کچھ دوسرے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہ کا اعتراف کرلیاوہ ملے جلے عمل کرتے رہے کچھ اچھے اور کچھ برے امیدہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرلے کیونکہ وہ درگزرکرنیوالارحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کچھ اور ہیں جو اپنے گناہوں کے مقر ہوئے ( ف۲۳۵ ) اور ملایا ایک کام اچھا ( ف۲۳٦ ) اور دوسرا بڑا ( ف۲۳۷ ) قریب ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرے ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور دوسرے وہ لو گ کہ ( جنہوں نے ) اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا ہے انہوں نے کچھ نیک عمل اور دوسرے برے کاموں کو ( غلطی سے ) ملا جلا دیا ہے ، قریب ہے کہ اﷲ ان کی توبہ قبول فرمالے ، بیشک اﷲ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

دوسرے کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا ہے ( مگر ) انہوں نے نیک اور بدعمل خلط ملط کر دیے ہیں بہت ممکن ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرے ۔ ( اور ان پر رحمت کی نظر ڈالے ) بے شک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Others (there are who) have acknowledged their wrong-doings: they have mixed an act that was good with another that was evil. Perhaps Allah will turn unto them (in Mercy): for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them have already confessed their sins and have mixed virtuous deeds with sinful ones. Perhaps God will forgive them. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (there are) others who have acknowledged their sins, they have mixed a deed that was righteous with another that was evil. Perhaps Allah will turn unto them in forgiveness. Surely, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And others have confessed their faults, they have mingled a good deed and an evil one; may be Allah will turn to them (mercifully); surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

And (there are) others who have acknowledged their faults. They mixed a righteous action with another that was bad. It may be that Allah will relent toward them. Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कुछ और लोग हैं जिन्होंने अपने क़सूरों का एतराफ़ कर लिया है, उन्होंने मिले-जुले अमल किए थे, कुछ भले और कुछ बुरे, उम्मीद है कि अल्लाह उन पर तवज्जोह करे, बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کچھ اور لوگ ہیں جو اپنی خطا کے مقر ہوگئے جنہوں نے ملے جلے عمل کیے تھے کچھ بھلے اور کچھ برے (سو) اللہ سے امید ہے کہ ان کے حال پر رحمت کے ساتھ توجہ فرماویں (یعنی توبہ قبول کرلیں) بلا شبہ اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت والے بڑی رحمت والے ہیں۔ (102)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کچھ دوسرے ہیں جنھوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا کچھ عمل نیک اور کچھ برے کیے، قریب ہے اللہ ان پر توجہ فرمائے۔ یقیناً اللہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (١٠٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کچھ اور لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنے قصوروں کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا عمل مخلوط ہے ، کچھ نیک ہے اور کچھ بد۔ بعید نہیں کہ اللہ ان پر پھر مہربان ہوجائے کیونکہ وہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اقرار کرلیا انہوں نے ملے جلے عمل کیے جن میں نیک عمل بھی ہیں اور برے عمل بھی۔ عنقریب اللہ ان کی توبہ قبول فرما لے گا۔ بلاشبہ اللہ غفور ہے رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے لوگ ہیں اقرار کیا انہوں نے اپنے گناہوں کا ملایا انہوں نے ایک کام نیک اور دوسرا بد قریب ہے کہ اللہ معاف کرے ان کو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کرلیا انہوں نے کچھ اچھ اور کچھ برے ملے جلے کام کئے تھے ایسے لوگوں کے لئے توقع ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پر مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائے کیوں کہ اللہ بڑی مغفرت والا اور نہایت مہربان ہے۔