Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 105

سورة التوبة

وَ قُلِ اعۡمَلُوۡا فَسَیَرَی اللّٰہُ عَمَلَکُمۡ وَ رَسُوۡلُہٗ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ؕ وَ سَتُرَدُّوۡنَ اِلٰی عٰلِمِ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾ۚ

And say, "Do [as you will], for Allah will see your deeds, and [so, will] His Messenger and the believers. And you will be returned to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you of what you used to do."

کہہ دیجئے کہ تم عمل کئے جاؤ تمہارے عمل اللہ خود دیکھ لے گا اور اس کا رسول اور ایمان والے ( بھی دیکھ لیں گے ) اور ضرور تم کو ایسے کے پاس جانا ہے جو تمام چھپی اور کھلی چیزوں کا جاننے والا ہے ۔ سو وہ تم کو تمہارا سب کیا ہوا بتلا دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقُلِ
اور کہہ دیجیے
اعۡمَلُوۡا
عمل کرو
فَسَیَرَی
پس عنقریب دیکھے گا
اللّٰہُ
اللہ
عَمَلَکُمۡ
عمل تمہارا
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کا رسول
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور اہل ایمان بھی
وَسَتُرَدُّوۡنَ
اور عنقریب تم لوٹائے جاؤ گے
اِلٰی عٰلِمِ
طرف جاننے والے
الۡغَیۡبِ
غیب
وَالشَّہَادَۃِ
اور حاضر کے
فَیُنَبِّئُکُمۡ
پھر وہ بتائے گا تمہیں
بِمَا
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقُلِ
اور آپ کہہ دیں
اعۡمَلُوۡا
تم عمل کرو
فَسَیَرَی
پھر عنقریب دیکھے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَمَلَکُمۡ
تمہارا عمل
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کا رسول
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور تمام اہل ایمان
وَسَتُرَدُّوۡنَ
اور جلد ہی تم لوٹائے جاؤ گے
اِلٰی
طرف
عٰلِمِ
جاننے والے کے
الۡغَیۡبِ
پوشیدہ
وَالشَّہَادَۃِ
اور ظاہر کو
فَیُنَبِّئُکُمۡ
تو وہ بتا دے گا تمہیں
بِمَا
اس کو جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیاکرتے
Translated by

Juna Garhi

And say, "Do [as you will], for Allah will see your deeds, and [so, will] His Messenger and the believers. And you will be returned to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you of what you used to do."

کہہ دیجئے کہ تم عمل کئے جاؤ تمہارے عمل اللہ خود دیکھ لے گا اور اس کا رسول اور ایمان والے ( بھی دیکھ لیں گے ) اور ضرور تم کو ایسے کے پاس جانا ہے جو تمام چھپی اور کھلی چیزوں کا جاننے والا ہے ۔ سو وہ تم کو تمہارا سب کیا ہوا بتلا دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ان سے کہئے کہ عمل کرتے جاؤ۔ اللہ، اس کا رسول اور سب مومن تمہارے طرز عمل کو دیکھ لیں گے اور عنقریب تم کھلی اور چھپی چیزوں کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے تو وہ تمہیں بتادے گا جو کچھ تم کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ کہہ دیں تم عمل کروپھرعنقریب اﷲ تعالیٰ اوراس کا رسول اور تمام اہلِ ایمان تمہاراعمل دیکھیں گے اورتم جلدہی اس کی طرف لوٹائے جاؤگے جو ہر پوشیدہ اور ظاہرکوجاننے والا ہے، چنانچہ وہ تمہیں بتادے گاجوتم عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And say, |"Do (what you do) Allah will see your deed, as will the Messenger and the believers.|" And you shall be returned to the Knower of the Seen and the Unseen, then He will tell you what you have been doing.

اور کہہ کہ عمل کئے جاؤ پھر آگے دیکھ لے گا اللہ تمہارے کام کو اور اس کا رسول اور مسلمان، اور تم جلد لوٹائے جاؤ گے اس کے پاس جو تمام چھپی اور کھلی چیزوں سے واقف ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہہ دیجیے کہ تم عمل کرو اب اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل ایمان تمہارے عمل کو دیکھیں گے اور عنقریب تمہیں لوٹا دیا جائے گا اس کی طرف جو ہر غائب اور حاضر کا جاننے والا ہے پھر وہ تمہیں بتادے گا جو کچھ تم کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور اے نبی ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ تم عمل کرو ، اللہ اور اس کا رسول اور مومنین سب دیکھیں گے کہ تمہارا طرزِ عمل اب کیا رہتا ہے ۔ 99 پھر تم اس کی طرف پلٹائے جاؤ گے جو کھلے اور چھپے سب کو جانتا ہے اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔ 100

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( ان سے ) کہو کہ : تم عمل کرتے رہو ۔ اب اللہ بھی تمہارا طرز عمل دیکھے گا ، اور اس کا رسول بھی اور مومن لوگ بھی ۔ پھر تمہیں لوٹا کر اس ذات کے سامنے پیش کیا جائے گا ، جس کو چھپی اور کھلی تمام باتوں کا پورا علم ہے ، پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔ ( ٨٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) ان لوگوں سے کہہ دے تم عمل کرتے رہو اچھے یا برے آگے چل کر اللہ اور اس کا رسول اور مسلمان تمہارے عمل دیکھیں گے 2 اور تم خود قریب میں اس خدا کی طرف لوٹائے جائو گے جو چھپا اور کھلا سب جانتا ہے وہ تم کو جتلا دے گا جو تم کرتے تھے نیک کر نیکی کا برے کو برائی کا بدلہ ملے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرما دیجئے کہ کام کیے جاؤ تو جلد ہی اللہ اور اس کا پیغمبر اور اہل ایمان تمہارے کاموں کو دیکھ لیں گے اور تم عنقریب غائب و حاضر جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے پس وہ تمہیں تمہارے اعمال کے بارے سب بتادیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آپ کہہ دیجیے کہ تم عمل کئے جائو پھر بہت جلد اللہ، اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل ایمان تمہارے کاموں کو دیکھ لیں گے اور تم بہت جلد غیب و شہادت کے جاننے والے اللہ کی طرف لوٹائے جائو گے پھر وہی بتائے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان سے کہہ دو کہ عمل کئے جاؤ۔ خدا اور اس کا رسول اور مومن (سب) تمہارے عملوں کو دیکھ لیں گے۔ اور تم غائب وحاضر کے جاننے والے (خدائے واحد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تم کو بتا دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And say thou: work on! Allah beholdeth your work and so do His apostle and the believers, and anon ye will be brought back to the Knower of the hidden and the manifest; He will then declare unto you that which ye have been working.

اور آپ کہہ دیجیے کہ عمل کئے جاؤ سو تمہارے عمل کو اللہ اور اس کا رسول اور مومنین ابھی دیکھے لیتے ہیں اور تمہیں ضرور ہی غیب وشہادۃ کے جاننے والے کے پاس واپس جانا ہے تو وہ تم کو بتلا دے گا کہ تم اب کیا کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان سے کہہ دو: عمل کرو! اب اللہ اور اس کا رسول اور اہلِ ایمان تمہارے عمل کو دیکھیں گے اور عنقریب غائب وحاضر کے جاننے والے کے حضور پیش کیے جاؤ گے ۔ وہ تمہارے سارے کیے دھرے سے تم کو آگاہ کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ عمل کرتے رہو جلد ہی اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) اورایمان والے تمہارے اعمال کو دیکھ لیں گے اور عنقریب تم چھپی ہوئی اور ظاہری چیزوں کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جائو گے پھروہ تمہیں جو کچھ تم کیا کرتے تھے بتلادیںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان سے کہہ دو کہ عمل کیے جاؤ اللہ اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومن سب تمہارے عملوں کو دیکھ لیں گے اور تم غائب و حاضر کے جاننے والے اللہ واحد کی طرف لوٹائے جاؤ گے، پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تم کو بتا دے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہو (ان سے اے پیغمبر ! ) کہ تم لوگ کام کئے جاؤ، اللہ خود ہی دیکھ لے گا تمہارے کام کو اور اس کا رسول بھی، اور اہل ایمان بھی، اور تم سب کو بہر حال لوٹنا ہے اس کی طرف، جو کہ (ایک برابر) جانتا ہے نہاں وعیاں کو، پھر وہ خبر کر دے گا تم کو ان تمام کاموں کی جو تم کرتے رہے تھے (اپنی زندگیوں میں)

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہیے کہ تم لوگ نیک عمل کرو ، اسلئے کہ اللہ آئندہ تمہارے عمل کو دیکھے گااوراس کے رسول اور مومنین بھی ، اور تم لوگ ا س ذات کی طرف لوٹائے جائوگےجو غائب اور حاضرکاجاننے والا ہے توپھروہ تمہیں بتلا دے گا جو کچھ تم کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم فرماؤ کام کرو اب تمہارے کام دیکھے گا اللہ اور اس کے رسول اور مسلمان ، اور جلد اس کی طرف پلٹوگے جو چھپا اور کھلا سب جانتا ہے تو وہ تمہارے کام تمہیں جتاوے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فرما دیجئے: تم عمل کرو ، سو عنقریب تمہارے عمل کو اﷲ ( بھی ) دیکھ لے گا اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ) اور اہلِ ایمان ( بھی ) ، اور تم عنقریب ہر پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے ( رب ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، سو وہ تمہیں ان اعمال سے خبردار فرما دے گا جو تم کرتے رہتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان لوگوں سے کہہ دو کہ تم عمل کیے جاؤ اللہ ، اس کا رسول اور مؤمنین تمہارے عمل کو دیکھیں گے ( کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ) اور پھر غائب اور حاضر کے جاننے والے ( خدا ) کی طرف لوٹائے جاؤگے بس وہ تمہیں بتلائے گا تم کیا عمل کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And say: "Work (righteousness): Soon will Allah observe your work, and His Messenger, and the Believers: Soon will ye be brought back to the knower of what is hidden and what is open: then will He show you the truth of all that ye did."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Act as you wish. God, His Messenger and the believers will see your deeds. You will be brought before the One who has absolute knowledge of the unseen and the seen. He will let you know about all that you have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And say "Do deeds! Allah will see your deeds, and (so will) His Messenger and the believers. And you will be brought back to the All-Knower of the unseen and the seen. Then He will inform you of what you used to do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And say: Work; so Allah will see your work and (so will) His Apostle and the believers; and you shall be brought back to the Knower of the unseen and the seen, then He will inform you of what you did.

Translated by

William Pickthall

And say (unto them): Act! Allah will behold your actions, and (so will) His messenger and the believers, and ye will be brought back to the Knower of the Invisible and the Visible, and He will tell you what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि अमल करो, अल्लाह और उसके रसूल और अहले-ईमान तुम्हारे अमल को देखेंगे, और तुम जल्द उसके पास लौटाए जाओगे जो तमाम खुले और छुपे को जानता है पस वह तुमको बता देगा जो कुछ तुम कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کہہ دیجیئے کہ (جو چاہو) عمل کیے جاؤ سو ابھی دیکھے لیتا ہے تمہارے عمل کو اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل ایمان اور ضرور تم کو ایسے کے پاس جانا ہے جو تمام کھلی اور چھپی چیزوں کا جاننے والا ہے سو وہ تم کو تمہارا سب کیا ہوا بتلادے گا۔ (105)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور فرما دیجیے عمل کرو، پس عنقریب اللہ تمہارا عمل اور اس کا رسول اور مومن دیکھیں گے اور عنقریب تم چھپی اور کھلی بات کو جاننے والے اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ وہ تمہیں خبر دے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔ “ (١٠٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی تم ان لوگوں سے کہ دو کہ عمل کرو ، اللہ اور اس کا رسول اور مومنین سب دیکھیں گے کہ تمہارا طرز عمل اب کیا رہتا ہے ، پھر تم اس کی طرف پلٹائے جاؤگے جو کھلے اور چھپے سب کو جانتا ہے ، اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ فرما دیجیے کہ عمل کرتے رہو سو عنقریب اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ لے گا اور اس کا رسول بھی اور اہل ایمان بھی، اور عنقریب تم اس ذات پاک کی طرف لوٹائے جاؤ گے جسے چھپی ہوئی چیزوں کا اور کھلی ہوئی چیزوں کا علم ہے پھر وہ تمہیں جتا دے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہہ کہ عمل کیے جاؤ پھر آگے دیکھ لے گا اللہ تمہارے کام کو اور اس کا رسول اور مسلمان اور تم جلد لوٹائے جاؤ گے اس کے پاس جو تمام چھپی اور کھلی چیزوں سے واقف ہے، پھر وہ جتا دے گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ ان لوگوں سے کہہ دیجئے کہ تم عمل کئے جائو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اور مسلمان سب دیکھیں گے کہ اب تمہارا طرز عمل کیا رہتا ہے اور ضرور تم اس خدا کی طرف واپس لوٹائے جائوگے جوہر چھپے اور کھلے کا جاننے والا ہے پس وہ تم کو ان کاموں کی حقیقت سے آگاہ کردے گا جو تم کیا کرتے تھے