Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 106

سورة التوبة

وَ اٰخَرُوۡنَ مُرۡجَوۡنَ لِاَمۡرِ اللّٰہِ اِمَّا یُعَذِّبُہُمۡ وَ اِمَّا یَتُوۡبُ عَلَیۡہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۱۰۶﴾

And [there are] others deferred until the command of Allah - whether He will punish them or whether He will forgive them. And Allah is Knowing and Wise.

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ اللہ کا حکم آنے تک ملتوی ہے ان کو سزا دے گا یا ان کی توبہ قبول کر لے گا ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑا حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاٰخَرُوۡنَ
اور کچھ دوسرے
مُرۡجَوۡنَ
جو مؤخر رکھے گئے ہیں
لِاَمۡرِ
حکم کے لیے
اللّٰہِ
اللہ کے
اِمَّا
خواہ
یُعَذِّبُہُمۡ
وہ عذاب دے انہیں
وَاِمَّا
اور خواہ
یَتُوۡبُ
وہ مہربان ہو
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاٰخَرُوۡنَ
اور کچھ دوسرے لوگ
مُرۡجَوۡنَ
انتظار میں رکھے گئے ہیں
لِاَمۡرِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے حکم کے لیے
اِمَّا
یا
یُعَذِّبُہُمۡ
وہ سزا دے انہیں
وَاِمَّا
یا یہ کہ
یَتُوۡبُ
وہ توبہ قبول کرے گا
عَلَیۡہِمۡ
ان کی
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And [there are] others deferred until the command of Allah - whether He will punish them or whether He will forgive them. And Allah is Knowing and Wise.

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ اللہ کا حکم آنے تک ملتوی ہے ان کو سزا دے گا یا ان کی توبہ قبول کر لے گا ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑا حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ اللہ کا حکم آنے تک التوا میں پڑا ہوا ہے۔ خواہ وہ انہیں سزا دے یا ان کی توبہ قبول کرلے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکچھ دوسرے لوگ جواللہ تعالیٰ کے حکم کے لئے انتظارمیں رکھے گئے ہیں، یاوہ اُنہیں عذاب دے گا وہ ان کی توبہ قبول کرے گااوراﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there are others whose matter is deferred till the command of Allah (comes): either He punishes them or relents towards them. And Allah is All-Knowing, Wise.

پھر وہ جتا دے گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے، اور بعضے وہ لوگ ہیں کہ ان کا کام ڈھیل میں ہے حکم پر اللہ کے یا وہ ان کو عذاب دے اور یا ان کو معاف کرے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کچھ دوسرے لوگ ہیں جن کے معاملے کو اللہ کے فیصلے تک مؤخر کردیا گیا ہے چاہے انہیں عذاب دے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول فرما لے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There are others in whose regard Allah's decree is awaited: whether He will chastise them or relent towards them. Allah is All-Knowing, All-Wise.

کچھ دوسرے لوگ ہیں جن کا معاملہ ابھی خدا کے حکم پر ٹھہرا ہوا ہے ، چاہے انہیں سزا دے اور چاہے ان پر از سرِ نو مہربان ہو جائے ۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکیم و دانا ہے ۔ 101

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا فیصلہ اللہ کا حکم آنے تک ملتوی کردیا گیا ہے ، یا اللہ ان کو سزا دے گا ، یا معاف کردے گا ، ( ٨١ ) اور اللہ کامل علم والا بھی ہے ، کامل حکمت والا بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا معاملہ ڈھیل میں ہے اللہ کے حکم پر ان کو یا عذاب کرے یا معاف کرے اور اللہ تعالیٰ جاننے والا ہے حکمت والاف 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کچھ لوگ ہیں جن کا کام اللہ کے فیصلہ کے آنے پر ملتوی ہے یا ان کو سزا دے گا اور یا ان کی توبہ قبول فرمائے گا اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ اللہ کا حکم آنے تک ملتوی کیا گیا ہے۔ یا تو وہ ان کو سزا دے گا یا وہ ان کی توبہ قبول کرے گا اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا کام خدا کے حکم پر موقوف ہے۔ چاہے ان کو عذاب دے اور چاہے ان کو معاف کر دے۔ اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And others are awaiting the decree of Allah, whether He shall torment them or whether He will relent toward them; and Allah is Knowing, Wise.

اور کچھ اور لوگ (بھی) ہیں (ان کا معاملہ) اللہ کا حکم آنے تک ملتوی خواہ وہ انہیں سزا دے اور خواہ وہ ان کی توبہ قبول کرے ۔ اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کچھ دوسرے بھی ہیں جن کا معاملہ اللہ کے فیصلہ تک ملتوی کیا جاتا ہے – یا تو ان کو سزا دے گا یا ان کی توبہ قبول فرمائے گا اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا حکم آنے تک ملتوی کر دیا گیا ہے یا تو وہ انہیں سزا دیںگے اور یا تو وہ ان کی توبہ قبول فرما لیں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کچھ اور لوگ ہیں کہ ان کا معاملہ اللہ کے حکم آنے تک رکا ہوا ہے خواہ وہ ان کو عذاب دے یا ان کو معاف کر دے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کچھ اور ہیں جن کا معاملہ خدا کے حکم پر ٹھہرا ہوا ہے، خواہ وہ انہیں سزا دے اور خواہ معاف فرما دے، اور اللہ تو سب کچھ جانتا بڑا ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

نیزکچھ ا ورلوگ ہیں جن کامعاملہ اللہ کے حکم تک ٹھہر ا ہوا ہے وہ انہیں سزادے یاان کی توبہ قبول کرے ، اوراللہ سب جاننے والاحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کچھ ( ف۲٤۰ ) موقوف رکھے گئے اللہ کے حکم پر ، یا ان پر عذاب کرے یا ان کی توبہ قبول کرے ( ف۲٤۱ ) اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کچھ دوسرے ( بھی ) ہیں جو اللہ کے ( آئندہ ) حکم کے لئے مؤخر رکھے گئے ہیں وہ یا تو انہیں عذاب دے گا یا ان کی توبہ قبول فرمالے گا ، اور اﷲ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور کچھ اور لوگ ایسے بھی ہیں جن کا معاملہ خدا کے حکم پر موقوف ہے وہ انہیں سزا دے یا ان کی توبہ کرے اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There are (yet) others, held in suspense for the command of Allah, whether He will punish them, or turn in mercy to them: and Allah is All-Knowing, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

Besides those who have confessed their sins, there are others who have no good deeds for which they may receive any reward or sins for which they may be punished. Their fate will be in the hands of God." God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And others are made to await for Allah's Decree, whether He will punish them or will forgive them. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And others are made to await Allah's command, whether He chastise them or whether He turn to them (mercifully), and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

And (there are) others who await Allah's decree, whether He will punish them or will forgive them. Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कुछ दूसरे लोग हैं जिनका मामला अभी अल्लाह का हुक्म आने तक ठहरा हुआ है, या वे उनको सज़ा देगा या उनकी तौबा क़बूल करेगा, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ خدا کے خکم آنے تک ملتوی ہے کہ ان کو سزا دے گا یا ان کی توبہ قبول کرے گا اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے اور حکمت والا ہے۔ (106)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کچھ اور ہیں جو اللہ کے حکم سے چھوڑ دیے گئے ہیں، چاہے انھیں سزا دے اور چاہے وہ ان پر متوجہ ہوجائے۔ اور اللہ خوب جاننے والا، بڑا حکمت والا ہے۔ “ (١٠٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کچھ دوسرے لوگ ہیں جن کا معاملہ ابھی خدا کے حکم پر ٹھرا ہوا ہے ، چاہے انہیں سزا دے اور چاہے ان پر ازسرنو مہربان ہوجائے۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکیم ودانا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا معاملہ اللہ کا حکم آنے سے مؤخر کیا ہوا ہے۔ وہ انہیں عذاب دے یا ان کی توبہ قبول فرمائے اور اللہ علیم ہے حکیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے اور لوگ ہیں کہ ان کا کام ڈھیل میں ہے حکم پر اللہ کے یا وہ ان کو عذاب دے اور یا ان کو معاف کرے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ خدا کا حکم آنے تک ملتوی ہے یا تو وہ ان کو سزا کا حکم کرے گا اور یا ان کی توبہ قبول کرے گا اور اللہ بڑے علم اور بڑی حکمت کا مالک ہے۔