Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 117

سورة التوبة

لَقَدۡ تَّابَ اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ وَ الۡمُہٰجِرِیۡنَ وَ الۡاَنۡصَارِ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُ فِیۡ سَاعَۃِ الۡعُسۡرَۃِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا کَادَ یَزِیۡغُ قُلُوۡبُ فَرِیۡقٍ مِّنۡہُمۡ ثُمَّ تَابَ عَلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّہٗ بِہِمۡ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۱۷﴾ۙ

Allah has already forgiven the Prophet and the Muhajireen and the Ansar who followed him in the hour of difficulty after the hearts of a party of them had almost inclined [to doubt], and then He forgave them. Indeed, He was to them Kind and Merciful.

اللہ تعالٰی نے پیغمبر کے حال پر توجہ فرمائی اور مہاجرین اور انصار کے حال پر بھی جنہوں نے ایسی تنگی کے وقت پیغمبر کا ساتھ دیا اس کے بعد کہ ان میں سے ایک گروہ کے دلوں میں کچھ تزلزل ہو چلا تھا پھر اللہ نے ان کے حال پر توجہ فرمائی ۔ بلاشبہ اللہ تعالٰی ان سب پر بہت ہی شفیق مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
تَّابَ
مہربان ہوا
اللّٰہُ
اللہ
عَلَی النَّبِیِّ
نبی پر
وَ الۡمُہٰجِرِیۡنَ
اور مہاجرین
وَالۡاَنۡصَارِ
اور انصار پر
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
اتَّبَعُوۡہُ
پیروی کی اس کی
فِیۡ سَاعَۃِ
گھڑی میں
الۡعُسۡرَۃِ
تنگی کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَاکَادَ
جو قریب تھا کہ
یَزِیۡغُ
ٹیڑھے ہو جاتے
قُلُوۡبُ
دل
فَرِیۡقٍ
ایک گروہ کے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
ثُمَّ
پھر
تَابَ
وہ مہربان ہوا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اِنَّہٗ
بیشک وہ
بِہِمۡ
ان جو
رَءُوۡفٌ
بہت شفقت کرنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
تَّابَ
۔(مہربانی سے) توجہ فرمائی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلَی النَّبِیِّ
نبی پر
وَ الۡمُہٰجِرِیۡنَ
اور مہاجرین پر
وَالۡاَنۡصَارِ
اور انصار پر
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
اتَّبَعُوۡہُ
ساتھ رہے اس کے
فِیۡ سَاعَۃِ
وقت میں
الۡعُسۡرَۃِ
تنگی کے
مِنۡۢ بَعۡدِ مَا
بعد اس کے
کَادَ
قریب تھا(کہ)
یَزِیۡغُ
ٹیڑھے ہو جائیں
قُلُوۡبُ
دل
فَرِیۡقٍ
ایک گروہ کے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
ثُمَّ
پھر
تَابَ
اس نے(مہربانی سے)توجہ فرمائی
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
بِہِمۡ
ساتھ ان کے
رَءُوۡفٌ
بہت شفقت کرنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Allah has already forgiven the Prophet and the Muhajireen and the Ansar who followed him in the hour of difficulty after the hearts of a party of them had almost inclined [to doubt], and then He forgave them. Indeed, He was to them Kind and Merciful.

اللہ تعالٰی نے پیغمبر کے حال پر توجہ فرمائی اور مہاجرین اور انصار کے حال پر بھی جنہوں نے ایسی تنگی کے وقت پیغمبر کا ساتھ دیا اس کے بعد کہ ان میں سے ایک گروہ کے دلوں میں کچھ تزلزل ہو چلا تھا پھر اللہ نے ان کے حال پر توجہ فرمائی ۔ بلاشبہ اللہ تعالٰی ان سب پر بہت ہی شفیق مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے نبی، مہاجرین اور انصار پر مہربانی کی جنہوں نے بڑی تنگی کے وقت اس کا ساتھ دیا تھا اگرچہ اس وقت بعض لوگوں کے دل کجی کی طرف مائل ہوچلے تھے۔ پھر اللہ نے ان پر رحم فرمایا کیونکہ اللہ مسلمانوں پر بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقینااﷲ تعالیٰ نے نبی پربھی اور مہاجرین و انصارپربھی مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائی جوتنگی کے وقت میں نبی کے ساتھ رہے ،اس کے بعد بھی کہ قریب تھا ان میں سے ایک گروہ کے دل ہی ٹیڑھے ہوجائیں،پھر اﷲ تعالیٰ نے ان پر مہربانی سے توجہ فرمائی، یقیناوہ ان پربہت ہی شفقت کرنے والا ، نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Allah has relented towards the Prophet and the Muhajirs (Emigrants) and the Ansar (the Supporters) who followed him in the hour of hardship after the hearts of a group of them were about to turn crooked, then He relented towards them. Surely, to them He is Very Kind, Very Merciful.

اللہ مہربان ہوا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور مہاجرین اور انصار پر جو ساتھ رہے نبی کے مشکل کی گھڑی میں بعد اس کے کہ قریب تھا کہ دل پھرجائیں بعضوں کے ان میں سے پھر مہربان ہوا ان پر بیشک وہ ان پر مہربان ہے رحم کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ مہربان ہوا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور مہاجرین و انصار پر بھی جنہوں نے آپ کا اتباع کیا (ساتھ دیا) مشکل وقت میں اس کے بعد کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل میں کچھ کجی آنے لگی تھی پھرا للہ نے ان پر نظر رحمت فرمائی۔ یقیناً وہ ان کے حق میں بہت مہربان رحم فرمانے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah has relented towards the Prophet, and towards the Muhajirun (Emigrants) and the Ansar (Helpers) who stood by him in the hour of hardship, although the hearts of a party of them had well-nigh swerved. (But when they gave up swerving from the Right Course and followed the Prophet), Allah relented towards them. Surely to them He is the Most Tender, the Most Merciful.

اللہ نے معاف کر دیا نبی کو اور ان مہاجرین و انصار کو جنہوں نے بڑی تنگی کے وقت میں نبی کا ساتھ دیا ۔ 115 اگرچہ ان میں سے کچھ لوگوں کے دل کَجی کی طرف مائل ہو چلے تھے ، 116 ﴿مگر جب انہوں نے اس کجی کا اتباع نہ کیا بلکہ نبی کا ساتھ ہی دیا تو ﴾ اللہ نے انہیں معاف کر دیا 117 ، بےشک اس کا معاملہ ان لوگوں کے ساتھ شفقت و مہربانی کا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے رحمت کی نظر فرمائی ہے نبی پر ان مہاجرین اور انصار پر جنہوں نے ایسی مشکل کی گھڑی میں نبی کا ساتھ دیا ، ( ٩٣ ) جبکہ قریب تھا کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ڈگمگا جائیں ، پھر اللہ نے ان کے حال پر توجہ فرمائی ۔ یقینا وہ ان کے لیے بہت شفیق ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک اللہ نے پیغمبر کو معاف کردیا اور مہاجرین اور انصار کو 3 جنہوں نے سخت وقت میں پیغمبر کا ساتھ دیا (اور ساتھ بھی دیا تو ایسے وقت میں) جب کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ڈگمگا گئے تھے 2 پھر اللہ نے ان کو (دوبارہ) معاف کیا کیونکہ وہ ان پر بہت مہربان اور رحم کرنے والا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ نے پیغمبر پر مہربانی فرمائی اور مہاجرین اور انصار پر جنہوں نے تنگی کی گھڑی میں ان (پیغمبر) کا ساتھ دیا بعد اس کے کہ ان میں سے ایک گروہ کے دلوں میں تزلزل ہوچلا تھا۔ پھر اس (اللہ) نے ان کے حال پر توجہ فرمائی بلا شبہ وہ ان سب پر نہایت شفیق (اور) مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تعالیٰ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور ان مہاجرین و انصار پر توجہ فرما لی ہے (توبہ قبول کرلی ہے) جنہوں نے ایسی تنگی و پریشانی کے وقت پیغمبر کا ساتھ دیا جب کہ قریب تھا کہ ان میں سے ایک فریق کے دل پھرجاتے پھر وہ ان پر متوجہ ہوا۔ بیشک اللہ ان پر مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بےشک خدا نے پیغمبر پر مہربانی کی اور مہاجرین اور انصار پر جو باوجود اس کے کہ ان میں سے بعضوں کے دل جلد پھر جانے کو تھے۔ مشکل کی گھڑی میں پیغمبر کے ساتھ رہے۔ پھر خدا نے ان پر مہربانی فرمائی۔ بےشک وہ ان پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly Allah hath relented toward the Prophet and the Muhajirs and the Ansar who followed him in the hour of distress after the hearts of a part of them had well-nigh swerved aside when He relented toward them. Verily He is unto them Tender, Merciful.

بیشک اللہ نے نبی پر اور مہاجرین اور انصار پر رحمت کے ساتھ توجہ فرمائی جنہوں نے نبی کا ساتھ تنگی کے وقت میں دیا ۔ بعد اس کے کہ ان میں سے ایک گروہ کے دلوں میں کچھ تزلزل ہوچلا تھا ۔ پھر (اللہ نے) ان لوگوں پر رحمت کے ساتھ توجہ فرمادی ۔ بیشک وہ ان کے حق میں بڑا شفیق ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے نبی اور ان مہاجرین وانصار پر رحمت کی نظر کی ، جنہوں نے نبی کا ساتھ تنگی کے وقت میں دیا ، بعد اس کے کہ ان میں سے کچھ لوگوں کے دل کجی کی طرف مائل ہوچکے تھے ، پھر اللہ نے ان پر رحمت کی نگاہ کی ۔ بیشک وہ ان پر نہایت مہربان اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

البتہ تحقیق اﷲ ( تعالیٰ نے نبی ( ﷺ ) پرمہربانی فرمائی اور مہاجرین اور انصار پر مہربانی فرمائی جنہوں نے نہایت مشکل وقت میں نبی ( ﷺ ) کا ساتھ دیا تھا جبکہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ڈگمگاجانے کے قریب تھے پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان پر ( خصوصی ) توجہ فرمائی بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) ان پر مہربان رحم فرمانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک اللہ نے مہربانی کی پیغمبر پر مہاجرین اور انصار پر جو باوجود اس کے کہ ان میں سے بعضوں کے دل جلد پھرجانے کو تھے۔ مشکل گھڑی میں پیغمبر کے ساتھ رہے پھر اللہ نے ان پر مہربانی کی بیشک وہ ان پر نہایت مہربان اور شفقت کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ کی رحمتیں متوجہ ہوگئیں پیغمبر پر، اور ان مہاجرین و انصار پر، جنہوں نے ان (پیغمبر) کا ساتھ دیا، تنگی کی اس گھڑی میں، ان کے بعد کہ ان میں سے کچھ لوگوں کے دل پھرنے لگے تھے، مگر اللہ نے ان پر رحمت فرما دی، (جس سے وہ سنبھل گئے) بیشک وہ ان پر بڑا ہی شفیق، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ نے نبی مہاجرین ا ورانصارپرمہربانی کی جنہوں نے بڑی تنگی کے وقت اس کا ساتھ دیاتھا اگرچہ ُاس وقت بعض لوگوں کے دل شک وشبہ کی طرف مائل ہوچکے تھے اور اللہ نے ان پر رحم فرمایا کیونکہ اللہ مسلمانوں پر بڑامہربان رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ کی رحمتیں متوجہ ہوئیں ان غیب کی خبریں بتانے والے اور ان مہاجرین اور انصار پر جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا ( ف۲۷۳ ) بعد اس کے کہ قریب تھا کہ ان میں کچھ لوگوں کے دل پھر جائیں ( ف۲۷٤ ) پھر ان پر رحمت سے متوجہ ہوا ( ف۲۷۵ ) بیشک وہ ان پر نہایت مہربان رحم والا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

یقیناً اﷲ نے نبی ( معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر رحمت سے توجہ فرمائی اور ان مہاجرین اور انصار پر ( بھی ) جنہوں نے ( غزوۂ تبوک کی ) مشکل گھڑی میں ( بھی ) آپ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی پیروی کی اس ( صورتِ حال ) کے بعد کہ قریب تھا کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل پھر جاتے ، پھر وہ ان پر لطف و رحمت سے متوجہ ہوا ، بیشک وہ ان پر نہایت شفیق ، نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

بیشک خدا نے پیغمبر اور ان مہاجرین و انصار پر رحم کیا ہے جنہوں نے تنگی کے وقت میں پیغمبر کا ساتھ دیا ہے جب کہ ایک جماعت کے دلوں میں کجی پیدا ہو رہی تھی پھر خدا نے ان کی توبہ کو قبول کر لیا کہ وہ ان پر بڑا ترس کھانے والا اور مہربانی کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah turned with favour to the Prophet, the Muhajirs, and the Ansar,- who followed him in a time of distress, after that the hearts of a part of them had nearly swerved (from duty); but He turned to them (also): for He is unto them Most Kind, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

God pardoned the Prophet, the Emigrants, the Helpers, and those who followed them, when the hearts of some of them almost deviated (from the truth) in their hour of difficulty. God forgave them because of His Compassion and Mercy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah has forgiven the Prophet, the Muhajirin and the Ansar who followed him in the time of distress (Tabuk expedition), after the hearts of a party of them had nearly deviated (from the right path), but He accepted their repentance. Certainly, He is unto them full of kindness, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly Allah has turned (mercifully) to the Prophet and those who fled (their homes) and the helpers who followed him in the hour of straitness after the hearts of a part of them were about to deviate, then He turned to them (mercifully); surely to them He is Compassionate, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Allah hath turned in mercy to the Prophet, and to the Muhajirin and the Ansar who followed him in the hour of hardship. After the hearts of a party of them had almost swerved aside, then turned He unto them in mercy. Lo! He is Full of Pity, Merciful for them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक अल्लाह ने नबी पर और मुहाजिरीन व अंसार पर तवज्जोह फ़रमाई जिन्होंने तंगी के वक़्त में नबी का साथ दिया, बाद इसके कि उनमें से कुछ लोगों के दिल कजी की तरफ़ माइल हो चुके थे, फिर अल्लाह ने उन पर तवज्जोह फ़रमाई, बेशक अल्लाह उन पर मेहरबान है, रहम करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے نے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حال پر توجہ فرمائی (1) اور مہاجرین و انصار کے حال پر بھی (توجہ فرمائی) (2) جنھوں نے ایسی تنگی کی وقت میں پیغمبر کا ساتھ دیا (3) بعد اس کے کہ ان میں سے ایک گروہ کے دلوں میں کچھ تزلزل ہو چلا تھا پھر اللہ نے ان (گروہ) کے حال پر توجہ فرمائی بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان سب پر بہت ہی شفیق مہربان ہے۔ (117)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بلاشبہ اللہ نے نبی پر توجہ فرمائی اور مہاجرین و انصار پر بھی، جو تنگی کے وقت ان کے ساتھ رہے، اس کے بعد کہ قریب تھا کہ ان میں سے ایک گروہ کے دل ٹیڑھے ہوجائیں، پھر ان پر توجہ فرمائی۔ یقیناً وہ ان پر شفقت کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (١١٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ تعالیٰ نے معاف کردیا نبی کو اور ان مہاجرین وانصار کو جنہوں نے بڑی تنگی کے وقت میں نبی کا ساتھ دیا۔ اگرچہ ان میں سے کچھ لوگوں کے دل کجی کی طرف مائل ہوچلے تھے ، (مگر جب انہوں نے اس کجی کا اتباع نہ کیا بلکہ نبی کا ساتھ دیا تو) اللہ نے انہیں معاف کردیا ، بیشک اس کا معاملہ ان لوگوں کے ساتھ شفقت ومہربانی کا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ اللہ نے نبی پر اور مہاجرین پر اور انصار پر مہربانی فرمائی جنہوں نے اس کے بعد تنگی کے وقت نبی کا ساتھ دیا جبکہ ان میں سے ایک گروہ کے دلوں میں تزلزل ہو چلا تھا، پھر اللہ نے ان پر توجہ فرمائی۔ بلاشبہ وہ ان پر مہربان ہے رحم فرمانے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ مہربان ہوا نبی پر اور مہاجرین اور انصار پر جو ساتھ رہے نبی کے مشکل کی گھڑی میں بعد اس کے کہ قریب تھا کہ دل پھرجائیں بعضوں کے ان میں سے پھر مہربان ہوا ان پر بیشک وہ ان پر مہربان ہے رحم کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ اللہ نے اپنے نبی پر مہربانی کی اور ان مہاجرین و انصار پر بھی توجہ فرمائی جنہوں نے ایسی سخت گھڑی میں پیغمبر کا ساتھ دیا جب کہ ان میں سے قریب تھا کہ بعض لوگوں کے قلوب متزلزل ہوجائیں پھر اللہ نے اپنی مہربانی سے ان کو سنبھال یلا بلاشبہ خدا ان سب پر بہت شفیق اور نہایت مہربان ہے۔