Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 122

سورة التوبة

وَ مَا کَانَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لِیَنۡفِرُوۡا کَآفَّۃً ؕ فَلَوۡ لَا نَفَرَ مِنۡ کُلِّ فِرۡقَۃٍ مِّنۡہُمۡ طَآئِفَۃٌ لِّیَتَفَقَّہُوۡا فِی الدِّیۡنِ وَ لِیُنۡذِرُوۡا قَوۡمَہُمۡ اِذَا رَجَعُوۡۤا اِلَیۡہِمۡ لَعَلَّہُمۡ یَحۡذَرُوۡنَ ﴿۱۲۲﴾٪  4

And it is not for the believers to go forth [to battle] all at once. For there should separate from every division of them a group [remaining] to obtain understanding in the religion and warn their people when they return to them that they might be cautious.

اور مسلمانوں کو یہ نہ چاہیے کہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں سو ایسا کیوں نہ کیا جائے کہ ان کی ہر بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت جایا کرے تاکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کریں اور تاکہ یہ لوگ اپنی قوم کو جب کہ وہ ان کے پاس آئیں ڈرائیں تاکہ وہ ڈر جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مو منوں کے(لائق)
لِیَنۡفِرُوۡا
کہ وہ نکال پڑیں
کَآفَّۃً
سارے کے سارے
فَلَوۡلَا
پھر کیوں نہ
نَفَرَ
نکلی
مِنۡ کُلِّ فِرۡقَۃٍ
ہر گروہ سے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
طَآئِفَۃٌ
ایک جماعت
لِّیَتَفَقَّہُوۡا
تاکہ وہ سمجھ بوجھ حاصل کر یں
فِی الدِّیۡنِ
دین میں
وَلِیُنۡذِرُوۡا
اور تاکہ وہ ڈرائیں
قَوۡمَہُمۡ
اپنی قوم کو
اِذَا
جب
رَجَعُوۡۤا
وہ لوٹیں
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَحۡذَرُوۡنَ
وہ ڈریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اہل ایمان
لِیَنۡفِرُوۡا
کہ وہ نکل جائیں
کَآفَّۃً
سارے کے سارے
فَلَوۡلَا
سو کیوں نہیں
نَفَرَ
نکلے
مِنۡ کُلِّ فِرۡقَۃٍ
ہر گروہ میں سے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
طَآئِفَۃٌ
کچھ لوگ
لِّیَتَفَقَّہُوۡا
تاکہ وہ سمجھ حاصل کریں
فِی الدِّیۡنِ
دین میں
وَلِیُنۡذِرُوۡا
اور تاکہ وہ ڈرائیں
قَوۡمَہُمۡ
اپنی قوم کو
اِذَا
جب
رَجَعُوۡۤا
وہ واپس جائیں
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَحۡذَرُوۡنَ
بچ جائیں
Translated by

Juna Garhi

And it is not for the believers to go forth [to battle] all at once. For there should separate from every division of them a group [remaining] to obtain understanding in the religion and warn their people when they return to them that they might be cautious.

اور مسلمانوں کو یہ نہ چاہیے کہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں سو ایسا کیوں نہ کیا جائے کہ ان کی ہر بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت جایا کرے تاکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کریں اور تاکہ یہ لوگ اپنی قوم کو جب کہ وہ ان کے پاس آئیں ڈرائیں تاکہ وہ ڈر جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مومنوں کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ سب کے سب ہی نکل کھڑے ہوں۔ پھر ایسا کیوں نہ ہوا کہ ہر فرقہ میں سے کچھ لوگ دین میں سمجھ پیدا کرنے کے لئے نکلتے تاکہ جب وہ ان کی طرف واپس جاتے تو اپنے لوگوں کو (برے انجام سے) ڈراتے۔ اسی طرح شاید وہ برے کاموں سے بچے رہتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یہ ممکن نہیں ہے کہ سارے کے سارے اہلِ ایمان ہی نکل جائیں،سو ان کے ہرگروہ میں سے کچھ لوگ کیوں نہیں نکلے تاکہ وہ دین کی سمجھ حاصل کریں اورتاکہ وہ اپنی قوم کوڈرائیں جب وہ ان کی طرف واپس جائیں تاکہ وہ بچ جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it is not for the believers to go forth all together. So, why should it not be that a group from every sec¬tion of them goes forth, so that they may acquire per¬fect understanding of the Faith, and so that they may warn their people when they return to them, that they may be cautious.

اور ایسے تو نہیں مسلمان کہ کوچ کریں سارے سو کیوں نہ نکلا ہر فرقہ میں سے ان کا ایک حصہ تاکہ سمجھ پیدا کریں دین میں اور تاکہ خبر پہنچائیں اپنی قوم کو جبکہ لوٹ کر آئیں ان کی طرف تاکہ وہ بچتے رہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اہل ایمان کے لیے یہ تو ممکن نہیں ہے کہ وہ سب کے سب نکل آئیں تو ایسا کیوں نہ ہوا کہ نکلتا ان کی ہر جماعت میں سے ایک گروہ تاکہ وہ دین کا فہم حاصل کرتے اور وہ اپنے لوگوں کو خبردار کرتے جب ان کی طرف واپس لوٹتے تاکہ وہ بھی نافرمانی سے بچتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It was not necessary for the believers to go forth all together (to receive religious instruction), but why did not a party of them go forth that they may grow in religious understanding, and that they may warn their people when they return to them, so that they may avoid (erroneous attitudes)?

اور یہ کچھ ضروری نہ تھا کہ اہل ایمان سارے کے سارے ہی نکل کھڑے ہوتے ، مگر ایسا کیوں نہ ہوا کہ ان کے آبادی کے ہر حصہ میں سے کچھ لوگ نکل کر آتے اور دین کی سمجھ پیدا کرتے اور واپس جا کر اپنے علاقے کے باشندوں کو خبردار کرتے تاکہ وہ ﴿غیر مسلمانہ روش سے ﴾ پرہیز کرتے 120 ۔ ؏ ١۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مسلمانوں کے لیے یہ بھی مناسب نہیں ہے کہ وہ ( ہمیشہ ) سب کے سب ( جہاد کے لیے ) نکل کھڑے ہوں ۔ ( ٩٨ ) لہذا ایسا کیوں نہ ہو کہ ان کی ہر بڑی جماعت میں سے ایک گروہ ( جہاد کے لیے ) نکلا کرے ، تاکہ ( جو لوگ جہاد میں نہ گئے ہوں ) وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے لیے محنت کریں ، اور جب ان کی قوم کے لوگ ( جو جہاد میں گئے ہیں ) ان کے پاس واپس آئیں تو یہ ان کو متنبہ کریں ، ( ٩٩ ) تاکہ وہ ( گناہوں سے ) بچ کر رہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہی مناسب نہیں کہ ہر لڑائی میں سب کے سب مسلمان نکل کھڑے ہوں ایسا کیوں نہیں کرتے کہ ہر فرقے میں سے کچھ لوگ نکلیں تاکہ (جو لوگ نہیں نکلے اور مدینہ میں آنحضرت کی صحبت میں رہ گئے) وہ دین کی سمجھ حاصل کریں (قرآن اور حدیث یاد کریں اور جب ان کی قوم کے لوگ جہاد سے لوٹ کر آئیں تو ان کو سنا دیں 5 اس لئے کہ وہ بچے رہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مسلمانوں کو یہ نہ چاہیے کہ سب کے سب ہی نکل کھڑے ہوں تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر جماعت سے کچھ نہ کچھ لوگ نکل جاتے تاکہ دین کا علم سیکھتے (اس میں سمجھ پیدا کرتے) اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو (انجام بد سے) ڈراتے تاکہ وہ (برائی سے) بچتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور مومنوں کو یہ مناسب نہیں ہے کہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں۔ پھر ایسا کیوں نہ ہوا کہ ہر بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت نکلتی تاکہ وہ لوگ دین کی سمجھ پیدا کر کے جب وہ ان کی طرف پلٹ کر جائیں تو وہ ان کو ڈرائیں تاکہ وہ بچتے رہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ مومن سب کے سب نکل آئیں۔ تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر ایک جماعت میں سے چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا (علم سیکھتے اور اس) میں سمجھ پیدا کرتے اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو ڈر سناتے تاکہ وہ حذر کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is not for the believers to march forth all together. So why should not a band from each party of them march forth so that they may gain understanding in religion and that when they come back unto them, haply they might warn their people when they come back unto them, haply they may beware!

اور مومنوں کو نہ چاہیے کہ (آیندہ) سب کے سب نکل کھڑے ہوں ۔ یہ کیوں نہ ہو کہ ہر گروہ میں سے ایک حصہ نکل کھڑا ہوا کرے تاکہ (یہ باقی لوگ) دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرتے رہیں ۔ اور تاکہ یہ اپنی قوم والوں کو جب وہ ان کے پاس واپس آجائیں ڈراتے رہیں عجب کیا کہ وہ محتاط رہی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ تو نہ تھا کہ سب ہی مسلمان اٹھتے ، تو ایسا کیوں نہ ہوا کہ ان کے ہر گروہ میں سے کچھ کچھ لوگ نکلتے تاکہ دین میں بصیرت حاصل کرتے اور اپنی قوم کے لوگوں کو بھی آگاہ کرتے جبکہ وہ ان کی طرف لوٹتے کہ وہ بھی احتیاط کرنے والے بنتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( مجاہدین ) جو کچھ چھوٹا بڑا خرچہ کرتے ہیں اور جس کسی میدان کو طے کرتی ہیں تو یہ ( تمام کام ) ان کیلئے لکھ لیے جاتے ہیں تاکہ جو کچھ انہوں نے کیا اﷲ ( تعالیٰ ) اس کا اچھے سے اچھا بدلہ انہیں عطا فرمائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ مومن سب کے سب نکل آئیں تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر جماعت میں سے چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا علم سیکھتے اور اس میں سمجھ پیدا کرتے، اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو ڈر سناتے تاکہ وہ بچے رہتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مومنوں کو یہ بھی نہیں چاہیے کہ وہ سب نکل پڑیں، پس انہوں نے ایسے کیوں نہ کیا کہ ان کی ہر بڑی جماعت چلی جاتی، تاکہ وہ دین میں سمجھ پیدا کریں، اور وہ اپنی قوم کو خبردار کریں جب کہ وہ ان کے پاس لوٹ کر آئیں، تاکہ وہ بچ سکیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ بات مناسب نہیں ہے کہ تمام ہی مومنین ( جہاد ) کے لئے نکل کھڑے ہوں سوایساکیوں نہ کیا جائے کہ ان کی ایک بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت جایاکرے تاکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کریں تاکہ جب وہ اپنی قوم کے پاس ( جہاد کرنے کے بعد ) واپس لوٹیں تواپنے لوگوں کو اللہ سے ڈرائیں اس طرح شایدوہ برے کاموں سے بچتے رہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مسلمانوں سے یہ تو ہو نہیں سکتا کہ سب کے سب نکلیں ( ف۲۹۱ ) تو کیوں نہ ہو کہ ان کے ہر گروہ میں سے ( ف۲۹۲ ) ایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں اور واپس آکر اپنی قوم کو ڈر سنائیں ( ف۲۹۳ ) اس امید پر کہ وہ بچیں ( ف۲۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ سارے کے سارے مسلمان ( ایک ساتھ ) نکل کھڑے ہوں ، تو ان میں سے ہر ایک گروہ ( یا قبیلہ ) کی ایک جماعت کیوں نہ نکلے کہ وہ لوگ دین میں تفقہ ( یعنی خوب فہم و بصیرت ) حاصل کریں اور وہ اپنی قوم کو ڈرائیں جب وہ ان کی طرف پلٹ کر آئیں تاکہ وہ ( گناہوں اور نافرمانی کی زندگی سے ) بچیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ تو نہیں ہو سکتا کہ تمام اہلِ ایمان نکل کھڑے ہوں تو ایسا کیوں نہیں ہو سکتا ۔ کہ ہر جماعت میں سے کچھ لوگ نکل آئیں تاکہ وہ دین میں تفقہ ( دین کی سمجھ بوجھ ) حاصل کریں اور جب ( تعلیم و تربیت کے بعد ) اپنی قوم کے پاس لوٹ کر آئیں ۔ تو اسے ( جہالت بے ایمانی اور بد عملی کے نتائج سے ) ڈرائیں تاکہ وہ ڈریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor should the Believers all go forth together: if a contingent from every expedition remained behind, they could devote themselves to studies in religion, and admonish the people when they return to them,- that thus they (may learn) to guard themselves (against evil).

Translated by

Muhammad Sarwar

Not all believers have to become specialists in religious learning. Why do not some people from each group of believers seek to become specialists in religious learning and, after completing their studies, guide their group so that they will have fear of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And it is not (proper) for the believers to go out (to fight - Jihad) all together. Of every troop of them, a party only should go forth, that they may get instructions in religion, and that they may warn their people when they return to them, so that they may beware (of evil).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And it does not beseem the believers that they should go forth all together; why should not then a company from every party from among them go forth that they may apply themselves to obtain understanding in religion, and that they may warn their people when they come back to them that they may be cautious?

Translated by

William Pickthall

And the believers should not all go out to fight. Of every troop of them, a party only should go forth, that they (who are left behind) may gain sound knowledge in religion, and that they may warn their folk when they return to them, so that they may beware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह मुमकिन न था कि अहले-ईमान सबके सब निकल खड़े हों, तो ऐसा क्यों न हुआ कि उनके हर गिरोह में से एक हिस्सा निकल कर आता; ताकि वे दीन में समझ पैदा करता और वापस जाकर अपनी क़ौम के लोगों को आगाह करता; ताकि वे भी परहेज़ करने वाले बनते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ہمیشہ کے لیے) مسلمانوں کو یہ (بھی) نہ چاہیئے کہ (جہاد کے واسطے) سب کے سب (ہی) نکل کھڑے ہوں سو ایسا کیوں نہ کیا جائے کہ ان کی ہر بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت (جہاد) میں جایا کرے تاکہ (یہ) باقی ماندہ لوگ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرتے رہیں اور تاکہ یہ لوگ اپنی (اس) قوم کو جب کہ وہ ان کے پاس واپس آویں ڈراویں تاکہ وہ (ان سے دین کی باتیں سن کر برے کاموں (سے) احتیاط رکھیں۔ (2) (122)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ٹھیک نہیں کہ ایمان دار سب کے سب جہاد کے لیے نکل جائیں، ان میں سے کچھ لوگ کیوں نہ نکلے، تاکہ وہ دین میں سمجھ حاصل کریں اور تاکہ جب اپنی قوم کی طرف لوٹیں تو انھیں ڈرائیں، اس لیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچ جائیں۔ “ (١٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ کچھ ضروری نہ تھا کہ اہل ایمان سارے کے سارے ہی نکل کھڑے ہوتے ، مگر ایسا کیوں نہ ہوا کہ ان کی آبادی کے ہر حصہ میں سے کچھ لوگ نکل کر آتے اور دین کی سمجھ پیدا کرتے اور واپس جاکر اپنے علاقے کے باشندوں کو خبردار کرتے تاکہ وہ (غیر مسلمانہ روش سے) پرہیز کرتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مومنین کو یہ نہ چاہئے کہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں، کیوں نہ نکلی چھوٹی جماعت ہر بڑی جماعت میں سے تاکہ وہ دین میں سمجھ حاصل کریں۔ اور تاکہ یہ لوگ اپنی قوم کو ڈرائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایسے تو نہیں مسلمان کہ کوچ کریں سارے سو کیوں نہ نکلا ہر فرقہ میں سے ان کا ایک حصہ تاکہ سمجھ پیدا کریں دین میں اور تاکہ خبر پہنچائیں اپنی قوم کو جب کہ لوٹ کر آئیں ان کی طرف تاکہ وہ بچتے رہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مسلمانوں کو یہ بھی نہیں چاہئے کہ سب کے سب گھروں سے نکل کھڑے ہوں سو ایسا کیوں نہیں کرتے کہ ہر بڑی جماعت میں سے ایک مختصر جماعت نکلا کرے تاکہ باقی ماندہ لوگ دین کی سمجھ حاصل کرتے رہیں اور تاکہ جب یہ مجاہدین ان کی طرف واپس آئیں تو یہ دین حاصل کرنے والے ان کو خدا کے احکام سناکر ڈرائیں تاکہ وہ گناہوں سے بچتے رہیں۔