Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 126

سورة التوبة

اَوَ لَا یَرَوۡنَ اَنَّہُمۡ یُفۡتَنُوۡنَ فِیۡ کُلِّ عَامٍ مَّرَّۃً اَوۡ مَرَّتَیۡنِ ثُمَّ لَا یَتُوۡبُوۡنَ وَ لَا ہُمۡ یَذَّکَّرُوۡنَ ﴿۱۲۶﴾

Do they not see that they are tried every year once or twice but then they do not repent nor do they remember?

اور کیا ان کو نہیں دکھلائی دیتا کہ یہ لوگ ہر سال ایک بار یا دو بار کسی نہ کسی آفت میں پھنستے رہتے ہیں پھر بھی نہ توبہ کرتے اور نہ نصیحت قبول کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَا
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡنَ
وہ دیکھتے
اَنَّہُمۡ
کہ بیشک وہ
یُفۡتَنُوۡنَ
آزمائے جاتے ہیں
فِیۡ کُلِّ عَامٍ
ہر سال میں
مَّرَّۃً
ایک بار
اَوۡ
یا
مَرَّتَیۡنِ
دو بار
ثُمَّ
پھر
لَایَتُوۡبُوۡنَ
نہیں وہ توبہ کرتے
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَذَّکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت پکڑتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَ
اور کیا
لَا یَرَوۡنَ
نہیں وہ دیکھتے
اَنَّہُمۡ
یقیناً وہ
یُفۡتَنُوۡنَ
آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں
فِیۡ کُلِّ عَامٍ
ہر سال میں
مَّرَّۃً
ایک بار
اَوۡ مَرَّتَیۡنِ
یا دو بار
ثُمَّ
پھر
لَایَتُوۡبُوۡنَ
نہ وہ توبہ کرتے ہیں
وَلَا
اور نہ ہی
ہُمۡ
وہ
یَذَّکَّرُوۡنَ
نصیحت حاصل کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Do they not see that they are tried every year once or twice but then they do not repent nor do they remember?

اور کیا ان کو نہیں دکھلائی دیتا کہ یہ لوگ ہر سال ایک بار یا دو بار کسی نہ کسی آفت میں پھنستے رہتے ہیں پھر بھی نہ توبہ کرتے اور نہ نصیحت قبول کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ انہیں ہر سال ایک بار یا دو بار کوئی نہ کوئی مصیبت پیش آجاتی ہے پھر بھی یہ لوگ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت قبول کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیاوہ دیکھتے نہیں کہ یقیناایک باریادوباروہ ہر سال آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں؟پھربھی وہ نہ توبہ کرتے ہیں اورنہ ہی وہ نصیحت حاصل کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do they not see that they are put to trial every year once or twice, still they do not repent, nor do they take lesson?

کیا نہیں دیکھتے کہ وہ آزمائے جاتے ہیں ہر برس میں ایک بار یا دو بار پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ وہ نصیحت پکڑتے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ (منافقین) دیکھتے نہیں ہیں کہ ہر سال انہیں آزمایا جاتا ہے ایک بار یا دو بار پھر بھی نہ تو یہ لوگ توبہ کرتے ہیں اور نہ ہی نصیحت اخذ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they not see that they are tried every year once or twice? Yet they neither repent nor take heed.

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ ہر سال ایک دو مرتبہ یہ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں ؟ 125 مگر اس پر بھی نہ توبہ کرتے ہیں نہ کوئی سبق لیتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ وہ ہر سال ایک دو مرتبہ کسی آزمائش میں مبتلا ہوتے ہیں ، ( ١٠٤ ) پھر بھی نہ وہ توبہ کرتے ہیں ، اور نہ کوئی سبق حاصل کرتے ہیں ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ منافق یہ بھی نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک دو بار بلا میں پڑتے ہیں (دکھ بیماری موت قحط وغیرہ) پھر بھی (اپنے نفاق اور شرارت سے) توبہ نہیں کرتے اور نہ ان کو نصیحت ہوتی ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا انہیں دکھائی نہیں دیتا کہ یہ ہر سال ایک بار یا دو بار کسی نہ کسی مصیبت میں پھنسا دیئے جاتے ہیں پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ ہی کچھ نصیحت حاصل کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ اس بات کو نہیں جانتے کہ ہر سال میں ایک یاد و مرتبہ وہ کسی آفت میں پھنستے ہیں پھر بھی وہ (اپنی حرکتوں سے) باز نہیں آتے اور وہ ذرا بھی دھیان نہیں دیتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ دیکھتے نہیں کہ یہ ہر سال ایک یا دو بار بلا میں پھنسا دیئے جاتے ہیں پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold they not that they are tried every year once or twice? Yet they repent not, nor are they admonished.

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ یہ لوگ ہر سال ایک بار یا دو بار کسی آفت میں پھنستے ہی رہتے ہیں پھر بھی نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ وہ نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک بار یا دوبار آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں ، پھر بھی نہ تو توبہ کرتے ، نہ یاد دہانی ہی حاصل کرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہر سال ایک یا دو مرتبہ کسی نہ کسی مصیبت میں ڈالے جاتے ہیں پھر نہ وہ رجوع کرتے ہیں اور نہ ہی وہ نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ دیکھتے نہیں کہ یہ ہر سال ایک دو بار بلا میں پھنسا دیے جاتے ہیں۔ پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ ان کو آزمائش میں ڈالا جاتا ہے ہر سال ایک یا دو مرتبہ، پھر بھی نہ تو یہ توبہ کرتے ہیں اور نہ ہی یہ کوئی سبق لیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ انہیں ہرسال ایک باریادوبارکوئی نہ کوئی مصیبت پیش آجاتی ہے پھربھی یہ لوگ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت قبول کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا انہیں ( ف۳۰۰ ) نہیں سوجھتا کہ ہر سال ایک یا دو بار آزمائے جاتے ہیں ( ف۳۰۱ ) پھر نہ تو توبہ کرتے ہیں نہ نصیحت مانتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال میں ایک بار یا دو بار مصیبت میں مبتلا کئے جاتے ہیں پھر ( بھی ) وہ توبہ نہیں کرتے اور نہ ہی وہ نصیحت پکڑتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا ( یہ لوگ ) نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک یا دو مرتبہ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں ۔ پھر بھی یہ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

See they not that they are tried every year once or twice? Yet they turn not in repentance, and they take no heed.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they not realize that God tests them once or twice a year but, nevertheless, they do not repent and give it proper thought?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See they not that they are put in trial once or twice every year Yet, they turn not in repentance, nor do they learn a lesson (from it).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not see that they are tried once or twice in every year, yet they do not turn (to Allah) nor do they mind.

Translated by

William Pickthall

See they not that they are tested once or twice in every year? Still they turn not in repentance, neither pay they heed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या ये लोग देखते नहीं कि वे हर साल एक बार या दो बार आज़माइश में डाले जाते हैं फिर भी न तौबा करते हैं और न सबक़ हासिल करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کیا ان کو نہیں دکھلائی دیتا کہ یہ لوگ ہر سال میں ایک بار دو بار کسی نہ کسی آفت میں پھنسے رہتے ہیں (مگر) پھر بھی (اپنی حرکات شنیعہ سے) باز نہیں آتے اور نہ کچھ سمجھتے ہیں (جس سے باز آنے کی آئندہ امید ہو) ۔ (126)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بیشک وہ ہر سال ایک یا دو مرتبہ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں پھر بھی وہ توبہ کرتے ہیں اور نہ ہی وہ نصیحت پکڑتے ہیں۔ “ (١٢٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ ہر سال ایک دو مرتبہ یہ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں ؟ مگر اس پر بھی توبہ کرتے ہیں نہ کوئی سبق لیتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک یا دو بار کسی نہ کسی مصیبت میں ڈالے جاتے ہیں پھر وہ رجوع نہیں کرتے اور نہ نصیحت حاصل کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں دیکھتے کہ وہ آزمائے جاتے ہیں ہر برس میں ایک بار یا دو بار پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ وہ نصیحت پکڑتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہر سال ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کسی نہ کسی بلا میں مبتلا کردیئے جاتے ہیں۔ پھر بھی وہ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں۔