Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 13

سورة التوبة

اَلَا تُقَاتِلُوۡنَ قَوۡمًا نَّکَثُوۡۤا اَیۡمَانَہُمۡ وَ ہَمُّوۡا بِاِخۡرَاجِ الرَّسُوۡلِ وَ ہُمۡ بَدَءُوۡکُمۡ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ؕ اَتَخۡشَوۡنَہُمۡ ۚ فَاللّٰہُ اَحَقُّ اَنۡ تَخۡشَوۡہُ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۳﴾

Would you not fight a people who broke their oaths and determined to expel the Messenger, and they had begun [the attack upon] you the first time? Do you fear them? But Allah has more right that you should fear Him, if you are [truly] believers.

تم ان لوگوں کی سرکوبی کے لئے کیوں تیار نہیں ہوتے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ دیا اور پیغمبر کو جلا وطن کرنے کی فکر میں ہیں اور خود ہی اول بار انہوں نے تم سے چھیڑ کی ہے کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اللہ ہی زیادہ مستحق ہے کہ تم اس کا ڈر رکھو بشرطیکہ تم ایمان والے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَا
کیا نہیں
تُقَاتِلُوۡنَ
تم جنگ کرو گے
قَوۡمًا
ایسی قوم سے
نَّکَثُوۡۤا
جنہوں نے توڑ دیں
اَیۡمَانَہُمۡ
اپنی قسمیں
وَہَمُّوۡا
اور انہوں نے ارادہ کیا
بِاِخۡرَاجِ
نکالنے کا
الرَّسُوۡلِ
رسول کو
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
بَدَءُوۡکُمۡ
انہون نے ابتداء کی تھی تم سے
اَوَّلَ مَرَّۃٍ
پہلی مرتبہ
اَتَخۡشَوۡنَہُمۡ
کیا تم ڈرتے ہو ان سے
فَاللّٰہُ
تو اللہ تعالی
اَحَقُّ
زیادہ حق دار ہے
اَنۡ
کہ
تَخۡشَوۡہُ
تم ڈرو اس سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَا
کیا نہیں
تُقَاتِلُوۡنَ
تم لڑو گے
قَوۡمًا
لوگوں سے
نَّکَثُوۡۤا
توڑا ہے انہوں نے
اَیۡمَانَہُمۡ
اپنی قسموں کو
وَہَمُّوۡا
اور اُنہوں نے ارادہ کیا
بِاِخۡرَاجِ
نکالنے کا
الرَّسُوۡلِ
رسول کو
وَہُمۡ
اور وہ
بَدَءُوۡکُمۡ
ابتدا کی اُ نہوں نے تم سے
اَوَّلَ
پہلی
مَرَّۃٍ
بار
اَتَخۡشَوۡنَہُمۡ
کیا تم ڈرتے ہو اُن سے
فَاللّٰہُ
تو اللہ تعالیٰ
اَحَقُّ
زیادہ حق دار ہے
اَنۡ
یہ کہ
تَخۡشَوۡہُ
تم ڈرو اس سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

Would you not fight a people who broke their oaths and determined to expel the Messenger, and they had begun [the attack upon] you the first time? Do you fear them? But Allah has more right that you should fear Him, if you are [truly] believers.

تم ان لوگوں کی سرکوبی کے لئے کیوں تیار نہیں ہوتے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ دیا اور پیغمبر کو جلا وطن کرنے کی فکر میں ہیں اور خود ہی اول بار انہوں نے تم سے چھیڑ کی ہے کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اللہ ہی زیادہ مستحق ہے کہ تم اس کا ڈر رکھو بشرطیکہ تم ایمان والے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم ایسے لوگوں سے نہ لڑو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ دیں اور انہوں نے ہی رسول کو (مکہ سے) نکال دینے کا قصد کر رکھا تھا اور لڑائی کی ابتداء بھی انہوں نے ہی کی ؟ کیا تم ان سے ڈرتے ہو ؟ حالانکہ اللہ اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہے کہ تم اس سے ڈرو، اگر تم مومن ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا تم ان لوگوں سے نہ لڑوگے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑا اور رسول کونکالنے کاارادہ کیااورپہلی بارانہوں نے ہی تم سے ابتداکی،کیاتم اُن سے ڈرتے ہو؟ حالانکہ اﷲ تعالیٰ زیادہ حق دار ہے کہ تم اُس سے ڈرواگرتم مؤمن ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Would you not fight a people who broke their oaths and conspired to expel the Mes¬senger and it was they who started (fighting) against you for the first time? Do you fear them? Then, Allah is worthier that you fear Him, if you are believers.

کیا نہیں لڑتے ایسے لوگوں سے جو توڑیں اپنی قسمیں اور فکر میں رہیں کہ رسول کو نکال دیں اور انہوں نے پہلے چھیڑ کی تم سے، کیا ان سے ڈرتے ہو سو اللہ کا ڈر چاہئے تم کو زیادہ اگر تم ایمان رکھتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم جنگ نہیں کرنا چاہتے ایسی قوم سے جنہوں نے اپنے قول وقرار توڑ دیے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جلاوطن کرنے کا قصد کیا اور انہوں نے ہی آغاز کیا تھا تمہارے ساتھ پہلی مرتبہ کیا تم ان سے ڈر رہے ہو ؟ اللہ زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو اگر تم مؤمن ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Will you not fight against those who broke their pledges and did all they could to drive the Messenger away and initiated hostilities against you? Do you fear them? Surely Allah has greater right that you should fear Him, if you are true believers.

کیا تم نہ لڑو گے 16 ایسے لوگوں سے جو اپنے عہد توڑتے رہے ہیں اور جنہوں نے رسول کو ملک سے نکال دینے کا قصد کیا تھا اور زیادتی کی ابتدا کرنے والے وہی تھے؟ کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اگر تم مومن ہو تو اللہ اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم ان لوگوں سے جنگ نہیں کرو گے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑا ، اور رسول کو ( وطن سے ) نکالنے کا ارادہ کیا ، اور وہی ہیں جنہوں نے تمہارے خلاف ( چھیڑ چھاڑ کرنے میں ) پہل کی ؟ ( ١٢ ) کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ ( اگر ایسا ہے ) تو اللہ اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہے کہ تم اس سے ڈرو ، اگر تم مومن ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) تم کیوں ان لوگوں سے نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اور پیغمبر کو (مکہ سے) نکال دینا چاہا اور انہوں ہی پہلے تم سے چھیڑ خانی شروع کی 4 کیا تم ان سے ڈرتے ہو (جو نہیں لڑتے) اگر تم کو ایمان ہے تو اللہ تعالیٰ کا ڈر تم کو زیادہ ہونا چاہیے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم ایسے لوگوں سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور پیغمبر کو جلاوطن کرنے کا پکا ارادہ کرلیا اور انہوں نے تم سے پہلے (عہد شکنی کرکے) ابتداء کی۔ کیا تم لوگ ان سے ڈرتے ہو۔ سو اللہ اس بات کا زیادہ حق رکھتے ہیں کہ ان سے ڈرا جائے اگر تم ایمان رکھتے ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے مومنو ! ) کیا تم ایسی قوم سے قتال نہ کروے گے جنہوں نے اپنی قسموں (معاہدہ) کو توڑ ڈالا اور انہوں نے رسول کو نکالنے کی سازش کی۔ پہلے انہوں نے تم سے چھیڑ چھاڑ کی۔ کیا تم ان سے ڈرتے ہو ؟ حالانکہ اللہ اس کا زیادہ حق دار ہے کہ اس سے ڈرا جائے اگر تم مومن ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم ایسے لوگوں سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور پیغمبر (خدا) کے جلا وطن کرنے کا عزم مصمم کر لیا اور انہوں نے تم سے (عہد شکنی کی) ابتدا کی۔ کیا تم ایسے لوگوں سے ڈرتے ہو حالانکہ ڈرنے کے لائق خدا ہے بشرطیکہ ایمان رکھتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Will ye not fight a people who have violate their oaths and resolved the expulsion of the apostle and who began against you for the first time? Fear ye them? Allah is more worthy that ye should fear Him, if ye are believers.

تم ایسے لوگوں سے کیوں قتال نہیں کرتے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑڈالا اور رسول کے جلا وطن کرنے کی ٹھان لی اور انہوں نے تمہارے مقابلہ میں خود ہی ابتدا کی پہلے پہل ۔ کیا تم ان سے ڈرتے ہو ؟ اللہ حق دار ہے اس کا کہ اس سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بھلا تم ایسو سے نہ کڑو گے جنہوں نے اپنے قول وقرار توڑ دیے اور رسول کو نکالنے کی جسارت کی اور وہی ہیں جنہوں نے تم سے ( جنگ چھیڑنے میں ) پہل کی؟ کیا تم ان سے ڈرو گے؟ اصل حقدار تو اللہ ہے کہ تم اس سے ڈرو ، اگر تم واقعی مؤمن ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم ایسے لوگوں کے ساتھ لڑائی نہیں کرو گے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ دیا اور رسول ( ﷺ ) کو نکال دینے کا پختہ ارادہ کر لیا اور جنہوں نے تمہارے ساتھ ظلم کی پہلے ابتدا کی تھی کیا تم ان سے ڈرتے ہو سو اﷲ ( تعالیٰ ) اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ ان سے ڈرا جائے اگر تم مؤمن ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا تم ایسے لوگوں سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور اللہ کے رسول کو جلاوطن کرنے کا پکا ارادہ کرلیا اور انہوں نے عہد شکنی کی ابتدا کی۔ کیا تم ایسے لوگوں سے ڈرتے ہو ؟ حالانکہ اللہ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ تم اس سے ڈرو، اگر تم مومن ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا نہیں لڑو گے تم ایسے لوگوں سے ؟ جنہوں نے توڑ دیا اپنی قسموں کو، اور انہوں نے ٹھان لی (اپنے گھر سے) نکال باہر کرنے کی اللہ کے رسول کو، اور انہوں نے ہی پہل کی تم سے زیادتی کرنے میں، کیا تم اس سے ڈرتے ہو ؟ سو اللہ زیادہ حقدار ہے اس کا کہ تم اس سے ڈرو، اگر تم ایماندار ہو ،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم ایسے لوگوں سے نہ لڑوگے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ دیں اور انہوں نے ہی رسول کو ( مکہ سے ) نکال دینے کاقصدکررکھاتھا اور لڑائی کی ابتدا بھی انہوں نے ہی کی؟ کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟حالانکہ اللہ اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہے تم اس سے ڈرو ، اگرتم مومن ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اس قوم سے نہ لڑو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑیں ( ف۳۰ ) اور رسول کے نکالنے کا ارادہ کیا ( ف۳۱ ) حالانکہ انہیں کی طرف سے پہلی ہوتی ہے ، کیا ان سے ڈرتے ہو تو اللہ کا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم ایسی قوم سے جنگ نہیں کرو گے جنہوں نے اپنی قًسمیں توڑ ڈالیں ( یعنی معاہدۂ امن توڑ کر حالت جنگ بحال کر دی ) اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو جلاوطن کرنے کا ارادہ کیا حالانکہ پہلی مرتبہ انہوں نے تم سے ( عہد شکنی اور جنگ کی ) ابتداء کی ، کیا تم ان سے ڈرتے ہو جبکہ اللہ زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو بشرطیکہ تم مومن ہو

Translated by

Hussain Najfi

تم ان لوگوں سے کیوں جنگ نہیں کرتے جنہوں نے اپنی قَسموں کو توڑ ڈالا پیغمبر ( ص ) کو ( وطن سے ) نکالنے کا ارادہ کیا اور پھر تمہارے برخلاف لڑائی میں پہل بھی کی ۔ تم ان سے ڈرتے ہو؟ اللہ زیادہ حقدار ہے اس بات کا کہ اس سے ڈرو اگر تم مؤمن ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Will ye not fight people who violated their oaths, plotted to expel the Messenger, and took the aggressive by being the first (to assault) you? Do ye fear them? Nay, it is Allah Whom ye should more justly fear, if ye believe!

Translated by

Muhammad Sarwar

Why will you not fight against a people who have broken their peace treaty with you, have decided to expel the Messenger (from his home town), and who were the first to disregard the peace treaty? If you are true believers, you should only have fear of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Will you not fight a people who have violated their oaths and intended to expel the Messenger while they did attack you first Do you fear them Allah has more right that you should fear Him if you are believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! will you not fight a people who broke their oaths and aimed at the expulsion of the Apostle, and they attacked you first; do you fear them? But Allah is most deserving that you should fear Him, if you are believers.

Translated by

William Pickthall

Will ye not fight a folk who broke their solemn pledges, and purposed to drive out the messenger and did attack you first? What! Fear ye them? Now Allah hath more right that ye should fear Him, if ye are believers

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम न लड़ोगे ऐसे लोगों से जिन्होंने अपने अहद तोड़ दिए और रसूल को निकालने की जसारत की और वही हैं जिन्होंने तुम से जंग में पहल की, क्या तुम उनसे डरोगे जबकि अल्लाह ज़्यादा मुस्तहिक़ है कि तुम उससे डरो अगर तुम मोमिन हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم ایسے لوگوں سے کیوں نہیں لڑتے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جلاوطن کردینے کی تجویز کی اور انہوں نے تم سے خود پہلے چھیڑ نکالی (2) کیا ان سے (لڑنے میں) ڈرتے ہو سو اللہ تعالیٰ اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ تم ان سے ڈرو اگر تم ایمان رکھتے ہو۔ (13)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا تم ان لوگوں سے نہ لڑوگے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ دیں اور رسول کو نکالنے کا ارادہ کیا اور انہوں نے ہی پہلے تم سے ابتدا کی کیا تم ان سے ڈرتے ہو اللہ زیادہ حق دار ہے کہ اس سے ڈرو اگر تم ایمان رکھنے والے ہو۔ “ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم نہ لڑوگے ایسے لوگوں سے جو اپنے عہد توڑتے رہے ہیں اور جنہوں نے رسول کو ملک سے نکال دینے کا قصد کیا تھا اور زیادتی کی ابتدا کرنے والے وہی تھے ؟ کیا تم ان سے ڈرتے ہو ؟ اگر تم مومن ہو تو اللہ اس سے زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم ایسے لوگوں سے جنگ نہیں کرتے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ دیا اور رسول کو نکالنے کا پختہ ارادہ کیا۔ اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے تم سے پہلے خود چھیڑ چھاڑ کی ابتداء کی، کیا تم ان سے ڈرتے ہو۔ سو اللہ اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ تم اس سے ڈرو اگر تم مومن ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں لڑتے ایسے لوگوں سے جو توڑیں اپنی قسمیں اور فکر میں رہیں کہ رسول کو نکال دیں اور انہوں نے پہلے چھیڑ کی تم سے کیا ان سے ڈرتے ہو سو اللہ کا ڈر چاہیے تم کو زیادہ اگر تم ایمان رکھتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیونکہ ان کی قسمیں باقی نہیں رہیں تم ایسے لوگوں سے کیوں نہیں جنگ کرتے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور پیغمبر کو جلا وطن کرنے کا ارادہ کیا اور انہوں نے ہی پہلی مرتبہ تم سے عہد شکنی کی ابتداء کی کیا تم ان سے ڈرتے ہو ! سو اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ تم اس سے ڈرو بشرطیکہ تم مومن ہو۔