Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 14

سورة التوبة

قَاتِلُوۡہُمۡ یُعَذِّبۡہُمُ اللّٰہُ بِاَیۡدِیۡکُمۡ وَ یُخۡزِہِمۡ وَ یَنۡصُرۡکُمۡ عَلَیۡہِمۡ وَ یَشۡفِ صُدُوۡرَ قَوۡمٍ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿ۙ۱۴﴾

Fight them; Allah will punish them by your hands and will disgrace them and give you victory over them and satisfy the breasts of a believing people

ان سے تم جنگ کرو اللہ تعالٰی انہیں تمہارے ہاتھوں عذاب دے گا انہیں ذلیل و رسوا کرے گا تمہیں ان پر مدد دے گا اور مسلمانوں کے کلیجے ٹھنڈے کرے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَاتِلُوۡہُمۡ
جنگ کرو ان سے
یُعَذِّبۡہُمُ
عذاب دے گا انہیں
اللّٰہُ
اللہ
بِاَیۡدِیۡکُمۡ
تمہارے ہاتھوں سے
وَ یُخۡزِہِمۡ
اور رسوا کرے گا انہیں
وَیَنۡصُرۡکُمۡ
اور وہ مدد کرے گا تمہاری
عَلَیۡہِمۡ
ان کے خلاف
وَ یَشۡفِ
اور وہ شفا بخشے گا
صُدُوۡرَ
سینوں کو
قَوۡمٍ مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن قوم کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَاتِلُوۡہُمۡ
تم لڑو اُن سے
یُعَذِّبۡہُمُ
عذاب دلوائے گا اُ نہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِاَیۡدِیۡکُمۡ
تمہارے ہاتھوں سے
وَ یُخۡزِہِمۡ
اور وہ رسوا کرے گا اُ نہیں
وَیَنۡصُرۡکُمۡ
اور وہ مدد کرے گا تمہاری
عَلَیۡہِمۡ
خلاف اُن کے
وَ یَشۡفِ
اور وہ شفا دے گا
صُدُوۡرَ
سینوں کو
قَوۡمٍ
لوگوں کے
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

Fight them; Allah will punish them by your hands and will disgrace them and give you victory over them and satisfy the breasts of a believing people

ان سے تم جنگ کرو اللہ تعالٰی انہیں تمہارے ہاتھوں عذاب دے گا انہیں ذلیل و رسوا کرے گا تمہیں ان پر مدد دے گا اور مسلمانوں کے کلیجے ٹھنڈے کرے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم ان سے جنگ کرو۔ اللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سزا دے گا، انہیں رسوا کرے گا، تمہیں ان پر مدد دے گا اور مسلمانوں کے سینوں (سے جلن مٹا کر ان) کو ٹھنڈا کر دے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم اُن سے لڑو،اﷲ تعالیٰ تمہارے ہاتھوں اُن کوعذاب دلوائے گااوراُنہیں رُسوا کرے گا اوراُن کے خلاف تمہاری مددکرے گااورمومنوں کے سینوں کوشفادے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Fight them, so that Allah should punish them at your hands and disgrace them, and help you win against them and bring relief to bosoms of a believing people,

لڑو ان سے تا عذاب دے اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں اور رسوا کرے اور تم کو ان پر غالب کرے اور ٹھنڈے کرے دل مسلمان لوگوں کے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم ان سے جنگ کرو اللہ انہیں عذاب دے گا تمہارے ہاتھوں اور ان کو رسوا کرے گا اور تمہاری مدد کرے گا ان کے مقابلے میں اور بہت سے اہل ایمان کے سینوں کو ٹھنڈک عطافرمائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Make war on them. Allah will chastise them through you and will humiliate them. He will grant you victory over them, and will soothe the bosoms of those who believe,

ان سے لڑو ، اللہ تمہارے ہاتھوں سے ان کو سزا دلوائے گا اور انہیں ذلیل و خوار کرے گا اور ان کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرے گا اور بہت سے مومنوں کے دل ٹھنڈے کرے گا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان سے جنگ کرو تاکہ اللہ تمہارے ہاتھوں سے ان کو سزا دلوائے ، انہیں رسوا کرے ، ان کے خلاف تمہاری مدد کرے ، اور مومنوں کے دل ٹھنڈے کردے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان سے لڑو اللہ تعالیٰ تمہارے ہاتھوں ان کو سزا دے گا اور ان کو ذلیل کرے گا اور تم کو ان پر فتح دے گا اور مسلمانوں میں سے ایک گروہ کے دل ٹھنڈے کرے گا (یعنی بنی خزاعہ کے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان سے لڑو ، اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں عذابدیں گے اور ان کو ذلیل کریں گے اور تم کو ان پر غلبہ دیں گے اور ایمان والوں کے قلوب کو شفا دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم ان سے قتال کرو تاکہ اللہ تمہارے ہاتھوں سے انکو سزا دلوائے۔ انہوں رسوا کردے اور ان پر تمہیں فتح و نصرت اور مومنوں کے دلوں کو ٹھنڈک عطا فرمائے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان سے (خوب) لڑو۔ خدا ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب میں ڈالے گا اور رسوا کرے گا اور تم کو ان پر غلبہ دے گا اور مومن لوگوں کے سینوں کو شفا بخشے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fight them. Allah will torment them at your hands, and humiliate them and give you victory over them and heal the breasts of the believing people.

ان سے لڑو اللہ انہیں تمہارے ہاتھ سے سزا دے گا اور انہیں رسوا کرے گا اور تمہیں ان پر غلبہ دے گا اور مسلمان لوگوں کے دلوں کو ٹھنڈا کرے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم ان سے لڑو! اللہ تمہارے ہاتھوں ان کو سزا دے گا ، ان کو رسوا کرے گا ، تم کو ان پر غلبہ دے گا ، اہلِ ایمان کے ایک گروہ کے کلیجے ٹھنڈے کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان سے لڑو اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے ہاتھوں انہیں سزا دیںگے اور انہیں ذلیل فرما دیں گے اور ان کے مقابلے میں تمہاری مدد فرمائیں گے اور مسلمانوں کی جماعت کے سینوں کو شفا بخشیں گے اور ان کے دلوں کا غصہ دور فرما دیں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) جس کو چاہیں توبہ نصیب فرمادیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے خوب لڑو اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں عذاب میں ڈالے گا اور رسوا کرے گا اور تم کو ان پر غلبہ دے گا اور مومنین کے دلوں کو ٹھنڈا کرے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

لڑو تم ان سے، اللہ ان کو عذاب دے گا خود تمہارے ہاتھوں، وہ ان کو رسوا کرے گا اور ان کے مقابلے میں تمہاری مدد فرمائے گا، اور شفا بخشے گا ایمانداروں کے سینوں کو

Translated by

Noor ul Amin

تم ان سے جنگ کرواللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سزا دے گا ، انہیں رسوا کرے گا ، تمہیں ان پر مدددے گااور مسلمانوں کے سینوں ( سے جلن مٹا کر ان ) کوٹھنڈاکرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان سے لڑو اللہ انہیں عذاب دیگا تمہارے ہاتھوں اور انہیں رسوا کرے گا ( ف۳۲ ) اور تمہیں ان پر مدد دے گا ( ف۳۳ ) اور ایمان والوں کا جی ٹھنڈا کرے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم ان سے جنگ کرو ، اللہ تمہارے ہاتھوں انہیں عذاب دے گا اور انہیں رسوا کرے گا اور ان ( کے مقابلہ ) پر تمہاری مدد فرمائے گا اور ایمان والوں کے سینوں کو شفا بخشے گا

Translated by

Hussain Najfi

ان سے جنگ کرو ۔ اللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سے سزا دلوائے گا ۔ اور انہیں ذلیل و خوار کرے گا اور ان کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرے گا اور جماعتِ مؤمنین کے دلوں کو شفا دے گا ( ان کے سارے دکھ دور کر دے گا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Fight them, and Allah will punish them by your hands, cover them with shame, help you (to victory) over them, heal the breasts of Believers,

Translated by

Muhammad Sarwar

Fight them. May God punish them by your hands, humiliate them, give you victory over them, delight the hearts of the believers

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Fight against them so that Allah will punish them by your hands, and disgrace them and give you victory over them, and heal the breasts of a believing people,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Fight them, Allah will punish them by your hands and bring them to disgrace, and assist you against them and heal the hearts of a believing people.

Translated by

William Pickthall

Fight them! Allah will chastise them at your hands, and He will lay them low and give you victory over them, and He will heal the breasts of folk who are believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनसे लड़ो, अल्लाह तुम्हारे हाथों उनको सज़ा देगा और उनको रुसवा करेगा और तुमको उन पर ग़लबा देगा और मुसलमान लोगों के सीनों को ठंडा करेगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان سے لڑو اللہ تعالیٰ (کا وعدہ ہے کہ) ان کو تمہارے ہاتھوں سزا دے گا اور ان کو ذلیل (و خوار) کرے گا اور تم کو ان پر غالب کرے گا اور بہت سے مسلمانوں کے قلوب کو شفادے گا۔ (14)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان سے لڑو، اللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سے عذاب دے گا اور انہیں رسوا کرے گا اور ان کے خلاف تمہاری مدد کرے گا اور مومن لوگوں کے سینوں کو شفا دے گا۔ (١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے لڑو ، اللہ تمہارے ہاتھوں سے ان کو سزا دلوائے گا اور انہیں ذلیل و خوار کرے گا اور ان کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرے اور بہت سے مومنوں کے دل ٹھنڈے کرے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس سے جنگ کرو اللہ تمہارے ہاتھوں ان کو سزا دے گا اور ان کو ذلیل کرے گا اور ان کے مقابلہ میں تمہاری مددکرے گا اور مسلمانوں کے سینوں کو شفاء دے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لڑو ان سے تا عذاب دے اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں اور رسوا کرے اور تم کو ان پر غالب کرے اور ٹھنڈے کرے دل مسلمان لوگوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان سے خوب کھل کر جنگ کرو کہ اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں سزا دے اور خدا ان کو رسوا کرے اور تم کو ان پر غلبہ دے اور بہت سے مسلمانوں کے سینوں کو ٹھنڈا کرے اور مسلمانوں تمہارے دلوں کا غصہ دور کرے