Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 16

سورة التوبة

اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تُتۡرَکُوۡا وَ لَمَّا یَعۡلَمِ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ جٰہَدُوۡا مِنۡکُمۡ وَ لَمۡ یَتَّخِذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ لَا رَسُوۡلِہٖ وَ لَا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَلِیۡجَۃً ؕ وَ اللّٰہُ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٪۱۶﴾  8

Do you think that you will be left [as you are] while Allah has not yet made evident those among you who strive [for His cause] and do not take other than Allah , His Messenger and the believers as intimates? And Allah is Acquainted with what you do.

کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم چھوڑ دیئے جاؤ گے حالانکہ اب تک اللہ نے تم میں سے انہیں ممتاز نہیں کیا جو مجاہد ہیں اور جنہوں نے اللہ کے اور اس کے رسول کے اور مومنوں کے سوا کسی کو ولی دوست نہیں بنایا اللہ خوب خبردار ہے جو تم کر رہے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
کیا
حَسِبۡتُمۡ
گمان کیا تم نے
اَنۡ
کہ
تُتۡرَکُوۡا
تم چھوڑ دیے جاؤ گے
وَلَمَّا
حالانکہ ابھی تک نہیں
یَعۡلَمِ
جانا
اللّٰہُ
اللہ نے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
جٰہَدُوۡا
جہاد کیا
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَلَمۡ
اور نہیں
یَتَّخِذُوۡا
انہوں نے بنایا
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلَا
اور نہ
رَسُوۡلِہٖ
اس کے رسول کے
وَلَا
اور نہ
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے
وَلِیۡجَۃً
کوئی ولی دوست
وَاللّٰہُ
اور اللہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب خبر رکھنے والا ہے
بِمَا
اس کی جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
حَسِبۡتُمۡ
گمان کرلیا ہے تم نے
اَنۡ
یہ کہ
تُتۡرَکُوۡا
تم چھوڑ دیے جاؤ گے
وَلَمَّا
حالانکہ ابھی نہیں
یَعۡلَمِ
جانا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
الَّذِیۡنَ
اُ ن لوگوں کو
جٰہَدُوۡا
جنہوں نے جہاد کیا
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَلَمۡ
اور نہیں
یَتَّخِذُوۡا
اُ نہوں نے بنا یا
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
وَلَا رَسُوۡلِہٖ
اور نہ اس کے رسول کے
وَلَا
اور نہ
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
منوموں کے
وَلِیۡجَۃً
رازدار
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
خَبِیۡرٌۢ
پوری طرح باخبر ہے
بِمَا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Do you think that you will be left [as you are] while Allah has not yet made evident those among you who strive [for His cause] and do not take other than Allah , His Messenger and the believers as intimates? And Allah is Acquainted with what you do.

کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم چھوڑ دیئے جاؤ گے حالانکہ اب تک اللہ نے تم میں سے انہیں ممتاز نہیں کیا جو مجاہد ہیں اور جنہوں نے اللہ کے اور اس کے رسول کے اور مومنوں کے سوا کسی کو ولی دوست نہیں بنایا اللہ خوب خبردار ہے جو تم کر رہے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تمہیں یونہی چھوڑ دیا جائے گا۔ جبکہ اللہ نے ابھی تک یہ معلوم ہی نہیں کیا کہ تم میں سے کن لوگوں نے جہاد کیا اور اللہ، اس کے رسول اور مومنوں کے سوا کسی کو اپنا دلی دوست نہیں بنایا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاتم نے یہ گمان کرلیاہے کہ تم چھوڑدیے جاؤگے؟حالانکہ اﷲ تعالیٰ نے ابھی ان لوگوں کونہیں جانا جنہوں نے تم میں سے جہاد کیاہے اورجنہوں نے اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول اور مومنوں کے سواکسی کو راز دار نہیں بنایااورجوبھی تم عمل کرتے ہو اﷲ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you think that you will be left alone while Allah has not yet seen those of you who struggle in jihad and nev¬er take anyone, other than Allah and His Messenger and the believers, as their confidant? And Allah is (All-) Aware of what you do.

کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ چھوٹ جاؤ گے اور حالانکہ ابھی معلوم نہیں کیا اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے جہاد کیا ہے اور نہیں پکڑا انہوں نے سوا اللہ کے اور اس کے رسول کے اور مسلمانوں کے کسی کو بھیدی، اور اللہ کو خبر ہے جو تم کر رہے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے گمان کرلیا ہے کہ تم یوں ہی چھوڑ دیے جاؤ گے حالانکہ ابھی تو اللہ نے یہ دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے کون وہ لوگ ہیں جو جہاد کرنے والے ہیں اور جو نہیں رکھتے اللہ اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل ایمان کے علاوہ کسی کے ساتھ قلبی دوستی کا کوئی تعلق اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you imagine that you will be spared without being subjected to any test? Know well that Allah has not yet determined who strove hard (in His cause), and has not taken any others instead of His Messenger and the believers as his trusted allies? Allah is well aware of all that you do.

کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی چھوڑ دیے جاؤ گے حالانکہ ابھی اللہ نے یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے کون وہ لوگ ہیں جنہوں نے ﴿اس کی راہ میں﴾ جاں فشانی کی اور اللہ اور رسول اور مومنین کے سوا کسی کو جگری دوست نہ بنایا 18 ، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے با خبر ہے ۔ ؏ ۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تمہیں یونہی چھوڑ دیا جائے گا ، حالانکہ ابھی اللہ نے یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے کون لوگ جہاد کرتے ہیں ، اور اللہ ، اس کے رسول اور مومنوں کے سوا کسی اور کو خصوصی رازدار نہیں بناتے؟ ( ١٤ ) اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ (بےجانجے پر تالے) تم (یونہی) جھوٹ جاؤگے اور ابھی تک اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو نہیں کھولا جنہوں نے تم میں سے جہاد کی اور اللہ اور اس کے رسول کے سوا کسی کو اپنا راز دار نہیں بنایا 8 اور اللہ تعالیٰ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم خیال کرتے ہو کہ تم یونہی چھوڑ دیئے جاؤ گے اور حالانکہ ابھی اللہ نے ایسے لوگوں کو الگ کیا ہی نہیں جن لوگوں نے تم میں سے جہاد کیا اور اللہ اور اس کے پیغمبر اور ایمان والوں کے سوا کسی کو دوست نہ بنایا اور اللہ کو تمہارے تمام کاموں کی خبر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم یہ سمجھ بیٹھے کہ یوں ہی چھوڑ دئیے جائو گے حالانکہ ابھی تو اللہ نے ان کو جانچا ہی نہیں جو تم میں سے جہاد کرنے والے ہیں۔ اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومنوں کے سوا کسی کو اپنا جگری (راز دار) دوست نہ بنائو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کی پوری طرح خبر رکھتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم لوگ یہ خیال کرتے ہو کہ (بےآزمائش) چھوڑ دیئے جاؤ گے اور ابھی خدا نے ایسے لوگوں کو متمیز کیا ہی نہیں جنہوں نے تم میں سے جہاد کئے اور خدا اور اس کے رسول اور مومنوں کے سوا کسی کو دلی دوست نہیں بنایا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Deem ye that ye would be left alone while yet Allah hath not known those of you who have striven hard and have not taken an ally besides Allah and His apostle and the believers? And Allah is Aware of that which ye work.

کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ تم چھوڑ دیئے جاؤ گے حالانکہ ابھی اللہ نے (ظاہری طور پر) ان لوگوں کو تم میں سے جانا ہی نہیں جنہوں نے جہاد کیا اور اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کے سوا کسی کو گہرا دوست نہ بنایا اور اللہ کو خبر ہے اس (سب) کی جو تم کرتے رہتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیے جاؤ گے ، حالانکہ ابھی اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو چھانٹا ہی نہیں ، جنہوں نے جہاد کیے اور اللہ ورسول اور مؤمنین کے سوا کسی کو جنہوں نے دوست نہیں بنایا؟ اور جو کچھ تم کر رہے ہو ، اللہ اس سے خوب باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم لوگوں کا یہ خیال ہے کہ تم لوگ یونہی چھوڑ دئے جائو گے اور حالانکہ ابھی اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان لوگوں کو دیکھا ہی نہیں تم میں سے جن لوگوں نے جہاد کیا اور اﷲ ( تعالیٰ ) ان کاموں کو خوب جانتے ہیں جو تم کرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی چھوڑ دیے جاؤ گے، حالانکہ ابھی اللہ نے یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے کون وہ لوگ ہیں جنہوں نے جہاد کیا اور نہ ہی اللہ اور اسکے رسول اور مومنین کے سوا کسی کو دوست بنایا ہے جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم کو یونہی چھوڑ دیا جائے گا ؟ حالانکہ ابھی اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو دیکھا نہیں جنہوں نے جہاد کیا اور انہوں نے اللہ، اس کے رسول، اور مومنوں کے سوا، اور کسی کو جگری دوست نہیں بنایا اور اللہ پوری طرح باخبر ہے ان سب کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم نے سمجھ رکھا ہے کہ تمہیں یونہی چھوڑدیاجائے گا جبکہ اللہ نے ابھی تک پہچان ہی نہیں کرائی کہ تم میں سے کن لوگوں نے جہاد کیا اوراللہ ، اس کے رسول اور مومنوں کے سوا کسی کو اپنا دلی د وست نہیں بنایا اورجو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اس گمان میں ہو کہ یونہی چھوڑ دیئے جاؤ گے اور ابھی اللہ نے پہچان نہ کرائی ان کی جو تم میں سے جہاد کریں گے ( ف۳٦ ) اور اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کے سوا کسی کو اپنا محرم راز نہ بنائیں گے ( ف۳۷ ) اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ تم ( مصائب و مشکلات سے گزرے بغیر یونہی ) چھوڑ دیئے جاؤ گے حالانکہ ( ابھی ) اللہ نے ایسے لوگوں کو متمیّز نہیں فرمایا جنہوں نے تم میں سے جہاد کیا ہے اور ( جنہوں نے ) اللہ کے سوا اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے سوا اور اہلِ ایمان کے سوا ( کسی کو ) محرمِ راز نہیں بنایا ، اور اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ تم یونہی چھوڑ دیے جاؤگے حالانکہ ابھی تک اللہ نے ( ظاہری طور پر ) ان لوگوں کو معلوم ہی نہیں کیا جنہوں نے تم میں سے جہاد کیا اور خدا و رسول اور اہل ایمان کو چھوڑ کر کسی کو اپنا جگری دوست اور ( محرمِ راز ) نہیں بنایا ۔ اور اللہ اس سے باخبر ہے جو کچھ تم کر تے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or think ye that ye shall be abandoned, as though Allah did not know those among you who strive with might and main, and take none for friends and protectors except Allah, His Messenger, and the (community of) Believers? But Allah is well-acquainted with (all) that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you think that God will not make any distinction between those of you who have fought for His cause and have relied on no one other than God, His Messenger, and the faithful ones, and other people? God is Well Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do you think that you shall be left alone while Allah has not yet tested those among you who have striven hard and fought, and have not taken Walijah besides Allah and His Messenger, and the believers. Allah is well-acquainted with what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! do you think that you will be left alone while Allah has not yet known those of you who have struggled hard and have not taken any one as an adherent besides Allah and His Apostle and the believers; and Allah is aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

Or deemed ye that ye would be left (in peace) when Allah yet knoweth not those of you who strive, choosing for familiar none save Allah and His messenger and the believers? Allah is Informed of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम्हारा यह गुमान है कि तुम छोड़ दिए जाओगे हालाँकि अभी अल्लाह ने तुम में से उन लोगों को देखा ही नहीं जिन्होंने जिहाद किया और जिन्होंने अल्लाह और रसूल और मोमिनीन के सिवा किसी को दोस्त नहीं बनाया, और अल्लाह जानता है जो कुछ तुम करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ تم (یوں ہی) چھوڑ دیے جاؤ گے حالانکہ ہنوز اللہ تعالیٰ نے (ظاہر طور پر) ان لوگوں کو تو دیکھا ہی نہیں جنہوں نے تم میں سے (ایسے موقع پر) جہاد کیا اور اللہ اور رسول اور مومنین کے سوا کسی کو خصوصیت کا دوست نہ بنایا ہو۔ (4) اور اللہ تعالیٰ کو سب خبر ہے تمہارے سب کاموں کی۔ (5) (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یا تم نے گمان کر رکھا ہے کہ تم چھوڑ دیے جاؤ گے، حالانکہ ابھی اللہ نے ان لوگوں کو نہیں جانا جنہوں نے تم میں سے جہاد کیا اور نہ اللہ اور اس کے رسول اور ایمان والوں کے سوا کسی کو راز دار بنایا اللہ اس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔ “ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم لوگوں نے یہ سمئجھ رکھا ہے کہ یونی چھوڑ دیے جاؤ گے حالانکہ ابھی اللہ نے یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے کون وہ لوگ ہیں جنہوں نے (اس کی راہ میں) جاں فشانی کی اور اللہ اور رسول اور مومنین کے سوا کسی کو جگر دوست نہ بنایا ، جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے باخبر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم کو یہ گمان ہے کہ چھوڑ دیئے جاؤگے اور حالانکہ اللہ نے ابھی تم میں سے ان لوگوں کو نہیں جانا، جنہوں نے جہاد کیا اور جن لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کے علاوہ کسی کو دوست نہیں بنایا اور اللہ ان کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ چھوٹ جاؤ گے اور حالانکہ ابھی معلوم نہیں کیا اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے جہاد کیا ہے اور نہیں پکڑا انہوں نے سوائے اللہ کے اور اس کے رسول کے اور مسلمانوں کے کسی کو بھیدی اور اللہ کو خبر ہے جو تم کر رہے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم یوں ہی چھوڑ دیئے جائوگے حالانکہ ابھی اللہ نے ان لوگوں کو ظاہر نہیں کیا جنہوں نے تم میں سے جہاد کیا ہو اور اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کے سوا کسی کو اپنا خصوصی راز داں نہ بنایا ہو اور اللہ کو تمہارے سب کامو کی پوری خبر ہے۔