Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 24

سورة التوبة

قُلۡ اِنۡ کَانَ اٰبَآؤُکُمۡ وَ اَبۡنَآؤُکُمۡ وَ اِخۡوَانُکُمۡ وَ اَزۡوَاجُکُمۡ وَ عَشِیۡرَتُکُمۡ وَ اَمۡوَالُۨ اقۡتَرَفۡتُمُوۡہَا وَ تِجَارَۃٌ تَخۡشَوۡنَ کَسَادَہَا وَ مَسٰکِنُ تَرۡضَوۡنَہَاۤ اَحَبَّ اِلَیۡکُمۡ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ جِہَادٍ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ فَتَرَبَّصُوۡا حَتّٰی یَاۡتِیَ اللّٰہُ بِاَمۡرِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿٪۲۴﴾  9

Say, [O Muhammad], "If your fathers, your sons, your brothers, your wives, your relatives, wealth which you have obtained, commerce wherein you fear decline, and dwellings with which you are pleased are more beloved to you than Allah and His Messenger and jihad in His cause, then wait until Allah executes His command. And Allah does not guide the defiantly disobedient people."

آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے لڑکے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے کنبے قبیلے اور تمہارے کمائے ہوئے مال اور وہ تجارت جس کی کمی سے تم ڈرتے ہو اور وہ حویلیاں جنہیں تم پسند کرتے ہو اگر یہ تمہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اس کی راہ کے جہاد سے بھی زیادہ عزیز ہیں ، تو تم انتظار کرو کہ اللہ تعالٰی اپنا عذاب لے آئے اللہ تعالٰی فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہیں
اٰبَآؤُکُمۡ
آباؤ اجداد تمہارے
وَاَبۡنَآؤُکُمۡ
اور بیٹے تمہارے
وَاِخۡوَانُکُمۡ
اور بھائی تمہارے
وَاَزۡوَاجُکُمۡ
اور بیویاں تمہاری
وَعَشِیۡرَتُکُمۡ
اور خاندان تمہارے
وَاَمۡوَالُۨ
اور مال
اقۡتَرَفۡتُمُوۡہَا
کمایا تم نے جنہیں
وَتِجَارَۃٌ
اور تجارت
تَخۡشَوۡنَ
تم ڈرتے ہو
کَسَادَہَا
اس کے مندا ہونے سے
وَمَسٰکِنُ
اور گھر
تَرۡضَوۡنَہَاۤ
تم پسند کرتے ہو جنہیں
اَحَبَّ
زیادہ محبوب ہیں
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہاری
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ سے
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول سے
وَجِہَادٍ
اور جہاد سے
فِیۡ سَبِیۡلِہٖ
اس کے راستے میں
فَتَرَبَّصُوۡا
تو انتظار کرو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَ
لے آئے
اللّٰہُ
اللہ
بِاَمۡرِہٖ
فیصلہ اپنا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگون کو
الۡفٰسِقِیۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہیں
اٰبَآؤُکُمۡ
تمہارے باپ
وَاَبۡنَآؤُکُمۡ
اور تمہارے بیٹے
وَاِخۡوَانُکُمۡ
اور تمہارے بھائی
وَاَزۡوَاجُکُمۡ
اور تماری بیویاں
وَعَشِیۡرَتُکُمۡ
اور تمہارا خاندان
وَاَمۡوَالُۨ
اور اموال
اقۡتَرَفۡتُمُوۡہَا
جو تم نے کمائے ہیں
وَتِجَارَۃٌ
اور تجارت
تَخۡشَوۡنَ
تم ڈرتے ہو
کَسَادَہَا
اس کے مند ا پڑ جانے سے
وَمَسٰکِنُ
اور گھر
تَرۡضَوۡنَہَاۤ
تم پسند کرتے ہو ان کو
اَحَبَّ
زیادہ محبوب ہیں
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہاری
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
وَرَسُوۡلِہٖ
اوراُ س کے رسول سے
وَجِہَادٍ
اور جہاد سے
فِیۡ سَبِیۡلِہٖ
اُس کی راہ میں
فَتَرَبَّصُوۡا
تو انتظار کرو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَ
لے آئے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِاَمۡرِہٖ
حکم اپنا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
لوگوں کو
الۡفٰسِقِیۡنَ
نافرمان
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "If your fathers, your sons, your brothers, your wives, your relatives, wealth which you have obtained, commerce wherein you fear decline, and dwellings with which you are pleased are more beloved to you than Allah and His Messenger and jihad in His cause, then wait until Allah executes His command. And Allah does not guide the defiantly disobedient people."

آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے لڑکے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے کنبے قبیلے اور تمہارے کمائے ہوئے مال اور وہ تجارت جس کی کمی سے تم ڈرتے ہو اور وہ حویلیاں جنہیں تم پسند کرتے ہو اگر یہ تمہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اس کی راہ کے جہاد سے بھی زیادہ عزیز ہیں ، تو تم انتظار کرو کہ اللہ تعالٰی اپنا عذاب لے آئے اللہ تعالٰی فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ! آپ مسلمانوں سے) کہہ دیجئے کہ اگر تمہیں اپنے باپ، اپنے بیٹے، اپنے بھائی، اپنی بیویاں، اپنے کنبہ والے اور وہ اموال جو تم نے کمائے ہیں اور تجارت جس کے مندا پڑنے سے تم ڈرتے ہو اور تمہارے مکان جو تمہیں پسند ہیں، اللہ، اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لے آئے۔ اور اللہ نافرمان لوگوں کو راہ نہیں دکھاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اورتمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارا خاندان اوروہ اموال جوتم نے کمائے ہیں اوروہ تجارت جس کے منداپڑجانے سے تم ڈرتے ہواوروہ گھرجنہیں تم پسندکرتے ہو،تمہیں اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول اوراُس کی راہ میں جہاد سے زیادہ محبوب ہیں توانتظارکرویہاں تک کہ اﷲ تعالیٰ اپنا حکم لے آئے اور اﷲ تعالیٰ نا فرمان لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"If your fathers and your sons and your brothers and your spouses and your clan and the wealth you have earned and the trade you apprehend will recede and the homes you like are dearer to you than Allah and His Messenger and jihad in His way, then, wait un¬til Allah comes with His command. And Allah does not lead the sinning people to the right path.

تو کہہ دے اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور برادری اور مال جو تم نے کمائے ہیں اور سوداگری جس کے بند ہونے سے تم ڈرتے ہو اور حویلیاں جن کو پسند کرتے ہو تم کو زیادہ پیاری ہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور لڑنے سے اس کی راہ میں تو انتظار کرو یہاں تک بھیجے اللہ اپنا حکم، اور اللہ راستہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہہ دیجیے کہ اگر تمہارے باپ تمہارے بیٹے تمہارے بھائی تمہاری بیویاں (اور بیویوں کے لیے شوہر) تمہارے رشتہ دار اور وہ مال جو تم نے بہت محنت سے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس کے مندے کا تمہیں خطرہ رہتا ہے اور وہ مکانات جو تمہیں بہت پسند ہیں ( اگر یہ سب چیزیں) تمہیں محبوب تر ہیں اللہ اس کے رسول اور اس کے رستے میں جہاد سے تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ سنا دے اور اللہ ایسے فاسقوں کو راہ یاب نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے نبی ، کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے ، اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے عزیز و اقارب اور تمہارے وہ مال جو تم نے کمائے ہیں ، اور تمہارے وہ کاروبار جن کے ماند پڑ جانے کا تم کو خوف ہے اور تمہارے وہ گھر جو تم کو پسند ہیں ، تم کو اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد سے عزیز تر ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ تمہارے سامنے لے آئے ، 22 اور اللہ فاسق لوگوں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا ۔ ؏ ۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! مسلمانوں سے ) کہہ دو کہ : اگر تمہارے باپ ، تمہارے بیٹے ، تمہارے بھائی ، تمہاری بیویاں ، اور تمہارا خاندان ، اور وہ مال و دولت جو تم نے کمایا ہے اور وہ کاروبار جس کے مندا ہونے کا تمہیں اندیشہ ہے ، اور وہ رہائشی مکان جو تمہیں پسند ہیں ، تمہیں اللہ اور اس کے رسول سے ، اور اس کے راستے میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں ۔ تو انتظار کرو ، یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ صادر فرما دے ۔ ( ١٨ ) اور اللہ نافرمان لوگوں کو منزل تک نہیں پہنچاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان مسلمانوں سے) کہہ دے اگر تمہارے باپ دادا بیٹے پوتے (نواسے) بھائی بی بیاں کنبے والے اور جو مال تم نے کمائے ہیں اور جس سوداگری کے خراب ہوجانے سے ڈرتے ہو اور جن مکانوں کو تم پسند کرتے ہو تم کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ عزیز ہیں تو پڑے رہو جب تک اللہ تعالیٰ اپنا حکم بھیجے اور اللہ تعالیٰ گنہگاروں کو راہ پر نہیں لگاتا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے خاندان کے لوگ اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس میں مندی ہونے سے تم ڈرتے ہو اور وہ گھر جن کو تم پسند کرتے ہو تمہیں اللہ اور اس کے پیغمبر اور اس (اللہ) کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم بھیج دیں۔ اور اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ اگر تمہارے باپ دادا، تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے کنبے، خاندان والے اور تمہارے وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس کے نقصان سے تم ڈرتے ہو اور وہ گھر جنہیں تم پسند کرتے ہو اللہ اس کے رسول اور اس کے راستے میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو منتظر رہو۔ یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے اور اللہ نافرمانی قوم کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو خدا اور اس کے رسول سے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے تمہیں زیادہ عزیز ہوں تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ خدا اپنا حکم (یعنی عذاب) بھیجے۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: if you fathers and your sons and your brothers and your wives and your family and the riches ye have acquired and the traffic wherein ye fear a slackening and the dwellings which please you are dearer unto you than Allah and His apostle and striving in His cause, then wait until Allah bringeth about His decree, and Allah guideth not the ungodly people.

آپ کہہ دیجیے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے لڑکے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے کنبہ اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس کے بگڑ جانے سے تم ڈر رہے ہو اور وہ گھر جنہیں تم پسند کرتے ہو (یہ سب) تم کو اللہ اور اس کے رسول سے اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ عزیز ہوں تو منتظر رہو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم بھیج دے ۔ اور اللہ نافرمان لوگوں کو مقصود تک نہی پہنچاتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ ، تمہارے بیٹے ، تمہارے بھائی ، تمہاری بیویاں ، تمہارا خاندان اور وہ مال جو تم نے کمایا ، وہ تجارت جس کی کساد بازاری کا تم کو اندیشہ ہے اور وہ مکانات جو تمہیں پسند ہیں ، اگر تمہیں اللہ ، اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد سے زیادہ عزیز ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ صادر فرمادے اور اللہ بدعہدوں کو بامراد نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارا خاندان اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس کے رک جانے کا تمہیں خوف ہے اور وہ گھر جن کو تم پسند کرتے ہو تمہیں اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) اور اس کے راستے میں جہاد کرنے سے زیادہ پیارے ہوں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اﷲ ( تعالیٰ ) اپنا حکم بھیج دیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) فاسق قوم کو ہدایت نہیںدیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو اگر تمہارے باپ، بیٹے، بھائی، بیویاں، خاندان کے لوگ اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے مندا پڑنے سے تم ڈرتے ہو اور مکانات جن کو تم پسند کرتے ہو اللہ اور اس کے رسول سے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے تمہیں زیادہ عزیز ہوں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم (عذاب) بھیجے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں، اور تمہارا کنبہ، اور تمہارے وہ مال جو تم نے کما رکھے ہیں اور تمہاری وہ تجارت جس کے ماند پڑجانے کا تمہیں اندیشہ لگا رہتا ہے، اور تمہارے وہ گھر جو تمہیں پسند ہیں (اگر یہ سب کچھ) تمہیں زیادہ پیارا ہو اللہ اور اس کے رسول سے، اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے، تو تم انتظار کرو، یہاں تک کہ اللہ لے آئے اپنا حکم اور اللہ نور ہدایت سے نہیں نوازتا بدکار لوگوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی!آپ مسلمانوں سے ) کہہ دیجئے کہ اگرتمہیں اپنے باپ ، اپنے بیٹے ، اپنے بھائی ، اپنی بیویاں ، اپنے کنبے والے اور وہ اعمال جو تم نے کمائے ہیں اور تجارت جس کے منداپڑنے سے تم ڈرتے ہو اور تمہارے مکان جو تمہیں پسند ہیں ، اللہ اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہادکرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرویہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لے آئے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں اور تمہارا کنبہ اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ سودا جس کے نقصان کا تمہیں ڈر ہے اور تمہارے پسند کا مکان یہ چیزیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں لڑے سے زیادہ پیاری ہوں تو راستہ دیکھو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے ( ف٤۸ ) اور اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے نبی مکرم! ) آپ فرما دیں: اگر تمہارے باپ ( دادا ) اور تمہارے بیٹے ( بیٹیاں ) اور تمہارے بھائی ( بہنیں ) اور تمہاری بیویاں اور تمہارے ( دیگر ) رشتہ دار اور تمہارے اموال جو تم نے ( محنت سے ) کمائے اور تجارت و کاروبار جس کے نقصان سے تم ڈرتے رہتے ہو اور وہ مکانات جنہیں تم پسند کرتے ہو ، تمہارے نزدیک اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور اس کی راہ میں جہاد سے زیادہ محبوب ہیں تو پھر انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکمِ ( عذاب ) لے آئے ، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ ، تمہارے بیٹے ، تمہارے بھائی ، تمہاری بیویاں اور تمہارا کنبہ قبیلہ اور تمہارا وہ مال جو تم نے کمایا ہے ۔ اور تمہاری وہ تجارت جس کے مندا پڑ جانے سے ڈرتے ہو اور تمہارے وہ رہائشی مکانات جن کو تم پسند کرتے ہو ۔ تم کو اللہ ، اس کے رسول اور راہِ خدا میں جہاد کرنے سے زیادہ عزیز ہیں ۔ تو پھر انتظار کرو ۔ یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ ( تمہارے سامنے ) لے آئے اور اللہ فاسق و فاجر قوم کو منزل مقصود تک نہیں پہنچاتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: If it be that your fathers, your sons, your brothers, your mates, or your kindred; the wealth that ye have gained; the commerce in which ye fear a decline: or the dwellings in which ye delight - are dearer to you than Allah, or His Messenger, or the striving in His cause;- then wait until Allah brings about His decision: and Allah guides not the rebellious.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "If your fathers, children, brothers, spouses, relatives, the property that you possess, the trade you fear may have no profit and the homely life are more beloved to you than God, His Messenger and fighting for His cause, wait until God fulfills His decree (of making the right distinct from the wrong). God does not guide the evil-doers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: If your fathers, your sons, your brothers, your spouses, your kindred, the wealth that you have gained, the commerce in which you fear a decline, and the dwellings in which you delight are dearer to you than Allah and His Messenger, and striving hard and fighting in His cause, then wait until Allah brings about His decision (torment). And Allah guides not the people who are rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: If your fathers and your sons and your brethren and your mates and your kinsfolk and property which you have acquired, and the slackness of trade which you fear and dwellings which you like, are dearer to you than Allah and His Apostle and striving in His way, then wait till Allah brings about His command: and Allah does not guide the transgressing people.

Translated by

William Pickthall

Say: If your fathers, and your sons, and your brethren, and your wives, and your tribe, and the wealth ye have acquired, and merchandise for which ye fear that there will no sale, and dwellings ye desire are dearer to you than Allah and His messenger and striving in His way: then wait till Allah bringeth His command to pass. Allah guideth not wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि अगर तुम्हारे बाप और तुम्हारे लड़के और तुम्हारे भाई और तुम्हारी बीवियाँ और तुम्हारा ख़ानदान और वह माल जो तुमने कमाए हैं और वे तिजारत जिसके बंद होने से तुम डरते हो और वह घर जिनको तुम पसंद करते हो, ये सब तुमको अल्लाह और उसके रसूल और उसकी राह में जिहाद करने से ज़्यादा महबूब हैं तो इन्तिज़ार करो यहाँ तक कि अल्लाह अपना हुक्म भेज दे, और अल्लाह नाफ़रमान लोगों को हिदायत नहीं देता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئیے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بی بیاں اور تمہارا کنبہ اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس میں نکاسی نہ ہونے کا تم کو اندیشہ ہو اور وہ گھر جن کو تم پسند کرتے ہو تم کو اللہ سے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ پیارے ہوں تو تم منتظر رہو (4) یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم (سزائے ترک ہجرت) کا بھیجدیں۔ اور اللہ تعالیٰ بےحکمی کرنے والے لوگوں کو ان کے مقصود تک نہیں پہنچاتا۔ (5) (24)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمادیں اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارا خاندان اور وہ اموال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس کے نقصان سے تم ڈرتے ہو اور رہنے کے مکانات جنہیں تم پسند کرتے ہو تمہیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرویہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لے آئے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ “ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ! کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے عزیز و اقارب اور تمہارے وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور تمہارے وہ کاروبار جن کے ماند پڑجانے کا تم کو خوف ہے ، اور تمہارے وہ گھر جو تم کو پسند ہیں ، تم کو اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد سے عزیز تر ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ تمہارے سامنے لے آئے ، اور اللہ فاسق لوگوں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور بیویاں اور کنبہ اور وہ اموال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس کے نہ چلنے سے تم ڈرتے ہو اور وہ گھرجن کو تم پسند کرتے ہو تمہیں اللہ اور اس کے رسول سے اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہوں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے اور اللہ فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور برادری اور مال جو تم نے کمائے ہیں اور سوداگری جس کے بند ہونے سے تم ڈرتے ہو اور حویلیاں جن کو پسند کرتے ہو تم کو زیادہ پیاری ہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور لڑنے سے اس کی راہ میں تو انتظار کرو یہاں تک کہ بھیجے اللہ اپنا حکم اور اللہ راستہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر مسلمانوں سے کہہ دیجئے کہ تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے کنبے والے اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس کی نکاسی کا وقت نکل جانے سے ڈرتے ہو اور وہ مکانات جن کو تم پسند کرتے ہو اگر یہ سب چیزیں تم کو اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم بھیج دے اور اللہ تعالیٰ نافرمان لوگوں کی رہبری نہیں فرماتا۔