Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 26

سورة التوبة

ثُمَّ اَنۡزَلَ اللّٰہُ سَکِیۡنَتَہٗ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ وَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ اَنۡزَلَ جُنُوۡدًا لَّمۡ تَرَوۡہَا وَ عَذَّبَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ وَ ذٰلِکَ جَزَآءُ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۶﴾

Then Allah sent down His tranquillity upon His Messenger and upon the believers and sent down soldiers angels whom you did not see and punished those who disbelieved. And that is the recompense of the disbelievers.

پھر اللہ نے اپنی طرف کی تسکین اپنے نبی پر اور مومنوں پر اتاری اور اپنے وہ لشکر بھیجے جنہیں تم دیکھ نہیں رہے تھے اور کافروں کو پوری سزا دی ۔ ان کفار کا یہی بدلہ تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اَنۡزَلَ
اتاری
اللّٰہُ
اللہ نے
سَکِیۡنَتَہٗ
سکینت اپنی
عَلٰی رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول پر
وَعَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور مومنوں پر
وَاَنۡزَلَ
اور اس نےاتارے
جُنُوۡدًا
ایسے لشکر
لَّمۡ
نہیں
تَرَوۡہَا
دیکھا تم نے انہیں
وَعَذَّبَ
اور اس نے عذاب دیا
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَذٰلِکَ
اور یہی ہے
جَزَآءُ
بدلہ
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اَنۡزَلَ
نازل فرمائی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
سَکِیۡنَتَہٗ
سکینت اپنی
عَلٰی رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول پر
وَعَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور مومنوں پر
وَاَنۡزَلَ
اور اُ تارے اس نے
جُنُوۡدًا
لشکر
لَّمۡ تَرَوۡہَا
نہیں تم نے دیکھا انہیں
وَعَذَّبَ
اور سزا دی اس نے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَذٰلِکَ
اور یہی
جَزَآءُ
بدلہ ہے
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کا
Translated by

Juna Garhi

Then Allah sent down His tranquillity upon His Messenger and upon the believers and sent down soldiers angels whom you did not see and punished those who disbelieved. And that is the recompense of the disbelievers.

پھر اللہ نے اپنی طرف کی تسکین اپنے نبی پر اور مومنوں پر اتاری اور اپنے وہ لشکر بھیجے جنہیں تم دیکھ نہیں رہے تھے اور کافروں کو پوری سزا دی ۔ ان کفار کا یہی بدلہ تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور مومنوں پر تسکین نازل فرمائی اور ایسے لشکر اتارے جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کو سزا دی اور کافروں کا یہی بدلہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر اﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول پر اور مومنوں پراپنی سکینت نازل فرمائی اورایسے لشکر اُتارے جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور اس نے ان لوگوں کو سزادی جنہوں نے کفرکیا اورکافروں کایہی بدلہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then Allah sent down His tranquility upon His Messenger and upon the believers, and sent down forces which you did not see, and punished those who disbelieved. And that is the recompense of the disbelievers.

پھر اتاری اللہ نے اپنی طرف سے تسکین اپنے رسول پر اور ایمان والوں پر اور اتاریں فوجیں کہ جن کو تم نے نہیں دیکھا اور عذاب دیا کافروں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اللہ نے نازل فرمائی اپنی (طرف سے) تسکین اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل ایمان پر اور (اس وقت بھی ) ایسے لشکر اتارے جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور عذاب دیا کافروں کو۔ اور یقیناً کافروں کا بدلہ یہی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then Allah caused His tranquillity to descend upon His Messenger and upon the believers, and He sent down hosts whom you did not see, and chastised those who disbelieved. Such is the recompense of those who deny the Truth.

پھر اللہ نے اپنی سکینت اپنے رسول پر اور مومنین پر نازل فرمائی اور وہ لشکر اتارے جو تم کو نظر نہ آتے تھے اور منکرین حق کو سزا دی کہ یہی بدلہ ہے ان لوگوں کے لیے جو حق کا انکار کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل کی ( ٢٠ ) اور ایسے لشکر اتارے جو تمہیں نظر نہیں آئے ، اور جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا تھا ، اللہ نے ان کو سزا دی ، اور ایسے کافروں کا یہی بدلہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر اور مسلمانوں پر (جو بھاگ گئے تھے یا جو نہیں بھاگے تھے یا سب پر) اپنی تسلی اتاری اور ایسے لشکروں (فرشتوں) کو اتا جن کو تم نے نہیں دیکھا اور کافروں پر عذاب کیا (ان کو مارا) اور کافروں کی یہی سزا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اللہ نے اپنے پیغمبر اور ایمان والوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور ایسے لشکر اتارے جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے اور کافر لوگوں کو عذاب دیا اور یہی کافروں کی سزا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اللہ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومنوں پر تکسین قلب کو نازل کیا اور وہ فوجیں اتاریں جنہیں تم نہیں دیکھ رہے تھے اور (اسی طرح) اس نے کافروں کو سزا دے ڈالی اور ان کافروں کی یہی سزا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر خدا نے اپنے پیغمبر پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی (اور تمہاری مدد کو فرشتوں کے) لشکر جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے (آسمان سے) اُتارے اور کافروں کو عذاب دیا۔ اور کفر کرنے والوں کی یہی سزا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter Allah sent down His calm upon His apostle and upon the believers, and He sent down hosts ye saw not and tormented those who would disbelieve: such is the meed of the infidels.

اس کے بعد اللہ نے اپنی طرف سے اپنے رسول پر اور مومنین پر تسلی نازل کی ۔ اور نازل کئے (ایسے) لشکر جنہیں تم دیکھ نہ سکے ۔ اور (اللہ نے) کافروں کو سزا دی اور یہی کافروں کی جزا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بالآخر اللہ نے اپنے رسول اور مؤمنین پر اپنی سکینت نازل فرمائی اور ایسی فوجیں اتاریں ، جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور کافروں کو سزا دی اور یہی کافروں کا بدلہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے اپنے رسول پر اور مؤمنین پر اپنا ( خاص ) سکون نازل فرمایا اور ایسے لشکر اتارے جنہیں تم دیکھ نہ سکے اور کافروں کو عذاب دیا اور کافروں کی یہی سزا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اللہ نے اپنے پیغمبر پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور تمہاری مدد کے لیے فرشتوں کے لشکر جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے آسمان سے اتارے اور کفار کو عذاب دیا اور کفر کرنے والوں کی یہی سزا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اللہ نے (اپنے کرم سے) اتاردی اپنی سکینت اپنے رسول اور دوسرے اہل ایمان پر، اور اس نے اتار دیئے ایسے لشکر جو تمہیں نظر نہیں آرہے تھے، اور اس نے سزادی کافروں کو، اور یہی ہے بدلہ کافروں کا،

Translated by

Noor ul Amin

پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور مومنوں پر تسکین نازل فرمائی اور ایسے لشکراتارےجو تمہیں نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کو سزا دی اور کافروں کایہی بدلہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اللہ نے اپنی تسکین اتاری اپنے رسول پر ( ف۵۲ ) اور مسلمانوں پر ( ف۵۳ ) اور وہ لشکر اتارے جو تم نے نہ دیکھے ( ف۵٤ ) اور کافروں کو عذاب دیا ( ف۵۵ ) اور منکروں کی یہی سزا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اللہ نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اور ایمان والوں پر اپنی تسکین ( رحمت ) نازل فرمائی اور اس نے ( ملائکہ کے ایسے ) لشکر اتارے جنہیں تم نہ دیکھ سکے اور اس نے ان لوگوں کو عذاب دیا جو کفر کر رہے تھے ، اور یہی کافروں کی سزا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر اللہ نے اپنی طرف سے اپنے رسول اور اہلِ ایمان پر سکون و اطمینان نازل کیا اور ایسے لشکر نازل کئے جو تمہیں نظر نہیں آئے ۔ اور اللہ نے کافروں کو سزا دی اور یہی کافروں کا بدلہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But Allah did pour His calm on the Messenger and on the Believers, and sent down forces which ye saw not: He punished the Unbelievers; thus doth He reward those without Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

God gave confidence to His Messenger and the believers and helped them with an army which you could not see. God punished the unbelievers; this is the only recompense that the unbelievers deserve.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then Allah did send down His Sakinah (tranquillity) on His Messenger, and on the believers, and sent down forces (angels) which you saw not, and punished the disbelievers. Such is the recompense of disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then Allah sent down His tranquillity upon His Apostle and upon the believers, and sent down hosts which you did not see, and chastised those who disbelieved, and that is the reward of the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Then Allah sent His peace of reassurance down upon His messenger and upon the believers, and sent down hosts ye could not see, and punished those who disbelieved. Such is the reward of disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसके बाद अल्लाह ने अपने रसूल और मोमिनीन पर अपनी सकीनत उतारी और ऐसे लश्कर उतारे जिनको तुमने नहीं देखा और अल्लाह ने काफ़िरों को सज़ा दी, और यही काफ़िरों का बदला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (کے قلب) پر (1) اور دوسرے مومنین (کے قلوب) پر اپنی (طرف سے) تسلی نازل فرمائی اور (مدد کے لیے) ایسے لشکر نازل فرمائے جن کو تم نے نہیں دیکھا اور کافروں کو سزادی اور یہ کافروں کی (دنیا میں) سزا ہے۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اللہ نے اپنے رسول اور ایمان والوں پر اپنی سکینت نازل فرمائی۔ اور وہ لشکر اتارے جن کو تم نہیں دیکھ سکتے تھے اور ان لوگوں کو سزا دی جنہوں نے کفر کیا اور یہی کافروں کی سزا ہے۔ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اللہ نے اپنی سکینت اپنے رسول پر اور مومنین پر نازل فرمائی اور وہ لشکر اتارے جو تم کو نظر نہ آتے تھے اور منکرین حق کو سزا دی کہ یہی بدلہ ہے ان لوگوں کے لیے جو حق کا انکار کریں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اللہ نے اپنے رسول اور مؤمنین پر اطمینان قلبی نازل فرمایا اور ایسے لشکر اتار دیئے جنہیں تم نہیں دیکھ رہے تھے، اور اللہ نے کافروں کو عذاب دیا اور یہ سزا ہے کافروں کی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اتاری اللہ نے اپنی طرف سے تسکین اپنے رسول پر اور ایمان والوں پر اور اتاریں فوجیں کہ جن کو تم نے نہیں دیکھا اور عذاب دیا کافروں کو اور یہی سزا ہے منکروں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر اور مسلمانوں پر اپنی طرف سے تسکین اور تسلی نازل فرمائی اور ایسے لشکر بھیجے جو تو نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کو سخت سزا دی اور کافروں کی یہی سزا ہے۔