Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 27

سورة التوبة

ثُمَّ یَتُوۡبُ اللّٰہُ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۲۷﴾

Then Allah will accept repentance after that for whom He wills; and Allah is Forgiving and Merciful.

پھر اس کے بعد بھی جس پر چاہے اللہ تعالٰی اپنی رحمت کی توجہ فرمائے گا اللہ ہی بخشش و مہربانی کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
یَتُوۡبُ
مہربان ہوگا
اللّٰہُ
اللہ
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اسکے
عَلٰی مَنۡ
جس پر
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
یَتُوۡبُ
توبہ کی توفیق دے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ
بعد اس کے
عَلٰی
اوپر
مَنۡ
جس کے
یَّشَآءُ
وہ چاہے گا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بےحد بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Then Allah will accept repentance after that for whom He wills; and Allah is Forgiving and Merciful.

پھر اس کے بعد بھی جس پر چاہے اللہ تعالٰی اپنی رحمت کی توجہ فرمائے گا اللہ ہی بخشش و مہربانی کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس کے بعد اللہ جسے چاہتا ہے توبہ کی توفیق دے دیتا ہے اور وہ درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراللہ تعالیٰ اس کے بعدبھی جس کوچاہے گاتوبہ کی توفیق دے گااور اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Yet Allah relents, after that, to whomsoever He wills. And Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اور یہی سزا ہے منکروں کی پھر توبہ نصیب کرے گا اللہ اس کے بعد جسکو چاہے، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اس کے بعد (بھی ) اللہ توبہ نصیب فرمائے گا اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے گا۔ اور اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then (after so chastising the unbelievers), Allah enables, whomsoever He wills, to repent. Allah is All-Forgiving, All-Merciful.

پھر ﴿تم یہ بھی دیکھ چکے ہو کہ﴾ اس طرح سزا دینے کے بعد اللہ جس کو چاہتا ہے توبہ کی توفیق بھی بخش دیتا ہے ، 24 اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اللہ جس کو چاہے اس کے بعد توبہ نصیب کردے ، ( ٢١ ) اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اس کے جس کو اللہ تعالیٰ چاہے گا توبہ کی توفیق دے گا (وہ مسلمان ہوجائے گا) اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے 7 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس کے بعد اللہ جس پر چاہیں مہربانی سے توجہ فرمائیں (توبہ نصیب کریں) اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس کے بعد اللہ جس کی چاہے گا تو بہ قبول کرلے گا اور اللہ مغفرت کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر خدا اس کے بعد جس پر چاہے مہربانی سے توجہ فرمائے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then Allah will, thereafter, relent toward whomsoever He liketh, and Allah is Forgiving, Merciful.

پھر اس کے بعد اللہ جس کو چاہے توبہ نصیب کردے اور اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر اللہ اس کے بعد جس کو چاہتا ہے توبہ کی توفیق دے دیتا ہے اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اس کے بعد جس کیلئے اﷲ ( تعالیٰ ) چاہیں توبہ نصیب فرما دیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) بخشنے والے مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اس کے بعد اللہ جس کو چاہے تو بہ نصیب کرے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اللہ توبہ کی توفیق نصیب فرماتا ہے جس کو چاہتا ہے، اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

پھراس کے بعداللہ جسے چاہتا ہے توبہ کی توفیق دیتا ہے اور اللہ درگزرکرنیوالا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اس کے بعد اللہ جسے چاہے گا توبہ دے گا ( ف۵٦ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اللہ اس کے بعد بھی جس کی چاہتا ہے توبہ قبول فرماتا ہے ( یعنی اسے توفیقِ اسلام اور توجہِ رحمت سے نوازتا ہے ) ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس کے بعد اللہ جس کی چاہتا ہے توبہ قبول کرتا ہے ( اور اسے توفیقِ توبہ دیتا ہے ) اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Again will Allah, after this, turn (in mercy) to whom He will: for Allah is Oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

After that occasion God forgave those whom He wanted. God is All-knowing and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then after that Allah will accept the repentance of whom He wills. And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then will Allah after this turn (mercifully) to whom He pleases, and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Then afterward Allah will relent toward whom He will; for Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उसके बाद अल्लाह जिसको चाहे तौबा नसीब कर दे, और अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ جس کو چاہیں توبہ نصیب کردیں اور اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت کرنے والے بڑی رحمت کرنے والے ہیں۔ (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اس کے بعد اللہ جس کی چاہے گا توبہ قبول کرے گا اور اللہ بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔ “ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر (تم یہ بھی دیکھ چکے ہو کہ) اس طرح سزا دینے کے بعد اللہ جس کو چاہتا ہے توبہ کی توفیق بھی بخش دیتا ہے ، اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اس کے بعد اللہ جس کی چاہے توبہ قبول فرمائے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر توبہ نصیب کرے گا اللہ اس کے بعد جس کو چاہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس جنگ کے بعد اللہ جس کو چاہے گا توبہ کی توفیق عطا فرمائے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے