Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 34

سورة التوبة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ کَثِیۡرًا مِّنَ الۡاَحۡبَارِ وَ الرُّہۡبَانِ لَیَاۡکُلُوۡنَ اَمۡوَالَ النَّاسِ بِالۡبَاطِلِ وَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَکۡنِزُوۡنَ الذَّہَبَ وَ الۡفِضَّۃَ وَ لَا یُنۡفِقُوۡنَہَا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۙ فَبَشِّرۡہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۳۴﴾

O you who have believed, indeed many of the scholars and the monks devour the wealth of people unjustly and avert [them] from the way of Allah . And those who hoard gold and silver and spend it not in the way of Allah - give them tidings of a painful punishment.

اے ایمان والو! اکثر علماء اور عابد لوگوں کا مال ناحق کھا جاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روک دیتے ہیں اور جو لوگ سونے چاندی کا خزانہ رکھتے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں دردناک عذاب کی خبر پہنچا دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
الَّذِیۡنَ
لوگو! جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِنَّ
بےشک
کَثِیۡرًا
بہت سے
مِّنَ الۡاَحۡبَارِ
علماء میں سے
وَالرُّہۡبَانِ
اور راہبوں میں سے
لَیَاۡکُلُوۡنَ
البتہ کھاتے ہیں
اَمۡوَالَ
مال
النَّاسِ
لوگوں کے
بِالۡبَاطِلِ
نا حق
وَیَصُدُّوۡنَ
اور وہ روکتے ہیں
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یَکۡنِزُوۡنَ
جمع کرتے ہیں
الذَّہَبَ
سونا
وَالۡفِضَّۃَ
اور چاندی
وَلَا
اور نہیں
یُنۡفِقُوۡنَہَا
وہ خرچ کرتے اسے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
فَبَشِّرۡہُمۡ
پس خوش خبری دے دیجیے انہیں
بِعَذَابٍ
عذاب
اَلِیۡمٍ
دردناک کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِنَّ
یقیناً
کَثِیۡرًا
بہت سے
مِّنَ الۡاَحۡبَارِ
علماء میں سے
وَالرُّہۡبَانِ
اور درویش
لَیَاۡکُلُوۡنَ
یقیناً وہ کھاتے ہیں
اَمۡوَالَ
اموال
النَّاسِ
لوگوں کے
بِالۡبَاطِلِ
باطل طریقے سے
وَیَصُدُّوۡنَ
اور وہ روکتے ہیں
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے راستے سے
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یَکۡنِزُوۡنَ
خزانہ بنا کررکھتے ہیں
الذَّہَبَ
سونے کو
وَالۡفِضَّۃَ
اور چاندی کو
وَلَا
اور نہیں
یُنۡفِقُوۡنَہَا
وہ خرچ کرتے اسے
فِیۡ سَبِیۡلِ
راستے میں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
فَبَشِّرۡہُمۡ
تو آپ خوش خبری دے دیں انہیں
بِعَذَابٍ
عذاب کی
اَلِیۡمٍ
درد ناک
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, indeed many of the scholars and the monks devour the wealth of people unjustly and avert [them] from the way of Allah . And those who hoard gold and silver and spend it not in the way of Allah - give them tidings of a painful punishment.

اے ایمان والو! اکثر علماء اور عابد لوگوں کا مال ناحق کھا جاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روک دیتے ہیں اور جو لوگ سونے چاندی کا خزانہ رکھتے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں دردناک عذاب کی خبر پہنچا دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! یہودیوں کے اکثر عالم اور درویش لوگوں کے مال ناجائز طریقوں سے کھاتے اور اللہ کے راستہ سے روکتے ہیں۔ جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرکے رکھتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے (اے نبی) انہیں آپ دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیجئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جوایمان لائے ہو!یقیناً بہت سے عُلماء اور درویش بلاشبہ لوگوں کے اموال باطل طریقے سے کھاتے ہیں اورانہیں اﷲ تعالیٰ کے راستے سے روکتے ہیں اور جولوگ سونے اورچاندی کوخزانہ بناکررکھتے ہیں اوراسے اﷲ تعالیٰ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے توآپ انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, many of the rabbis and the monks do eat up the wealth of the people by false means and prevent (them) from the way of Allah. As for those who accumulate gold and silver and do not spend it in the way of Allah, give them the ` good& news of a painful punishment,

اے ایمان والو بہت سے عالم اور درویش اہل کتاب کے کھاتے ہیں مال لوگوں کے ناحق اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے، اور جو لوگ گاڑھ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی اور اس کو خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں سو ان کو خوش خبری سنا دے عذاب دردناک کی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان یقیناً بہت سے علماء اور درویش ہڑپ کرتے ہیں لوگوں کے مال باطل طریقے سے اور روکتے ہیں لوگوں کو اللہ کے راستے سے اور وہ لوگ جو جمع کرتے ہیں اپنے پاس سونا اور چاندی اور خرچ نہیں کرتے اس کو اللہ کی راہ میں تو ان کو بشارت دے دیجیے درد ناک عذاب کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Many of the rabbis and monks wrongfully devour mankind's possessions and hinder people from the Way of Allah. And there are those who amass gold and silver and do not spend it in the Way of Allah. Announce to them the tidings of a painful chastisement

اے ایمان لانے والو ، ان اہل کتاب کے اکثر علماء اور درویشوں کا حال یہ ہے کہ وہ لوگوں کے مال باطل طریقوں سے کھاتے ہیں اور انہیں اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ۔ 33 دردناک سزا کی خوشخبری دو ان کو جو سونے اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور انہیں خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! ( یہودی ) احبار اور ( عیسائی ) راہبوں میں سے بہت سے ایسے ہیں کہ لوگوں کا مال ناحق طریقے سے کھاتے ہیں ، اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں ۔ ( ٣١ ) اور جو لوگ سونے چاندی کو جمع کر کر کے رکھتے ہیں ، اور اس کو اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے ، ان کو ایک دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو ۔ ( ٣٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو (اہل کتاب کے) بہت سے مولوی اور مشائخ لوگوں کے مال ناحق کھا جاتے ہیں 3 اور اللہ تعالیٰ کی راہ سے (لوگوں کو) روکتے ہیں اور جو لوگ سونا اور چاندی گاڑ رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس کو خرچ نہیں کرتے 4 (زکوۃ نہیں دیتے) ان کو تکلیف کے عذاب کی خوش خبری سنا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! بیشک (اہل کتاب کے) اکثر علماء اور مشائخ لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع رکھتے ہیں (لالچ کی وجہ سے) اور اس کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے سو ان کا دردناک سزا کی خبر سنا دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! بیشک بہت سے احبار (علماء) اور رہبان (درویش) لوگوں کا مال ناحق طریقہ پر کھا جاتے ہیں اور وہ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور وہ لوگ جو سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور اس کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان لوگوں کو درد ناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! (اہل کتاب کے) بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور (ان کو) راہ خدا سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور اس کو خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے۔ ان کو اس دن عذاب الیم کی خبر سنادو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! verily many of the priests and the monks devour the substances of men in falsehood and hinder People from the way of Allah. And those who treasure up gold and silver and expend them not in the way of Allah -announce thou unto them a torment afflictive.

اے ایمان والواہل کتاب کے اکثر علماء ومشائخ لوگوں کے مال باطل طریقوں پر کھاتے (اڑاتے) رہتے ہیں اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے رہتے ہیں ۔ اور جو لوگ کہ سونا اور چاندی جمع کرکے رکھتے ہیں اور اس کو خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں ۔ آپ انہیں ایک درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجیے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! ان فقیروں اور راہبوں میں بہتیرے ایسے لوگ ہیں ، جو لوگوں کا مال باطل طریقوں سے ہڑپ کرتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور جو لوگ سونا اور چاندی ڈھیر کر رہے ہیں اور اسے خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ہیں ، ان کو ایک دردناک عذاب کی خوشخبری سنادو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! ( اہل کتاب کے ) بہت سارے علما ومشائخ لوگوں کے مال ناجائز طریقوں سے کھاتے ( حاصل کرتے ) ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ سے ( لوگوں کو ) روکتے ہیں اور جو لوگ سونے اور چاندی ( خزانے کے طور پر ) جمع کر کے رکھتے ہیں اور انہیں اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں خرچ نہیں کرتے پس آپ انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجئے ( واقع ہوگا یہ عذاب اس دن ) جس دن یہ سونا چاندی کا خزانہ تپایا جائے گا جہنم کی آگ میں پھر اس سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی کمریں داغی جائیں گی ( اور انہیں بتایا جائے گا ) یہ ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کر رکھا تھا پس جو تم جمع کیا کرتے تھے ( اس کی سزا ) چکھو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! اہل کتاب کے بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا چاندی جمع کرتے ہیں اور اس کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ان کو اس دن کے دردناک عذاب کی خبر سنا دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایمان والو، یقینا بہت سے عالم اور پیر ایسے ہیں جو کھاتے ہیں لوگوں کا مال باطل (اور ناحق) طریقوں سے، اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے، اور جو لوگ جوڑ جوڑ کر رکھتے ہیں سونے اور چاندی کو، اور وہ ان کو خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں، تو خوشخبری سنادو ان کو ایک دردناک عذاب کی۔

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو! ( یہودیوں کے ) اکثرعالم اور درویشوں کایہ حال ہے کہ لوگوں کے مال ناجائز طریقے سے کھاتے ہیں اور اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرکے رکھتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ( اے نبی ) انہیں آپ دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! بیشک بہت پادری اور جوگی لوگوں کا مال ناحق کھا جاتے ہیں ( ف۷۵ ) اور اللہ کی راہ سے ( ف۷٦ ) روکتے ہیں ، اور وہ کہ جوڑ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ( ف۷۷ ) انہیں خوشخبری سناؤ دردناک عذاب کی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! بیشک ( اہلِ کتاب کے ) اکثر علماء اور درویش ، لوگوں کے مال ناحق ( طریقے سے ) کھاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ( یعنی لوگوں کے مال سے اپنی تجوریاں بھرتے ہیں اور دینِ حق کی تقویت و اشاعت پر خرچ کئے جانے سے روکتے ہیں ) ، اور جو لوگ سونا اور چاندی کا ذخیرہ کرتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے تو انہیں دردناک عذاب کی خبر سنا دیں

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! بہت سے عالم اور راہب لوگوں کا مال ناجائز طریقہ پر کھاتے ہیں اور لوگوں کو خدا کی راہ سے روکتے ہیں ۔ اور جو لوگ سونا چاندی جمع کرکے رکھتے رہتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ، انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! there are indeed many among the priests and anchorites, who in Falsehood devour the substance of men and hinder (them) from the way of Allah. And there are those who bury gold and silver and spend it not in the way of Allah: announce unto them a most grievous penalty-

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, many rabbis and monks consume other people's property by false means and create obstacles in the way of God. Those who horde gold and silver and do not spend (anything out of it) for the cause of God, should know that their recompense will be a painful torment

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Verily, there are many of the Ahbar (rabbis) and the Ruhban (monks) who devour the wealth of mankind in falsehood, and hinder (them) from the way of Allah. And those who hoard up gold and silver and spend them not in the way of Allah, announce unto them a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! most surely many of the doctors of law and the monks eat away the property of men falsely, and turn (them) from Allah's way; and (as for) those who hoard up gold and silver and do not spend it in Allah's way, announce to them a painful chastisement,

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Lo! many of the (Jewish) rabbis and the (Christian) monks devour the wealth of mankind wantonly and debar (men) from the way of Allah. They who hoard up gold and silver and spend it not in the way of Allah, unto them give tidings (O Muhammad) of a painful doom,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! बेशक अहले-किताब के अकसर उलमा और मशाइख़ लोगों के माल बातिल तरीक़ों से खाते हैं और लोगों को अल्लाह के रास्ते से रोकते हैं, और जो लोग सोना और चाँदी जमा करके रखते हैं और उनको अल्लाह की राह में ख़र्च नहीं करते उनको एक दर्दनाक अज़ाब की ख़ुश-ख़बरी दे दीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اکثر احبار اور رہبان (4) لوگوں کے مال نامشروع طریقے سے کھاتے ہیں (5) اور اللہ کی راہ سے باز رکھتے ہیں اور ان کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے اور (غایت حرص سے) جو لوگ سونا چاندی جمع کرکے رکھتے ہیں اور ان کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے سو آپ ان کو ایک بڑی دردناک سزا کی خبر سنادیجئیے۔ (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! بیشک بہت سے عالم اور درویش لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھاتے ہیں اور اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرکے رکھتے ہیں اور اسے اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے آپ انہیں دردناک عذاب کی خوش خبری دیں۔ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، ان اہل کتاب کے اکثر علماء اور درویشوں کا حال یہ ہے کہ وہ لوگوں کے مال باطل طریقوں سے کھاتے ہیں اور انہیں اللہ کی راہ سے روکتے ہیں۔ دردناک سزا کی خوشخبری دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! بلاشبہ بہت سے علماء اور راہب ایسے ہیں جو لوگوں کے مال باطل طریقہ پر کھاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں، اور جو لوگ سونا چاندی جمع کرتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجیے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو بہت سے عالم اور درویش اہل کتاب کے کھاتے ہیں مال لوگوں کے ناحق اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور جو لوگ گاڑھ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی اور اس کو خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں سو ان کو خوشخبری سنا دے عذاب دردناک کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان لانے والو بیشک اہل کتاب کے اکثر علماء اور مشائخ لوگوں کے مال غیر مشروع طور پر کھاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرکے رکھتے ہیں اور اس سونے چاندی کو خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے تو اے پیغمبر آپ ان کو ایک دردناک عذاب کی خبر دے دیجئے۔