VerbPersonal Pronoun

يَكْنِزُونَ

hoard

جو جمع کرتے ہیں

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
كَنَزَ
يَكْنِزُ
اِكْنِزْ
كَانِز
مَكْنُوْز
کَنْز
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْکَنْزُ: (ض) کے معنی دولت جمع کرکے اسے محفوظ رکھ دینے کے ہیں یہ اصل میں (کَنَزْتُ التَّمْرَ فِیْ الْوِعَائِ سے مشتق ہے جس کے معنی کھجور کو باردان میں بھر کر محفوظ کرلینے کے ہیں اور کھجور اندوختہ کرنے کے موسم کو زَمَنُ الْکِنَاز کہا جاتا ہے اور نَاقَۃٌ کِنَازٌ کے معنی گوشت سے گتھی ہوئی اونٹنی کے ہیں اور آیت کریمہ: (وَ الَّذِیۡنَ یَکۡنِزُوۡنَ الذَّہَبَ وَ الۡفِضَّۃَ ) (۹۔۳۴) اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں۔میں یکْنِزُوْنَ سے مراد وہ لوگ ہیں جو سونا اور چاندی جمع کرنے میں مصروف رہتے ہیں اور اسے راہ خدا میں صرف نہیںکرتے ایسے لوگوں کو قیامت کے دن کہا جائے گا۔ (فَذُوۡقُوۡا مَا کُنۡتُمۡ تَکۡنِزُوۡنَ) (۹۔۳۵) کہ جو کچھ تم جمع کرتے تھے اسکا مزہ چکھو۔اور آیت (لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ کَنۡزٌ ) (۱۱۔۱۲) میں کنز کے معنی خزانہ اور بڑی دولت کے ہیں اور آیت کریمہ: (وَ کَانَ تَحۡتَہٗ کَنۡزٌ لَّہُمَا) (۱۸۔۸۲) اور اس کے نیچے ان کا خزانہ (مدفون) تھا میں بعض نے کہا ہے کہ یہاں کنز سے صحیفہ علم مراد ہے۔

Lemma/Derivative

3 Results
كَنَزْ
Surah:9
Verse:34
جو جمع کرتے ہیں
hoard
Surah:9
Verse:35
جمع کیا تم نے
you hoarded
Surah:9
Verse:35
تم سمیٹتے۔ جمع کرتے
hoard"