Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 38

سورة التوبة

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَا لَکُمۡ اِذَا قِیۡلَ لَکُمُ انۡفِرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اثَّاقَلۡتُمۡ اِلَی الۡاَرۡضِ ؕ اَرَضِیۡتُمۡ بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا مِنَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ فَمَا مَتَاعُ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا فِی الۡاٰخِرَۃِ اِلَّا قَلِیۡلٌ ﴿۳۸﴾

O you who have believed, what is [the matter] with you that, when you are told to go forth in the cause of Allah , you adhere heavily to the earth? Are you satisfied with the life of this world rather than the Hereafter? But what is the enjoyment of worldly life compared to the Hereafter except a [very] little.

اے ایمان والو! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ چلو اللہ کے راستے میں کوچ کرو تو تم زمین سے لگے جاتے ہو ۔ کیا تم آخرت کے عوض دنیا کی زندگانی پر ریجھ گئے ہو ۔ سنو! دنیا کی زندگی تو آخرت کے مقابلے میں کچھ یونہی سی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو! جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
مَا
کیا ہے
لَکُمۡ
تمہیں
اِذَا
جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَکُمُ
تم سے
انۡفِرُوۡا
نکلو
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
اثَّاقَلۡتُمۡ
بوجھل ہو جاتے ہو تم
اِلَی الۡاَرۡضِ
زمین کی طرف
اَرَضِیۡتُمۡ
کیا راضی ہوگئے تم
بِالۡحَیٰوۃِ
زندگی پر
الدُّنۡیَا
دنیا کی
مِنَ الۡاٰخِرَۃِ
آخرت سے (مقابلے میں)
فَمَا
تو نہیں
مَتَاعُ
سامان
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیا کی
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت (کے مقابلے میں)
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلٌ
بہت تھوڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
مَا
کیا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اِذَا
جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَکُمُ
تمہارے لیے
انۡفِرُوۡا
تم نکلو
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
اثَّاقَلۡتُمۡ
نہایت بو جھل ہو جاتے ہو تم
اِلَی الۡاَرۡضِ
طرف زمین کی
اَرَضِیۡتُمۡ
کیا راضی ہوگئے تم
بِالۡحَیٰوۃِ
زندگی پر
الدُّنۡیَا
دنیا کی
مِنَ الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کے مقابلے میں
فَمَا
تو نہیں
مَتَاعُ
سامان
الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دُ نیا کی زندگی کا
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کے مقابلے میں
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلٌ
بہت ہی تھوڑا
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, what is [the matter] with you that, when you are told to go forth in the cause of Allah , you adhere heavily to the earth? Are you satisfied with the life of this world rather than the Hereafter? But what is the enjoyment of worldly life compared to the Hereafter except a [very] little.

اے ایمان والو! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ چلو اللہ کے راستے میں کوچ کرو تو تم زمین سے لگے جاتے ہو ۔ کیا تم آخرت کے عوض دنیا کی زندگانی پر ریجھ گئے ہو ۔ سنو! دنیا کی زندگی تو آخرت کے مقابلے میں کچھ یونہی سی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تمہیں کہا جائے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے نکلو تو تم زمین کی طرف بچھ جاتے ہو ؟ کیا تم نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کرلیا ہے ؟ حالانکہ آخرت کے مقابلہ میں دنیوی زندگی کا فائدہ بالکل ہیچ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!تمہیں کیاہے کہ جب تم سے کہاجاتاہے کہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں نکلوتوتم زمین کی طرف نہایت بوجھل ہوجاتے ہو؟ کیاتم آخرت کے مقابلے میں دنیاکی زندگی پرراضی ہوگئے ہو؟تودنیاکی زندگی کا سامان آخرت کے مقابلے میں بہت ہی تھوڑاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 those who believe, what is wrong with you that when it is said to you, |"Come out in the way of Allah,|" you turn heavy (and cling) to the ground. Have you become happy with the worldly life instead of the Hereafter? So, the enjoyment of the worldly life is but little as compared with the Hereafter.

اے ایمان والو تم کو کیا ہوا جب تم سے کہا جاتا ہے کہ کوچ کرو اللہ کی راہ میں تو گرے جاتے ہو زمین پر کیا خوش ہوگئے دنیا کی زندگی پر آخرت کو چھوڑ کر سو کچھ نفع اٹھانا دنیا کی زندگی کا آخرت کے مقابلہ میں مگر بہت تھوڑا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ایمان کے دعوے دارو ! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ نکلو اللہ کی راہ میں تو تم دھنسے جاتے ہو زمین کی طرف (سوچو ! ) کیا تم نے آخرت کی بجائے دنیا کی زندگی کو قبول کرلیا ہے ؟ تو (جان لو کہ ) دنیا کی زندگی کا سازو سامان آخرت کے مقابلے میں بہت قلیل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

38 اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تمہیں کیا ہو گیا کہ جب تم سے اللہ کی راہ میں نکلنے کے لیے کہا گیا تو تم زمین سے چمٹ کر رہ گئے ؟ کیا تم نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا ؟ ایسا ہے تو تمہیں معلوم ہو کہ دنیوی زندگی کا یہ سب سروسامان آخرت میں بہت تھوڑا نکلے گا ۔ 39

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا گیا کہ اللہ کے راستے میں ( جہاد کے لیے ) کوچ کرو تو تم بوجھل ہو کر زمین سے لگ گئے ؟ ( ٣٦ ) کیا تم آخرت کے مقابلے میں دنیوی زندگی پر راضی ہوچکے ہو؟ ( اگر ایسا ہے ) تو ( یاد رکھو کہ ) دنیوی زندی کا مزہ آخرت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ، مگر تھوڑا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تم کو کیا ہوگیا ہے جب تم سے کہا جاتا ہے اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکل کھڑے ہو تو زمین پر ڈھیر ہوجاتے ہو 4 کیا تم آخرت کے بدل دنیا ہی کی زندگی پر راضی ہو تو (اگر ایسا ہے تو سخت غلطی کر رہے ہو کیونکہ) آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کا مزہ (بالکل) بےحقیقت ہے اور کچھ نہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! تم کو کیا ہوا ہے جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں (جہاد کے لئے) نکلو تو تم زمین کو لگے جاتے ہو کیا تم نے آخرت کے عوض دنیا کی زندگی پر قناعت کرلی سو دنیا کی زندگی کا فائدہ آخرت کے مقابلے میں بہت قلیل ہے (کچھ بھی نہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تمہیں کیا ہوگیا کہ تم اللہ کی راہ میں نہیں نکلتے اور زمین کی طرف گرتے جا رہے ہو۔ کیا تم نے آخرت کے مقابلے میں دین کی زندگی کو پسند کرلیا ہے۔ جب کہ آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کا سامان بہت کم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! تمہیں کیا ہوا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ خدا کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلو تو تم (کاہلی کے سبب سے) زمین پر گرے جاتے ہو (یعنی گھروں سے نکلنا نہیں چاہتے) کیا تم آخرت (کی نعمتوں) کو چھوڑ کر دینا کی زندگی پر خوش ہو بیٹھے ہو۔ دنیا کی زندگی کے فائدے تو آخرت کے مقابل بہت ہی کم ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! what aileth you that when it is said unto you: march forth in the way of Allah, ye are weighed down earthward? Are ye pleased with the life of the world rather than the Hereafter? whereas the enjoyment of the life of the world by the side of the Hereafter is but little.

اے ایمان والو تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ نکلو اللہ کی راہ میں تو تم زمین سے لگے جاتے ہو ۔ کیا تم دنیا کی زندگی پر بہ مقابلہ آخرت کے راضی ہوگئے ؟ سو دنیا کی زندگی کا سامان تو آخرت کے مقابلہ میں بہت ہی قلیل ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کیلئے نکلو تو تم زمین پر ڈھے پڑتے ہو ۔ کیا تم آخرت کے مقابل میں دنیا کی زندگی پر قانع ہو بیٹھے ہو؟ آخرت کے مقابلے میں یہ دنیا کی زندگی تو نہایت ہی حقیر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! کیا ہو گیا ہے تمہیں جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں نکلو تو زمین سے لگ جاتے ہو ( بوجھل بن جاتے ہو ) کیا تم آخرت کے مقابلے میں دنیوی زندگی پر راضی ہوگئے پس آخرت کے مقابلے میں دنیوی زندگی تو بہت تھوڑی سی ہے ۔ اگر تم نہ نکلو گے تو اﷲ ( تعالیٰ ) تمہیں دردناک عذاب دیں گے اور تمہارے علاوہ کوئی دوسری قوم بدل کر لے آئیں گے اور تم اس کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکو گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! تمہیں کیا ہوا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلو تو تم زمین پر گرے جاتے ہو۔ ، یعنی گھروں سے نکلنا نہیں چاہتے کیا تم آخرت کی نعمتوں کو چھوڑ کر دنیا کی زندگی پر خوش ہو بیٹھے ہو۔ دنیا کی زندگی کے فائدے تو آخرت کے مقابلہ میں بہت ہی کم ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایمان والو ! تم کو کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ نکلو تم اللہ کی راہ میں، جہاد و قتال کے لئے تو تم گرے جاتے ہو زمین پر، کیا تم لوگ راضی ہوگئے آخرت کے مقابلے میں اسی (چندروزہ) دنیاوی زندگی پر ؟ سو (واضح رہے کہ) دنیاوی زندگی کا یہ متاع فانی تو آخرت کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والوتمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تمہیں کہا جائے کہ تم اللہ کی راہ میں جہادکرنے نکلوتوتم زمین سے لگ جاتے ہو ( یعنی کہ دل چھوڑ جاتے ہو ) کیا تم نے آخرت کے مقابلے میں دنیاکی زندگی کو پسند کیا ؟ حالانکہ آخرت کے مقابلہ میں دنیاوی زندگی کا فائدہ بہت ہی تھوڑا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! تمہیں کیا ہوا جب تم سے کہا جائے کہ خدا کی راہ میں کوچ کرو تو بوجھ کے مارے زمین پر بیٹھ جاتے ہو ( ف۸۸ ) کیا تم نے دنیا کی زندگی آخرت کے بدلے پسند کر لی اور جیتی دنیا کا اسباب آخرت کے سامنے نہیں مگر تھوڑا ( ف۸۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ( جہاد کے لئے ) نکلو تو تم بوجھل ہو کر زمین ( کی مادی و سفلی دنیا ) کی طرف جھک جاتے ہو ، کیا تم آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی سے راضی ہو گئے ہو؟ سو آخرت ( کے مقابلہ ) میں دنیوی زندگی کا ساز و سامان کچھ بھی نہیں مگر بہت ہی کم ( حیثیت رکھتا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں ( جہاد کرنے کے لیے ) نکلو تو تم بوجھل ہوکر زمین گیر ہو جاتے ہو ۔ کیا تم نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا ہے؟ ( اگر ایسا ہی ہے تو یاد رکھو کہ ) دنیا کا ساز و سامان آخرت کے مقابلہ میں بالکل قلیل ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! what is the matter with you, that, when ye are asked to go forth in the cause of Allah, ye cling heavily to the earth? Do ye prefer the life of this world to the Hereafter? But little is the comfort of this life, as compared with the Hereafter.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, why is it that when you are told to march for the cause of God, you seem to linger at home. Have you given preference to the worldly life over the life hereafter? The worldly gains compared to those of the next life are but very little.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! What is the matter with you, that when you are asked to march forth in the cause of Allah, you cling heavily to the earth Are you pleased with the life of this world rather than the Hereafter But little is the enjoyment of the life of this world compared to the Hereafter.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! What (excuse) have you that when it is said to you: Go forth in Allah's way, you should incline heavily to earth; are you contented with this world's life instead of the hereafter? But the provision of this world's life compared with the hereafter is but little.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! What aileth you that when it is said unto you: Go forth in the way of Allah, ye are bowed down to the ground with heaviness. Take ye pleasure in the life of the world rather than in the Hereafter? The comfort of the life of the world is but little in the Hereafter.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! तुमको क्या हो गया है कि जब तुमसे कहा जाता है कि अल्लाह की राह में निकलो तो तुम ज़मीन से लगे जाते हो, क्या तुम आख़िरत के मुक़ाबले में दुनिया की ज़िंदगी पर राज़ी हो गए, आख़िरत के मुक़ाबले में दुनिया की ज़िंदगी का सामान तो बहुत थोड़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والوتم لوگوں کو کیا ہوا کہ جب تم سے کیا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلو تو تم زمین کو لگے جاتے ہو کیا تم نے آخرت کے عوض دنیاوی زندگی پر قناعت کرلی سو دنیاوی زندگی کا تمتع تو کچھ بھی نہیں آخرت کے مقابلہ میں بہت قلیل ہے۔ (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! کیا ہوگیا ہے تمہیں کہ جب تم سے کہا جاتا ہے اللہ کے راستہ میں نکلوتوتم زمین کی طرف بوجھل ہوجاتے ہو ؟ کیا تم آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی پر خوش ہوگئے ہو ؟ دنیا کی زندگی کا سامان تو آخرت کے مقابلے میں بہت ہی تھوڑا ہے۔ ‘ ٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تمہیں کیا ہوگیا کہ جب تم سے اللہ کی راہ میں نکلنے کے لیے کہا گیا تو تم زمین سے چمٹ کر رہ گئے ؟ کیا تم نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کرلیا ؟ ایسا ہے تو تمہیں معلوم کہ دنیوی زندگی کا یہ سب سروسامان آخرت میں بہت تھوڑا نکلے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! تمہیں کیا ہوا جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں نکل کھڑے ہو تو زمین پر بوجھل بن جاتے ہو، کیا تم آخرت کو چھوڑ کر دنیا والی زندگی پر راضی ہوگئے۔ سو دنیا والی زندگی آخرت کے مقابلہ میں بہت تھوڑی سی ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو تم کو کیا ہوا جب تم سے کہا جاتا ہے کہ کوچ کرو اللہ کی راہ میں تو گرے جاتے ہو زمین پر کیا خوش ہوگئے دنیا کی زندگی پر آخرت کو چھوڑ کر سو کچھ نہیں نفع اٹھانا دنیا کی زندگی کا آخرت کے مقابلہ میں مگر بہت تھوڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! تم کو کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے باہر چلو تو تم زمین سے چپکے جاتے ہو کیا تم آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی پر رضامند ہوگئے ہو سو آخرت کے فائدوں کے مقابلہ میں دنیاوی منافع تو کچھ بھی نہیں مگر بہت ہی کم۔