Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 39

سورة التوبة

اِلَّا تَنۡفِرُوۡا یُعَذِّبۡکُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ۬ ۙ وَّ یَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَیۡرَکُمۡ وَ لَا تَضُرُّوۡہُ شَیۡئًا ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۳۹﴾

If you do not go forth, He will punish you with a painful punishment and will replace you with another people, and you will not harm Him at all. And Allah is over all things competent.

اگر تم نے کوچ نہ کیا تو تمہیں اللہ تعالٰی دردناک سزا دے گا اور تمہارے سوا اور لوگوں کو بدل لائے گا تم اللہ تعالٰی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اللہ ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
اگر نہیں
تَنۡفِرُوۡا
تم نکلو گے
یُعَذِّبۡکُمۡ
وہ عذاب دے گا تمہیں
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
وَّیَسۡتَبۡدِلۡ
اور بدل دے گا
قَوۡمًا
کوئی قوم
غَیۡرَکُمۡ
تمہارے علاوہ
وَلَا
اور نہیں
تَضُرُّوۡہُ
تم ضرر پہنچا سکتے اسے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
اگر نہ
تَنۡفِرُوۡا
تم نکلو گے
یُعَذِّبۡکُمۡ
وہ عذاب دے گا تمہیں
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
درد ناک
وَّیَسۡتَبۡدِلۡ
اور وہ بدل کر لے آئے گا
قَوۡمًا
لوگوں کو
غَیۡرَکُمۡ
تمہارے علاوہ
وَلَا تَضُرُّوۡہُ
اور نہ تم نقصان کرو گے اس کا
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اُوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

If you do not go forth, He will punish you with a painful punishment and will replace you with another people, and you will not harm Him at all. And Allah is over all things competent.

اگر تم نے کوچ نہ کیا تو تمہیں اللہ تعالٰی دردناک سزا دے گا اور تمہارے سوا اور لوگوں کو بدل لائے گا تم اللہ تعالٰی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اللہ ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم نہ نکلو گے تو اللہ تمہیں دردناک سزا دے گا اور تمہارے علاوہ دوسرے لوگ لے آئے گا اور تم ان کا کچھ نہ بگاڑ سکو گے۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر تم نہ نکلوگے تووہ تمہیں دردناک عذاب دے گااورتمہارے علاوہ دوسرے لوگوں کوبدل کرلے آئے گااور تم اس کا کچھ بھی نقصان نہ کروگے اور اﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you do not come out (in the way of Allah), He will punish you with a painful punishment and will bring in your place a nation other than you, and you can do Him no harm at all. And Allah is powerful over every-thing.

اگر تم نہ نکلو گے تو دے گا تم کو عذاب دردناک اور بدلہ میں لاوے گا اور لوگ تمہارے سوا اور کچھ نہ بگاڑ سکو گے تم اس کا، اور اللہ سب چیز پر قادر ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تم نہیں نکلو گے (اللہ کی راہ میں تو) وہ تمہیں عذاب دے گا دردناک عذاب اور تمہیں ہٹا کر کسی اور قوم کو لے آئے گا اور تم اس کا کچھ بھی نقصان نہیں کرسکو گے اور اللہ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you do not march forth, Allah will chastise you grievously and will replace you by another people, while you will in no way be able to harm Him. Allah has power over everything.

تم نہ اٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک سزا دے گا ، 40 اور تمہاری جگہ کسی اور گروہ کو اٹھائے گا ، 41 اور تم خدا کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے ، وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم کوچ نہیں کرو گے تو اللہ تمہیں دردناک سزا دے گا ، اور تمہاری جگہ کوئی اور قوم لے آئے گا ، اور تم اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکو گے ۔ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تم نہ نکلو گے تو تم کو (دنیا اور آخرت میں) تکلیف کا عذاب کرے گا اور تمہارے بدل دوسرے لوگوں کو (اپنے پیغمبر کے ساتھ جانے کے لیے) لے آئے گا اور تم اس کا (یعنی اللہ تعالیٰ کا) کچھ بگاڑ نہ کرسکوگے اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم نہ نکلو گے تو وہ (اللہ) تم کو سخت عذاب دیں گے اور تمہاری جگہ دوسری قوم کو پیدا فرمادیں گے اور تم اس کا کچھ بگاڑ نہ سکو گے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم (اللہ کی راہ میں) نہ نکلو گے تو تمہیں شدید ترین سزا ملے گی اور تمہاری جگہ دوسری قوم کو تبدیل کر جائے گا۔ اور تم اس کا کچھ بگاڑ نہ سکو گے اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم نہ نکلو گے تو خدا تم کو بڑی تکلیف کا عذاب دے گا۔ اور تمہاری جگہ اور لوگ پیدا کر دے گا (جو خدا کے پورے فرمانبردار ہوں گے) اور تم اس کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکو گے اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If ye march not forth, He will torment you with a torment afflictive, and will substitute for you a people-other than you; and Him ye cannot hurt in aught; and Allah is over everything Potent.

اگر تم نہ نکلو گے تو اللہ تمہیں ایک دردناک سزا دے گا اور تمہارے بدلہ ایک دوسری قوم پیدا کردے گا اور تم اسے کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکوگے اور اللہ پر شے پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم نہ اٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک عذاب دے گا اور تمہاری جگہ دوسری قوم لائے گا اور تم اس کو کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکو گے اور اللہ ہر بات پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تم کوچ نہیں کرو گے تو اللہ تمہیں دردناک سزا دے گا ، اور تمہاری جگہ کوئی اور قوم لے آئے گا ، اور تم اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکو گے ۔ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم نہ نکلو گے تو اللہ تم کو بڑا دردناک عذاب دے گا۔ اور تمہاری جگہ دوسرے لوگ پیدا کر دے گا اور تم اس کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکو گے اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر تم لوگ نہیں نکلوگے، تو اللہ تمہیں مبتلا کردے گا ایک دردناک عذاب میں، اور وہ لے آئے گا تمہاری جگہ کسی اور قوم کو تمہارے سوا، اور تم اس کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے، اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اگرتم نہ نکلوگے تواللہ تمہیں دردناک سزادے گا اور تمہارے علاوہ دوسرے لوگ لے آئیگا اور تم اس کاکچھ بگاڑ نہ سکو گے اور اللہ ہر چیز پر قادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر نہ کوچ کرو گے ( ف۹۰ ) انہیں سخت سزا دے گا اور تمہاری جگہ اور تمہاری جگہ اور لوگ لے آئے گا ( ف۹۱ ) اور تم اس کا کچھ نہ بگاڑ سکوگے ، اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر تم ( جہاد کے لئے ) نہ نکلو گے تو وہ تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا فرمائے گا اور تمہاری جگہ ( کسی ) اور قوم کو لے آئے گا اور تم اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکو گے ، اور اللہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر تم نہیں نکلوگے تو اللہ تمہیں دردناک عذاب کے ساتھ سزا دے گا اور تمہاری جگہ کسی دوسرے گروہ کو لاکھڑا کرے گا ۔ اور تم اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکوگے ۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Unless ye go forth, He will punish you with a grievous penalty, and put others in your place; but Him ye would not harm in the least. For Allah hath power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you do not march for His cause, He will afflict your with a painful punishment and replace you by another nation and your (destruction) will not harm Him at all. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you march not forth, He will punish you with a painful torment and will replace you by another people; and you cannot harm Him at all, and Allah is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you do not go forth, He will chastise you with a painful chastisement and bring in your place a people other than you, and you will do Him no harm; and Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

If ye go not forth He will afflict you with a painful doom, and will choose instead of you a folk other than you. Ye cannot harm Him at all. Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुम न निकलोगे तो अल्लाह तुमको दर्दनाक सज़ा देगा और तुम्हारी जगह दूसरी क़ौम ले अएगा और तुम अल्लाह का कुछ भी न बिगाड़ सकोगे, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر تم نہ نکلو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو سخت سزا دے گا (یعنی تم کو ہلاک کردے گا) اور تمہارے بدلے دوسری قوم پیدا کردے گا ( اور ان سے اپنا کام لے گا) اور تم اللہ (کے دین) کو کچھ ضرر نہ پہنچاسکو گے اور اللہ کو ہر چیز پر پوری قدرت ہے۔ (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم نہ نکلوگے تو وہ تمہیں دردناک عذاب دے گا اور تمہارے علاوہ اور لوگ لے آئے گا اور تم اس کا کچھ نہیں بگاڑسکوگے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم نہ اٹھوگے تو خدا تمہیں دردناک سزا دے گا اور تمہاری جگہ کسی اور گروہ کو اٹھائے گا اور تم خدا کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکوگے وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم نہ نکلو گے تو اللہ تمہیں درد ناک عذاب دے گا۔ اور تمہارے علاوہ دوسری قوم کو تمہارے بدلہ پیدا فرما دے گا اور تم اس کو کچھ بھی ضرر نہیں پہنچا سکتے ہو، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تم نہ نکلو گے تو دے گا تم کو عذاب دردناک اور بدلے میں لائے گا اور لوگ تمہارے سوا اور کچھ نہ بگاڑ سکو گے تم اس کا اور اللہ سب چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم جہاد کے لئے نہ نکلوگے تو خدا تم کو دردناک سزا دے گا اور تمہارے بدلے کسی اور قوم کو تمہاری جگہ لے آئے گا اور تم اللہ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکوگے اور اللہ ہر شئے پر پوری طرح قادر ہے۔