Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 4

سورة التوبة

اِلَّا الَّذِیۡنَ عٰہَدۡتُّمۡ مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ثُمَّ لَمۡ یَنۡقُصُوۡکُمۡ شَیۡئًا وَّ لَمۡ یُظَاہِرُوۡا عَلَیۡکُمۡ اَحَدًا فَاَتِمُّوۡۤا اِلَیۡہِمۡ عَہۡدَہُمۡ اِلٰی مُدَّتِہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۴﴾

Excepted are those with whom you made a treaty among the polytheists and then they have not been deficient toward you in anything or supported anyone against you; so complete for them their treaty until their term [has ended]. Indeed, Allah loves the righteous [who fear Him].

بجز ان مشرکوں کے جن سے تمہارا معاہدہ ہو چکا ہے اور انہوں نے تمہیں ذرا سا بھی نقصان نہیں پہنچایا اور نہ کسی کی تمہارے خلاف مدد کی ہے تو تم بھی ان کے معاہدے کی مدت ان کے ساتھ پوری کرو اللہ تعالٰی پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان کے جن سے
عٰہَدۡتُّمۡ
معاہدہ کیا تم نے
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین میں سے
ثُمَّ
پھر
لَمۡ
نہیں
یَنۡقُصُوۡکُمۡ
انہوں نے کمی کی تم سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَمۡ
اور نہ ہی
یُظَاہِرُوۡا
انہوں نے پشت پناہی کی
عَلَیۡکُمۡ
تمہارے خلاف
اَحَدًا
کسی کی
فَاَتِمُّوۡۤا
تو پورا کرو
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
عَہۡدَہُمۡ
عہد ان کے
اِلٰی مُدَّتِہِمۡ
ان کی مدت تک
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یُحِبُّ
وہ پسند کرتا ہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں سے
عٰہَدۡتُّمۡ
معا ہد ہ کیا ہے تم نے
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
ثُمَّ
پھر
لَمۡ یَنۡقُصُوۡکُمۡ
نہیں کمی کی انہوں نے تم سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَمۡ
اور نہیں
یُظَاہِرُوۡا
مدد کی انہوں نے
عَلَیۡکُمۡ
تمہارے خلاف
اَحَدًا
کسی ایک کی
فَاَتِمُّوۡۤا
تو پورا کرو
اِلَیۡہِمۡ
طرف اُن کی
عَہۡدَہُمۡ
معا ہد ہ ان کا
اِلٰی مُدَّتِہِمۡ
اُن کی مدت تک
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُحِبُّ
محبت رکھتا ہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں سے
Translated by

Juna Garhi

Excepted are those with whom you made a treaty among the polytheists and then they have not been deficient toward you in anything or supported anyone against you; so complete for them their treaty until their term [has ended]. Indeed, Allah loves the righteous [who fear Him].

بجز ان مشرکوں کے جن سے تمہارا معاہدہ ہو چکا ہے اور انہوں نے تمہیں ذرا سا بھی نقصان نہیں پہنچایا اور نہ کسی کی تمہارے خلاف مدد کی ہے تو تم بھی ان کے معاہدے کی مدت ان کے ساتھ پوری کرو اللہ تعالٰی پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہاں جن مشرکوں سے تم نے معاہدہ کیا ہو، پھر انہوں نے اسے پورا کرنے میں کوئی کمی نہ کی ہو اور نہ ہی تمہارے خلاف کسی کی مدد کی ہو تو ان کے ساتھ اس عہد کو معینہ مدت تک پورا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کو پسند کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگر مشرکوں میں سے جن لوگوں سے تم نے معاہدہ کیا، پھر انہوں نے عہدمیں تم سے کچھ بھی کمی نہیں کی اورتمہارے خلاف انہوں نے کسی کی مددبھی نہیں کی تو ان کے ساتھ ان کامعاہدہ ان کی مدت تک پوراکرو،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ متقی لوگوں سے محبت رکھتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Except those of the Mushriks with whom you have a treaty, and they abated nothing of your rights and backed no one against you, so then, fulfill the treaty with them up to their term. Surely, Allah loves the God-fearing.

مگر جن مشرکوں سے تم نے عہد کیا تھا پھر انہوں نے کچھ قصور نہ کیا تمہارے ساتھ اور مدد نہ کی تمہارے مقابلہ میں کسی کی سو ان سے پورا کردو ان کا عہد ان کے وعدہ تک، بیشک اللہ کو پسند ہیں احتیاط والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے ان مشرکین کے جن سے (اے مسلمانو ! ) تم نے معاہدے کیے تھے ) پھر انہوں نے کچھ کمی نہیں کی تمہارے ساتھ اور نہ تمہارے خلاف مدد کی کسی کی بھی یقیناً اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

بجز ان مشرکین کے جن سے تم نے معاہدے کیے پھر انہوں نے اپنے عہد کو پورا کرنے میں تمہارے ساتھ کوئی کمی نہیں کی اور نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی ، تو ایسے لوگوں کے ساتھ تم بھی مدتِ معاہدہ تک وفا کرو کیونکہ اللہ متقیوں ہی کو پسند کرتا ہے ۔ 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ ( مسلمانو ) جن مشرکین سے تم نے معاہدہ کیا ، پھر ان لوگوں نے تمہارے ساتھ عہد میں کوئی کوتاہی نہیں کی ، اور تمہارے خلاف کسی کی مدد بھی نہیں کی ، تو ان کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے کی مدت کو پورا کرو ۔ بیشک اللہ احتیاط کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔ ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر ان (مشرکوں میں سے) جن سے تم نے (ایک معین مدت تک) عہد کیا تھا پھر انہوں (اپنا عہد پورا کرنے میں) تم سے کوئی کمی (کوتا ہی) نہیں کی اور نہ تمہارے مقابلہ پر کسی (تمہاری دشمن کی) مدد کی تو جو مدت مقرر ہوچکی تھی اس تک ان کا عہد پورا کرو 8 ب بیشک اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں سے محبت رکھتا ہے (جو اپنا عہد نہیں توڑتے )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہاں مگر وہ مشرکین جن سے تم لوگوں نے معاہدہ کیا تھا پھر انہوں نے تمہارے ساتھ ذرا کمی نہیں کی اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی تو جس مدت کے لئے ان سے معاہدہ تھا اسے پورا کرو۔ بیشک اللہ پرہیزگاروں سے محبت رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے ان لوگوں کے جن سے تم نے معاہدہ کیا ہوا ہے، جنہوں نے وعدہ میں بد عہدی نہیں کی اور نہ انہوں نے تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی تو ان سے معاہدہ کی مدت کو پورا کرو۔ بیشک اللہ تقویٰ والوں کو پسند کرتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

البتہ جن مشرکوں کے ساتھ تم نے عہد کیا ہو اور انہوں نے تمہارا کسی طرح کا قصور نہ کیا ہو اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی ہو تو جس مدت تک ان کے ساتھ عہد کیا ہو اسے پورا کرو۔ (کہ) خدا پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Except those of the associators with whom ye covenanted and they have not failed you in aught, nor have they backed up anyone against you; so fulfil unto them their covenant till their full period. Verily Allah loveth the Godfearing.

مگر ہاں وہ مشرکین اس سے مستثنی ہیں جن سے تم نے عہد لیا پھر انہوں نے تمہارے ساتھ ذرا کمی نہیں کی اور نہ تمہارے مقابلہ میں کسی کی مدد کی سو ان کا معاہدہ ان کی مدت (مقررہ) تک پورا کرو ۔ بیشک اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ مشرکین اس سے مستثنیٰ ہیں ، جن سے تم نے معاہدہ کیا اور انہوں نے اس میں نہ تم سے کوئی خیانت کی اور نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی ۔ سو ان کے معاہدے ان کی قراردادہ مدت تک پورے کرو ۔ بیشک اللہ نقض عہد سے بچنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سوائے ان مشرکین کے جن سے تم نے معاہدہ کر رکھا ہے پھر ( اس معاہدے میں ) انہوں نے تمہارے ساتھ کوئی کمی نہیں کی اور نہ ہی تمہارے خلاف کسی کی مدد کی پس تم ان کے معاہدے کو اس کی مقررہ مدت تک پورا کرو بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) پرہیزگاروں کو پسند فرماتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

البتہ جن مشرکوں کے ساتھ تم نے عہد کیا ہو اور انہوں نے اسے پورا کرنے میں کوئی کمی نہ کی ہو اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی ہو تو مقررہ مدت تک ان سے عہد پورا کرو کہ اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جن مشرکوں سے تم نے عہد کیا، پھر انہوں نے نہ تو تمہارے ساتھ اپنے عہد کو نبھانے میں کوئی کمی کی، اور نہ ہی انہوں نے تمہارے خلاف کسی کی کوئی مدد کی، تو ان سے تم پورا کرو ان کا عہد ان کی مدت تک، بیشک اللہ پسند فرماتا ہے پرہیزگاروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

ہاں جن مشرکوں نے تم سے معاہدہ کیا ہو ، پھرانہیں اسے پورا کرنے میں کوئی کمی نہ کی ہو اور نہ ہو تمہارے خلاف کسی کی مدد کی ہوتوان کے ساتھ اس معاہدہ کو مقررہ مدت تک پوراکروبلاشبہ اللہ تعالیٰ متقین کو پسند کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر وہ مشرک جن سے تمہارہ معاہدہ تھا پھر انہوں نے تمہارے عہد میں کچھ کمی نہیں کی ( ف۹ ) اور تمہارے مقابل کسی کو مدد نہ دی تو ان کا عہد ٹھہری ہوئی مدت تک پورا کرو ، بیشک اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سوائے ان مشرکوں کے جن سے تم نے معاہدہ کیا تھا پھر انہوں نے تمہارے ساتھ ( اپنے عہد کو پورا کرنے میں ) کوئی کمی نہیں کی اور نہ تمہارے مقابلہ پر کسی کی مدد ( یا پشت پناہی ) کی سو تم ان کے عہد کو ان کی مقررہ مدت تک ان کے ساتھ پورا کرو ، بیشک اللہ پرہیزگاروں کو پسند فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

سوا ان مشرکوں کے کہ جن سے تم نے معاہدہ کیا تھا اور انہوں نے ( اپنا قول و قرار نبھانے میں ) کوئی کمی نہیں کی اور نہ تمہارے خلاف کسی کی امداد کی سو تم ان سے کیا ہوا معاہدہ اس کی مقررہ مدت تک پورا کرو ۔ بے شک اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(But the treaties are) not dissolved with those Pagans with whom ye have entered into alliance and who have not subsequently failed you in aught, nor aided any one against you. So fulfil your engagements with them to the end of their term: for Allah loveth the righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

This does not apply to the pagans with whom you have a valid peace treaty and who have not broken it from their side or helped others against you. You (believers) must fulfill the terms of the peace treaty with them. God loves the pious ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except those of the Mushrikin with whom you have a treaty, and who have not subsequently failed you in aught, nor have supported anyone against you. So fulfill their treaty for them until the end of their term. Surely, Allah loves those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except those of the idolaters with whom you made an agreement, then they have not failed you in anything and have not backed up any one against you, so fulfill their agreement to the end of their term; surely Allah loves those who are careful (of their duty).

Translated by

William Pickthall

Excepting those of the idolaters with whom ye (Muslims) have a treaty, and who have since abated nothing of your right nor have supported anyone against you. (As for these), fulfil their treaty to them till their term. Lo! Allah loveth those who keep their duty (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर जिन मुशरिकों से तुम ने मुआहिदा किया था फिर उन्होंने तुम्हारे साथ कोई कमी नहीं की और न तुम्हारे ख़िलाफ़ किसी की मदद की तो उनका मुआहिदा उनकी मुद्दत तक पूरा करो, बेशक अल्लाह परहेज़गारों को पसंद करता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں مگر وہ مشرکین مستثنے ٰ ہیں جن سے تم نے عہد لیا پھر انہوں نے تمہارے ساتھ ذرا کمی نہیں کی اور نہ تمہارے مقابلہ میں کسی کی مدد کی سو ان کے معاہدہ کو ان کی مدت (مقررہ) تک پورا کردو۔ واقعی اللہ تعالیٰ (بدعہدی سے) احتیاط رکھنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر وہ لوگ جو معاہدہ کیا تم نے سے مشرکین پھر نہیں انہوں نے کمی کی تمہارے ساتھ کچھ بھی اور نہیں مدد کی انہوں نے تم پر کسی کی تم پوراکرو ان کی طرف ان کا عہدتک ان کی مقررہ مدت بیشک اللہ پسند کرتا ہے پرہیز کرنیوالوں کو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بجز ان مشرین کے جن سے تم نے معاہدے کیے ، پھر انہوں نے اپنے عہد کو پورا کرنے میں تمہارے ساتھ کوئی کمی نہیں کی اور نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی ، تو ایسے لوگوں کے ساتھ تم بھی مدت معاہدہ تک وفا کرو کیونکہ اللہ متقیوں ہی کو پسند کرتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سوائے ان مشرک لوگوں کے جن سے تم نے معاہدہ کیا پھر انہوں نے تمہارے ساتھ ذرا کمی نہ کی اور نہ تمہارے مقابلہ میں کسی کی مدد کی۔ سو تم ان کے معاہدہ کو ان کی مدت مقررہ تک پورا کر دو ۔ بلاشبہ اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جن مشرکوں سے تم نے عہد کیا تھا پھر انہوں نے کچھ قصور نہ کیا تمہارے ساتھ اور مدد نہ کی تمہارے مقابلہ میں کسی کی سو ان سے پورا کر دو ان کا عہد ان کے وعدہ تک بیشک اللہ کو پسند ہیں احتیاط والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں وہ مشرک مستثنا ہیں جن سے تم نے کوئی عہد کرلیا ہو پھر انہوں نے تم سے ایفائے عہد میں کوئی کوتاہی نہ کی ہو اور نہ تمہارے مقابلہ میں کسی کی مدد کی ہو تو ایسے مشرکوں کے ساتھ ان کے عہد کو ان کی مدت تک پورا کرو۔ بیشک اللہ احتیاط کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔