Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 42

سورة التوبة

لَوۡ کَانَ عَرَضًا قَرِیۡبًا وَّ سَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوۡکَ وَ لٰکِنۡۢ بَعُدَتۡ عَلَیۡہِمُ الشُّقَّۃُ ؕ وَ سَیَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰہِ لَوِ اسۡتَطَعۡنَا لَخَرَجۡنَا مَعَکُمۡ ۚ یُہۡلِکُوۡنَ اَنۡفُسَہُمۡ ۚ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ اِنَّہُمۡ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿٪۴۲﴾  12

Had it been an easy gain and a moderate trip, the hypocrites would have followed you, but distant to them was the journey. And they will swear by Allah , "If we were able, we would have gone forth with you," destroying themselves [through false oaths], and Allah knows that indeed they are liars.

اگر جلد وصول ہونے والا مال و اسباب ہو تا اور ہلکا سا سفر ہوتا تو یہ ضرور آپ کے پیچھے ہو لیتے لیکن ان پر تو دوری اور دراز کی مشکل پڑ گئی ۔ اب تو یہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں قوت اور طاقت ہوتی تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ نکلتے ، یہ اپنی جانوں کو خود ہی ہلاکت میں ڈال رہے ہیں ان کے جھوٹا ہونے کا سچا علم اللہ کو ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡ
اگر
کَانَ
ہوتا
عَرَضًا
سامان
قَرِیۡبًا
قریب کا
وَّ سَفَرًا
اور سفر
قَاصِدًا
درمیانہ
لَّاتَّبَعُوۡکَ
البتہ وہ پیروی کرتے آپ کی
وَلٰکِنۡۢ
اور لیکن
بَعُدَتۡ
دور ہوگئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الشُّقَّۃُ
مسافت
وَسَیَحۡلِفُوۡنَ
اور عنقریب وہ قسمیں کھائیں گے
بِاللّٰہِ
اللہ کی
لَوِ
اگر
اسۡتَطَعۡنَا
استطاعت رکھتے ہم
لَخَرَجۡنَا
البتہ نکلتے ہم
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
یُہۡلِکُوۡنَ
وہ ہلاک کر رہے ہیں
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
وَ اللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
لَکٰذِبُوۡنَ
البتہ جھوٹے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡ
اگر
کَانَ
ہوتا
عَرَضًا
مال
قَرِیۡبًا
جلدی ملنے والا
وَّ سَفَرًا
اور سفر
قَاصِدًا
درمیانہ
لَّاتَّبَعُوۡکَ
تو وہ ضرور پیچھے جاتے آپ کے
وَلٰکِنۡۢ
اور لیکن
بَعُدَتۡ
دُور معلوم ہوئی
عَلَیۡہِمُ
ان کو
الشُّقَّۃُ
مسافت
وَسَیَحۡلِفُوۡنَ
اور عنقریب وہ قسمیں کھائیں گے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
لَوِ
اگر
اسۡتَطَعۡنَا
استطاعت رکھتے ہم
لَخَرَجۡنَا
ضرور نکلتے ہم
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
یُہۡلِکُوۡنَ
وہ ہلاک کر رہے ہیں
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں کو
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ لوگ
لَکٰذِبُوۡنَ
ضرور جھوٹے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Had it been an easy gain and a moderate trip, the hypocrites would have followed you, but distant to them was the journey. And they will swear by Allah , "If we were able, we would have gone forth with you," destroying themselves [through false oaths], and Allah knows that indeed they are liars.

اگر جلد وصول ہونے والا مال و اسباب ہو تا اور ہلکا سا سفر ہوتا تو یہ ضرور آپ کے پیچھے ہو لیتے لیکن ان پر تو دوری اور دراز کی مشکل پڑ گئی ۔ اب تو یہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں قوت اور طاقت ہوتی تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ نکلتے ، یہ اپنی جانوں کو خود ہی ہلاکت میں ڈال رہے ہیں ان کے جھوٹا ہونے کا سچا علم اللہ کو ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر دنیوی فائدہ قریب نظر آتا اور سفر بھی واجبی سا ہوتا تو یہ (منافق) آپ کے ساتھ ہولیتے۔ مگر یہ مسافت انہیں کٹھن معلوم ہوئی تو لگے اللہ کی قسمیں کھانے : اگر ہم تمہارے ساتھ نکل سکتے تو ضرور نکلتے یہ لوگ اپنے آپ کو ہی ہلاک کر رہے ہیں اور اللہ خوب جانتا ہے کہ یہ لوگ یقینا جھوٹے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرجلدی ملنے والامال اوردرمیانہ سفرہوتاتووہ ضرورآپ کے پیچھے جاتے لیکن مسافت انہیں دورمعلوم ہوئی اورعنقریب وہ اﷲ تعالیٰ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم استطاعت رکھتے توہم ضرورتمہارے ساتھ نکلتے۔وہ اپنی جانوں کو ہلاک کررہے ہیں اوراﷲ تعالیٰ جانتا ہے کہ وہ لوگ بلاشبہ ضرورجھوٹے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If there had been some gain near at hand and an average journey, they would have certainly followed you, but the difficult destination was too far for them. And they will swear by Allah: |"If we could, we would have set out with you.|" They are ruining themselves. And Al¬lah knows that they are liars.

اگر مال ہوتا نزدیک اور سفر ہلکا تو وہ لوگ ضرور تیرے ساتھ ہولیتے لیکن لمبی نظر آئی ان کو مسافت اور اب قسمیں کھا دینگے اللہ کی کہ اگر ہم سے ہوسکتا تو ہم ضرور چلتے تمہارے ساتھ، وبال میں ڈالتے ہیں اپنی جانوں کو، اور اللہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر مال غنیمت قریب ہوتا اور سفر بھی چھوٹا ہوتا تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یہ آپ کی پیروی کرتے لیکن ان کو تو بڑی بھاری پڑ رہی ہے دور کی مسافت اور عنقریب یہ لوگ قسمیں کھائیں گے اللہ کی کہ اگر ہمارے اندر استطاعت ہوتی تو ہم ضرور نکلتے تم لوگوں کے ساتھ یہ لوگ اپنے آپ کو ہلاک کر رہے ہیں اور اللہ کو معلوم ہے کہ یہبالکل جھوٹے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے نبی اگر فائدہ سہل الحصول ہوتا اور سفر ہلکا ہوتا تو وہ ضرور تمہارے پیچھے چلنے پر آمادہ ہو جاتے ، مگر ان پر تو یہ راستہ بہت کٹھن ہو گیا ۔ 44 اب وہ خدا کی قسم کھا کھا کر کہیں گے کہ اگر ہم چل سکتے تو یقیناً تمہارے ساتھ چلتے! وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں ۔ اللہ خوب جانتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں ۔ ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر دنیا کا سامان کہیں قریب ملنے والا ہوتا ، اور سفر درمیانہ قسم کا ہوتا ، تو یہ ( منافق لوگ ) ضرور تمہارے پیچھے ہو لیتے ، لیکن یہ کٹھن فاصلہ ان کے لیے بہت دور پڑگیا ۔ اور اب یہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں استطاعت ہوتی تو ہم ضرور آپ کے ساتھ نکل جاتے ۔ یہ لوگ اپنی جانوں کو ہلاک کر رہے ہیں اور اللہ خوب جانتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر) اگر سہل سے کچھ فائدہ ملنے والا ہوتا 2 اور سفر بھی بیچ کا 3 تو ضرور یہ تیرے ساتھ ہولیتے لیکن یہ کٹھن کی راہ ان کو دور معلوم ہوئی اور اب (جب تم تبوک سے لوٹ کر آو گے تو) خدا کی قسمیں کھائیں گے اگر ہم سے ہوسکتا تو ہم ضرور تمہارے ساتھ نکل کھڑے ہوتے (جھوٹی قسمیں کھا کر) اپنی جانوں کو آپ وبال میں ڈال رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے وہ بیشک جھوٹے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر کچھ (مال غنیمت) آسانی سے ملنے والا ہوتا اور سفر بھی معمولی سا ہوتا تو یہ (منافق) ضرور آپ کے ساتھ ہولیتے لیکن ان کو تو سفر ہی دور دراز معلوم ہونے لگا اور ابھی اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہمارے بس کی بات ہوتی تو ہم ضرور آپ کے ساتھ چلتے۔ یہ اپنے آپ کو ہلاک کر رہے ہیں اور اللہ جانتے ہیں کہ یقینا یہ جھوٹے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر مال غنیمت قریب اور سفر آسان ہوتا تو یہ ضرور ساتھ ہو لیتے لیکن انہیں تو یہ راستہ ہی دور کا نظر آ رہا ہے۔ اور جلد ہی یہ اللہ کی قسمیں کھا کر کہیں گے کہ اگر ہمارے اختیار میں ہوتا تو ہم تمہارے ساتھ ضرور نکل پڑتے۔ وہ اپنے ہاتھ خود اپنے آپ کو ہلاک کر رہے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر مالِ غنیمت سہل الحصول اور سفر بھی ہلکا سا ہوتا تو تمہارے ساتھ (شوق سے) چل دیتے۔ لیکن مسافت ان کو دور (دراز) نظر آئی (تو عذر کریں گے) ۔ اور خدا کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم طاقت رکھتے تو آپ کے ساتھ ضرور نکل کھڑے ہوتے یہ (ایسے عذروں سے) اپنے تئیں ہلاک کر رہے ہیں۔ اور خدا جانتا ہے کہ جھوٹے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Were there a gear nigh and a journey moderate, they would have surely followed thee, but the distance seemed far unto them. And anon they will be swearing by Allah: if only we could we would surely have come forth with you. They destroy their own souls: and Allah knoweth that verily they are liars.

اگر کچھ مال لگے ہاتھ مل جانے والا ہوتا اور سفر بھی معمولی ہوتا تو یہ لوگ ضرور آپ کے ساتھ ہولیتے لیکن انہیں مسافت ہی دور دراز معلوم ہوئی ۔ اور یہ لوگ عنقریب اللہ کی قسم کھا جائیں گے اگر ہم سے ہوسکتا تو ضرور تمہارے ساتھ چلتے یہ لوگ اپنی ہی جانوں کو ہلاک کررہے ہیں ۔ حالانکہ اللہ جانتا ہے کہ یہ لوگ یقیناً جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر لقمہ تر ہوتا اور سفر آسان ، تو یہ تمہارے پیچھے ضرور لگ جاتے ۔ لیکن ان پر یہ منزل کٹھن ہوگئی اور اب یہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم نکل سکتے تو تمہارے ساتھ ضرور نکلتے ۔ یہ خود اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ یہ بالکل جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر ( ملنے والا ) مال نزدیک ہوتا اور سفر بھی آسان ہوتا تو ضرور وہ آپ کے ساتھ ہو لیتے لیکن انہیں سفر بہت دور کا نظر آیا ۔ اور عنقریب وہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں طاقت ہوتی تو ہم ضرور آپ کے ساتھ نکلتے ۔ وہ اپنی جانوں کو ہلاک کر رہے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں کہ بلاشبہ وہ قطعاً جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر دنیوی فائدہ قریب نظر آتا اور سفر بھی ہلکا ہوتا تو (وہ شوق سے) تمہارے ساتھ چل پڑتے مگر سفر ان کو لمبا دکھائی دیا تو بہانے کرنے لگے اور اللہ کی قسمیں کھانے لگے کہ اگر ہم طاقت رکھتے تو آپ کے ساتھ ضرور نکل پڑتے یہ ایسے بہانوں سے اپنے آپ کو وبال میں ڈال رہے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر کوئی مال ہوتا نزدیک کا، اور سفر ہوتا ہلکا، تو یہ لوگ ضرور آپ کے ساتھ ہولیتے لیکن ان کو بہت دور لگا یہ کھٹن راستہ، اور اب یہ اللہ کی قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ اگر ہمارے بس میں ہوتا، تو ہم ضرور نکلتے آپ لوگوں کے ساتھ، یہ لوگ خود ہلاکت میں ڈالتے ہیں اپنے آپ کو اور اللہ خوب جانتا ہے کہ یہ پرلے درجے کے جھوٹے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اگر جلدوصول ہونے والامال واسباب نظر آتا اور سفربھی مختصرساہوتاتویہ ( منافق ) آپ کے ساتھ ہولیتے مگریہ مسافت انہیں کٹھن معلوم ہوئی تو اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ :اگرہم میں قوت وطاقت ہوتی تو ہم یقیناآپ کے ساتھ نکلتے یہ لوگ اپنے آپ کو ہی ہلاک کررہے ہیں اور اللہ خوب جانتا ہے کہ یہ یقینا جھوٹے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر کوئی قریب مال یا متوسط سفر ہوتا ( ف۱۰۰ ) تو ضرور تمہارے ساتھ جاتے ( ف۱۰۱ ) مگر ان پر تو مشقت کا راستہ دور پڑ گیا ، اور اب اللہ کی قسم کھائیں گے ( ف۱۰۲ ) کہ ہم سے بن پڑتا تو ضرور تمہارے ساتھ چلتے ( ف۱۰۳ ) اپنی جانو کو ہلاک کرتے ہیں ( ف۱۰٤ ) اور اللہ جانتا ہے کہ وہ بیشک ضرور جھوٹے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر مالِ ( غنیمت ) قریب الحصول ہوتا اور ( جہاد کا ) سفر متوسط و آسان تو وہ ( منافقین ) یقیناً آپ کے پیچھے چل پڑتے لیکن ( وہ ) پُرمشقّت مسافت انہیں بہت دور دکھائی دی ، اور ( اب ) وہ عنقریب اللہ کی قَسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں استطاعت ہوتی تو ضرور تمہارے ساتھ نکل کھڑے ہوتے ، وہ ( ان جھوٹی باتوں سے ) اپنے آپ کو ( مزید ) ہلاکت میں ڈال رہے ہیں ، اور اللہ جانتا ہے کہ وہ واقعی جھوٹے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) اگر فائدہ قریب اور سفر آسان ہوتا تو یہ ( منافق ) ضرور تمہارے پیچھے چلتے لیکن انہیں راہ دور کی دکھائی دی ( اس لئے قطعِ مسافت دشوار ہوگئی ) وہ عنقریب اللہ کے نام کی قَسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ اگر ہم مقدور رکھتے تو ضرور آپ کے ساتھ نکلتے ۔ یہ لوگ ( جھوٹی قَسمیں کھا کر ) اپنے کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ وہ قطعاً جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If there had been immediate gain (in sight), and the journey easy, they would (all) without doubt have followed thee, but the distance was long, (and weighed) on them. They would indeed swear by Allah, "If we only could, we should certainly have come out with you": They would destroy their own souls; for Allah doth know that they are certainly lying.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had the gain been immediate or the journey shorter, they (hypocrites) would certainly have followed you, (Muhammad), but it was too far for them. They will swear by God, "Had we had the ability, we would certainly have marched with you." They destroy only themselves and God knows that they are lying.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had it been a near gain and an easy journey, they would have followed you, but the distance was long for them; and they would swear by Allah: "If we only could, we would certainly have come forth with you." They destroy themselves, and Allah knows that they are liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Had it been a near advantage and a short journey, they would certainly have followed you, but the tedious journey was too long for them; and they swear by Allah: If we had been able, we would certainly have gone forth with you; they cause their own souls to perish, and Allah knows that they are most surely

Translated by

William Pickthall

Had it been a near adventure and an easy journey they had followed thee, but the distance seemed too far for them. Yet will they swear by Allah (saying): If we had been able we would surely have set out with you. They destroy their souls, and Allah knoweth that they verily are liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर नफ़ा क़रीब होता और सफ़र हल्का होता तो वे ज़रूर आपके पीछे हो लेते मगर यह मंज़िल उन पर कठिन हो गई, अब वे अल्लाह की क़समें खाएंगे कि अगर हमसे हो सकता तो हम ज़रूर तुम्हारे साथ चलते, वे अपने आपको हलाकत में डाल रहे हैं, और अल्लाह जानता है कि ये लोग यक़ीनन झूठे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر کچھ لگتے ہاتھ ملنے والا ہوتا اور سفر بھی معمولی سا ہوتا تو یہ (منافق) لوگ ضرور آپ کے ساتھ ہولیتے لیکن ان کو تو مسافت ہی دور دراز معلام ہونے لگی اور ابھی خدا کی قسم کھاجاوینگے کہ اگر ہمارے بس کی بات ہوتی تو ضرور ہم تمہارے ساتھ چلتے یہ لوگ (جھوٹ بول بول کر) اپنے آپ کو تباہ کررہے ہیں۔ اور اللہ جانتا ہے کہ یہ لوگ یقینا جھوٹے ہیں۔ (42)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر جلدی ملنے والا اور درمیانہ سفرہوتا تو وہ ضرور آپ کے پیچھے آتے لیکن انہیں سفر کی دوری مشکل نظر آئی اور عنقریب وہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم طاقت رکھتے تو تمہارے ساتھ ضرور نکلتے وہ اپنے آپ کو ہلاک کر رہے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک وہ جھوٹے ہیں۔ “ (٤٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی اگر فائدہ سہل الحصول ہوتا اور سر ہلکا ہوتا تو وہ ضرور تمہارے پیچھے چلنے پر آمادہ ہوجاتے ، مگر ان پر تو یہ راستہ بہت کٹھن ہوگیا۔ اب وہ خدا کی قسم کھا کھا کر کہیں گے کہ اگر ہم چل سکتے تو یقینا تمہارے ساتھ چلتے۔ وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں۔ اللہ خوب جانتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر قریب ہی میں سامان ملنے والا ہوتا اور سفر معمولی ہوتا تو وہ آپ کے ساتھ ہو لیتے لیکن ان کو مسافت دور دراز نظر آتی۔ اور وہ عنقریب اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں طاقت ہوتی تو ہم ضرور آپ کے ساتھ نکلتے، وہ اپنی جانوں کو ہلاک کرتے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک وہ جھوٹے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر مال ہوتا نزدیک اور سفر ہلکا تو وہ لوگ ضرور تیرے ساتھ ہو لیتے لیکن لمبی نظر آئی ان کو مسافت اور اب قسمیں کھائیں گے اللہ کی کہ اگر ہم سے ہوسکتا تو ہم ضرور چلتے تمہارے ساتھ وبال میں ڈالتے ہیں اپنی جانوں کو اور اللہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر آپ کی دعوت جہاد ایسی ہوتی کہ جس میں نفع قریب الحصول ہوتا اور سفر بھی آسان ہوتا تو یہ لوگ ضرور آپ کے ساتھ ہو لیتے مگر ان کو سفر کی مسافت ہی بعید نظر آئی اور عنقریب تمہاری واپسی پر یہ لوگ خدا کی قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ اگر ہم استطاعت رکھتے تو ہم ضرور تمہارے ساتھ نکلتے یہ لوگ جھوٹی قسموں سے خود ہی اپنے آپ کو ہلاک کرتے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ یہ منافق یقیناً جھوٹے ہیں۔